جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2026 GMT
جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح کردیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے دوران نئی عمارت کے احاطے میں پاکستانی پرچم لہرایا گیا اور عمارت کے لان میں شجرکاری، فیتہ کاٹنے کے ساتھ تختی کی نقاب کشائی کی گئی جب کہ پاکستان و سعودی عرب کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تقریب میں عمارت کا افتتاح کیا، جس میں سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق، سعودی معززین نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کی خصوصیات کے متعلق ایک مختصر ویڈیو رپورٹ بھی پیش کی گئی، نائب وزیراعظم نے پاکستان قونصل جنرل کی کوششوں اور سعودی حکام کے تعاون کو سراہا۔
اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو مؤثر قونصلر خدمات کی فراہمی کے لیے پُرعزم ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :