مقبوضہ کشمیر کے کئی اضلاع میں وی پی این پر پابندی، 10 گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-08-20
سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں حکومت نے انٹرنیٹ کو متوازی نیٹ ورک سے استعمال کرنے والی ٹیکنالوجی ’وی پی این‘ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔کولگام، شوپیاں، کپوارہ، ڈوڈہ اور دیگر اضلاع کی مقامی انتظامیہ نے الگ الگ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام امن و قانون کو برقرار رکھنے اور ہند مخالف عناصر کی طرف سے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔منگل کے روز ضلع کپوارہ کے مجسٹریٹ سری کانت بالا صاحب سْوسے نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس پولیس کی طرف سے موصول اطلاعات کا حوالہ دیا گیا جن میں ’ورچْوَل پروائیویٹ نیٹ ورک‘ یا وی پی این کے بڑھتے استعمال پر تشویش ظاہر کی گئی تھی۔حکمنامے کے مطابق ’وی پی این سروسز سے خدشہ یہ ہے کہ اسے غیرقانونی اور ملک دشمن سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ کچھ عناصر متوازی نیٹ ورک استعمال کرکے لوگوں میں حکومت کے تئیں نفرت پھیلاتے ہیں جس سے امن اور قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہے۔کپواڑہ کے علاوہ شوپیان، کولگام، ڈوڈہ اور کئی دوسرے اضلاع کی انتظامیہ نے لوگوں کو متنبہ کیا ہے کہ کوئی بھی شہری اس حکم نامے کی خلاف ورزی کرے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ کے دوران وی پی این استعمال کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ کئی علاقوں میں پولیس لوگوں کے فونز کا معائینہ کررہی ہے اور کسی کے فون میں وی پی این کی کوئی ایپ پائی جائے تو اسے حراست میں لیا جاتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔