2025-10-27@17:34:04 GMT
تلاش کی گنتی: 849

«آزادی کی آواز بلند کرنے والے»:

(نئی خبر)
    محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات اور ٹریکٹر ٹرالی چوری کرنے والے ڈکیت گرفتار، اکری پولیس ذرائع کے مطابق کرونڈی کے قریب سے ڈکیتی واردات میں ٹریکٹر ٹرالی چھیننے والے گاؤں شاہ محمد رہائشی اوشاق بالادی اور گاؤں جعفر خان جلالانی کے رہائشی غلام شبیر شاہبانی کو ٹریسنگ ذریعے گرفتار کرلیا ہے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق راجب بالادی اور دیگر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ملزمان علاقے میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پی ایس 64 کے سابق جنرل سیکرٹری سینئر رہنما حیدرآباد عبدالمنان صدیقی نے پی ایس 64 کے کینٹ ایریا کے وارڈز8،7،6،5 میں تنظیم نو کے حوالہ سے مشاورتی میٹنگز کی صدارت کی جس میں ان کے فرزند عبدالخالق صدیقی اور ان کے پرسنل ٹیم ورک کے ممبران نثاراحمد کھوکھراور اسد لغاری ان کے ہمراہ تھے اجلاس میں پیپلزپارٹی صدر کینٹ 5 کا رہنما ندیم احمد کے علاوہ شہاب الدین قریشی، امان اللہ بروہی، عتیق دیسوالی، فتح بلوچ، ملک حنیف، وزیراحمد، سعید احمد، پپا، نثارتایا، پپو، معظم قریشی، یاسین خان، فاروق اور ورکرز موجود تھے۔ اجلاس میں عبدالمنان صدیقی نے بتایا کہ یہ وارڈزمیرے سیاسی گڑہ کہلاتے ہیں کیونکہ میری سیاسی کیریئرکا آغاز میرے ممتاز کالونی کے...
     راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ پاکستان نے زور دیا کہ افغان عبوری حکومت مؤثر بارڈر منیجمنٹ کو یقینی بنائے اور اپنی سرزمین کا اس کے خلاف استعمال روکے۔   فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 18 اور 19 جنوری کی رات پاک افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب سیکیورٹی فورسز کی طرف سے خوارج کے ایک گروپ کی نقل و حرکت دیکھی گئی، اس پر سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔  آئی ایس پی آر کے مطابق...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دراندازی کی کوشش کرنے والے 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کے ایک گروپ کی 18 اور 19 جنوری کی رات پاک افغان سرحد پر ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ کے قریب نقل و حرکت دیکھی گئی جس پر سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنادی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے جہاں دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی، وہیں 5 خوارج بھی مارے گئے۔ ترجمان کے مطابق پاکستان بارھا عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ وہ سرحد...
    سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب کامیاب  کارروائی کرتے ہوئے در اندازی کی کوشش کرنے والے 5 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ  18اور19 جنوری کی رات خوارج کے ایک گروپ نے پاک افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقہ سمبازہ سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سیکورٹی فورسزکی مئوثر کارروائی کے نتیجے میں پانچ خوارج جہنم میں بھیج دیئے گئے، پاکستان عبوری افغان حکومت سے مسلسل کہتاآ رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنائے۔ ترجمان پاک فوج کے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی، سزا پر خوشیاں منانے والے جلد ہی پچھتائیں گے، مریم نواز کو القادر یونیورسٹی ضبط ہونے اور اس کے تحویل میں آنے پر بہت خوشی ہے۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے دھندوں پر سزا نہیں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی تاریخ کے واحد وزیراعظم ہیں جنہیں فلاحی منصوبے پر سزا دی گئی، شریف خاندان کی طرح پیسہ بیرون ملک منتقل کرنے پر سزا نہیں ہوئی۔ مریم...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ نے کاوش کے ٹی این میڈیا گروپ سے وابستہ ہنگورجا کے بہادر صحافی فیاض سولنگی کا ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا اور تاوان کیلئے تشدد کی وڈیو وائرل ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی اور سندھ کے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی تا کشمور پورا صوبہ صحافیوں کیلئے جہنم بن چکا ہے ، ابھی صحافی جان محمد مہر، عزیز میمن، اجے لالوانی اور نصراللہ گڈانی کا خون خشک بھینہیں ہوا تھا کہ خیرپور میرس سے ایک اور صحافی کے اغوا ہونے کی خبر آگئی ہے جس نے سندھ حکومت اور آئی جی کے امن و امان کے تمام تر دعووں...
    موریطانیہ کشتی حادثہ میں گجرات کے متاثرہ گھرانوں میں اب تک 12 افراد کی شناخت ہوئی ہے، جن میں سے 9 جاں بحق جبکہ 3 نوجوانوں کی اپنی گھر والوں سے ٹیلے فونک رابطہ کے بعد امید کی کرن پیدا ہو گئی ہے۔ سنہرے مسقبل کیلئے بیرون ملک جانے والے سفیان کے سر پر انسانی اسمگلرز نے ہتھوڑے مارے اور چاقو کے وار کیے۔ ویڈیو میں ظلم کی داستان سنانے والا گجرات کے گاؤں ڈھولہ کارہائشی ہے جس کا بھائی سفیان کشتی حادثے میں موت کی وادی میں چلا گیا، سفیان اکیلا نہیں تھا اس کاچچا زاد بھائی عاطف بھی اب دنیا میں نہیں رہا، گھر میں تو جیسے کہرام مچا ہے۔ ایسے ہی گاؤں گڑھکو کے دو کزن حسنین...
    ویب ڈیسک: پنجاب کی سینئر وزیر و رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دوسروں کو چور چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی، عمران خان نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی کی۔ لاہو رمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ عدالت نے کیا ہے ن لیگ نے نہیں، 190 ملین پاؤنڈ کیس کے فیصلے میں کوئی ابہام نہیں، بانی پی ٹی آئی مکافات عمل کا شکار ہیں، دوسروں کیلئے گڑھا کھودنے والاخود اس میں گر گیا۔ حماس کے پہلے 33 یرغمالیوں کی رہائی کا شیڈول انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےاین سی اے کو خط لکھا، این...
    مراکش کے قریب ہونے والے کشتی حادثے میں پاکستانی تارکین وطن کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے حکومت نے آج اعلیٰ سطحی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو آج مراکش روانہ ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف نے کیا، اس ٹیم میں ایف آئی اے، وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور انٹیلجنس بیورو کے نمائندے شامل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے:میڈرڈ کشتی سانحہ: حادثاتی موت یا قتل؟، دلخراش تفصیلات سامنے آگئیں رپورٹس کے مطابق تحقیقاتی ٹیم مراکش کے شہر رباط اور دخلہ کا دورہ کرکے حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں سے ملاقات کرے گی اور پاکستانیوں پر مبینہ تشدد اور ہلاکت کی بھی تحقیقات کرے گی۔ یہ ٹیم ایک تحقیقاتی رپورٹ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2025ء)جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسپین جانے والے تارکین وطن کی کشتی حادثہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔ اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ دعاء ہے کہ اللہ کریم کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کی مغفرت فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ اس قسم کے حادثات میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ جوان اپنے ملک میں مناسب روزگار کے مواقع میسر نہ ہونے پر اتنے بھیانک سفر کا فیصلہ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسانی سمگلنگ کرنے والے عناصر کا سخت احتساب کیا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ لاشوں کی وطن...
    ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا ہے کہ دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت نے دہری تنخواہیں وصول کرنے والے 36 میڈیکل آفیسران، 29 لیڈی میڈیکل آفیسران اور 9 ڈینٹل سرجن کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ صحت نے بدعنوانی کے ثبوتوں کے ساتھ ڈاکٹروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ مالی بدعنوانی میں ملوث ڈاکٹروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بدعنوان عناصر کو سزا دی جائے گی۔ بین الاقوامی اداروں سے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی تفصیلات طلب کی جا رہی ہیں۔...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارا چنار میں امن و امان کو سبوتاژ کرنے کی تاک میں بیٹھے شرپسندوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں  پاراچنار جانے والے امدادی قافلے پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے 3 ڈرائیورز اور 2 اہلکاروں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے حملے میں ملوث مجرموں کو فوری طور پرقانون کی گرفت میں لانے کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کئی ہفتے گزرنے کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پارا چنار میں حالات کو معمول پر لانے میں ناکامی پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) نارتھ کراچی سے لاپتہ ہونے والے صارم کے والد کو 5 لاکھ تاوان کا میسج موصول ہونے کے انکشاف کے بعد کیس کو اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والے 7 سال کے صارم کا 9روز بعد بھی سراغ نہیں مل سکا۔نارتھ کراچی سے بچے کے اغوا کا کیس اے وی سی سی میں ٹرانسفر کردیا گیا ہے ، پولیس نے بتایا کہ بچے کے والد کو 5 لاکھ تاوان کی رقم کا میسج موصول ہوا تھا تاوان کامیسج بھیجنے والے نمبر کے حوالے سے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔حکام کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش جارہی ہے۔
    عدالت کو ملٹری ٹرائل والے کیسز کا ریکارڈ دینے سے انکار کیا گیا، جسٹس حسن اظہر رضوی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کررہا ہے ۔وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سیکشن 2 (1) ڈی ون اگر درست قرار پاتا ہے تو نتیجہ کیا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے سیکشنز درست پائے جائیں تو ٹرائل کے خلاف درخواستیں نا قابل سماعت ہوتی ہیں۔خواجہ حارث نے کہا کہ ملٹری ٹرائل میں پورا پروسیجر فالو کیا جاتا ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی...
    ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے ۔بابا وانگا نے 2025کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025سے ہوگا۔مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043تک پورے یورپ پر مسلمانوں کی حکومت قائم ہوجائے گی، جبکہ 2076تک...
    لاہور: کالعدم تنظیم فتن الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف ہوا ہے۔ صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، اور اس حوالے سے کالعدم تنظیم کی آن لائن بھرتیوں کی تفصیل وزیر اعلی کو بھجوا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے گجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کی ہیں، جس کا مقصد صوبے میں مقامی سہولت کاری حاصل کرنا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر پٹرولنگ اور انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک بریک کیا گیا ہے اور فتن الخوارج کی سہولت کاری...
    اپنے بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ سرکاری افسران کیخلاف پروپیگنڈے ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ عوامی نمائندوں یا افسران کے خلاف منفی مہم چلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد یا گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے...
    فائل فوٹو۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کے حوالے سے ایف آئی اے نے عدالتی معاونت کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) اسلام آباد زون کی ہدایت پر ٹیم تشکیل دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی میں 2 افسران اینٹی کرپشن سرکل سے شامل کیے گئے ہیں، جے آئی ٹی کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر سی بی سی واجد حسین کریں گے، جبکہ سب انسپکٹر کاشف ریاض اعوان اور شمس خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی عدالت کی کیس سے متعلق حقائق پر معاونت کرے گی۔
    اسلام آباد: وزیراعظم نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور بغیر لائسنس کمپنیوں کے خلاف سخت اقدامات کا حکم دے دیا۔ پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اُڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر  ملک میں بے روزگاری کا سد باب کرنے کی پالیسی...
    لاہور: کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف  ہوا ہے۔ صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا، اور اس حوالے سے کالعدم تنظیم کی آن لائن بھرتیوں کی تفصیل وزیر اعلیٰ کو بھجوا دی گئی  ہے۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے گجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کی ہیں، جس کا مقصد صوبے میں مقامی سہولت کاری حاصل کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سائبر پٹرولنگ اور انٹیلی جنس انفارمیشن پر آن لائن بھرتی مہم نیٹ ورک بریک کیا گیا ہے اور فتنۃ الخوارج کی...
    فتنہ الخوارج کی جانب سے پنجاب میں نوجوانوں کی آن لائن بھرتی مہم کا انکشاف سامنے آیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے نیٹ ورک کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کی آن لائن بھرتیوں کا نیٹ ورک ختم کر دیا ہے، اس حوالے سے تفصیلات وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم نے گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، بہاولپور، جہلم اور سرگودھا سے بھرتیاں کیں، کالعدم تنظیم کی جانب سے بھرتیوں کا مقصد پنجاب میں مقامی سہولت کاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہےکہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے بیش بہا قربانیوں کی بدولت فتنہ الخوارج ہمیشہ کےلئے دم توڑ جائے گا، پاکستان دوبارہ امن کا گہوارہ بنے گا، پی آئی اے کے حوالےسے بندشیں ختم ہو رہی ہیں، لندن کی پروازیں بھی جلد بحال ہوں گی، وفاق صوبوں کے ساتھ مل کر تعلیمی میدان میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لئے متحرک کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگوکرتےہوئے کیا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان آرمی چیف کی قیادت میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔ دن رات...
    کراچی(بزنس رپورٹر)سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی سعودیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا ہے ،ایوی ایشن انڈسٹری کی معتبر اور آذاد سائٹ سیریم کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودیہ پروازوںکی بر وقت روانگی کے حوالے سے 88.82فیصد کی متاثر کن شرح کے ساتھ دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ہے۔پروازوںکی بروقت آمد کی کارکردگی میںسعودیہ محض0.35فیصد شرح کی کمی کے مارجن سے دوسرے نمبر پرر ہی اور پروازوںکی بر وقت آمد کی شرح86.35فیصد رہی۔سعودیہ نے سال2024میںچار بر اعظموںمیں 100سے زائد مقامات پر مشتمل نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ192,560پروازیں چلائیں۔ یہ کامیابی خاص طور پر پاکستان کے مسافروں کیلئے اہمیت کی حامل ہے، جو سعودیہ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے۔سعودیہ ایئر لائن پاکستان کے بڑے شہروں بشمول...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کی اور کہا ہے کہ دشمن خوف پھیلانے کی کوشش کرے گا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے اور ملک میں امن کو خراب کرنے کی ہر کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے آج پشاور کا دورہ کیا جہاں اُن کا کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔آرمی چیف کو ملک میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور فتنہ الخوارج کے خلاف جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی...
    بلوچستان کے ضلع کچھی میں 12 جنوری 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب آپریشن کیا جس میں 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مہارت کے ساتھ گھیر لیا اور مؤثر انداز میں کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے جن میں اسلحہ، گولہ بارود، اور دھماکہ خیز مواد کے ذخائر شامل تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماضی میں اپنی درست پیشگوئیوں کیلئے مشہور بابا وانگا کی 2025 کے حوالے سے کی جانے والی تباہ کن پیشگوئیوں کی شروعات ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ بابا وانگا نے 2025 کے لیے چند اہم پیش گوئیاں کی ہیں، جن میں یورپ میں زوال، تباہی، اور آبادی میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ ان کے مطابق، 2025 سے یورپ میں زوال اور تباہی کا عمل شروع ہوگا، جس کے باعث آبادی نصف رہ جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہوگا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، اور دنیا کے خاتمے کا آغاز بھی 2025 سے ہوگا۔ مزید برآں، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043 تک پورے یورپ...
    اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2025ء) اٹک پولیس نے نوجوان کی ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ، بھتہ وصول کرنے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر شہری کی موت کا سبب بننے والے 4 ملزمان گرفتار کر لئے ۔ ترجمان اٹک پولیس کے مطابق محمد صابر ولد باز خان سکنہ ٹانویں نے تھانہ پنڈیگھیب پولیس کو درخواست دی کہ میں معہ ابوبکر صدیق اور محمد عرفان سکنائے دیہہ اپنے گھر موجود تھے کہ میرا بیٹا محمد رمضان اپنے گھر آیا اور الٹیاں کرنے لگا جو ہمارے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ تقریباً 3 ماہ قبل اشتیاق ولد بختیار ورغلا پھسلا کر ایک گھر میں لے گیا جہاں بعد میں زاکر ولد جابر، قاسم...
    اسلام آباد: ایف آئی اے نے مریم نواز کی شیخ محمد بن زاید کے ساتھ ملاقات کی جعلی ویڈیو بنانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے ساتھ ملاقات کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) سے تیار کردہ جعلی ویڈیو بنانے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق، اس کارروائی کے دوران مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا گیا...
    بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)بہاولپور میں قومی شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئی.ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر اڈا مسافر خانہ کے قریب پیش آیا، جہاں دکانوں کے سامنے کھڑی کار کو پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر ماری۔(جاری ہے) ٹکر کے نتیجے میں ٹریلر پر رکھا کنٹینر کار پر گر گیا، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئی.حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔
    بہاولپور میں قومی شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے. ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر اڈا مسافر خانہ کے قریب پیش آیا، جہاں دکانوں کے سامنے کھڑی کار کو پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر ماری. ٹکر کے نتیجے میں ٹریلر پر رکھا کنٹینر کار پر گر گیا، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے. حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے امریکی کانگریس کی سماعتوں کا جعلی ڈراما بنا کر پیش کر رہے ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، کچھ نہیں ہونے جا رہا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کل 190 ملین پاؤنڈ کی سماعت ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کو رقم بھجوائی، لیکن اس شخص نے بند لفافے میں کام کر دیا، اس کے عوض رقبہ لیا گیا اور القادر ٹرسٹ بنا دیا گیا، وہ یونیورسٹی ہے یا نہیں، میں میڈیا کو کہوں گا خود اس کی انویسٹیگیشن کریں، ان سارے حقائق پر (آج)پیر کو عدالت نے اس پر فیصلہ دینا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امید...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے امریکی کانگریس کی سماعتوں کا جعلی ڈراما بنا کر پیش کر رہے ہیں، پاکستان اور امریکا کے تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، کچھ نہیں ہونے جا رہا۔سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کل 190 ملین پاؤنڈ کی سماعت ہے۔ نیشنل کرائم ایجنسی نے پاکستان کو رقم بھجوائی، لیکن اس شخص نے بند لفافے میں کام کر دیا، اس کے عوض رقبہ لیا گیا اور القادر ٹرسٹ بنا دیا گیا، وہ یونیورسٹی ہے یا نہیں، میں میڈیا کو کہوں گا خود اس کی انویسٹیگیشن کریں، ان سارے حقائق پر کل عدالت نے اس پر فیصلہ دینا ہے۔ جو ماحول پی ٹی آئی...
    اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
    اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے۔ پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانونی دستاویزات...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں خوب...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام عائد کیا ہے کہ مریم نواز اور خواجہ آصف مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما  اسد قیصر نے خواجہ آصف اور مریم نواز کے بیان کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے حکومت کے مختلف دعوے آرہے ہیں، خواجہ آصف اور مریم نواز جس طرح بات کر رہے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ ہر ممکن طریقے سے مذاکرات کو ناکام بنایا جائے، پھر کہا جاتا ہے کہ عمران خان ٹویٹ کر رہے ہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ ہم مظلوم پارٹی ہیں، ہمارے...
    میری لینڈ کی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک 5 ڈرا میں 42 لاکھ بھارتی روپوں کی جیت لی اور جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننے والے  نمبر اس کے خواب میں نظر آئے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمت فاتح نے نے بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبرخواب میں دیکھنے کے ایک ہفتے بعد ایک ٹکٹ خریدا، خاتون نے لاٹری حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے خواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے جعلی تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار بھی وسیع کر کے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان اور لاہور...
    خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے کہا کہ اسمگلنگ پر قابو پانے کیلئے مختلف حکومتوں نے مختلف اقدامات بھی کیے، ایف بی آر نے رواں ہفتے ایک حیران کن فیصلہ کیا ہے کہ پاکستان سے جو کنٹینر افغانستان جاتے ہیں ان کی سرویلنس ختم کردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہرین معاشیات نے کہا ہے کہ پاکستان کے کراچی پورٹ سے افغانستان جانے والے کنٹینر کی سرویلنس ختم کرنے کا فیصلہ ایف بی آر کی نااہلی اور ناقص کارکردگی کی ایک واضح مثال ہے، یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس سے لگتا ہے کہ اگر کوئی اچھا کام ہو بھی رہا ہے محکمے میں تو وہ کسی جامع پالیسی کے تحت نہیں ہو رہا۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ماہرین معاشیات نے...
    یو اے ای کے صدر اور مریم نواز کی ’فیک‘ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے متحدہ عرب امارت (یو اے ای) کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا پر پھیلانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے ابتدائی طور پر 20 ایسے اکاؤنٹس کی نشاندہی کر لی گئی ہے، جن کے ذریعے یہ تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مقدمات کا اندراج کرکے گرفتاریاں شروع کر دیں، تحقیقات کا دائرہ کار...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قانونی دستاویزات کے حامل کسی بھی غیر ملکی شہری کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی، قانونی دستاویزات نہ رکھنے والے غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور سیکورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بہادر قوم نے دہشتگردی کے ناسور کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور کر رہی ہے، پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کے جان و مال کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ محسن نقوی کا...
    بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔ لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔ رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں...
    18 سال بعد نوجوان بیٹے کے کہنے پر دوسری شادی کرنے والی خاتون کا بیان سامنے آگیا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر اپنی ماں کی 18 سال بعد دوسری شادی کروانے والے عبدالاحد کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئی تھیں۔ اب ان کی والدہ کی طرف سے شادی کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: نوجوان نے اپنی والدہ کی 18 سال بعد دوبارہ شادی کروا دی، ویڈیو وائرل عبدالاحد کی والدہ مدیحہ کاظمی نے میڈیا کو بتایا کہ ’’جب مجھے طلاق ہوئی تو میرے بچے بہت چھوٹے تھے۔ میں نے اپنے بچوں کی وجہ سے سوچا تھا کہ کبھی دوبارہ شادی نہیں کروں گی‘‘۔ مدیحہ کا کہنا تھا کہ ’’ہمارے معاشرے کا رواج...