2025-05-04@01:03:19 GMT
تلاش کی گنتی: 3569
«سینیٹر ساجد میر»:
کراچی: پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر ہیں، جہاں دنیا کی معروف کمپنیوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ ایلون مسک کی کمپنی "اسٹارلنک" اس دوڑ میں سب سے آگے سمجھی جا رہی ہے۔ یہ پیش رفت ملک میں ڈیجیٹل انقلاب کی راہیں ہموار کرے گی اور آئی ٹی، تعلیم، صنعت و تجارت سمیت مختلف شعبوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ مزید پڑھیں: ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک کو این او سی جاری؛ پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ماہرین کے مطابق، سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کا اجراء نہ صرف بڑے شہروں بلکہ دیہی اور پسماندہ علاقوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ کی رسائی کو ممکن...
مرکزی صدر جمعیت اہل حدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ساجد میر کی عمر 86 برس تھی۔ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی۔پروفیسر ساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے، ساجد میر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین بھی خدمات انجام دے رہے تھے۔امیر...
پاکستان کا ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ تجربہ مشق ایکس انڈس کا حصہ تھا جس کا مقصد افواج کی آپریشنل تیاری کو جانچنا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بڑھائی گئی چالاکی کی خصوصیات کو پرکھنا تھا۔ تربیتی تجربے کے موقع پر کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے۔ صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف...
پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ مشق "انڈس” کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق تربیتی تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن اور آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ...
AHMEDABAD, INDIA: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جوز بٹلر نے انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں بھارت کے سوریاکمار یادیو کا تیز ترین 4 ہزار رنز بنانے کا تیسرا نمبر اپنے نام کرلیا۔ آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کرنے والے جوز بٹلر نے سن رائزز حیدرآباد کے خلاف میچ میں یہ ریکارڈ بنایا اور اپنی ٹیم کو پلے آف تک رسائی دلائی۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی پی ایل کے 51 ویں میچ میں جب گجرات ٹائٹنز نے بیٹنگ شروع کی تو کپتان شبھمن گل اور سدھرسن نے شان دار آغاز کیا اور بالترتیب 76 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ جوز بٹلر کو میچ سے قبل آئی...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور جمعیت اہل حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر ساجد میر کی نماز جنازہ اقبال کالج گراؤنڈ میں شیخ الحدیث حافظ مسعود عالم امامت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی رہنماؤں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف ، احسن اقبال، مولانا اسعد محمود، علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، عبدالغفور حیدری اور مولانا احمد لدھیانوی نے شرکت کی۔ دوسری جانب مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی شوری نے مولانا ابو محمد تراب کو قائمقام امیر مقرر کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ابو تراب کا تعلق کوئٹہ سے ہے اور انہیں باہمی مشاورت سے امیر مقرر...
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر ژالہ باری، موسلادھار بارش کی توقع ہے۔ آج ملک کے دیگر...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 23 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔ واضح رہے گروئن انجری کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان آج ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اسکواڈ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سعود شکیل (کپتان)، ابرار احمد، حسن نواز، حسیب اللہ خان(وکٹ کیپر)، مارک چیپمن، رائلی روسو، کائل جیمیسن، محمد وسیم، فہیم اشرف، خرم شہزاد اور فن ایلن۔ اسلام آباد یونائیٹڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، کائل میئرز، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، اینڈریز گوس(وکٹ کیپر)، حیدر علی، جیسن ہولڈر، محمد نواز، محمد شہزاد، نسیم...
پاکستانی کک باکسر عبداللہ چانڈیو نے کراٹے کمبیٹ 54 ایونٹ میں اپنے اردنی حریف علی القیسی کو شکست دے دی ہے۔ عبداللہ چانڈیو ایک اور پاکستانی فائٹر شاہزیب رند کے ساتھ دبئی میں جاری کراٹے کمبیٹ 54 چیمپیئن شپ میں حصہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے شاہ زیب رند نے امریکا میں کراٹے کمبیٹ لائٹ ویٹ ٹائٹل جیت لیا 24 سالہ نوجوان نے اپنے اردنی حریف کو 3 راؤنڈ کے بعد متفقہ فیصلے کے ذریعے شکست دی۔ کراٹے کمبیٹ ایک ایسا برانڈ ہے جو پہلی پیشہ ورانہ کراٹے لیگ کو فروغ دے رہا ہے، کراٹے کامبیٹ اپریل 2018 سے دنیا بھر میں تقریبات کی میزبانی کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے سپوت نے امریکا میں کراٹے کمبیٹ...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ابدالی میزائل کا تجربہ مشق "انڈس" کے حصے کے طور پر کیا گیا جس کا مقصد افواج کی عملی تیاری کو جانچنا اور میزائل کے اہم تکنیکی پہلوؤں، بشمول جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر سمت تبدیل کرنے کی صلاحیت کو جانچنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کر لیا، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا میزائل ہے جو 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔(جاری ہے) جاری تعزیتی پیغام میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ سینیٹر ساجد میر اسلام کے بڑے داعی ، انتہائی ملنسار ، شفیق اور دلجوئی کرنے والے انسان تھے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ سینیٹر ساجد میر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔(جاری ہے) گورنر سندھ نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ سینیٹر ساجد میر اسلام کے بڑے داعی ، انتہائی ملنسار ، شفیق اور دلجوئی کرنے والے تھے ، گورنر سندھ نے مزید کہا کہ سینیٹر ساجد میر کا انتقال امت مسلمہ کے لئے بہت بڑا نقصان ہے ۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)ملک کے معروف دینی و سیاسی رہنما، جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے ملک بھر میں دینی، سیاسی اور علمی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے۔اپنے بیان میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ساجد میر کی سیاسی، مذہبی اور سماجی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں قانون سازی کے عمل میں جس خلوص، دانائی اور بصیرت کے ساتھ انہوں نے خدمات انجام دیں، وہ قابل ستائش ہیں،ان کی وفات سے جو...
---فائل فوٹو سینیٹ کی موجودہ پارٹی پوزیشن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز (پی پی پی پی) سب سے زیادہ 23 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) 19 سینیٹرز کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ میں 16 نشستیں ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹ میں 24 نشستیں ہیں، سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے باعث سینیٹ میں پیپلز پارٹی کی ایک نشست ابھی خالی ہے، سینیٹ میں اس وقت پی پی پی پی کے سینیٹرز کی تعداد 23 ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی سینیٹ میں 17 نشستیں ہیں، سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے باعث پی ٹی آئی کی ایک نشست خالی...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) پاکستان نے ہفتہ کو ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تربیتی تجربہ کیا ہے۔ ابدالی میزائل 450 کلومیٹر تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے سابقہ انڈس کا حصہ ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ابدالی میزائل کے ٹیسٹ کا مقصد فوج کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیوی گیشن سسٹم سمیت اہم تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق ہے ۔(جاری ہے) کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے سینئر حکام کے علاوہ پاکستان کے اسٹریٹجک اداروں کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی تجربہ کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث، سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے مرحوم ساجد میر کی بلندی درجات اور انکے اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ ساجد میر پاکستان کی اہل بصیرت سیاسی شخصیت اور دینی اسکالر تھے جنکی رحلت سے پاکستان کے سیاسی منظر نامے میں ایک ایسا خلاء پیدا ہوگیا جو شاہد ہی کبھی پُر ہو سکے۔وزیرِاعظم نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاء پسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز...
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق پروفیسر ساجد میر کی عمر 86 سال تھی، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ ساجد میر اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے، ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوا۔مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ پرفیسر ساجد میر نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے 1994ء میں پہلی مرتبہ پنجاب سے سینیٹ کا الیکشن لڑا اور جیتے، بعدازاں وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔سیاسی رہنماؤں کا اظہارِ تعزیت امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن، سراج الحق، لیاقت بلوچ اور سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن اور نے پروفیسر ساجد میر کے انتقال...
ویب ڈیسک : جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پروفیسرساجد میر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔ ذرائع نے کہا کہ ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، اُن کی عمر 86 برس تھی۔ ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ پروفیسر ساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے۔ قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امیر جمیعتِ اہل حدیث اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحوم کی بلندیٔ درجات اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ساجد میر نہ صرف ایک بصیرت افروز سیاسی شخصیت تھے بلکہ ایک جید دینی اسکالر بھی تھے۔ ان کی رحلت سے پاکستان کے سیاسی و دینی منظرنامے میں ایک ایسا خلا پیدا ہو گیا ہے جو مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ساجد میر نے ہمیشہ انتہاپسندی، فرقہ واریت...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر اور جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسرساجد میر سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ساجد میر کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا، ساجد میر کی عمر 86 برس تھی۔ ساجد میر 2 اکتوبر 1938 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے یونیورسٹی آف پنجاب لاہور سے اپنی تعلیم مکمل کی۔ پروفیسر ساجد میر 2003 سے 2025 تک مسلسل سینیٹر رہے اور اس سے قبل بھی وہ 1994 سے 2000 تک بھی ایوان بالا کے رکن رہے۔ ساجد میر مرکزی جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر بھی تھے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چیئرمین کے طور بھی خدمات انجام دے رہے...

جاپان کا نیپون گروپ پنجاب میں لیتھیئم بیٹریاں بنانے کا کارخانہ لگائے گا،سی آی او نیپون گروپ کی شافع حسین سے ملاقات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او میچیٹیک یاماموٹو نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی جس میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت ہوئی۔ جاپان کے نیپون گروپ کے سی ای او نے بتایا کہ ہمارانیپون گروپ پنجاب میں پہلے مرحلے میں لیتھیئم بیٹریوں کا اسمبلنگ پلانٹ اور دوسرے مرحلے میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگائے گا جس کیلئے نیپون گروپ کو 2ایکڑ اراضی درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہاں لیتھیئم بیٹریاں تیار کرکے مقامی مارکیٹ کو فراہم کرنے کے ساتھ دیگر ممالک کو برآمد بھی کریں گے۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے جاپان...
لاہور، سیالکوٹ (ویب ڈیسک) مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے ہیں، ان کی عمر 85 سال سے زائد اور وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مہرے کے آپریشن کے باعث ان کی طبعیت ناساز رہتی تھی، اس سے قبل ان کو دل کی تکلیف بھی ہوئی تھی جس کے باعث ان کا بائی پاس کروایا گیا تھا۔ مرحوم ایک عظیم دینی، علمی، اور سیاسی شخصیت تھے، جنہوں نے ساری زندگی دینِ اسلام کی خدمت، علم و فہم کے لیے وقف کیے رکھی، 1963 ء میں انہوں نے پہلی بار تراویح کے دوران تلاوت سنائی ، والدہ جسے انہوں نے نہیں دیکھا تھا، ان کی خواہش پر ہی بڑے ہو...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 مئی2025ء) سرپرست اعلی ایس ایم تنویر اور چیئرمین بحالی کاٹن صنعت ملک طلعت سہیل فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے صنعتوں کی ترقی اور بے روزگاری میں کمی کے لیے مطالبہ کیا کہ شرح سود میں کمی لاتے ہوئے اسے%8 کیا جائے۔اپریل میں سی پی ائی سال کی کم ترین شرح %3۔0 رہی۔(جاری ہے) اسٹیٹ بنک کے پاس موجودہ حالات میں پالیسی ریٹ %8 سے بھی کم کرنے کی گنجائش موجود ہے۔ اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نےکہا فوری فیصلے سے بنکوں میں جمع رقوم کو زیر گردش لا کر تجارتی وصنعتی پیداوار میں اضافہ کرنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بنک...
مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کرگئے۔ سینیٹر پروفیسر ساجد کا مہرے کا آپریشن اور دل کی بائی پاس سرجری کروائی گئی تھی جس کی وجہ سے وہ صاحب فراش تھے۔ سینیٹر پروفیسر ساجد کو مسلم لیگ (ن) نے 1994 میں پہلی مرتبہ پنجاب سے سینیٹر منتخب کرایا جس کے بعد وہ کئی بار سینیٹ کے ممبر رہ چکے تھے۔ اس سے قبل وہ نائجیریا میں درس و تدریس سے وابسہ رہے جہاں سے وہ 1985 میں وطن واپس لوٹے۔ اس سال فروری میں وہ 7 ویں بار مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے امیر منتخب ہو گئے تھے۔ وہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی مضبوطی میں بھی ان کا نمایاں کردار...
سیالکوٹ(نیوز ڈیسک)مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد 86 برس کی عمر میں سیالکوٹ میں انتقال کر گئے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 86 برس تھی، وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ رپورٹ کے مطابق علامہ ساجد میر کا کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں مہروں کا آپریشن ہوا تھا، جس کے بعد سے وہ شدید علیل ہوگئے تھے۔ ذرائع کے مطابق علامہ ساجد میر کچھ دنوں پہلے اپنے آبائی شہر سیالکوٹ منتقل ہوئے، ان کا انتقال سیالکوٹ میں آبائی گھرر میں ہوا۔ پنجاب: اپنی زمین، اپنا گھر ای پورٹل کا افتتاح، 3مرلہ کے پلاٹ مفت ملیں گے
ویب ڈیسک: مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ اور ممتاز مذہبی و سیاسی رہنما پروفیسر سینیٹر ساجد میر 86 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ 1938 ء کوسیالکوٹ میں پیدا ہونے والے ساجد میر کچھ عرصہ سے علیل تھے،ان کا کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں مہروں کا آپریشن ہواتھاجس کے بعد سے وہ شدید علیل ہو گئے تھے، دس سال قبل ان کے دل میں بھی سٹنٹ پڑا تھا۔ پروفیسر ساجد میر گزشتہ 40سال سے اپنی جماعت کے سربراہ چلے آ رہے تھے،وہ 5 بار ایوان بالا سینٹ کے رکن رہے،ان کا شمار میاں نواز شریف کے قریبی رفقاءمیں ہوتا تھا،انہوں نے متعدد تصانیف بھی لکھیں جس میں سب سے معروف کتاب "عیسائیت ایک مطالعہ او تجزیہ"...
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر انتقال کر گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ، ممتاز عالم دین اور سینئر سیاستدان سینیٹر پروفیسر ساجد میر 87 برس کی عمر میں قضائے الہٰی سے وفات پا گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج رات 10 بجے ان کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ادا کی جائے گی۔ پروفیسر ساجد میر کا انتقال ان کے آبائی گھر سیالکوٹ میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق وہ گزشتہ ایک ماہ سے علیل تھے اور حال ہی میں ان کے مہروں کا آپریشن ہوا تھا، جبکہ دس برس قبل ان کے دل میں اسٹنٹ بھی ڈالا گیا تھا۔ مرحوم 1938ء میں سیالکوٹ میں...
پاکستان نے 450 کلومیٹر کی رینج تک زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ میزائل کا تجربہ انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔ اس تجربے کا مقصد فوجی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا اور میزائل کے جدید نیویگیشن سسٹم اور بہتر حرکت پذیری کی خصوصیات کا معائنہ سمیت دیگر اہم تکنیکی پیرا میٹرز کی تصدیق کرنا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: ’بھارت کی کوئی بھی ٹیکنالوجی پاکستان کے میزائلز کو ناکام نہیں بنا سکتی‘ ابدالی میزائل کا تجربہ پاک فوج کے اسٹریٹجک فورسز کمانڈ کے کمانڈر، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے سینئر حکام، آرمی اسٹریٹجک فورسز کمانڈ، اور پاکستان کی اسٹریٹجک تنظیموں کے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان نے ایکس انڈس مشق کے تحت ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے، ابدالی میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بتایا گیا ہے 450 کلومیٹر کی رینج کے حامل ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ابدالی میزائل کی رینج 150 کلومیٹر ہے، ابدالی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میزائل کے تجربے کا مقصد آپریشنل تیاریوں کو یقینی بنانا ہے۔
سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی جانب سے صوبہ پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتی کے لیے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے، کامیاب امیدواروں کی فہرستیں کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب قرار پائے۔محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں کمپیوٹر پروگرامر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار امتحان میں کامیاب ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں پروگرامنگ افسر کی 3 اسامیوں کے لیے 16 امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔مائنز ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ میں نیٹ ورکنگ سپروائزر کی 5 اسامیوں...
عرفان ملک: پنجاب میں دہشت گرد نیٹ ورکس اور فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن, سی ٹی ڈی و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مفصل رپورٹ حکومت کو بھجوادی. رپورٹ کے مطابق پندرہ ماہ کے دوران 9 ہائی ویلیو ٹارگٹس مقابلوں میں ہلاک ہو گئے، فتنہ الخوارج سمیت مختلف نیٹ ورکس کے 441 دہشت گرد گرفتار کیے۔گرفتار ہونے والے 270 دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج سے ہے، 172 کلوگرام وزن کی خودکش جیکٹس ناکارہ بنائیں،گرفتار ہونے والے دہشت گردوں کے خلاف 438 مقدمات درج کیے ۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ 266 دہشت گردوں کو عدالت سے سزا دلوائی گئی ،حکومت کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائیاں مزید تیز کرنے کی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر صحافی برادری کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت کے بغیر جمہوریت نامکمل ہے، اور آزادی اظہار ہر مہذب و جمہوری معاشرے کی بنیاد اور انسان کا بنیادی حق ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اور اس موقع پر ہم ان بے شمار صحافیوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے قلم کی حرمت کے لیے جانیں تک قربان کر دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا صحافتی پس منظر سنسرشپ، پابندیوں اور تشدد...
لاہور(اوصاف نیوز)بائیک کمپنی ’براقی وہیکلز‘ نے ایک نئی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کرائی ہے جو اپنی بیٹری سے بھی سستی ہے۔ براقی وہیکلز ایک چارج پر 500 کلومیٹر کا سفر طے کر سکتی ہے۔ یہ موٹر سائیکل پاکستان میں ڈیزائن اور اسمبل کی گئی ہے، جس سے اس کی آپریٹنگ لاگت کم ہوتی ہے اور مقامی کاروباری افراد کے لیے ملک بھر میں ڈیلرشپ کا ایک اچھا موقع فراہم کرے گی۔ مذکورہ موٹر سائیکل 2kW موٹر اور ایک بڑی 10.43 kWh بیٹری سے چلتی ہے، جس کا سیٹ اپ گھریلو سولر پینل سسٹمز سے بھی مضبوط ہے۔ یہ موٹر سائیکل کو زیادہ انرجی فراہم کرتا ہے اور اسے طویل فاصلے تک آسانی سے سفر کرنے کے قابل بناتا...
ویب ڈیسک : چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھارتی الزام تراشیوں پر کہا ہےکہ بھارت پہلے تفتیش پھرالزام تراشی کرے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے کو دنیا سے چھپا نہیں سکتالہٰذا پہلگام واقعے سے متعلق بھارت پہلے تفتیش پھرالزام تراشی کرے۔ دوسری جانب گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مودی سرکار پاکستان کا پانی بند کرنا چاہتی ہے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ انہوں نے مزید کہا کہ قوم کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں، ہماری افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ Ansa Awais Content Writer
بوئنگ کے لیے طیاروں کے پرزوں کا اہم سپلایئر ‘اسپریٹ ایرو اسپیس’ نے مالی مسائل کی وجہ سے کام جاری نہ رکھ پانے کے خدشے کا اظہا کیا ہے۔ کمپنی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ 12 مئی سے 250 سے 350 ملازمین کو ایک ماہ کے لیے چھٹی پر بھیجے گی کیونکہ بوئنگ کے 2 پروگرامز کے لیے پرزہ جات کی ایک بڑی تعداد کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کا امریکی بوئنگ طیاروں کی خریداری پر پابندی کا اعلان اسپریٹ کی 2005 میں بوئنگ سے علیحدہ ہوئی تھی مگر گزشتہ سال سے اس کے ساتھ دوبارہ اشتراک کے معاہدے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، بوئنگ کے حریف، ایئر بس، جو فرانس میں...
بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کے جارحانہ مؤقف کے تناظر میں انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیزاسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) میں ایک ڈائیلاگ کا انعقاد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی مسلح افواج اور عوام دفاع وطن کے لیے متحد، آرمی چیف کا کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب اس کا مقصد بھارت کے جنگی موقف کے اندرونی اور بیرونی عوامل اور پاکستان کے خلاف اعلان کردہ اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔ ڈائیلاگ میں سفارت کاروں، پریکٹیشنرز، ماہرین تعلیم، تھنک ٹینکس کے سربراہان اور سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ شرکا نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر الزامات عائد کرتے ہوئے کوئی تحقیقات نہیں کیں اور نہ ہی کوئی ثبوت...
انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اس وقت عروج پر ہے۔ انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہلاکت خیز حملہ ہوا۔ جس کا الزام انڈیا کی جانب سے پاکستان پر لگایا گیا۔ یہ کشیدگی جنگ ہو جانے جیسی باتوں تک آ پہنچی ہے۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے عوام جنگ کے حوالے سے بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔ صرف سنجیدہ ہی نہیں بلکہ سوشل میڈیا پر میمز کے ذریعے بھی نوک جھوک جاری ہے۔ نوجوانوں کے درمیان اس وقت سوشل میڈیا پر طنزو مزاح کی جنگ تو جاری ہے۔ لیکن اگر واقعی دونوں ممالک کے درمیان جنگ شروع ہو جائے تو سب سے پہلے نقصان انٹرنیٹ کو ہی ہوگا۔ جو...
کراچی میں روٹری کلب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ میرا روٹری کلب سے مطالبہ ہے کہ امن کیلئے بھی کام کریں، ہمارا مذہب بھی امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا بھارت دنیا کی توجہ اصل حقیقت سے ہٹانا چاہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارت دنیا کو گمراہ کر کے مسئلہ کشمیر کو چھپانا چاہتا ہے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ میں اس کانفرنس میں شریک ہوا، روٹری کلب کا مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے، دنیا بھر میں روٹری کلب کے 15 لاکھ...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد جعفر ایکسپریس پر حملے کے شواہد بھی دنیا کے سامنے رکھیں گے، شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، بھارتی وزیراعطم نےخالی لفافے میں ہوا بھری تھی، پہلگام واقعہ پر بھارت کی اپوزیشن جماعتیں بھی آوازیں اٹھا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوآرڈنیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا، وزیراعظم نے بھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا کہا ہے۔ انہوں نے...
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرنے کا حکم دے دیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سینیٹر کے وکیل نے بتایا کہ اعجاز چودھری 11 مئی 2023ء سے گرفتار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ تھے۔ اپنے مؤقف میں سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ جسٹس نعیم...
سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔سپریم کورٹ میں جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بنچ کا حصہ تھے۔اپنے موقف میں سپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چودھری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیئے کہ اعجاز چودھری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ویسے بھی تو 600 لوگ فوجی عدالتوں میں لے کر گئے ہیں،...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت پر سماعت ملتوی آج دوران سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ اس پر جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط...
دنیا کی ڈیجیٹل آبادی ساڑھے پانچ ارب سے زائد عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرینڈز کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنے والی ویب سائٹ ڈیٹا رپورٹل کی طرف سے 'ڈیجیٹل 2025ء: گلوبل اوور ویو رپورٹ‘ میں رواں برس فروری کے اعداد وشمار جاری کیے گئے۔ اس رپورٹ کے مطابق فروری 2025ء تک دنیا بھر میں 5.56 ارب افراد انٹرنیٹ یوزر تھے، جو عالمی آبادی کا 67.9 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے 5.24 ارب سوشل میڈیا صارفین تھے، جو دنیا کی 63.9 فیصد آبادی بنتی ہے۔ مارکیٹ لیڈر: فیس بک رپوٹ کے مطابق فروری 2025ء میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک تھا۔ اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.07 بلین رہی۔ خیال رہے کہ...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 22 ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔
اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 وی ٹو انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں روانہ کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 28 سیٹلائٹس زمین کے نچلے مدار میں پہلے سے ہی موجود تقریباً 7,300 سیٹلائٹس میں نیا اضافہ ہے۔پے لوڈ لے جانے والے فالکن 9 راکٹ کو شام 6:51 کے بعد لانچ کیا گیا۔ یہ پہلے اسٹیج کے فیول بوسٹر کے لیے 18 واں مشن تھا، جو لانچ کے تقریباً 8 1/2 منٹ بعد بحر اوقیانوس میں تعینات ڈرون شپ پر اترا۔یہ دوبارہ قابل استعمال بوسٹر، ٹیل نمبر 1080 کے ساتھ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، 2 کارگو مشنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ آبزرویٹری کے لیے 2نجی خلاءبازوں کے مشن...
اسلا م آباد (نیوز ڈیسک )ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کر دیا گیا۔نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا۔ آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔نیا نظام آہستہ آہستہ بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومت کے کردار کو ختم کرے گا۔ نئے نظام کے تحت بجلی کی موثر اور شفاف مسابقت کے لیے مارکیٹ میسر آئے گی۔ آزادمارکیٹ...
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے اسلام آباد بلدیاتی الیکشن سے متعلق اہم بیان دے دیا۔اسلام آباد میں عمر حمید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں اسپیشل سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ اور چیف کمشنر اسلام آباد شریک ہوئے۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے دوران اجلاس کہا کہ الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کامیابی سے کروائے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ کی میعاد 14فروری2021ء کو ختم ہوئی، الیکشن کمیشن 5 مرتبہ حلقہ بندی کراچکا ہے اور 3 دفعہ الیکشن شیڈول بھی دے چکا ہے۔عمر حمید نے مزید کہا کہ جب بھی الیکشن کمیشن انتخابات کی تیاری مکمل کرتا ہے لوکل گورنمنٹ قوانین میں ترمیم کردی جاتی ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اگست 2024ء میں...
نواز شریف سے عرفان صدیقی کی ملاقات، سینیٹ میں پارٹی کارکردگی پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر ن لیگ نوازشریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ عرفان صدیقی نے نواز شریف کو سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ نواز شریف نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے، پارلیمنٹیرینز کے کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا، عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران عرفان صدیقی نے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی پر...
سٹی 42 : سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف سے سینئر عرفان صدیقی کی ملاقات ہوئی۔ نواز شریف نے اس موقع پر گفتگومیں کہا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئیند ہے۔پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنی جماعت کے سربراہ نواز شریف کو سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا. سینیٹر صدیقی نے ملکی دفاع کے عزم کے متفقہ اظہار پر مشتمل قرارداد کا بھی ذکر کیا، انہوں نے بتایا کہ قرار داد کی تیاری اور تائید...
قومی اتحاد و یکجہتی کے لیے پارلیمنٹ کا کردار قابل تحسین ہے، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئیند ہے۔ پارلیمنٹیرینز کے اس کردار سے قومی یکجہتی کو فروغ ملے گا اور عوام میں بھی اتفاق و اتحاد کی فضا پیدا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے سینٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلمانی پارٹی کے سربراہ اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے آج...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 02 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ نے نو مئی کیسز میں تحریک انصاف کے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی ہے جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے نومئی سے متعلق کیسزکی سماعت کی سپریم کورٹ کے جج جسٹس نعیم اختر افغان نے ضمانت کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اعجازچوہدری کیخلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا توخصوصی عدالت میں لے جاتے ویسے بھی تو 600 لوگوں کے کیس خصوصی عدالتوں میں لے کرگئے ہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا جا سکتا سپیشل پراسیکیوٹر نے موقف اپنایا کہ اعجازچوہدری نے لوگوں کواکسایا اورسازش کا بھی حصہ رہے اعجازچوہدری...
— فائل فوٹو سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے۔ 9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف ریکارڈ پیشلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر...
دنیا بھر میں لاکھوں مسلمان ہر سال سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔ عید قرباں کی تیاریوں کا آغاز ایک ماہ قبل ہی ہو جاتا ہے۔ چونکہ بچوں کو جانوروں سے زیادہ لگاؤ ہوتا ہے، اس لیے عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی بچے والدین سے قربانی کے لیے جلد سے جلد اور اچھے سا اچھا جانور گھر لانے کی ضد شروع کردیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟ اعدادو شمار سامنے آگئے ملک بھر میں مہنگائی کے باعث جس طرح ہر چیز کی قیمت بڑھ گئی ہیں، اسی طرح جانوروں کی قیمتوں میں بھی آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔عیدالاضحی کے قریب آنے کے باعث جانوروں...
علی ساہی: پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ، ایکسائزحکام کا کہنا تھا سولر کمپنیز،فارن ٹریول ایجنٹس،فارن فرنچائز سمیت دیگرکیٹگریزشامل ہیں۔ ایکسائزحکام کے مطابق قبل ازیں یہ کیٹگریز پروفیشنل ٹیکس ادا نہیں کررہی ہیں،10کیٹگریز میں ٹیکس سلیبس میں اضافہ کیا جائے،نئی کیٹگریزکےایڈیشن و سلیبس میں اضافےسے70کروڑاضافی حاصل ہونگے، اضافی ٹیکس سے 2ارب 35 کروڑ روپے وصولی متوقع ہے۔ فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے اس سے پہلے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں سالانہ 1ارب 65 کروڑ اضافی وصول کئے جارہے تھے، اگلی مالی سال میں اضافے وایڈیشن کیلئےمحکمہ ایکسائز کیجانب سےسفارشات حکومت کوبھجوادی گئیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان —فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ صورتحال اس وقت بھی کشیدہ ہے دونوں ممالک میں اس سطح کی کشیدگی ہوئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر اور سابق وفاقی وزیراطلاعات شیری رحمان نے کہا ہے کہ بھارت آئے روز جنگ کا طبل بجا رہا ہوتا ہے اور بھارت کے لیڈرز پاکستان کے خلاف بات کر رہے ہوتے ہیں۔شیری رحمان نے بتایا کہ سیکیورٹی اور سیاسی سطح پر چوکنا رہنے کی ضرورت ہے، ایل او سی پر رات کو روز فائرنگ ہو رہی ہے۔ نہریں نکالنے کے معاملے پر غلط بیانی نہ کی جائے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کی مرکزی رہنما...
اے سی پی پردیومن کی موت کے بعد سی آئی ڈی کی ریٹنگ میں حیران کن کمی، شیواجی ستم کی واپسی کی قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔ معروف بھارتی ٹی وی اور او ٹی ٹی کرائم سیریز ’سی آئی ڈی‘ جس کا آغاز 1998 میں ہوا اور 2018 میں اختتام پذیر ہوئی، دسمبر 2024 میں دوبارہ ٹی وی اسکرینز پر جلوہ گر ہوئی۔ تاہم مداح اُس وقت مایوس ہوگئے جب اس سیریز کے مایہ ناز کردار اے سی پی پردیومن کی موت ہوگئی۔ اے سی پی کی موت کے بعد کرائم سیریز کی ریٹنگ میں حیران کن کمی آئی جس کی وجہ یہ تھی کہ مداحوں کو شیواجی ستم کی جگہ پرتھ سمدھان کو نیا اے سی پی آیوشمان پسند...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراھیم بھی تین رکنی بینچ کا حصہ تھے۔ عدالت نے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ دوران سماعت، اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے، ضمانت کو بطور سزا استعمال نہیں کیا...
اسپیس ایکس نے فلوریڈا کے کیپ کیناویرل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 وی ٹو انٹرنیٹ سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں روانہ کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ 28 سیٹلائٹس زمین کے نچلے مدار میں پہلے سے ہی موجود تقریباً 7,300 سیٹلائٹس میں نیا اضافہ ہے۔ پے لوڈ لے جانے والے فالکن 9 راکٹ کو شام 6:51 کے بعد لانچ کیا گیا۔ یہ پہلے اسٹیج کے فیول بوسٹر کے لیے 18 واں مشن تھا، جو لانچ کے تقریباً 8 1/2 منٹ بعد بحر اوقیانوس میں تعینات ڈرون شپ پر اترا۔ یہ دوبارہ قابل استعمال بوسٹر، ٹیل نمبر 1080 کے ساتھ، بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، دو کارگو مشنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ آبزرویٹری کے لیے دو نجی...
سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں سینیٹر اعجاز چوہدری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کر لی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بنچ نے سماعت کی ،عدالت نے پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور کرلی اور اعجاز چودھری کو ٹرائل کورٹ میں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ مزید :
اسپیس ایکس نے جمعرات کی رات فلوریڈا میں واقع کیپ کیناورل اسپیس فورس اسٹیشن سے 28 وی2 انٹرنیٹ سیٹلائٹس زیریں زمینی مدار میں چھوڑے ہیں،پے لوڈ لے جانے والے فالکن 9 راکٹ کو شام 6 بج کر 51 منٹ پر لانچ کیا گیا۔ یہ پہلے مرحلے کے فیول بوسٹر کے لیے 18 واں مشن تھا، جو لانچ کے تقریباً ساڑھے 8 منٹ بعد بحر اوقیانوس میں تعینات ڈرون بردار جہاز پر اترا۔ ٹیل نمبر 1080 کے ساتھ، اس دوبارہ قابل استعمال بوسٹر کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن، 2 کارگو مشنز اور یورپی خلائی ایجنسی کی یوکلڈ آبزرویٹری کے لیے 2 نجی خلابازوں کے مشن کو شروع کرنے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔ یہ 440 واں موقع تھا جب اسپیس...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی مندوب اور سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی ملاقات میں جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام حملے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن تشکیل دیا جائے، پاکستان کی پیشکش ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔ ترجمان کے مطابق پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا عزم دہرایا۔ دوسری جانب پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی آج رات 8 بجے...
ویمن ایشیا کپ کوالیفائر 2025میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ گئی۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر نے کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور ٹیم کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
ترکیہ کی گریٹ یونٹی پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ دستجی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ترک حکومت پر زور دیا ہے کہ ترکیہ کو ہر ممکن طریقے سے اپنے برادر ملک پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ ترک میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ دستجی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا ہماری برادری، دوستی اور وفاداری کا ثبوت ہوگا۔ یہ نہ صرف ایک جذباتی اور اخلاقی فرض ہے بلکہ حقیقی سیاست کا تقاضا بھی ہے۔ مصطفیٰ دستجی نے یاد دلایا کہ پاکستان ہمیشہ کٹھن وقتوں میں ترکیہ کے ساتھ کھڑا رہا ہے، اس لیے یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم بھی اسی جذبے، خلوص اور وفاداری کے ساتھ پاکستان اور اس کے...
اسلام آباد، راولپنڈی اور گردونواح میں تندو تیز ہواؤں اور بارش نے کئی روز سے جاری ہیٹ ویوو کا خاتمہ کردیا ہے۔ شدید تیز ہواؤں کے سبب مختلف عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جبکہ سیاہ گھنگھور گھٹاؤں کی وجہ سے اسلام آباد میں شام سے پہلے ہی اندھیرا چھا گیا۔ طوفان بادوباراں اس قدر شدید تھا کہ انتظامیہ کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بند کرنا پڑی۔جبکہ شہر بھر میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ دوسری طرف محکمہ موسمیات نے 5 مئی تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے سبب کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور جبکہ اسلام آباد،...
اسلام آباد: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت ایک فالز فلیگ آپریشن کی آڑ میں نیوکلیئر جنگ شروع کرنا چاہتا ہے، دنیا فاشسٹ آر ایس ایس مائنڈ سیٹ حکومت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لے۔ مشعال ملک نے کہا کہ انتہا پسند مودی حکومت نے خودساختہ پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی شروع کر رکھی ہے، پاکستان اور آزاد کشمیر سے شادیاں کر کے مقبوضہ کشمیر اور انڈیا گئی خواتین کو دہائیوں بعد جبراً واپس بھیجا جا رہا ہے۔ ان کاکہناتھاکہ معصوم بچوں کو اپنی ماؤں سے جدا کیا جا رہا ہے، یہ کہاں کا انصاف ہے، کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ناکردہ جرم کی سزا دی جا رہی ہے، پاکستان...
ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو، صارفین اپنی مرضی سے بجلی خریدیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک میں بجلی کی خریدوفروخت کیلئے آزاد مارکیٹ کا نیا نظام لاگو کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو لائسنس جاری کر دیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کا لائسنس آزاد مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کر دیا گیا۔نیا نظام صارفین کو مختلف سپلائرز سے براہ راست بجلی خریدنے کے قابل بنائے گا۔ آزاد مارکیٹ آپریٹر بجلی صارفین کو روایتی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا متبادل پیش کرے گا۔نیا نظام آہستہ آہستہ بجلی کے واحد خریدار کے طور پر حکومت کے...
اسکرین گریبز گزشتہ روز وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبۂ پنجاب میں 8 سال بعد لیپ ٹاپ سکیم کا دوبارہ آغاز کردیا۔’لیپ اسکیم‘ کے دوبارہ آغاز سے متعلق شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طالبات سمیت ان کے اہلِ خانہ نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔مذکورہ تقریب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر متعدد تصویریں اور ویڈیوز شیئر کی گئیں جن میں سے ایک نے نیٹیزنز کی خصوصی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی ہے۔ ویڈیو میں مریم پنجاب کو طالبات کے ساتھ اسٹیج پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔مریم نواز شریف نے اس موقع پر طالبات کے ساتھ ہم آواز ہو کر ملی نغمہ ’سوہنی دھڑتی اللّٰہ رکھے، قدم قدم آباد‘ گایا جس کی ویڈیو...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پہلگام واقعے کو سندھ طاس معاہدے سے نکلنے کےلیے بہانے کے طور پر استعمال کرنا چاہتی ہے۔ پانی کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کا بیانیہ مودی کے میڈیا تھیٹر کا حصّہ ہے۔پہلگام واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش سے متعلق بھارت کی خاموشی پر شیری رحمٰن نے اہم بیان میں کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار کے ثبوت اب تک عالمی میڈیا کو فراہم نہیں کیے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے بھی پہلگام حملے میں پاکستان کے کردار سے متعلق بھارتی ثبوت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں: شیری رحمٰنپاکستان...
ڈیفنس ایجنسی کے مطابق مجوزہ فروخت سے امریکہ اور بھارت کے اسٹریٹجک تعلقات مضبوط ہوں گے اور انڈو پیسیفک اور جنوبی ایشیا کے خطے میں سیاسی استحکام، امن اور معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کو ”انڈو پیسیفک میری ٹائم ڈومین اویئرنیس“ اور اس سے متعلقہ سازوسامان کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 13 کروڑ 10 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ امریکی ڈیفینس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے کانگریس کو اس مجوزہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ اطلاع دے دی ہے۔ اس معاہدے کے تحت بھارت نے ”سی ویژن“ نامی سافٹ ویئر، اس میں تکنیکی بہتری، ٹیکنیکل اسسٹنس فیلڈ ٹیم کی تربیت، ریموٹ سپورٹ، اور دستاویزی رسائی سمیت دیگر...
اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے یومِ مزدور کے موقع پر تمام محنت کشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آج یکم مئی کے دن ہم تمام محنت کشوں کو سلام اور نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔”سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ایک باوقار اور خوشحال معاشرہ تب ہی ممکن ہے جب ہر فرد کو عزت، روزگار اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت “بینظیر ہنر مند پروگرام” کا آغاز کیا گیا ہے تاکہ مستحق خواتین اور ان کے بچوں کو ہنر سکھانے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف روزگار کا ذریعہ...
چین کا نیا ترقیاتی ڈھانچہ – “100 ملین جوتوں” سے “ایک چپ” تک بڑی اسٹریٹجک منتقلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز بیجنگ () گزشتہ 40 سال سے چین نےبیرونی مارکیٹوں اور وسائل کےذریعے تیزرفتار ترقی حاصل کرتے ہوئے ملک کی جامع طاقت اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنایا ہے، لیکن اسے دو بڑے چیلنجوں کا بھی سامنا ہے۔ ایک تو بین الاقوامی مارکیٹ پر حد سے زیادہ انحصار کے باعث خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت ناکافی ہے جبکہ دوسرا یہ کہ کلیدی ٹیکنالوجی دوسروں کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے چین کی صنعتی اپ گریڈنگ میں رکاوٹیں زیادہ ہیں. چین کے اعلیٰ ترین رہنما شی جن پھنگ کی جانب سے پیش...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مارکیٹ آپریٹر کا لائسنس نئی کمپنی کو منتقل کردیا۔نیپرا اعلامیے کے مطابق بجلی کی مارکیٹ کا لائسنس انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر پاکستان کو منتقل کر دیا ہے۔حکومت نے حال ہی میں انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر آف پاکستان نئی کمپنی بنائی تھی، بجلی کے مارکیٹ آپریٹر کا یہ لائسنس پہلے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے پاس تھا۔اعلامیے کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی سے مارکیٹ آپریٹر کا اختیار واپس لے لیا گیا، مارکیٹ آپریٹر لائسنس 30 اپریل 2025ء سے انڈیپنڈنٹ سسٹم اینڈ مارکیٹ آپریٹر کو منتقل کیا گیا ہے۔نیپرا اعلامیے کے مطابق نئی کمپنی بجلی کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے درمیان نظام کو شفاف بنائے گی، جس کا مقصد بجلی...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل 2025ء)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آج دبئی میں ایگزیکٹو کونسل دبئی کے سیکریٹری جنرل عبداللہ محمد البسطي سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل برائے گورننس و سرکاری خدمات ڈاکٹر حزاع خلفان النعیمی، آفس آف سیکریٹری جنرل کے ڈائریکٹر برائے شراکت داری و بین الاقوامی تعلقات خالد جمعہ بلاحول، متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی، ٹریڈ کونسلر اور پریس کونسلر بھی موجود تھے۔ البسطي نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے دبئی گورنمنٹ ایکسیلینس پروگرام کا تعارف کروایا، جو 2003 میں سرکاری شعبے کی کارکردگی، گورننس اور اختراع کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔(جاری ہے) ...
اسلام آباد: امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی پر دونوں ممالک کو مل کر کام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیرعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو نے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا اور امریکی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو کو پہلگام واقعے...
ویمنز ایشیا کپ کوالیفائر 2025 میں برانز میڈل جیتنے والی پاکستان ویمن بیس بال ٹیم جمعرات کو واپس وطن پہنچ رہی ہے۔ سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال سید فخرعلی شاہ، سندھ بیس بال ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر محمد محسن خان، سیکریٹری پرویز احمد شیخ، نائب صدر عائشہ ارم ودیگر کراچی ایئرپورٹ پر کھلاڑیوں کا استقبال کریں گے۔ تھائی لینڈ میں منعقدہ ایونٹ میں تاریخ ساز کامیابی کے ساتھ ہی پاکستان نے ایشین ویمن بیس بال چیمپئن شپ کے لیے بھی کوالیفائی کیا ہے۔ 24 اکتوبر سے 2 نومبر تک چین میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ ویمن بیس بال ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ایونٹ بھی ہوگا۔
سٹی 42 : سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے برٹش ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پاکستان اور انڈیا کی حالیہ کشیدگی پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں بین الاقوامی اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، اس کے علاوہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور خطے کے امن پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت اپنی ناکام سیکورٹی کا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، مودی اپنی سیاست بچانے کے لئے دونوں ملکوں کے عوام کو جنگ کی آگ میں دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ برطانیہ اور بین الاقوامی برادری اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے۔ ...
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا نسٹ میں تیکا کے تعاون سے جدید اناطولو کریئیٹر لیب کا افتتاح WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں اختراع اور ٹیکنالوجی کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم کے طور پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آج نیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک نسٹ میں جدید ترین “اناطولو کریئیٹر لیب” کا افتتاح کیا۔ یہ منصوبہ ترکیہ کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جسے ترکیہ کا امدادی ادارہ ترکش کوآپریشن اینڈ کوآرڈینیشن ایجنسی تیکا سپانسر کر رہا ہے، اور یہ پاکستان و ترکیہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تکنیکی اشتراک کی علامت ہے۔افتتاحی تقریب میں ترک سفیر عزت مآب عرفان نذیراوغلو، نسٹ کے پرو ریکٹر ڈاکٹر عثمان حسن، شمالی ترک جمہوریہ...
اسلام آباد: پاکستان ریلوے نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے ساتھ شراکت داری کا اہم معاہدہ کر لیا جس میں وزیرِ ریلوے نے فریٹ ٹرین منصوبے کی منظوری دے ہے۔ وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی، وزیرِ ریلوے نے راولپنڈی میں ریلوے کے اثاثوں کے حوالے سے ڈی ایس راولپنڈی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدت کے لیے بلند ہمت اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وفاقی وزیر حنیف عباسی نے کہا کہ فریٹ ٹرین منصوبے کے ذریعے کراچی سے راولپنڈی تک سامان کی ترسیل کی مدت کو 4 دن سے کم کیا جائے گا، یہ اقدام سڑکوں...
پاکستان میں ایک ہی چارج سے 500 کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک موٹر سائیکل تیار کرلی گئی ہے۔ پاکستان کے مقامی ای وی اسٹارٹ اپ براقی نے ایک نئی الیکٹرک موٹرسائیکل لانچ کی ہے، جس نے ایک ہی چارج پر 500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کا طلبا کو الیکٹرک بائیکس ایوارڈ دینے کا اعلان موٹرسائیکل 2 کلو واٹ ہائی ٹارک لی آئن موٹر پر چلتی ہے ، جس میں 10.43 کلو واٹ این سی ایم (نکل کوبالٹ مینگنیج) کی بیٹری ملتی ہے ، جو کسی گھر میں نصب سولر سسٹم کی بیٹری سے بھی بڑی ہے، یہ بیٹری اعلی معیار کی توانائی مہیا کرتی ہے اور موٹرسائیکل کو طویل فاصلہ طے کرنے میں مدد...
اسلام آباد: سینٹرل کاٹن کمیٹی کی جانب سے وزارت خزانہ کی منظوری کے بغیر 155 ملازمین بھرتی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ منظوری کے بغیر ملازمین بھرتی کرنے سے 2 کروڑ 16 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ان تمام 155 ملازمین کو برطرف کر دیا گیا ہے، سینٹرل کاٹن کمیٹی کو بھرتیوں سے قبل وزارت خزانہ سے اجازت لینی چاہیے تھی۔ رکن پی اے سی امین الحق نے سوال کیا کہ ان ملازمین کو 11 سال گزرنے کے بعد کیوں برطرف کیا گیا؟ سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ یہ ملازمین مسلسل 11 سال کام...
ٹیکنالوجی کی دنیا میں اس وقت ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے جب کئی بین الاقوامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ چین نے دنیا کا پہلا 10G انٹرنیٹ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ لیکن حقیقت کچھ اور ہی ہے۔ چینی میڈیا کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ خبریں غلط تھیں۔ درحقیقت چین نے صرف 10G ٹیکنالوجی کی آزمائش شروع کی ہے، جس کا تجربہ ہواوے کے تعاون سے ایک صوبے میں کیا جا رہا ہے۔ چینی ویب سائٹ ’چائنا منٹ‘ نے اس غلط فہمی کو دور کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ صرف ایک آزمائشی پروگرام ہے، نہ کہ کوئی حتمی پیشرفت۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے میڈیا نے ایک چینی ویب سائٹ کا حوالہ...
سینیٹ میں بائیولوجیکل اور مہلک ہتھیار کنونشن عملدرآمد بل منظور کرلیا گیا۔سینیٹ میں منظور کیے گئے بل کے تحت پاکستان میں بائیولوجیکل ہتھیار پر پابندی عائد ہوگی، کوئی شخص مہلک ہتھیار تیار، ذخیرہ، ٹرانسپورٹ، امپورٹ اور ایکسپورٹ نہیں کرے گا۔ذرائع کے مطابق بل کا اطلاق ہر پاکستانی اور ہر اس شخص پر ہوگا جو پاکستانی حدود میں جرم یا پاکستان کےخلاف جرم کرے، بل کا اطلاق پاکستانی علاقے میں موجود غیر ملکی پر بھی ہوگا۔ افغانستان میں چھوڑے گئے پانچ لاکھ امریکی ہتھیار عسکریت پسندوں کو فروخت، برطانوی میڈیاکراچی افغانستان میں طالبان کی جانب سے حاصل کئے گئے... بل کے تحت کوئی شخص ایسا مواد یا ٹیکنالوجی حاصل نہیں کرے گا جو بائیولوجیکل ہتھیار بنانے میں استعمال ہو، مہلک...
اسلام آباد: سیکریٹریوں کی وقت بے وقت تبدیلی کے معاملے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزیراعظم شہباز شریف کا خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سیکریٹریوں کی وقت بے وقت تبدیلی پر اعتراض کیا گیا۔ رکن پی اے سی حسین طارق نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی ڈویژن کے گزشتہ چند ماہ کے دوران 4 سے پانچ سیکریٹری تبدیل ہو چکے ہیں، اگر ہر دو ماہ بعد سیکریٹری تبدیل ہوگا تو کام کیا کرے گا۔ حسین طارق نے کہا کہ کشمیر افیئرز کے سیکریٹری کو فوڈ سیکیورٹی میں لگائیں گے تو اسے معاملات سمجھنے میں 6 ماہ تو لگیں گے اور جب سیکریٹری معاملات کو سمجھتا ہے تو اتنی دیر میں اسے تبدیل...
شاہد سپرا:وفاقی حکومت کا صارفین کی سہولت کےلئے اہم اقدام ، الیکٹرانک آپریشنز کے نام سے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ۔صارفین کی شکایات کےاندراج سے ایڈریس ہونے تک مانیٹر کیا جا ئےگا، شکایت درج ہونے پر متعلقہ لائن مین کی لوکیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جائے گا۔ لائن سٹاف لوکیشن پرپہنچ کر شکایات کا ازالہ کر کے آن لائن ریکارڈ اپ ڈیٹ کریگا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے کمپیوٹر کا استعمال جاننے والےسٹاف کاچناؤ شروع کردیاگیا۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل کمیونیکیشن سکلز اور 40سال سے کم عمر کے سٹاف کو سپیشل ٹاسک دیا جائے گا، وزیراعظم کےحکم پرکمپنیوں میں شکایات کے ازالہ کیلئے پراجیکٹ بنایا گیا۔
اسلام آباد: پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں 2012 سے 2023 تک 195 ملز کی جانب سے کاٹن ٹیکس ادا نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی سربراہی میں اجلاس کے دوران کاٹن ملز سے 3 ارب چار کروڑ روپے کا ٹیکس وصول نہ ہونے کا انکشاف ہوا۔ سیکریٹری غذائی تحفظ کے مطابق ملز عدالتوں میں چلی گئیں اور اب ان کے ساتھ معاہدہ طے ہونے والا ہے، اگلے چند ماہ میں امید ہے کہ تمام واجب الادا رقم ختم ہو جائے گی۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ اس کی نوبت آتی کیوں ہے کہ ان سے یہ ٹیکس نہیں لیا جاتا۔ سیکریٹری غذائی تحفظ نے بتایا کہ ہمارے...
اویس کیانی: وزیر اعظم سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم کی سیکریٹری جنرل دیمہ بنت یحییٰ الیحی کی ملاقات، وزیرِاعظم نے کہا پاکستانی معیشت ڈیجیٹل اسٹارٹ اپس اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے خطے کی موزوں ترین مارکیٹ ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے ایک ہزار سے زائد جدید ٹیکنالوجی کے سرمایہ کار اور پالیسی سازوں کا پاکستان میں جمع ہونا، خطے میں پاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کی علامت ہے۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہماری نوجوان افرادی قوت ہے جسے ڈیجیٹل ہنر و تربیت سے لیس کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، 24...
— فائل فوٹو کراچی میٹرک بورڈ کے متعدد ملازمین کی سروسز بک سیکریٹری آفس سے غائب ہوگئیں۔چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سوہو کے مطابق کچھ ملازمین کی سروسز بک غائب ہونا تشویشناک ہے، اس معاملے کی تحقیقات اور سروسز بک ریکور کروانے کا حکم دیا ہے۔غلام حسین سوہو نے کہا کہ اس معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارت کے غیر قانونی و غیر ذمہ دارانہ اقدامات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت دستیاب پانی 240 ملین شہریوں کی لائف لائن ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا پوری طاقت سے دفاع کرے گا۔ وزیراعظم آفس سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم شہبازشریف اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے مابین ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں بالخصوص جنوبی ایشیا کی حالیہ صورتحال پر...
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہوں جو فریقین کے لیے قابل قبول ہو، سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مصالحت کی پیشکش کردی۔یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا...