کوئٹہ:

بلوچستان میں سال 2025 کے دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں اور فورسز کے اہلکاروں سمیت مجموعی طور پر 827 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 745 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے 940 واقعات پیش آئے، جن میں 827 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق افراد میں 287 سکیورٹی اہلکار اور 440 شہری شامل ہیں۔

اسی طرح دہشت گردوں کے  حملوں میں 1349 افراد زخمی بھی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں 6 خودکش حملے، متعدد فائرنگ اور بم دھماکے، آئی ای ڈی، دستی بم، راکٹ اور بارودی سرنگوں کے درجنوں حملے رپورٹ ہوئے۔

دہشت گردی کے واقعے میں سوارب کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ بلیدی شہید ہوگئے، رواں سال سب سے زیادہ واقعات تربت 109، قلات 88، آواران 75، کوئٹہ میں 65، مستونگ 57 اور پنجگور میں 43 حملے رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں بم دھماکوں کے 265، دستی بم حملوں کے 213 واقعات، سرکاری عمارتوں کو آگ لگانے کے 93 واقعات، ریلوے ٹریک پر 27حملے ہوئے اور متعدد بار جعفر ایکسپریس کو بھی نشانہ بنایا گیا، پولیو ٹیموں پر 3، موبائل ٹاورز پر 27 حملے کیے گئے۔

صوبائی حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025 میں گیس پائپ لائن پر 8 حملے، آبادکاروں پر 27 واقعات ہوئے، رواں سال زیارت سے اغوا ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔

رپورٹ کے مطابق سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے 78 ہزار آپریشنز میں 745دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آئی جی بلوچستان

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2025 میں پولیس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے تاہم پولیس کے محکمہ کو مزید وسائل فراہم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ پر توجہ دی جارہی ہے، پولیس نے بہت سے مواقع پر بہترین رسپانس دیا ہے اور پولیس تھانوں پر ہونے والے حملوں کو نفری نے دلیری سے ناکام بنایا۔

آئی جی پولیس محمد طاہر نے کہا کہ پولیس میں میرٹ پر فیصلے کیے جا رہے ہیں، ایس اوپیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور محکمہ پولیس میں احتساب برانچ بنائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اے ٹی ایف کے الاؤنس میں اضافہ کیا گیا ہے اور نفری میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے، پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کیا جا رہا ہے اور سیف سٹی کا منصوبہ آخری مرحلے میں ہے۔

آئی جی بلوچستان نے بتایا کہ بلٹ پروف گاڑیاں پولیس کو فراہم کر دی گئی ہیں اور مزید بھی فراہم کی جائیں گی، عوام کی خدمت پر توجہ دے رہے ہیں اور کوئٹہ کی سیکیورٹی کے لیے پراپر پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے میں بتایا کہ 2025 میں ہے اور

پڑھیں:

کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔

مزید پڑھیں

کیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی

2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار