اجلاس سے خطاب میں چیئرین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ تحریک کے ہر مشکل دور میں خواتین نے ثابت قدمی اور ہمت کی جو مثالیں رقم کیں وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، کراچی کی بقا اور اس شہر کے چھینے گئے حقوق کی واپسی کے لیے خواتین کا سیاسی شعور اور متحرک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں "کراچی بچاؤ مہم" کے سلسلے میں ایک اہم اور پروقار نشست منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، سینئر مرکزی رہنما سید امین الحق اور مرکزی رہنماں مسعود محمود، کشور زہرا نے شعبہ خواتین کی انچارج مریم قریشی و اراکین اور حق پرست باجیوں سے تفصیلی ملاقات کی۔ نہایت ہی خوشگوار اور ولولہ انگیز ماحول میں ہونے والی اس گفتگو میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خواتین کے تنظیمی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک کے ہر مشکل دور میں خواتین نے ثابت قدمی اور ہمت کی جو مثالیں رقم کیں وہ ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں، کراچی کی بقا اور اس شہر کے چھینے گئے حقوق کی واپسی کے لیے خواتین کا سیاسی شعور اور متحرک ہونا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ شعبہ خواتین "کراچی بچاؤ مہم" کے مقاصد کو اجاگر کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے کیونکہ جب مائیں اور بہنیں کسی مقصد کے لیے میدان میں نکلتی ہیں تو کامیابی قدم چومتی ہے۔ ملاقات کے دوران خواتین ذمہ داران نے مرکز کو اپنی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ قائدین کی ہدایات کی روشنی میں تحریک کو نچلی سطح تک فعال بنانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں گی، نشست کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی اور کراچی کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کراچی کی کے لیے

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان

تحریک انصاف کے رہنما شفیع جان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کو انتخابی مہم چلانے کی اجازت ہے، نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری بھی کیمپین کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف کا کوئی وزیر وہاں ہوتا تو الیکشن کمیشن حرکت میں آچکا ہوتا۔ الیکشن کمیشن کی یہ خاموشی ہمیں سمجھ نہیں آرہی۔

شفیع جان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے الحاق کیا تو اُس کو بھی کینسل کر دیا گیا اور ہمارے اُمیدواروں کو آزاد ڈیکلیئر کر دیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام فیصلہ کر چکے ہیں، 7 جون کو تحریک انصاف کامیاب ہو گی۔ ہم اپنے ووٹ کو محفوظ بنانے کے مکینزم پر کام کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 47 کی ایک اور واردات کی تیاری کی جارہی ہے وہ ہم کرنے نہیں دیں گے۔ اس کے خلاف ہمیں اگر گلگت بلتستا ن بند کرنا پڑا تو یہ بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سندھ انسانی حقوق کمیشن کے چیئرپرسن مقرر
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • گلگت بلتستان انتخابات کو متنازع بنانے کی ہر کوشش جمہوریت کے خلاف ہے، حلیم عادل شیخ
  • کراچی ایئرپورٹ پر جعلی یو اے ای ورک ویزا فراڈ بے نقاب، مسافر آف لوڈ
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟