کراچی (نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی بیٹی کل (جمعہ) رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

عائشہ تالپور کی شادی کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے نوجوان سید شبیہ علی کے ساتھ ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں اس اہم سیاسی خاندان کی شادی کا چرچا ہے، ایسے میں بہت سے لوگ دولہا سے متعلق قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔

فریال تالپور کے داماد سید شبیہ علی کون ہیں؟

سید شبیہ علی کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کی والدہ کی صرف رشتہ داری فریال تالپور سے نہیں بلکہ ان کا شمار فریال تالپور کی قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔

سید شبیہ علی نے اپنی ابتدائی تعلیم اور گریجویشن کراچی سے مکمل کی اور بعد میں معروف تعلیمی ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

سید شبیہ علی نے کچھ عرصہ سندھ کے محکمہ بورڈ آف ریونیو میں خدمات انجام دیں اور پھر نوکری چھوڑ کر اپنا بزنس شروع کیا۔

وہ کراچی میں ایلیٹ کلاس کا ایک معروف ریسٹورنٹ ہی نہیں چلا رہے بلکہ ان کا کاروبار دبئی اور متحدہ عرب امارات میں بھی ہے، سید شبیہ علی تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز جمعہ دو جنوری کو زرداری ہاؤس کراچی میں محفل میلاد سے ہوا۔ تقریبات بدھ 14 جنوری کو آبائی علاقے شہید بے نظیر آباد میں ہونے والے ظہرانے تک جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: فریال تالپور سید شبیہ علی تالپور کی

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار