محرابپور،گھر سے پھندا لگی خاتون کی نعش معمہ بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)خاتون کی موت معمہ بن گئی، گھر سے پھندا لگی نعش برآمد، پولیس اور ورثاء کا موقف دینے سے انکار، نوشہرو فیروز پولیس تھانہ کی حدود گاؤں لیٹ نگر چانڈیو کی رہائشی ایک خاتون مسمات شہناز چانڈیو کی گھر سے پھندا لگی نعش ملی ہے جسے پولیس نے تحویل میں لیکر سول اسپتال نوشہرو فیروز منتقل کر دیا ہے خاتون کی پراسرار موت کا سبب جاننے کیلئے پولیس اورورثاء سے رابطہ کیا گیا لیکن دونوں نے موقف دینے سے انکار کر دیا، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے پر تحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔دوسری جانب پولیس کارروائی میں 2 منشیات فروش، 1 رہزن گرفتار، شراب، چرس، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد، ایس ایچ اومورو پولیس تھانہ علی اکبر کھوکھر کے مطابق ایک کارروائی میں گاؤں حضوری پیر کے رہائشی منشیات فروش زوہب علی ولد ذولفقار علی کو 580 گرفتار چرس سمیت گرفتار کرلیا ،بھریا روڈ پولیس نے ایک کارروائی میں گل بہار اجن کو 10 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا، درس پولیس نے ایک کارروائی میں پیر عمران نامی رہزن کو بغیر لائسنس پستول اور 3 گولیوں سمیت گرفتار کرلیا، ہالانی، مورو قمر الدین چانڈیو پولیس نے مختلف کارروائی میں 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی جو تصدیق بعد مالکان کے حوالے کر دی ہیں،دوسری طرف ایک پولیس موبائل نے قومی شاہراہ جمالی پیٹرول پمپ کے پاس سے ساجن لوڈرو اور اللہ بخش لوڈرو کو موٹر سائیکل اٹھا کر لے گئی ہے، پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کر رہے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کارروائی میں پولیس نے
پڑھیں:
پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی پرچم بردار جہازوں پر کارروائی قومی سلامتی کا خطرہ تصور ہوگی، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ حوثیوں نے سعودی کمرشل جہازوں کو دھمکیاں دی، حوثیوں کی جانب سے بحری جہازوں پر حملوں کے اطلاعات بھی ہیں، پاکستان حوثیوں کے ان اقدامات کی مذمت کرتا ہے۔سعودی عرب کے ساتھ تجارت کو نشانہ بنانے یا اس کے خلاف دھمکیاں دینا ناقابلِ قبول ہے، سعودی عرب کے ساتھ جائز تجارتی سرگرمیوں میں مصروف بحری جہازوں کو دھمکیاں دینے پر پاکستان کو تشویش ہے۔ پاکستان کو سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کی مسلسل دھمکیوں پر شدید تشویش ہے، بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے کے اعلانات کی شدید مذمت کرتے ہیں، مشرق وسطیٰ کے تنازع میں سعودی عرب کو گھسیٹنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
’’دنیا نیوز ‘‘ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستانی پرچم بردار جہازوں کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائے گا، پاکستان کے سمندری مفادات کے خلاف جارحانہ کاروائی کو خودمختار مفادات کے لیے سنگین خطرہ تصور کیا جائے گا۔اقوامِ متحدہ کے قانون کے مطابق پاکستان اپنے سمندری اثاثوں کی دفاع کے لیے طاقت کے استعمال کا حق محفوظ رکھتا ہے، پاکستان اپنے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔پاکستان نے تمام فریقوں پر ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارتکاری کی کوشش کی حمایت رکھے گا، ایران، امریکہ مذاکرات کے لیے پرامید ہیں۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ نے وزیراعظم، نائب وزیراعظم، فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں کی ہیں، پاکستان کی سفارتی کوشش جاری ہے، بات چیت ہی کشیدگی کا واحد حل ہے، تجارتی جہازوں کو دھمکیاں علاقائی امن، عالمی تجارت کیلئے سنگین خطرہ ہیں۔ نائب وزیر اعظم نے آسیان ریجنل فورم کے موقع پر مختلف ممالک کے وزرا ئے خارجہ سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشرق و سطیٰ میں قیام امن، کشیدگی کے خاتمے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے بدستور موجود ہیں، افغان طالبان کی طرف سے دہشتگردوں کی پشت پناہی سے علاقائی امن کو خطرہ لاحق ہے۔ہزاروں پاکستانی دہشت گردی کے واقعا ت میں شہید ہو چکے ہیں، عالمی برادری دہشتگردوں کی پشت پناہی پر افغان طالبان کو جواب دہ ٹھہرائے۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر گئی
یورپی یونین کی رپورٹ پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیا کہ پاکستان کے لیے جاری کردہ جی ایس پی رپورٹ فائنل ہے، پاکستان 27 کنونشن پر عمل درآمد کررہا ہے، جی ایس پی پلس درجہ پاکستان کی معیشت کے لیے فائدہ مند رہا ہے، ہم یورپی یونین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، پاکستان انٹرنیشنل کنونشن پر عملدرآمد کرتا رہے گا۔