data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ایران کے درمیان پہلی فیری سروس کا آغاز جنوری کے تیسرے ہفتے سے کردیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار نجی شعبے کے ذریعے پاکستان اور ایران کی بندرگاہ چابہار کے درمیان فیری سروس کا باقاعدہ ’’سافٹ لانچ‘‘ کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف زائرین بلکہ سیاحت کے شوقین افراد کے لیے بھی ایک سستا اور آرام دہ سفری متبادل ثابت ہو گا۔ فیری سروس سے پاکستان میں بحری سیاحت کی صنعت میں بھی اضافہ ہو گا،فاقی وزیربحری امور جنید انوار چوہدری نے فیری ٹرمینل کا افتتاح کر دیاہے اور کہا کہ فیری سروس کا آغاز پاکستان کی بلیو اکانومی میں اہم سنگ میل ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خواہش ہے کہ بلیو اکانومی کومضبوط کریں۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ فیری ٹرمینل کا افتتاح میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے، لوگ انیشیٹو لیتے ہوئے ڈرتے تھے، فیری سروس میرے ذہن میں تھی، اس پر کام کا آغاز کیا گیا تھا مگر آج تک لائسنس نہیں دیا گیا۔جنیدانوارچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا لائسنس ہم نے 7 دن میں جاری کیا، سی کیپرز کمپنی کے سی ای او محمد عمر نے سافٹ لانچنگ کے موقع پر بتایا کہ فیری سروس کا باقاعدہ آغاز جنوری کے تیسرے ہفتے میں ہوگا۔ پہلی فیری کراچی سے 240 مسافروں کو لے کر چابہار روانہ ہوگی، کراچی سے ایران تک کے راؤنڈ ٹرپ (آنا اور جانا) کا کرایہ صرف 50 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ کراچی پورٹ سے چابہار تک سفر کا وقت 12 سے 14 گھنٹے ہوگا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر فیری سروس چابہار کے لیے ہفتے میں 3 راؤنڈ ٹرپس کرے گی۔ محمد عمر نے مزید انکشاف کیا کہ جلد ہی دو مزید بڑی فیریز پاکستان لائی جا رہی ہیں جن میں 600 سے 800 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔عوامی دلچسپی کا یہ عالم ہے کہ پہلی تین فیریز کی بکنگ ابھی سے مکمل ہو چکی ہے، اگلے مرحلے میں اس سروس کا دائرہ کار مسقط (عمان) اور بصرہ (عراق) تک بڑھایا جائے گا۔یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ نجی شعبے کے ذریعے سمندری راستے سے مسافروں کو بین الاقوامی سفری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اس سروس سے سڑک کے ذریعے طویل اور پرخطر سفر کرنے والے زائرین کو بڑی سہولت ملے گی۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیری سروس کا کا ا غاز

پڑھیں:

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے

سٹی 42 : آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان طویل ملاقات کے بعد مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کے بعد بھی باہمی سیاسی تعاون، مشاورت اور مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

کن انتخابی حلقوں میں کس جماعت کے امیدوار کی حمایت کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد اعلان کرے گی۔

دونوں قائدین نے مسلح افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کو ملک میں امن کے قیام، مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی، مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر جاندار موقف دنیا کے سامنے ٹھوس طریقے سے سامنے لانے پر خراج تحسین پیش کیا.

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی، پہلا میچ کل سے شروع ہوگا
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی
  • پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا