2025-09-18@10:40:49 GMT
تلاش کی گنتی: 54087

«اور انوشکا»:

(نئی خبر)
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سی پیک پاک چین دوستی کا عملی ثبوت اور علاقائی ترقی و خوشحالی کا منصوبہ ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی کی دنیا میں کوئی مثال نہیں، دونوں ممالک نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ چین: صدر آصف علی زرداری کا جے 10 سی طیارے بنانیوالے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے جے 10 سی طیارے بنانے والے ایئر کرافٹ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، ہر علاقائی اور عالمی فورم پر دونوں ممالک...
    سٹی 42 : ‎چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ھاؤ کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے ملاقات ہوئی۔  ‎مس ھاؤ نے پاکستان کے ساتھ اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ‎صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول نے مس ھاؤ کی تجویز کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔  صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ ‎ایسا چیمبر پاک چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولے گا۔  پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
    سٹی 42 : نادرا کی جانب سے ملک بھر میں شہریوں کو بھرپور سہولت فراہم کرنے کے لئے ایک اور اہم اقدام سامنے آیا ہے۔ نادرہ کی جانب سے جاری کردہ فیس بک پوسٹ کے مطابق جانشینی سرٹیفکیٹ بنوانے کی سہولت اب تمام نادرا مراکز میں موجود ہے، اب ملک بھر میں نادرا کے کسی بھی مرکز پر تشریف لائیں اور اپنی درخواست جمع کرائیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بوائز سکاؤٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور چیف کمشنر چوہدری ریاض سے ملاقات کی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع خان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ابرار سعید سواتی اور ہلال احمر خیبرپختونخوا کے وائس چیئرمین فرزند علی وزیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے) پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک بھر کے سکاؤٹس کو حب الوطنی اور انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار کرنے کے لئے ضروری اقدامات پر زور اور بٹراسی کالج کے تعلیمی و انتظامی معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر...
    13 ستمبر کو جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایف سی کے 12 اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی۔ اس جنازے میں وزیر اعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور اعلیٰ عسکری حکام نے شرکت کی۔ جنازے کی تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد یہ سوالات اٹھنے لگے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے جنازے میں شرکت کیوں نہیں کی؟ سوشل میڈیا پر بھی یہ بحث چھڑ گئی کہ وزیر اعلیٰ اپنے صوبے کی حدود میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کے جنازوں میں کیوں شریک نہیں ہوتے؟ یہ بھی پڑھیں: کالم نگار بلال...
    بھارتی آبی جارحیت کے بعد بپھرے دریاؤں نے اپر پنجاب کے بعد جنوبی پنجاب میں بھی تباہی کی داستان رقم کردی، جلال پور پیروالا کے قریب دونوں اطراف سیلابی پانی کے بہاؤ سے ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کو بھی نقصان پہنچا، جس کا ایک حصہ بہہ گیا، جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود جنوبی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، سیلاب جنوبی پنجاب سے آگے بڑھتا ہوا سندھ میں داخل ہورہا ہے۔ شجاع آباد میں دریائے چناب میں طغیانی سے 15 موضاجات پانی میں ڈوب گئے جب کہ 17موضاجات کو جزوی نقصان پہنچا اور اب تک 4000 سے...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ کامران...
    چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔ تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید...
    کٹھمنڈو: نیپال کی نئی عبوری وزیراعظم اور سابق چیف جسٹس سشیلا کارکی نے عہدہ سنبھالتے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ کرپشن کے خاتمے اور "جنریشن زی" مظاہرین کے مطالبات پر عمل کریں گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سابق وزیراعظم کے پی شرما اویلی نے کرپشن مخالف مظاہروں اور درجنوں ہلاکتوں کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد 73 سالہ سشیلا کارکی کو عبوری وزیراعظم مقرر کیا گیا۔ سشیلا کارکی کا کہنا ہے کہ وہ صرف 6 ماہ کے لیے یہ ذمہ داری ادا کریں گی اور ملک میں امن قائم کرنے کے ساتھ ساتھ آئندہ انتخابات کی تیاری پر توجہ دیں گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کرپشن کا خاتمہ، بہتر حکمرانی اور معاشی مساوات...
    محکمہ صحت سندھ نے صوبے بھر میں ہیومن پیپلوما وائرس (ایچ پی وی) کے خلاف ویکسینیشن مہم کا آغاز کردیا ہے. تفصیلات کے مطابق اس ویکسینیشن مہم کا مقصد خواتین میں جان لیوا سروائیکل کینسر سے بچاؤ ہے۔ "صحت مند بیٹی، صحت مند گھرانہ" کے عنوان سے منعقدہ افتتاحی تقریب کراچی کے خاتونِ پاکستان گرلز اسکول میں منعقد ہوئی جہاں صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے ویکسین مہم کا افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ، ای پی آئی سندھ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راج کمار، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یونیسف، اور دیگر عالمی این جی اوز کے نمائندے شریک ہوئے۔ سندھ میں ایچ پی وی کی سب سے پہلی ویکسین ماہر امراضِ...
    کراچی: قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ان سے سینئر جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے حلف لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تقریب حلف برداری میں سندھ ہائی کورٹ کے ججز، وکلا برادری، صوبائی وزیر قانون اور داخلہ سندھ ضیا الحسن النجار نے بھی شرکت کی۔   حلف برداری کے بعد سندھ ہائیکورٹ کا نیا روسٹر جاری کردیا گیا۔ روسٹر کے مطابق 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 4 دو رکنی اور 7 سنگل بینچز درخواستوں کی سماعت کریں گے ۔ دو رکنی بینچ نمبر ایک قائم مقام چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت اور جسٹس میران محمد شاہ پر مشتمل ہوگا۔ دو رکنی بینچ نمبر ایک کرمنل اپیلز،...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زہیمِن سے ملاقات کی جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبا سے بھی ملاقات کی اور پاک چین دوستی کے ماضی، حال اور مستقبل کے موضوع پر خطاب کیا۔ ان کے خطاب سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات پیش کیے۔ خطاب کے دوران...
    چائنا افریقہ چیمبر آف کامرس کی نائب صدر مس ہاؤ نے صدر آصف علی زرداری اور خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے شنگھائی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مس ہاؤ نے پاکستان کے ساتھ بھی اسی نوعیت کا چیمبر قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ صدر اور خاتونِ اول نے اس تجویز کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک چین دوستی آنے والے وقتوں میں مزید مستحکم ہوگی: صدر مملکت آصف زرداری اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ایسا چیمبر پاک۔چین اقتصادی تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے راستے کھولنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس سے قبل صدرِ پاکستان نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف...
    اسلام آباد پولیس نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے علاقے رمشا کالونی میں تہرے قتل کیس کا سراغ لگا لیا۔ مقتولین میں محمد اکرام، ان کا بیٹا عمانوائیل اور بیٹی زویہ شامل تھے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان نے مقتولین کو جوس میں نشہ آور اشیاء اور گولیاں ملا کر پلایا، جس کے بعد قتل کرکے مقتولین کے موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت یشوا ولد بہادر اور یشوا ولد رمضان کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ٹیم نے سیف سٹی کیمروں اور تکنیکی ذرائع کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے قلیل وقت میں گرفتاری پر پولیس ٹیموں...
    انگلینڈ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر گھٹنے کی انجری کے باعث آئرلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز اور اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق 28 سالہ ثاقب محمود کو اب معمولی سرجری کروانا ہوگی۔ ثاقب محمود کی جگہ 24 سالہ اسکاٹ لینڈ نژاد سیمر اسکاٹ کری کو پہلی بار انگلینڈ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ کری اس سے قبل 2024 میں 3 ون ڈے میچز میں اسکاٹ لینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں۔ انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی20 میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو مالاہائیڈ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ٹیم کی قیادت نوجوان جیکب بیتھل کریں گے۔
     مئیر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو آج حقائق سے آگاہ کرنے آیا ہوں، سیاسی حریفوں نے حب کینال اور شاہراہ بھٹو کے حوالے سے منفی پراپیگنڈہ چلایا۔ مئیر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں شکر ادا کرتا ہوں کہ جلال پور پیر والا موٹر وے سندھ کا حصہ نہیں ہے، جلال پور والا موٹر وے سندھ میں ہوتا تو اپوزیشن کے اراکین پہنچ چکے ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے سیاسی مخالفین اس پر بھی درجنوں پریس کانفرنس کر چکے ہوتے،  ایسی کوئی صورتحال پیدا ہوتی ہے تو قدرتی طور پر نقصان ہوتا ہے۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس طرح کی آفت جب آتی ہے تو بہت سارے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، جس سے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان سفر صرف 20منٹ میں طے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ٹرین سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے جڑواں شہروں کے درمیان سفر صرف 20 منٹ میں طے ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور چیئرمین سی ڈی اے حنیف عباسی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں طلال چوہدری سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں مارگلہ سے راولپنڈی صدر تک ریل منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی نے توقعات کے عین مطابق پالیسی ریٹ 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پیر کے روز کیا گیا، جبکہ اس حوالے سے تفصیلی بیان جلد جاری کیا جائے گا۔ گزشتہ مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس 30 جولائی 2025 کو منعقد ہوا تھا، جس میں بھی شرحِ سود 11 فیصد برقرار رکھی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال میں شرح نمو 4.25 فیصد تک جانے کا امکان، گورنر اسٹیٹ بینک اس وقت توانائی کی قیمتوں بالخصوص گیس ٹیرف میں غیر متوقع اضافے کے باعث افراطِ زر کا منظرنامہ مزید بگڑ گیا تھا۔ SBP has kept policy rate unchanged in its latest MPC meeting, held on 15 Sep 2025#SBP...
    زمبابوے کے سابق کرکٹر اور موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ایلیٹ پینل کے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔ دسمبر 2024 میں 100 مردوں کے ٹیسٹ میچز میں ریفری کے فرائض انجام دینے والے چوتھے آفیشل بننے کا اعزاز حاصل کرنے والے پائی کرافٹ کوگزشتہ روز سے ایشیا کپ 2025 میں تنازعے کا سامنا ہے۔ کرکٹ کیریئر اینڈی پائی کرافٹ نے زمبابوے کی قومی ٹیم کی نمائندگی 1983 سے 1992 کے دوران کی، جس میں 3 ٹیسٹ اور 20 ایک روزہ میچ شامل ہیں۔ وہ زمبابوے کے سب سے کم عمر ٹیسٹ کپتان اور ملک کے پہلے سیاہ فام کپتان بھی رہے۔ کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے...
    نائجیریا: شمالی نائجیریا میں شادی کی تقریب میں شریک ایک بس دریا میں گرنے سے کم از کم 19 خواتین اور بچے ہلاک ہوگئے، یہ بات ایک یونین اہلکار اور مقامی رہائشیوں نے اتوار کو بتائی۔ نیشنل یونین آف روڈ ٹرانسپورٹ ورکرز (NURTW) کے اہلکار ابوبکر محمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ ڈرائیور نے ہفتہ کی شام ایک ایسے پل پر بس روکی تھی جو جزوی طور پر منہدم ہوچکا تھا، لیکن بس پیچھے کی طرف لڑھک کر دریا میں جاگری۔ اہلکار نے بتایا کہ یہ بس دلہن کو اس کے نئے شوہر کے گھر لے جانے والے قافلے کا حصہ تھی اور حادثہ زمفارا ریاست کے گاؤں “فَس” کے قریب پیش آیا۔ شبہ ہے کہ ڈرائیور...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے پہلے نیشنل کانگریس میموریل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خاتونِ اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر کے ہمراہ تھے۔ یہ تاریخی میموریل شنگھائی کے فرنچ علاقے میں واقع ہے جہاں جولائی 1921 میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔ صدر مملکت نے شیکومن طرزِ عمارت اور نمائش ہال کا دورہ کیا جس میں تاریخی نوادرات، تصاویر اور اہم دستاویزات محفوظ ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے صدر نے اس ورثے کے تحفظ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ مقام چین...
    ایشیا کپ ٹی 20 کے پاک بھارت ٹاکرے میں میچ ریفری کے نامناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ دیا ہے۔گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ 2025 کے پاک بھارت ٹاکرے کے دوران میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے غیر مناسب رویے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔پی سی بی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو خط لکھ کر پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو رسل کو ایونٹ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف ہے کہ میچ ریفری کا کنڈکٹ کھیل کی اسپرٹ کے خلاف اور پاکستان ٹیم کے ساتھ...
    میچ ریفری تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان کا ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطالبے پر میچ ریفری کو تبدیل نہ کیے جانے کی صورت میں پاکستان نے ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی سی بی کے مطالبے پر اگر آئی سی سی نے میچ ریفری کو تبدیل نہ کیا تو پاکستان ٹیم ایشیا کپ کے مزید کسی میچ میں حصہ نہیں لے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے میچ ریفری کے خلاف آئی سی سی کے ہاں باضابطہ شکایت جمع کرا دی ہے اور ریفری کو فی الفور ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں باضابطہ شکایت درج کرادی ہے۔ شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی قوانین، خصوصاً ’اسپرٹ آف کرکٹ‘ کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں۔ پی سی بی نے اپنے مؤقف میں مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ میچ ریفری کو فوری طور پر ایشیا کپ...
    پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنۃ الخوارج کے 31 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جہاں شدید فائرنگ...
    پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالٰہی نے گجرات میں سیلاب زدہ یونین کونسل مدینہ اور یونین کونسل سوک کلاں کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ جب یہاں سیلاب آیا تو سب سے پہلے ہماری طرف سے امداد پہنچی، بعد میں مخالفین نے صرف نمائشی دورے کیے، حکومت غریب عوام سے ناجائز ٹیکس لے کر جو رقم جمع کرتی ہے، وہی یہاں تقسیم کر رہی ہے جبکہ ن لیگ کے وزیروں نے اپنی جیب سے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ ہمارا فرض ہے...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقے بنوں اور لکی مروت میں کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائیوں کے دوران 31 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ یہ بھی پڑھیے: لکی مروت: سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ، کیپٹن سمیت 7 جوان شہید محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو پوری قوم کی جانب سے خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے واضح کیا کہ...
    اسلام آباد: عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس میں عدالت نے عامر کیانی کے خلاف  اشتہاری کی کارروائی ختم کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے بعد فیض آباد احتجاج کے کیس کی سماعت  جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان، راشد حفیظ اور عامر کیانی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم کردی، تاہم علی امین گنڈا پور کو اسی مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ کیس میں آج گواہان کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔ واضح...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپرٹ آف دی کرکٹ کی پاسداری نہ کرنے پر آئی سی سی اور ایم سی سی کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے خط میں اسپرٹ آف کرکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے غیر مناسب رویے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔ پی سی بی نے خط میں لکھا کہ آئی سی سی اور ایم سی سی...
    جلالپور  پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ سیلاب میں بہہ گیا۔  پولیس حکام کے  مطابق جلالپور پیروالا کے قریب سیلابی پانی میں ملتان سکھر ایم فائیو (M-5) موٹروے کا ایک حصہ بہہ گیا جس کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔  ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ موٹروے پولیس ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزار رہی ہے، نارتھ باؤنڈ پر اوچ شریف، جھانگرہ اور جلالپور انٹرچینج سے موڑی جارہی ہے، ساؤتھ باؤنڈ ٹریفک شاہ شمس، شیر شاہ اور شجاع آباد ساؤتھ سے متبادل راستوں پر منتقل کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق مسافروں کی راہنمائی کے لیے موٹروےپولیس موقع پر موجود ہے۔ حکام کے مطابق اوچ شریف روڈ پر شگاف سے موٹروے کو...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 الگ کارروائیوں میں 31 دہشتگردوں کو ہلاک کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بنوں اور لکی مروت میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: قوم کا اتحاد دشمن کی شکست کی ضمانت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر پہلی کارروائی لکی مروت میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی بنوں میں عمل میں لائی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
    اسرائیل کو اپنے کئے کا نتیجہ بھگتنا پڑے گا؛ دوحہ اجلاس سے قبل قطری وزیراعظم کا بیان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں منعقد ہونے والے عرب لیگ اور دیگر اسلامی ممالک کے مشترکہ اجلاس سے قبل اسرائیل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عرب اور دیگر مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ اسرائیل کے دوحہ پر حملے کے خلاف اہم اجلاس میں شرکت کے لیے دوحہ میں اکٹھا ہونے جارہے ہیں۔ شیخ محمد نے پیر کو ہونے والے عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں کے اجلاس سے قبل کہا ہے کہ قطر مصر...
    ’پیچے دیکھو پیچے‘ کے جملے سے معروف ہونے والے انفلوئنسر احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ کا انتقال ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے اس کی موت کا سبب بتا دیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق عمر شاہ کا انتقال آج صبح فجر کے وقت ہوا جب عمر شاہ کو قے آئی جو اس کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس سے آکسیجن کا نظام متاثر ہوا اور انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔ احمد شاہ نے اپنی فیس بک پوسٹ میں اس خبرِ غم کی اطلاع دی کہ ان کے خاندان کا ننھا روشن ستارہ عمر شاہ اللہ تعالیٰ کے حضور واپس لوٹ گیا ہے۔ اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونانہوں نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ عمر شاہ اور ہمارے خاندان کو اپنی دعاؤں میں...
    پنجاب میں مون سون بارشوں کا 11واں اسپیل کل سے شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب نے کہا کہ مون سون بارشوں کا 11 واں  اسپیل کل سے شروع ہوگا،  16 سے 19 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی مری گلیات اٹک چکوال جہلم، گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع  ہیں، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاوالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، اور میانوالی میں بارشوں کا امکان ہے، 18 اور 19 ستمبر کے دوران راولپنڈی، مری، گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ کے اضافے کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب  کی ہدایات کے پیش نظر صوبہ بھر...
    اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  3 ارکان قومی اسمبلی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی ایم این ایز آصف، فضل محمود اور ساجد مہمند کی درخواستوں پر سماعت ہوئی اور عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواستیں منسوخ کردیں۔ یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تھانہ کوہسار میں درج 26 نومبر احتجاج کیس میں نامزد ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے عدالت سے ضمانت کے لیے رجوع کیا تھا۔
    میکسیکو سٹی: میکسیکو کی ریاست یوکاٹن میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ میریڈا اور کیمپ چے کے درمیان ہائی وے پر اس وقت پیش آیا جب ایک ٹریلر، کار اور ٹیکسی آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ لپیٹ میں لے لیا۔ ریاست یوکاٹن کے گورنر نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہے اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔  
    وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان جدید اور تیز رفتار ریل سروس شروع کرنے کے منصوبے پر فوری پیش رفت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت شہری صرف 20 منٹ میں جڑواں شہروں کے درمیان سفر کر سکیں گے، جس سے وقت اور ایندھن کی بچت کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی کے صدر اسٹیشن تک ٹرین سروس کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی سے...
    کراچی: شہر قائد میں دو روز تیز دھوپ نکلنے کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے سے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ہے جبکہ کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل پر ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔ محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے، سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں متواتر بحال رہنے کا امکان ہے۔...
    دبئی میں کام کے خواہشمند افراد کے لیے متحدہ عرب امارات نے ایک خصوصی ویزا متعارف کرایا ہے۔ نئے ویزے کے تحت ملازمت تلاش کرنے والے افراد 60، 90 یا 120 دن تک ملک میں قیام کر کے روزگار کے مواقع تلاش کرسکتے ہیں۔ اس ویزے کے لیے کسی مقامی کفیل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: متحدہ عرب امارات اس سال 10 لاکھ ملازمتیں فراہم کرے گا یہ ویزا اپریل 2022 میں نافذ کیے گئے نئے ویزا نظام کا حصہ ہے جس کا مقصد ہنرمند پیشہ ور افراد اور نوجوان ٹیلنٹ کو متحدہ عرب امارات کی جانب راغب کرنا ہے۔ ’جاب ایکسپلوریشن انٹری ویزا‘ کے ذریعے درخواست گزار نوکری حاصل کرنے سے قبل ہی متحدہ عرب امارات (یو...
    کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے اسپورٹس مین شپ کی خلاف ورزی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر پیغام جاری کرتے ہوئے محسن نقوی نے لکھا کہ ’’کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اس کی اصل روح کے منافی اور افسوسناک ہے۔‘‘ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ امید ہے اگلے میچز میں جیت کو تمام ٹیمیں خوش اسلوبی اور وقار کے ساتھ منائیں گی۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ میں میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور نہ ہی اختتامی تقریب میں...
    کنشاسا: افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں دو مختلف کشتی حادثات کے نتیجے میں کم از کم 193 افراد جاں بحق اور درجنوں لاپتہ ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا حادثہ 10 ستمبر کو صوبہ ایکواٹور کے علاقے بسنکسو میں پیش آیا، جہاں ایک موٹرائزڈ کشتی کے الٹنے سے 86 افراد ہلاک ہوئے، جن میں بڑی تعداد طلبہ کی تھی۔ حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ دوسرا بڑا حادثہ 11 ستمبر کو دریائے کانگو کے کنارے کولیلا کے مقام پر پیش آیا، جہاں 500 افراد سوار کشتی میں آگ بھڑکنے کے بعد کشتی الٹ گئی۔ اس حادثے میں 107 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد افراد کو زندہ بچا لیا گیا،...
    وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے قطر روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیراعظم ایک روزہ سرکاری دورے پر قطر کے دارالحکومت دوحا روانہ ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی سید طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ساتھ اعلیٰ سطحوفد وفد میں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے جاں بحق ہونے والے میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی نے سینئر سول جج جنوبی کی عدالت میں گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔ متوفی کی بیوہ عظمیٰ شہزاد نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان سے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگ لیا۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر دعوے میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت کیخلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا۔ 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر قانونی گودام میں دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں درخواستگزار کے شوہر شہزاد علی جاں بحق ہوگئے تھے۔ فیکٹری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) بالآخر اپنی اُس رپورٹ سے دستبردار ہوگیا ہے جس میں وفاقی کھاتوں میں 375؍ ٹریلین روپے کی بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا تھا۔ یہ رقم پاکستان کے سالانہ بجٹ سے 27؍ گنا زیادہ تھی۔ اب اے جی پی نے ایک ترمیم شدہ رپورٹ جاری کرتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ پہلے ایڈیشن میں ’’ٹائپنگ کی غلطیاں‘‘ تھیں جن کی وجہ سے اعدادوشمار غیر معمولی طور پر بڑھ گئے تھے۔ نئی رپورٹ ’’Consolidated Audit Report of Federal Government for the Audit Year 2024-25‘‘ چند روز قبل محکمہ آڈیٹر جنرل کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ رپورٹ میں تسلیم کیا گیا ہے کہ اصل ورژن کی...
    پنجاب کا بڑا حصہ سیلاب میں ڈوب گیا، مظفر گڑھ اور علی پور میں پنجاب حکومت کی جانب سے ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں، آبی ریلے اب تیزی سے سندھ کے مختلف علاقوں میں داخل ہورہے ہیں، کوٹری بیراج، گڈو بیراج اور سکھر بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھ رہا ہے، کچے کے متعدد دیہات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق سندھ میں بڑے سیلاب کا خطرہ برقرار ہے، سکھر بیراج میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے، کچے کے مختلف علاقے تالاب میں تبدیل ہو رہے ہیں، کوٹری بیراج کے مقام پر بھی دریائے سندھ بپھر رہا ہے، مانجھند، علی آباد...
    سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کا چھوٹا بھائی عمر انتقال کرگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عمر شاہ انتقال کرگئے پاکستان کے مشہور ننھے اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی عُمر شاہ انتقال کر گئے ہیں۔ یہ افسوسناک خبر احمد شاہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کی گئی، جہاں انہوں نے مداحوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔ ’ہمارے خاندان کا ننھا چمکتا ستارہ اُمر شاہ خالقِ حقیقی سے جا ملا۔‘ تاحال عُمر شاہ کے انتقال کی وجہ اور دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکی ہیں۔ یاد رہے کہ عمر شاہ اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے مداحوں میں بے حد...
    راولپنڈی: طورخم بارڈر پر اینٹی نارکوٹکس فورس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے پاکستان لائے جانے والے شہد کی مکھیوں سے بھرے ٹرک سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے اے این ایف کی ٹیم نے افغان کارگو گاڑی کو روک کر پشاور منتقل کیا، جہاں تلاشی کے دوران ٹرک کے پچھلے ایکسل شافٹ باکس میں مہارت سے بنائے گئے خفیہ خانے سے 17.5 کلو ہیروئن اور 4.5 کلو آئس (میتھ ایمفیٹا مائن) برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کی کل مقدار 22 کلوگرام ہے جس کی مالیت 24 کروڑ 60 لاکھ روپے بنتی ہے۔ ٹرک کے ڈرائیور مومند اکرام، جو افغانستان کے صوبہ ننگرہار کا...
    اسلام آ باد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف آج دوحا میں منعقد ہونے والی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے  قطر جائیں گے۔    پاکستان کے شراکت میں بلایا گیا    یہ سربراہی اجلاس دوحا پر اسرائیل کے فضائی حملوں، فلسطین میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور فلسطینیوں کو زبردستی بے گھر کرنے کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔   او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت، حکومتوں اور اعلیٰ حکام کی سربراہی اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔ پاکستان قطر کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور قطر و دیگر علاقائی ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔   قبل ازیں یکجہتی اور علاقائی اتحاد کے لیے...
    شہر میں قائم کراچی پولیس کے ناکوں کا پول کھل گیا جب کہ کار سوار ملزمان نے ایک پولیس اہلکار کو دو دریا سے اغوا کیا اور شہر سے گزر کر سپرہائی وے پر لے جا کر چھوڑ دیا اور فرار ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق کرولا کار میں سوار تین پولیس اہلکار سنسان سڑک پر کھڑی مشکوک کار کو چیک کرنے کے لیے گئے تھے جیسے ہی ہیڈ کانسٹیبل نے کار کے شیشے پر دستک دی تو مسلح شخص نے دروازہ کھول کر ہیڈ کانسٹیبل کو اندر گھسیٹ لیا، دیگر اہلکار ہکا بکا رہ گئے۔ ایس پی ساؤتھ نے اپنے جوانوں کی کارکردگی دیکھتے ہوئے ان دونوں کو کوارٹر گارڈ کر دیا، چند گھنٹوں بعد اغوا کیا جانے والا پولیس اہلکار آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر...
    محکمہ موسمیات نے آج کراچی شہر میں کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے ، جس دوران شہر میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 18 کلو میٹرفی گھنٹہ کی...
    بھارت اور پاکستان کے درمیان ’مصافحہ کے تنازع‘ نے شدت اختیار کر لی ہے، سابق پاکستانی کپتان راشد لطیف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ طور پر شکایت درج کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے راشد لطیف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے دبئی میں کھیلے گئے میچ کے دوران بھارتی ٹیم کے رویے نے ’غلط تاثر‘ چھوڑتے ہوئے کھیل کے میدان میں سیاست کا مظاہرہ کیا۔ ’جنگیں پہلے بھی ہوئی ہیں، مگر ہم ہمیشہ مصافحہ کرتے رہے ہیں، یہ چیزیں ہمیشہ کے لیے ایک داغ کی مانند رہیں گی۔‘ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز اتوار کو بھارت نے پاکستان...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کی برآمدگی اور سہولت کاری کے گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ کو ملزمان کو سہولت فراہم کرنے کے 2 مقدمات کا فیصلہ موخر کردیا۔ ملزم عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں سنایا جائے گا۔ پولیس کے مطابق ملزمان شمس الدین اور عبد الغفار بگٹی نے اقبالی بیان میں کہا تھا کہ عزیر بلوچ اور نور محمد عرف بابا لاڈلہ نے اسلحہ کی ترسیل میں سہولت فراہم کی۔ ملزم کے بیان پر عزیر بلوچ کیخلاف دفعہ 109 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم سے بارود اور گولیاں برآمد کی گئیں تھی۔  ملزمان کیخلاف تھانہ سی آئی ڈی میں 2012 میں...
    معروف اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنے والد کے سیاسی پس منظر کے حوالے سے اہم انکشافات کیے ہیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جب انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا اور کراچی منتقل ہوئیں تو والد نے انہیں مشورہ دیا کہ بہتر ہوگا وہ کسی کو اپنی خاندانی حیثیت کے بارے میں نہ بتائیں، کیونکہ یہ سیکیورٹی کے لیے زیادہ محفوظ تھا۔ تارا محمود کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی والد کے اثر و رسوخ یا طاقت کو استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی۔ قریبی دوست ان کے خاندانی پس منظر سے واقف تھے، لیکن انڈسٹری کے لوگوں کو اس کا علم نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب سے پنجاب کی معیشت کو 500 ارب روپے کا نقصان ہوا۔ بھینیاں میں متاثرین کو امدادی سامان تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے بتایا کہ سیلاب سے پنجاب کو 500 ارب روپے کے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیا ہے، سیلاب کے نتیجے میں پنجاب کی لاکھوں ایکڑ اراضی تباہ ہو گئی جبکہ 4.3 فیصد زرعی رقبہ اور 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔ احسن اقبال کے مطابق حالیہ سیلاب ہمیں ایک بار پھر زراعت اور معیشت میں پیچھے دھکیل گیا ہے تاہم حکومت اس بار بیرونی امداد یا قرضوں کے بجائے خود انحصاری پر توجہ...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی زمینی کارروائی انجام دینے سے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے انکار کر دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق موساد کا مؤقف تھا کہ ایسی کارروائی سے نہ صرف یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی مذاکرات متاثر ہوں گے بلکہ قطر کے ساتھ تعلقات کو بھی نقصان پہنچے گا جو اس وقت اہم ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ زمینی آپریشن نہ ہونے کے بعد اسرائیل نے فضائی حملے کا راستہ اختیار کیا۔ رپورٹس کے مطابق اسرائیلی دفاعی اداروں کی اکثریت نے اس حملے کی مخالفت کی تھی اور تجویز دی تھی کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات مکمل کیے جائیں۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جمہوری اقدار اور اصولوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ جمہوریت سے ہی ہم سماجی و اقتصادی انصاف، آزادیِ اظہار، اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنا سکتے ہیں، جمہوریت ہی وہ نظام ہے جو شہریوں کو بااختیار بناتا ہے، بنیادی حقوق کا تحفظ کرتا ہے اور سیاسی، معاشی و سماجی شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔ ان کا...
    غزہ میں ایک دن میں 53 فلسطینی شہید، 16 بلند عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز غزہ:(آئی پی ایس) قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صرف ایک روز میں مزید 53 فلسطینی شہید اور 16 بلند عمارتیں تباہ کردی گئیں۔ غزہ شہری دفاع کے مطابق اسرائیلی بمباری سے گزشتہ روز 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے، جب کہ رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔ وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک شہدا کی تعداد 64 ہزار 871 ہوچکی ہے، جب کہ ایک لاکھ 64 ہزار 610 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
    تہران (ویب ڈیسک) ایران نے مسلمان ممالک سے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی نے کہا کہ کسی عملی اقدام کے بغیر صرف تقاریر پر مشتمل اجلاسوں سے اسرائیلی حکومت کا کچھ نہیں بگڑے گا۔ انہوں نےمطالبہ کیا مسلمان ممالک اسرائیل کی جنونی حکومت کے خلاف ایک مشترکہ آپریشن روم بنائیں اور یہ فیصلہ صیہونی حکومت کے سرپرستوں کو پریشان کرنے کے لیے کافی ہوگا۔ علی لاریجانی نے کہا کہ مسلمان ممالک نے فلسطین کے مظلوموں کے لیے کچھ نہیں کیا تو کم از کم خود کو تباہی سے بچانے کے لیے ہی کوئی فیصلہ کرلیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ...
    یروشلم: اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ شہر سے اب تک ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جب کہ فلسطینی حکام کے مطابق اصل تعداد اس سے کہیں کم ہے کیونکہ زیادہ تر لوگ جنوبی علاقوں میں ہجوم کی وجہ سے منتقل نہیں ہو سکے۔ اقوام متحدہ نے اگست کے آخر میں اندازہ لگایا تھا کہ غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز اور اس کے اردگرد تقریباً دس لاکھ فلسطینی رہائش پذیر ہیں، جہاں کئی ماہ سے جاری محاصرے اور بمباری کے بعد قحط کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ فوجی ترجمان اویخائے ادرعی نے بتایا کہ "ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد اپنی حفاظت کے لیے شہر چھوڑ چکے ہیں۔" تاہم غزہ کی سول...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب آپ اندرونی اندھیرے کو محسوس کرتے ہیں، تو سورج میں بیٹھیں اور اس سے کہیں کہ وہ آپ کے کپ کو روشنی سے دوبارہ بھردے۔ ہمارے آس پاس کی ہر چیز زندہ ہے، اور جب ہم فعال طور پر مدد طلب کرتے ہیں، تو یہ سب پراسرار انداز میں جمع ہوجاتا ہے، ہمیں تقویت دیتا ہے، ہمیں خوش اور مطمئن محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔ دلوں کو ایک ساتھ جوڑا جارہا ہے، پل بنائے جارہے ہیں اور آپ کی روشنی آپ کو یاد دلانا چاہتی ہے کہ آپ کو صرف یہ معلوم ہوگا کہ اگر آپ چیزوں کو ایماندار کوشش دیتے ہیں۔ زندگی سے آپ کو کیا چاہیے اور کیا نہیں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا مضبوط اتحادی ہے اور اس کے ساتھ بہت خاص تعلقات ہیں۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ایک عظیم رہنما ہیں۔ لوگوں کو نشانہ بناتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہیے۔ قطر پر اسرائیلی حملوں اور نیتن یاہو سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رہنا ہوگا، انہیں حماس کے بارے میں کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا اچھا اتحادی ہے اور بہت سے لوگ یہ نہیں جانتے۔ دوسری جانب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر پابندیاں لگانے کے لیے تیار...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اداکارہ تارا محمود کے نجی زندگی سے متعلق حالیہ انکشاف نے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا۔ تارا کے اداکاری سفر کا آغاز امریکہ میں تعلیم مکمل کرنے اور کئی سال وہاں کام کرنے کے بعد ہوا اور جب وہ پاکستان واپس آئیں تو انہوں نے اداکاری کو بحیثیت کیریئر فل ٹائم جاب اختیار کرنے کا ارادہ کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے بڑے اور کامیاب ڈراموں کا نمایاں کردار بننے لگیں۔ شائقین تارا محمود کی بے ساختہ، قدرتی اور جاندار اداکاری کے پہلے ہی سے مداح تھے، مگر انہیں اس وقت واقعی حیرت کا جھٹکا لگا جب برسوں بعد یہ انکشاف ہوا کہ وہ کسی عام گھرانے کی چشم و چراغ نہیں بلکہ پاکستان...
    قطرکےدارالحکومت دوحا میں عرب اسلامی ممالک کا ہنگامی سربراہ اجلاس آج ہوگا،وزیراعظم شہباز شریف آج قطر کا دورہ کریں گے،عرب اور اسلامی ممالک کا اجلاس پاکستان کی معاونت سے ہو رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ کےمطابق عرب اسلامی ممالک کا اجلاس اسرائیل کےفضائی حملوں اورفلسطین کی صورتحال پر طلب کیا گیا ہے،جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کےسربراہان مملکت و حکومت اوراعلیٰ عہدیداران شرکت کریں گے،اجلاس کی تیاری کیلئےوزرائےخارجہ کی نشست ہوئی جس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنےکی ۔ ترجمان کاکہنا ہےکہ پاکستان برادرملک قطر کےساتھ اپنےتعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،قطر اور دیگر ریاستوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتےہیں،قطر سے یکجہتی اورحمایت کے اظہار کیلئے وزیراعظم نےگیارہ ستمبر...
    پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے پر ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بھی ردعمل سامنے آگیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنےسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں کہا کھیل میں سیاست کو گھسیٹنا اسکی اصل روح کے منافی ہے، پاک بھارت میچ میں اسپورٹس مین شپ نہ دیکھ کر مایوسی ہوئی،انہوں نےکہا کہ اُمید ہے کہ آئندہ فتوحات تمام ٹیمیں وقار اور خوش اخلاقی سے منائیں گی۔ واضح رہے کہ ٹی 20 ایشیاء کپ 2025ء کے چھٹے میچ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں دوریاں رہیں،میچ کے اختتام پر بھارتی بیٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملائے بغیر ہی ڈریسنگ روم چلے گئے۔...
    قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے، اسرائیل کو محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور اس حوالے سے اسرائیل کو بہت محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران قطر کو بہترین اتحادی قرار دیا اور کہا کہ قطر کے ساتھ امریکا کے خاص تعلقات ہیں، جبکہ قطر کے امیر کو انہوں نے عظیم رہنما قرار دیا۔ ایک صحافی نے ٹرمپ سے سوال کیا کہ قطر پر اسرائیلی حملوں کے تناظر میں وہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ جس پر انہوں نے...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے ایشیا کپ میچ کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  دوسری جابنب عوام اور کرکٹ کے حلقوں نے بھی اس نوعیت کے بھارتی رویے کو کھیل کی روح کے منافی قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپورٹس مین شپ نظر انداز: بھارتی کھلاڑیوں کا پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ردعمل میں محسن نقوی نے کہاکہ آج کھیل میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھنا انتہائی مایوس کن ہے۔ Utterly disappointing to witness the lack of sportsmanship today. Dragging politics into the game goes against the very spirit...
    غزہ سے بیمار اور زخمی بچوں کا پہلا گروپ علاج کے لیے برطانیہ پہنچنے والا ہے۔ برطانوی وزارتِ صحت نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ایک خصوصی اسکیم کے تحت کیا جا رہا ہے تاکہ ان بچوں کو وہ طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں جو غزہ میں دستیاب نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل فلسطینی بچوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنا رہا ہے، غزہ کے ڈاکٹروں کی گواہی برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے جولائی میں اس منصوبے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ غزہ کی زیادہ تر اسپتال اب کام نہیں کر پا رہے۔ حکومت کے مطابق یہ اسکیم اس لیے ضروری ہے کہ علاقے میں ادویات اور طبی سامان کی شدید کمی ہے اور ڈاکٹروں...
    میڈرڈ: امریکا اور چین کے حکام نے اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں کشیدہ تجارتی تعلقات پر اہم مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔  ان مذاکرات میں امریکی پابندیوں، روسی تیل کی خریداری، اور مشہور چینی ایپ ٹک ٹاک کی امریکی آپریشنز کی فروخت کی ڈیڈ لائن پر بات چیت ہو رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور تجارتی نمائندہ جیمیسن گریئر نے میڈرڈ میں چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ اور اعلیٰ تجارتی مذاکرات کار لی چنگ گانگ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات گزشتہ چار ماہ میں دونوں ممالک کے درمیان یورپ میں چوتھی بڑی نشست ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اجلاس سے کسی بڑے بریک تھرو کی توقع کم ہے، تاہم امکان ہے کہ...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اداروں میں اصلاحات وقت کی ضرورت ہے، پاکستان کا مستقبل مضبوط جمہوریت سے وابستہ ہے۔ عالمی یومِ جمہوریت  کی مناسبت سے اپنے پیغام میں صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔  جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے۔ انہوں نے کہا کہ  1973ء  کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔   جمہوری ادارے عوامی آواز کے محافظ ہیں۔   جمہوریت عوام کو بااختیار اور ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے۔   قائدین کی قربانیوں سے جمہوریت کو استحکام ملا۔  جمہوریت محض عمل نہیں، عوامی حقوق کا تحفظ ہے۔ صدر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کے دوحہ، قطر میں فضائی حملے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو نیو جرسی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حماس کے خلاف کچھ کرنا ہے لیکن قطر امریکا کا قریبی اتحادی ہے۔ میں نے امیرِ قطر سے کہا کہ آپ کو اپنی پبلک ریلیشنز بہتر کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ لوگ آپ کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کا امکان پھر خطرے میں: ٹرمپ پُرامید، حماس کا اسرائیل پر سخت الزام اسرائیل کے حملے میں دوحہ کی ایک ولا کو نشانہ بنایا گیا جس میں...
    ہزاروں برسوں سے اپنی تہذیب اور اقدار کو سنبھالے ہوئے خانہ بدوش بکروال ہر سال اپنی روایتی ہجرت کرتے ہیں۔ صدیوں سے جاری یہ سفر بکروال برادری کی زندگی کا نہایت اہم جزو ہے۔ بکروال قبیلے کی یہ موسمی ہجرت صرف ان کی معیشت کا بنیادی سہارا نہیں بلکہ ان کی ثقافت اور روایت کا بھی لازمی حصہ ہے۔ یہ ہجرت ایک قدیم وراثت ہے جسے وہ نسل در نسل برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ہر سال کیا جانے والا یہ سفر ان کے عزم، حوصلے اور فطرت سے گہرے رشتے کی یادگار سمجھا جاتا ہے۔ مزید جانیے وادی نیلم سے راجا ابریز کی رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    پاکستانی کوہ پیما سرباز خان اور عابد بیگ سلسلہ کوہ ہندو کش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کو سر کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تریچ میر کی سطح سمندر سے بلندی 7 ہزار 708 میٹر ہے جو کہ کوہ ہندو کش کی سب سے بلند چوٹی ہے۔ اس چوٹی کو سب سے پہلے ناروے کے مہم جوؤں کی ٹیم نے 1950 میں سر کیا تھا۔ سال رواں میں تریچ میر سر کیے جانے کی پلاٹینیم جوبلی منائی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی نے مختلف پروگرامات ترتیب دیے تھے جن میں سے مقامی کوہ پیماؤں کے ذریعے تریچ میر سر کرنا بھی شامل تھا۔ اسی سلسلے میں 6 رکنی ٹیم نامور کوہ پیما سرباز...
    پاکستان کے معروف صحافی اور ٹیلی ویژن میزبان سید طلعت حسین نے کہا ہے کہ عمران خان طویل عرصے تک جیل میں رہیں گے اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ان کے مذاکرات اور کامیابی کا فی الحال کوئی امکان نہیں۔ وی نیوز کے خصوصی پروگرام ‘صحافت اور سیاست’ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مائنس عمران خان پی ٹی آئی کے شہباز شریف حکومت سے مذاکرات اور ان کی کامیابی کے امکانات تو ہیں لیکن عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے مابین کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا کیونکہ عمران خان ان مذاکرات یا سمجھوتے کے نتیجے میں اپنا غلبہ چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا بیان: کیا اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان ڈیل کے امکانات بڑھے ہیں؟ انہوں...
    صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ جمہوریت کےموقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں جمہوری اقدار کے فروغ، عوامی حقوق کے تحفظ اور آئین کی بالادستی پر زور دیا ہے۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ یومِ جمہوریت عوام کے سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق کی یاد دہانی ہے۔ ان کے مطابق جمہوریت رواداری، شمولیت اور اظہارِ رائے کی آزادی کا ضامن نظام ہے، جبکہ 1973 کا آئین پاکستان کی سب سے بڑی جمہوری کامیابی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک ترقی پسند لبرل جمہوریت ہے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی صدرِ مملکت نے کہا کہ جمہوریت عوام کو بااختیار بناتی ہے، ان کی شراکت کو یقینی بناتی ہے اور یہی نظام معاشرتی انصاف، برابری اور ترقی...
    اس ملک میں بہت نعرے لگائے گئے۔ بعض نے یوں بھی کہا کہ یہاں نعرے لگانے کے سوا کچھ نہیں ہوا۔ ہر دور کے اپنے تقاضے اور  نعرے تھے۔ کوئی نعرہ تاریخ کی بساط پر زندہ رہتا ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ وقت کرتا ہے۔ لیکن کسی نعرے کی قبولیت کو پرکھنے کے لیے ضروری ہے کہ دیکھا جائے نعرہ کون لگا رہا ہے؟ کب لگا رہے؟ کیسے لگا رہا ہے؟ کس وقت لگا رہا ہے؟ اور کس زمانے میں لگا رہا ہے؟ یہی عناصر فیصلہ کرتے ہیں کہ نعرہ زندہ رہا یا ردی کی ٹوکری کی ںذر ہو گیا۔ اپنے ہاں کچھ نعرے بے وقت لگے جس کی وجہ سے وہ وقت کے ساتھ اپنے معنی کھو گئے۔ ...
    محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اور اس کے نواحی علاقے بھی دن کے وقت گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ شام کو جزوی ابر آلود موسم اور چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، البتہ چکوال، سیالکوٹ، ناروال، گجرات، گوجرانوالہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں بعض مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ اور پنجاب کے دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ، محکمہ موسمیات کی وارننگ خیبرپختونخوا میں عمومی طور پر موسم گرم رہے گا لیکن چترال،...
    اسلام آباد: بنوں میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔ اس موقع پر واضح پیغام دیا گیا کہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ آخری حد تک جاری رہے گی۔ تاہم خیبرپختونخوا حکومت اور وزیراعلیٰ کی غیر موجودگی پوری قوم کے لیے دکھ اور شہداء کے خاندانوں کے لیے اذیت کا باعث بنی، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جن بیٹوں نے وطن پر اپنی جان قربان کی، ان کے جنازے میں شرکت نہ کرنا شہداء کی قربانیوں کی توہین ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا...
    DUBAI: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے بھارتی ٹیم کے غیر مناسب رویے پر شدید احتجاج کیا ہے، جس میں بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اور میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شرکت نہ کرنا شامل تھا۔ انہوں نے میچ ریفری کے رویے پر بھی اعتراض کیا جو کپتانوں سے ٹاس کے دوران ہاتھ نہ ملانے کی درخواست کر رہے تھے۔ نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانا اسپورٹس مین سپرٹ کے بالکل خلاف ہے اور یہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے ایک چیلنج تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس رویے پر پاکستانی ٹیم کا ردعمل فطری تھا کیونکہ یہ ایک واضح مثال تھی کہ کھیل کے...
    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے تین انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران کے پراکسی نیٹ ورک فتنہ الخوارج کے 45 دہشت گرد واصل جہنم کر دیے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 19جوان شہید ہوئے۔ اس موقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا گیا ہے کہ وہ فتنہ خوارج اور پاکستان میں ایک کا انتخاب کرے۔  پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ سے پیچیدہ اور نشیب و فراز کا شکار رہے ہیں، مگر حالیہ برسوں میں خاص طور پر جس طرح افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، وہ نہ صرف دو طرفہ تعلقات کے لیے تشویشناک ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام...
    15 ستمبر کو دنیا بھر جمہوریت کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس اہم دن کے موقع پر ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ’’جمہوری استحکام میں خواتین کا کردار‘‘ کے موضوع پر خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں حکومت، اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کی نمائندہ خواتین کو مدعو کیا گیا۔ ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ عظمیٰ بخاری (صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب) جمہوریت محض ایک لفظ نہیں، یہ بہت وسیع عمل ہے جس کے مختلف درجے اورحلقے ہیں۔ سب سے پہلے دیکھنا یہ ہے کہ کیا گھر میں جمہوریت ہے؟ اسی طرح کام کی جگہ، پھر معاشرہ اور پھر ایوان ہے لہٰذا جمہوریت کے تمام درجات اور حلقوں میں جمہوری رویوں کا ہونا اور ان...
    DOHA: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے اسرائیل کے دوحہ میں حملے کے خلاف عرب، اسلامی ممالک اور دوست ملکوں کی جانب سے یک جہتی پر شکریہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے کا جواب ٹھوس اور مؤثردیا جانا چاہیے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے دوحہ میں عرب-اسلامی ہنگامی اجلاس کے سلسلے میں وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک نے قطر پر اسرائیل کے بربریت آمیز حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک قطر کو اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے تعاون کریں گے۔ قطری وزیراعظم نے کہا کہ ہم...
    کائنات اور اس کے اسرار پر تحقیق ہمیشہ انسانی عقل و شعور کے لیے ایک نہ ختم ہونے والا سوال رہا ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سائنس نے اپنی بنیادیں بدلی ہیں، نئے نظریات سامنے آئے، پرانے خیالات رد ہوئے، اور بعض نے اپنے آپ کو وقت کی کسوٹی پر اس طرح منوایا کہ وہ انسانی فکروتحقیق کے ستون بن گئے۔ انہی میں سب سے نمایاں نام البرٹ آئن اسٹائن کا ہے۔ اس جرمن نژاد سائنس داں نے بیسویں صدی کے اوائل میں عمومی نظریۂ اضافیت پیش کیا، جب نہ جدید ٹیلی اسکوپس تھے، نہ کمپیوٹیشنل ماڈلز اور نہ ہی اربوں نوری سال پر محیط ڈیٹا دستیاب تھا۔ لیکن آئن اسٹائن نے محض ریاضیاتی بصیرت اور فکری تجزیے کی...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات پاکستان نے پیش گوئی کی ہے مغربی ہواؤں اور بحیرہ عرب سے آنے والی مرطوب ہواؤں کے باعث ملک کے بالائی علاقوں میں 15 ستمبر کی شام سے 19 ستمبر تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 16 سے 19 ستمبر تک دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی،خیبر، اورکزئی، کرم، ہنگو، کرک اور وزیرستان میں طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان  کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے، احتیاطی تدابیر کے...
     والدین بننا اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا یقیناً ایک خوش کن لیکن مشکل تجربہ ہے ۔ خاص کر جب بچے بڑے ہورہے ہوتے ہیں ایسے میں ان کی تربیت کر نا اور انھیں تمیزدار بنانا ان کے جذباتی اور نفسیاتی مسائل کو سمجھنا ایک کٹھن مرحلہ ہوتا ہے۔ اکثر والدین یہ شکایت کرتے ہیںکہ ان کے بچے بدتمیزی سے پیش آتے ہیں اوربات نہیں مانتے۔ یقیناً بچے کے ایسے برتاؤ کے پیچھے کوئی نہ کوئی وجوہات ضرور ہوتی ہیں۔والدین کے لئے ان وجوہات کو جانا بھی ضروری ہے تاکہ اسے حل کیا جاسکے۔ لیکن کیا یہ زیادہ بہتر نہ رہے گا کہ مسائل سے پہلے ہی بچوں کی تربیت کو چند سنہری اصول اپنا تے ہوئے کیا جائے تاکہ...
    ماسکو: یوکرین نے روس پر361 ڈرونز سے حملہ کیا اور اہم تیل ریفائنری کریشی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ روس نے بتایا کہ اس نے ہائپر سونک میزائل کا  کامیاب تجربہ کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق روسی عہدیداروں نے بتایا کہ یوکرین نے تقریباً 361 ڈرونز کے ساتھ ایک بڑا حملہ کیا اور شمال مغربی علاقے میں واقع تیل ریفائنری کو نشانہ بنایا جہاں آگ لگی۔ روس کی وزارت دفاع نے بتایا کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے کم ازکم 361 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس میں 4 ایرئیل بم اور امریکی ساختہ ہیمارس میزائل بھی شامل ہے تاہم وزارت دفاع نے حملے کا نشانہ بننے والے علاقے کی...
    عمومی طور پر ہمارے ہاں چند چھوٹی چھوٹی غلط عادات کو بے ضرر جان کر ان کے تسلسل کو برا نہیں سمجھا جاتا جیسے کبھی دانتوں پر برش کرنا چھوڑ دینا، دیر تک اسکرین پر نظریں جمائے رکھنا، یا پیشاب روک لینا مگر یہی معمولی نظر آنے والے رویّے خاموشی سے ہمارے جسم پر گہرے منفی اثرات جمع مرتب کرے ہیں۔  جن سے بعض اوقات انفیکشنز کا خطرہ بڑھتا ہے، پٹھوں اور جوڑوں پر دباؤ پڑتا ہے، آنکھوں اور دانتوں کی صحت متاثر ہوتی ہے، نیند بگڑتی ہے اور بعدازاں دل، شوگر اور بلڈ پریشر جیسے مسائل کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔ لہذا اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں ہم دنیا کے معروف معالجین اور تحقیقی اداروں کی آراء...
    قومی ٹیم نے ایشیا کپ کے انتہائی اہم ٹی 20 میچ ایک بار پھر ڈاٹ بالز کا نیا ریکارڈ بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو کم ترین 128 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوسکی جسے بھارت نے باآسانی تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ صاحبزادہ فرحان 44 گیندوں پر 40 جبکہ شاہین شاہ آفریدی 16 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر نمایاں بلے باز رہے۔ قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 چوکے، 7 چھکے مارے۔  ڈاٹ بالز پاکستانی ٹیم نے ایک بار پھر...
    غزہ میں جاری اسرائیلی ریاست کی جنگ اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف دارالحکومت برلن میں ہزاروں شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ برلن میں ہفتے کے روز 20 ہزار سے زائد افراد نے اسرائیل کے خلاف فلسطین میں جاری نسل کشی پر بھرپور احتجاج کیا۔ ”غزہ میں نسل کشی بند کرو“ کے عنوان سے نکالی گئی ریلی میں مظاہرین نے اسرائیل کے فوجی حملوں کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ معروف گلوکار اور سابق بینڈ ”پنک فلوئیڈ“ کے رکن راجر واٹرز نے ویڈیو پیغام میں کہا “ہم یہاں فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا بھر کے باشعور افراد اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے ناقابلِ بیان جرائم کی مذمت...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال سنگین ہو چکی ہے اور ریاست دہشت گردی کے سامنے بے بس دکھائی دے رہی ہے۔ پشاور میں اپنی جماعت کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا نے کہا کہ آج ملک میں امن نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی۔ لوگ جب گھر سے نکلتے ہیں تو یہ نہیں جانتے کہ واپس بھی آ سکیں گے یا نہیں۔ ریاست اپنی ذمہ داری نبھانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے اہم معاشی منصوبے کو روکنے کی سازشیں کی...
    سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے قومی ٹی20 اسکواڈ سے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ڈراپ کرنے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان دونوں سینیئر کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان کی ٹیم عالمی مقابلوں کے لیے موزوں نظر نہیں آتی۔ Without Baber Azam and Rizwan team Pakistan is not fit for International tournaments #Period #PakVsIndia — Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 14, 2025 واضح رہے کہ ایشیا کپ ٹی20 2025 کے چھٹے میچ میں بھارت کے خلاف پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام رہی۔ ٹاپ آرڈر یکسر لڑکھڑا گیا اور قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر محض 127 رنز...
    عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے، اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، قطری وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز دوحہ(سب نیوز)قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا سخت اور موثر جواب دیا جانا چاہیے، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری دوہرا معیار چھوڑ دے۔اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر سے اظہار یکجہتی کیلئے عرب اور اسلامی ممالک کا دوحہ میں دو روزہ اجلاس جاری ہے۔ عرب واسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت سعودی، ترک، یمن اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب میں قطرکے وزیراعظم شیخ محمدبن عبدالرحمان کا کہنا تھاکہ عرب ممالک...
    مظفر گڑھ میں لوڈر رکشے کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین بھکاری جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 14 September, 2025 سب نیوز مظفرگڑھ (سب نیوز)موضع جھینگر میں لوڈر رکشے کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے علاقے کا امیر ترین شوکت بھکاری جاں بحق ہوگیا۔اہل علاقہ کے مطابق شوکت بھکاری 3 بچوں کا باپ تھا، شوکت بھکاری اردو، پنجابی اور انگریزی روانی سے بولتا تھا اور وہ کئی ایکڑ زرعی زمین کا بھی مالک تھا۔کئی سال قبل وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس نے خود اعتراف کیا تھا کہ وہ بھیک مانگتے مانگتے لکھ پتی بن چکا ہے۔شوکت کا ویڈیو میں کہنا تھا کہ وہ روزانہ ملتان سے ایک ہزار روپے کماتا ہے اور اس طرح مہینے...