تحفظ ناموس رسالت ؐ پر کوئی سمجھوتہ نہیںکرینگے: اشرف جلالی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2026 GMT
لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام مرکز صراط مستقیم اور جامعہ جلالیہ رضویہ مظہر الاسلام کے سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت اور 18 ویں سالانہ ختم بخاری شریف کے موقع پر ایوان اقبال ایجرٹن روڈ لاہور میں ’’روح تصوف کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزمائشوں کے باوجود امام احمد رضا بریلوی رحمۃاللہ علیہ کا کارواں کامیابی سے منزل کی طرف رواں دواں ہے۔ تصوف ایک ایمانی قوت ہے جو بندے کو شریعت کا پابند بناتی ہے۔ تصوف، معرفت اور طریقت کے نام پر غیر شرعی دھندوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ روحانیت بندے کو اللہ تعالیٰ کی قدرت کا مظہر بنا دیتی ہے جس کی وجہ سے وہ عام لوگوں سے ممتاز ہو جاتا ہے۔ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت ہمارا ایمان ہے، اس پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔ امام بخاری نے احادیثِ رسولؐ کی حفاظت کے لیے جو کردار ادا کیا، قیامت تک انہیں خراج تحسین پیش کیا جاتا رہے گا۔ برصغیر کے اسلامی خد وخال میں مسجد و مدرسہ نے ہمیشہ سے تابناک کردار ادا کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :