ایک بیان میں جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا شفاف آڈٹ کرایا جائے اور پانی، سیوریج، صفائی اور اندرونی علاقوں کو ترجیح دی جائے، کیونکہ عوام کو نمائشی منصوبے نہیں بلکہ بنیادی سہولیات چاہئیں، دیانتداری اور شفافیت کے بغیر کراچی کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان اور ترقیاتی اعلانات زمینی حقائق سے مطابقت نہیں رکھتے اور صرف بیانات تک محدود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت صرف مین سڑکوں اور فلائی اوورز پر توجہ دے رہی ہے، جبکہ شہر کے اندرونی علاقوں میں سڑکیں اور سیوریج تباہ ہیں اور شہری پیدل چلنے سے بھی قاصر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے منصوبوں کے باوجود عملی کام نظر نہیں آتا اور بدعنوانی کے باعث ترقی فائلوں تک محدود رہ گئی ہے۔

سردار عبدالرحیم نے کہا کہ کراچی کے شہری آج بھی صاف پینے کے پانی سے محروم ہیں اور مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کا شفاف آڈٹ کرایا جائے اور پانی، سیوریج، صفائی اور اندرونی علاقوں کو ترجیح دی جائے، کیونکہ عوام کو نمائشی منصوبے نہیں بلکہ بنیادی سہولیات چاہئیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیانتداری اور شفافیت کے بغیر کراچی کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان

 اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • ایران کا بحرین میں ایمیزون کے ڈیٹا سینٹر کو نشانہ بنانے کا بڑا دعویٰ
  • پیٹرول مہنگا، کیا دفتروں کے لیے ہفتہ دوبارہ 3 یا 4 روز پر مشتمل ہوسکتا ہے؟
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش