Jang News:
2026-07-24@04:33:26 GMT

فریال تالپور کی بیٹی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی

اشاعت کی تاریخ: 8th, January 2026 GMT

فریال تالپور کی بیٹی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی


فوٹو: سوشل میڈیا

صدر مملکت آصف علی زرداری کی بہن اور پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور کی بیٹی کل (جمعہ) رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

عائشہ تالپور کی شادی کراچی سے ہی تعلق رکھنے والے نوجوان سید شبیہ علی کے ساتھ ہو رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں اس اہم سیاسی خاندان کی شادی کا چرچا ہے، ایسے میں بہت سے لوگ دولہا سے متعلق قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔

فریال تالپور کے داماد سید شبیہ علی کون ہیں؟

سید شبیہ علی کا تعلق کراچی سے ہے اور ان کی والدہ کی صرف رشتہ داری فریال تالپور سے نہیں بلکہ ان کا شمار فریال تالپور کی قریبی دوستوں میں ہوتا ہے۔

سید شبیہ علی نے اپنی ابتدائی تعلیم اور گریجویشن کراچی سے مکمل کی اور بعد میں معروف تعلیمی ادارے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کیا۔

سید شبیہ علی نے کچھ عرصہ سندھ کے محکمہ بورڈ آف ریونیو میں خدمات انجام دیں اور پھر نوکری چھوڑ کر اپنا بزنس شروع کیا۔

وہ کراچی میں ایلیٹ کلاس کا ایک معروف ریسٹورنٹ ہی نہیں چلا رہے بلکہ ان کا کاروبار دبئی اور متحدہ عرب امارات میں بھی ہے، سید شبیہ علی تین بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

شادی کی تقریبات کا آغاز جمعہ دو جنوری کو زرداری ہاؤس کراچی میں محفل میلاد سے ہوا۔ تقریبات بدھ 14 جنوری کو آبائی علاقے شہید بے نظیر آباد میں ہونے والے ظہرانے تک جاری رہیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فریال تالپور سید شبیہ علی تالپور کی

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار 3 ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک 
  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار