Jang News:
2026-07-24@06:09:26 GMT

کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ اب تک شروع نہیں ہو سکا

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2026 GMT

کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ اب تک شروع نہیں ہو سکا


کراچی میں تحریک انصاف کا جلسہ اب تک شروع نہیں ہو سکا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیماڑی اور بلدیہ سمیت کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے  اپنے قافلے کے ہمراہ مزار قائد پہنچے ہیں۔

باغ جناح کے  قریب پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی چلتی رہی، گرومندر سمیت جلسہ گاہ کے اطراف مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

کراچی: باغ جناح میں پولیس اہلکاروں پر پی ٹی آئی کارکنان کا پتھراؤ

پولیس کا کہنا ہے کہ 30 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، ایک پولیس اہلکار مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہوا ہے۔

نمائش چورنگی کے قریب پولیس نے کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، 30  سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

پیپلز چورنگی، مزارِ قائد، خداداد کالونی، گرو مندر اور نمائش سمیت مختلف سڑکوں کی بندش سے شہر میں ٹریفک کا نظام متاثر ہوگیا۔

مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی جبکہ ٹریفک پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شہر میں کہیں بھی ٹریفک جام نہیں ہے۔

اس سے قبل  چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت بدمزگی پیدا نہ کرے،اچھےماحول کو چلنے دیں، جلسہ کسی کے خلاف نہیں بلکہ اپنے حقوق کیلئے ہوگا۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ این او سی موجود ہے، جلسہ ہر صورت ہوگا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے ساحلی علاقے کیماڑی میں پولیس نے ایک 6 سالہ بچی کے اغوا اور سفاکانہ قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق یہ پیش رفت جیرکسن  تھانے کی حدود میں پیش آئی، جہاں مبینہ ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے مبارک مسجد کے قریب چھاپہ مارا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے اہلکاروں پر براہِ راست فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ اس تبادلے میں ملزم گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم تک رسائی مختلف علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی تفصیلی جانچ پڑتال اور دیگر تکنیکی و جغرافیائی شواہد کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اس سے قبل، معصوم بچی کی لاش منوہرہ کے قریب جھاڑیوں سے برآمد ہوئی تھی۔

 پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے میڈیکو لیگل کا جائزہ لینے کے بعد تصدیق کی کہ بچی کو بدترین جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے پورے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ بچی کی موت کی حتمی وجہ کا تعین فارنسک لیبارٹری کو بھیجے گئے نمونوں کی رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: 8 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل، لاش ہمسائے کے صندوق سے برآمد

پولیس کے مطابق جیرکسن تھانے میں پہلے ہی بچی کے اغوا اور قتل کے حوالے سے پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 364-A اور 302 کے تحت مقدمہ (FIR No. 265/2026) درج تھا۔ اب پولیس مقابلے کا ایک الگ کیس بھی اسی تھانے میں درج کیا جا رہا ہے اور کرائم سین کو سیل کر کے تمام سائنسی و فارنسک ثبوت تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

اس واقعے سے چند ہی دن قبل بھی کراچی میں 6 سالہ بچے کے اغوا، زیادتی اور قتل کے الزام میں ایک 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا، جس کی لاش بوری میں بند کر کے ویران پلاٹ پر پھینکی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پولیس مقابلہ زیادتی قتل کراچی کمسن بچی ملزم ہلاک

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار