جماعت اسلامی کراچی کی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران سے ملاقات، کامیابی پر مبارکباد دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈوکیٹ، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری، سینئر ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات صہیب احمد اور ڈپٹی سیکریٹری اسد فاروق نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کلب کے نو منتخب سیکریٹری محمد اسلم خان اور دیگر عہدیداران سے ملاقات کی اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔
ملاقات میں پریس کلب کے جوائنٹ سیکریٹری فاروق سمیع، نائب صدر ارشاد کھوکھر، خزانچی عمران ایوب، گورننگ باڈی کے ممبران عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صبا، سید فرید عالم، جاوید مہر اور دیگر بھی موجود تھے۔
سیف الدین ایڈوکیٹ نے اس موقع پر کہا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور مسائل کے حل کے لیے ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کراچی پریس کلب کی نئی باڈی کو دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، امیدہے کہ نئی قیادت کلب کے سیاسی اور صحافتی کردار کو برقرار رکھے گی۔
سیکریٹری محمد اسلم خان نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا اور صحافی برادری کے مسائل سے آگاہ کیا، کراچی پریس کلب جمہوری روایات کا پاسدار ہے اور جمہوریت ہی ہماری شناخت ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی پریس کلب کلب کے
پڑھیں:
خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔
فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔
احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔
فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔