2025-07-26@06:39:50 GMT
تلاش کی گنتی: 47

«فلسطینی بچے»:

    خواتین ،بچے اور بزرگ خوراک کی تلاش میں رہے ، اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے شہید کردیا ٹینکوں سے رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا ، دانستہ قتل کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ،وزارت صحت غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری، زمینی کارروائیوں اور امداد کے متلاشی فلسطینیوں پر حملوں کے نتیجے میں 21 جولائی شام 6 بجے سے 22 جولائی سہ پہر 3 بجے تک کم از کم 130 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ یہ ہلاکتیں مختلف علاقوں اور نوعیت کے حملوں میں ہوئیں، جنہیں مصدقہ عالمی ذرائعابلاغ نے رپورٹ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی شہر ڈیئر البلح میں اسرائیلی ٹینکوں نے سرحد پار کارروائی کے دوران رہائشی گھروں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہری جاں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) حماس کے طبی ذرائع نے جمعے کی رات دیر گئے سے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں مرکزی غزہ کے علاقے دیر البلح میں 13 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کے الاقصیٰ شہداء ہسپتال کی طرف سے بتایا گیا کہ ایک اور حملے میں ایک فیول اسٹیشن کے قریب چار افراد مارے گئے جبکہ جنوبی غزہ میں واقع خان یونس میں 15 فلسطینی ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل کی فوج کا کہنا ہے کہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں انہوں نے غزہ پٹی میں تقریباً 250 اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں عسکریت پسند،...
    بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان حال ہی میں اُس وقت خبروں کی زینت بنے جب وہ سابقہ ماڈل اور اداکارہ سنگیتا بجلانی کی سالگرہ تقریب میں شریک ہوئے۔ دونوں کی پرانی قربت کو مدنظر رکھتے ہوئے اس ملاقات نے مداحوں کو ایک بار پھر ماضی کی یادوں میں لے گیا۔ سلمان خان اور سنگیتا بجلانی کا تعلق 90 کی دہائی میں خبروں کا مرکز رہا، جب یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ اگرچہ یہ رشتہ شادی تک نہ پہنچ سکا، لیکن برسوں بعد بھی دونوں کے درمیان ایک خاص رشتہ باقی ہے اور وہ ہے عزت اور دوستی کا، جسے اب سوشل میڈیا پر بھی سراہا جا رہا ہے۔...
    غزہ: اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق حملے صبح سویرے سے جاری ہیں۔ صرف شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد اور خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک فضائی حملہ آدھی رات کے بعد خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر کیا گیا، جب کہ دوسرا حملہ کچھ دیر بعد شمالی غزہ کے ایک کیمپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روٹرڈیم: اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی بچوں کے قتل عام کے خلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں, اسی سلسلے میں نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم کے مرکزی علاقے “بِنن روٹے اسکوائر” پر ایک پراثر اور خاموش احتجاجی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے بچوں کی یاد میں تقریباً 8 ہزار جوڑے بچوں کے جوتے رکھے گئے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ تقریب “اولیو ٹری پلانٹنگ فاؤنڈیشن” کے زیر اہتمام منعقد ہوئی، فاؤنڈیشن نے اس مقام کو ایک عارضی مگر دل دہلا دینے والے یادگار مقام میں تبدیل کردیا جہاں ہر دس منٹ بعد مزید جوتوں کے جوڑے رکھے جاتے رہے تاکہ دنیا کو یہ یاد دلایا جا...
    غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں اور محاصرے کے نتیجے میں غذائی قلت اور طبی سہولیات کی کمی کے باعث 66 فلسطینی بچے شہید ہو چکے ہیں جب کہ ہزاروں کی جانیں خطرے میں ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی گزرگاہوں کی بندش، امداد کی راہ میں رکاوٹیں، اور انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں میں رکاوٹوں نے علاقے میں انسانی المیہ پیدا کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے مطابق، غزہ میں روزانہ 112 سے زائد بچے غذائی قلت کے باعث اسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں صفائی، صاف پانی، اور خوراک کی شدید قلت ہے۔ بیشتر اسپتال بند یا جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔ یونیسیف کا...
    پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’سردار جی 3‘ کا گانا ’سوہنی لگدی‘ جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس گانے کی آفیشل ویڈیو دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈلز پر شیئر کی ہیں جو دیکھتے ہیں دیکھتے خوب وائرل ہو رہی ہے۔ مداحوں کو گانے ’سوہنی لگدی‘ میں ہانیہ کی پرفارمنس بےحد پسند آرہی ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا ہے جس کے ہر طرف چرچے ہورہے ہیں اور اس کی وجہ اس گانے میں دکھائی دینے والی ہانیہ اور دلجیت کی کیمسٹری ہے۔ سردار جی 3 کو 27 جون کو بھارت...
    فلم ’لو گرو‘ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوئی اور پاکستانی سینما میں ایک کامیاب رومانوی کامیڈی کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے جبکہ اس کے گانے بھی بےحد مقبول ہورہے ہیں۔ ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید شامل ہیں، جنہوں نے 11 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر واپسی کی ہے۔ ’لو گرو‘ کی کہانی ایک ایسے کردار کے گرد گھومتی ہے جو ایک آرکیٹیکٹ صوفیہ کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کراچی اور لندن کے خوبصورت مقامات پر کی گئی ہے جس کی سنیماٹوگرافی بھی پسند کی جارہی ہے۔ اس فلم کا ایک گانا...
    پاکستانی فلم انڈسٹری میں ‘لو گرو’ کی صورت میں ایک اور بڑی انٹری نے شائقین کے دلوں میں دھاک بٹھادی ہے۔ 7 جون 2025 کو عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہونے والی رومانوی کامیڈی فلم ‘لو گرو’ نہ صرف سینما گھروں میں کامیابی سے چل رہی ہے بلکہ فلم بینوں اور ناقدین سے بھی خوب داد سمیٹ رہی ہے۔ فلم کی ہدایت کاری معروف ہدایتکار ندیم بیگ نے کی ہے جبکہ کہانی واسع چوہدری نے تحریر کی ہے۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان اور ہر دلعزیز اداکار ہمایوں سعید شامل ہیں، جوکہ فلم ‘بن روئے’ کی ریلیز کے 11 سال بعد ان کا شاندار ‘ری یونین’ کہلایا جا سکتا ہے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہُڈ ایجوکیشن میں کھیل کے ذریعے بھی بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے۔ ایسا ماحول اور معاشرہ بنا رہے ہیں، جہاں ہر بچہ محفوظ، آزاد اور کھیلنے، سیکھنے و بڑھنے کے مساوی مواقع سے فیضیاب ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’انٹرنیشنل ڈے آف پلے“ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہنستا کھیلتا بچہ خوشی کی علامت ہے، بچوں کا کھیلنا محض تفریح نہیں، ذہنی، جذباتی اور تخلیقی نشوونما کی بنیاد ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز  نے کہا کہ ہر بچے کو نہ صرف تعلیم بلکہ کھیلنے، سیکھنے اور بے فکری سے مسکرانے کا حق حاصل ہے۔ افسوس کہ کشمیر اور فلسطین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی ایک بار پھر انسانی بحران کی بدترین صورت اختیار کر چکی ہے جہاں خوراک کی شدید کمی کے باعث درجنوں معصوم بچے اور بزرگ زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غذائی قلت کی صورت حال پچھلے چند ہفتوں کے دوران نہ صرف سنگین ہو چکی ہے بلکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس سے فلسطینی عوام خاص طور پر بچے اور ضعیف افراد براہ راست متاثر ہو رہے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق عالمی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ مہینے میں صرف چند دنوں کے اندر اندر 29 فلسطینی شہری، جن میں اکثریت بچوں اور ضعیف...
    جنیوا: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں شدید غذائی قلت کے شکار بچوں کی شرح تین گنا بڑھ چکی ہے، خاص طور پر اس وقفے کے بعد جب رواں سال کے آغاز میں جنگ بندی کے دوران امداد کی رسائی ممکن ہوئی تھی۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطینی علاقے میں امداد کی ترسیل پر عالمی توجہ مرکوز ہے۔ حالیہ ہفتوں میں امدادی مراکز کے قریب فائرنگ کے واقعات سامنے آئے ہیں، خاص طور پر امریکہ کی حمایت سے قائم کیے گئے امدادی نظام کے قریب، جن میں کئی افراد شہید ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد اسرائیل نے غزہ کے لیے 11 ہفتوں...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونیوالی عمارتوں میں ملبہ ہی نہیں ہزاروں معصوم بچپن بھی دفن ہو گئے، کشمیر کی فضائیں اُن بچوں کی سسکیوں سے بوجھل ہیں جنہیں تا ابد خاموش کر دیا گیا، دنیا بھر کے جارحیت کے شکار بچوں کا المیہ انسانی تاریخ کا سیا ہ رخ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں لا کھوں معصوم بچے اسرائیل اور بھارت کی جارحیت کا شکار ہیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جُھک جاتا ہے، غزہ...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز — فائل فوٹو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں لاکھوں معصوم بچے اسرائیلی اور بھارتی جارحیت کا شکار ہیں۔جارحیت کے شکار معصوم بچوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچوں کی معصوم مسکراہٹیں آہوں اور سسکیوں میں بدل جائیں تو انسانیت کا سر جھک جاتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ غزہ میں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہزاروں ننھی لاشیں اسرائیلی جارحیت پر عالمی بےحسی کا نوحہ ہیں، پنجاب نے پاکستان میں پہلی بار ’چائلڈ پروٹیکشن پالیسی‘ کی منظوری دی۔ غزہ: اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے: یونیسیف اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف نے...
    لاہور: لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں شاندار فتح کے بعد فوری واپسی کی حیران کن داستان بیان کردی۔ سکندر رضا نے حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے واحد ٹیسٹ میچ کھیلا جو پاکستانی وقت کے مطابق ہفتے کی رات ختم ہوا۔ تاہم وہ حیران کن طور پر لاہور قلندرز کے اسکواڈ میں وقت پر شامل ہوگئے اور ٹاس سے چند لمحے پہلے قذافی اسٹیڈیم میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔ سکندر رضا کی بروقت آمد ٹیم کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی کیونکہ انہوں نے 22 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی اور آخری اوور کی پانچویں گیند پر...
    اسرائیل کی گھر پر بمباری، فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز خان یونس(آئی پی ایس) غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں خاتون ماہر اطفال کے 9 بچے شہید ہوگئے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے شہر خان یونس کی رہائشی خاتون ڈاکٹر عالہ النجار کے گھر پر بمباری کی جس کے نتیجے میں خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے اور صرف ایک زندہ بچ سکا، شہید بچوں کی عمریں 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں ڈاکٹر عالہ النجار کے شوہر بھی زخمی ہوئے جب کہ بچ جانے والا واحد بچہ بھی زخمی حالت میں ہے۔ قطری ٹی وی کے...
    غزہ میں ہونے والے ایک اسرائیلی حملے میں خان یونس کی ایک خاتون ڈاکٹر کے 10 میں سے 9 بچے شہید ہوگئے ہیں جبکہ شوہر شدید زخمی ہیں۔ یہ حملہ جمعہ کو ناصر اسپتال کی ڈاکٹر علا النجار کے گھر پر کیا گیا، جس کے نتیجے میں گھر جل کر خاکستر ہوگیا اور 10 میں 9 بچے شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے بھوک کو جنگی ہتھیار بناکر غزہ کے مزید 29 بچے اور بوڑھے قتل کردیے ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 7 ماہ سے 12 سال کے درمیان ہے۔ اسرائیلی حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا بچ جانے والا واحد بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے حملے میں ڈاکٹر علا النجار کا شوہر...
    وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مزید 80 فلسطینی شہید ہو گئے جبکہ بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار گئے۔عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ پراسرائیل نے بمباری کی، جس سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔سول ڈیفنس حکام کے مطابق جبالیہ میں 4 منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔دوسری جانب غزہ میں بھوک کے باعث 29 فلسطینی بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ فلسطینی وزیر صحت نے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے...
    غزہ (اوصاف نیوز) وسطی اور شمالی غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، بمباری سے مزید 80 فلسطینی شہید جبکہ بھوک کے باعث 29 بچے اور بزرگ جان کی بازی ہار گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ کے مغازی کیمپ پراسرائیل نے بمباری کی، جس سے 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ شمالی غزہ میں بمباری میں 4 فلسطینی شہید ہوئے۔ سول ڈیفنس حکام کے مطابق جبالیہ میں 4 منزلہ عمارت کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 50 فلسطینی ملبے تلے دب گئے، ہیوی مشینری نہ ہونے کی وجہ سے ملبہ ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب غزہ میں بھوک کے باعث 29 فلسطینی بچے اور بزرگ شہید ہوئے۔ فلسطینی وزیر صحت نے...
    جب فلسطینی وزیر صحت سے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے کے سربراہ کے اُس بیان پر تبصرے کا کہا گیا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر امداد نہ پہنچی تو 14 ہزار نومولود بچے جان کی بازی ہار سکتے ہیں تو ماجد ابو رمضان نے کہا "یہ تعداد حقیقت پر مبنی ہے، بلکہ شاید یہ اندازہ حقیقت سے کم ہی ہو۔" اسلام ٹائمز۔ فلسطینی وزیر صحت ماجد ابو رمضان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں غزہ میں بھوک کے باعث کم از کم 29 بچے اور بزرگ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ ہزاروں دیگر افراد کی جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب اسرائیل کی جانب...
    غزہ (اوصاف نیوز)غزہ میں تاریخ کا بدترین انسانی بحران جنم لینے لگا، صیہونی جارحیت کے باعث مزید حالات بگڑ گئے، اسرائیلی فضائیہ کے غزہ پر زمینی اور فضائی حملے تیز ، حملوں میں  مزید 98 فلسطینی شہید ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کےمطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک سکول کو نشانہ بنایا جو نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا اس حملے میں 8 فلسطینی بچے شہید ہو گئے۔ اس کے علاوہ غزہ کے مرکزی علاقے دیر البلاح میں اسرائیلی فوج نے ایک گھر پر بموں کی بارش کر دی جس میں 12 افراد لقمہ اجل بنے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ میں امداد کی ترسیل پر پابندی کے باعث اب تک غذائی قلت سے 326...
    خادم الحرمین الشریفین نے اس سال کے حج کے لیے ایک ہزار فلسطینیوں کو اپنی میزبانی میں مفت حج کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ ان حجاج میں فلسطین کے شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ شامل ہیں جنہیں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اپنے ذاتی خرچ پر حج کرائیں گے۔ ???? خادمِ حرمین شریفین نے اس سال 1446ھ کے حج کے لیے فلسطینی شہداء، قیدیوں اور زخمیوں کے اہلِ خانہ میں سے 1000 عازمینِ حج کو اپنے ذاتی خرچ پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔ pic.twitter.com/TzrN6nEDyu — Dr. Naif Alotaibi (@Dr_Naif777) May 19, 2025 واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی سعودی حکومت نے غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار افراد کے مفت حج کا...
    انروا کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا کہ غزہ کے لاکھوں فلسطینی ایسی کربناک حالت میں زندگی گزار رہے ہیں جہاں انہیں ہر دو یا تین دن میں صرف ایک بار کھانے کو کچھ میسر آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی نگران ایجنسی "اونروا” نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں 66 ہزار سے زائد بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال قابض اسرائیل کی جانب سے امدادی راستوں کی بندش اور دو ماہ سے زائد عرصے سے امدادی سامان کی روک تھام کا نتیجہ ہے۔ انروا کے ترجمان عدنان ابو حسنہ نے منگل کے روز جاری ایک بیان میں کہا...
    فلسطینی پناہ گزینوں کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قابض حکام نے القدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ سلوان، وادی الجوز اور صور باہر میں انروا کے چھ سکولوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا) نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس میں اقوام متحدہ کے سکولوں کی بندش سے 800 فلسطینی بچوں کے تعلیمی مستقبل کو خطرہ ہے۔ انروا کی طرف سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 10 دنوں سے بھی کم وقت میں مشرقی بیت المقدس میں انروا کے چھ سکولوں کے خلاف اسرائیلی حکام کی جانب سے جاری کردہ بندش کے...
    “امی، ابس میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟ فلسطینی بچے کی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز غزہ / نیویارک(آئی پی ایس) اسرائیلی بمباری میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے محمود اجّور کی درد بھری تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تصویر دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی، جو خود بھی فلسطینی ہیں۔ تصویر میں محمود کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق محمود کی ماں نے بتایا کہ بازو کھونے کے بعد اس نے روتے ہوئے کہا: ’’امی، اب میں آپ...
    غزہ / نیویارک: اسرائیلی بمباری میں اپنے دونوں بازو کھو دینے والے 9 سالہ فلسطینی بچے محمود اجّور کی درد بھری تصویر کو ورلڈ پریس فوٹو آف دی ایئر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ یہ تصویر دی نیویارک ٹائمز کے لیے غزہ کی فوٹو جرنلسٹ سمر ابو الؤف نے کھینچی تھی، جو خود بھی فلسطینی ہیں۔ تصویر میں محمود کو انتہائی زخمی حالت میں دکھایا گیا ہے۔ فوٹوگرافر کے مطابق محمود کی ماں نے بتایا کہ بازو کھونے کے بعد اس نے روتے ہوئے کہا: ’’امی، اب میں آپ کو گلے کیسے لگاؤں گا؟‘‘ مارچ 2024 کے حملے کے بعد محمود کو علاج کے لیے قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا گیا، جہاں اب وہ اپنے پیروں...
    گزشتہ رات اچانک موسم خراب ہوگیا اور رات کے پچھلے پہر بہت زیادہ طوفانی ہوائیں چلنا شروع ہوگئیں۔ اچانک بجلی کے جانے سے بہت زیادہ اندھیرا ہوگیا، اس پر افتاد کہ بہت زیادہ شور کے ساتھ بادلوں نے گرجنا شروع کردیا۔ پھر ایک وقت ایسا آیا کہ بہت بڑا دھماکا ہوا اور بجلی کی کڑک سے بچوں کی آنکھ کھل گئی۔ میری چھوٹی بیٹی جس کی عمر 6 سال تھی وہ میرے ساتھ ہی سوئی ہوئی تھی۔ اس بجلی کی کڑک سے وہ زورسے چیخی اور ڈر کے مارے مجھ سے لپٹ کررونے لگی۔ میں نے اسے سمجھایا اور چپ کرایا کہ بجلی بہت دور کڑکی تھی اور یہ اللہ کی طرف سے ہے، اس سے آپ کو کوئی نقصان...
    اسلام ٹائمز: شکست کس کو ہو رہی ہے، فلسطین کا پرچم تو کہیں سے سرنگوں نہیں ہوا، وہ تو دنیا بھر کے بچوں اور بڑوں کے دل و دماغ میں سرائیت کرچکا ہے، وہ اتنا بلند ہوچکا ہے کہ تا حد نگاہ وہی نظر آتا ہے تو آخر کہنا پڑے گا۔۔۔ کہ جناب ثاقب اکبر صاحب نے دنیا سے جانے سے قبل درست فرمایا تھا۔۔۔ "فلسطین پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور اسرائیل پہلے سے زیادہ کمزور" اور بچے جنھوں نے پرچم میں رنگ بھرے۔۔۔ یہ سب غزہ کے یچے ہیں۔۔۔۔ یہ اقصیٰ کے بیٹے ہیں۔۔۔ تحریر: زینب بنت الھدیٰ نقوی "فلسطین پہلے سے زیادہ مضبوط ہوچکا ہے اور اسرائیل پہلے سے زیادہ کمزور" یہ تاریخ میں رقم...
      پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو فلسطین کے بچوں کے جسم کے ایک ایک ٹکڑے کا انتقام لیں گے حکومت پاکستان سے پوچھتے ہیں آپ امریکا سے اسرائیل کی مدد بند کرنے کا مطالبہ کیوں نہیں کر رہے ہیں، پاکستانی حکمرانو آپ امریکا کے ساتھ کھڑے ہیں، اللہ دیکھ رہا ہے، یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں کے حوالے سے مسلمان ممالک کے حکمرانوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فلسطین کو نقصان پہنچ رہا ہے تو آپ کو بھی نقصان پہنچے گا۔ لاہور کے مال روڈ پر یک جہتی غزہ مارچ کے شرکا سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں سے کہتا ہوں، غزہ پر اسرائیلی مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرو، تمام اسلامی ممالک سے رابطہ کرو، ان کو تیار کرو۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے ساتھ نفرت کا اظہار دنیا بھر میں ہو رہا ہے، نیتن یاہو سن لے، امت مسلمہ...
    غزہ کے شمال میں ہونیوالے حملے میں شہید ہونیوالوں میں 1 بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ایک بیکری کے باہر شہید ہونیوالے 6 افراد میں 3 بچے شامل ہیں، جنوب میں خان یونس پر حملے میں 5 مرد، 5 خواتین اور 5 بچے شہید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں مزید 32 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بچوں اور خواتین کی اکثریت شامل ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ غزہ کے شمال میں ہونے والے حملے میں شہید ہونے والوں میں 1 بچہ اور 3 خواتین شامل ہیں۔ ایک بیکری کے باہر شہید ہونے والے 6 افراد میں 3 بچے شامل ہیں، جنوب میں خان یونس پر حملے...
    غزہ میں حکومتی انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی فوج نے گزشتہ 20 دنوں کے اندر اندر 490 فلسطینی بچوں کو شہید کر ڈالا ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی انفارمیشن آفس نے آج شام جاری ہونے والے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک غاصب صیہونیوں نے کل 1 ہزار 350 فلسطینی شہریوں کو بھی شہید کیا ہے۔ اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بچوں و نہتے شہریوں کے خلاف جاری منظم جنگی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہیں جو درحقیقت ہمارے عوام کی نسل کشی کا تسلسل ہیں۔ فلسطینی انفارمیشن آفس نے عالمی برادری اور انسانی حقوق و انسانی ہمدردی کے تمام اداروں سے...
    غزہ: اسرائیلی بمباری کے باعث 39 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوچکے ہیں، جن میں سے 17 ہزار بچے اپنے دونوں والدین سے محروم ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، غزہ کو جدید تاریخ کے سب سے بڑے یتیم بچوں کے بحران کا سامنا ہے۔ فلسطینی سینٹرل بیورو آف اسٹیٹسٹکس کے مطابق، اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی جنگ کے دوران اب تک 17 ہزار 954 فلسطینی بچے شہید ہوچکے ہیں، جن میں 274 نومولود اور ایک سال سے کم عمر کے 876 بچے شامل ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں خوراک اور طبی امداد کی شدید قلت ہے، جس کے باعث 60 ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوچکے ہیں اور...
    اسلام ٹائمز: فلسطینی بچوں پر ہونے والے مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، ان معصوم بچوں پر گولیاں چلائی جاتی ہیں، انہیں بمباری میں شہید کر دیا جاتا ہے، ان کے اسکول تباہ کر دیے جاتے ہیں، اور ان کے خوابوں کو روند دیا جاتا ہے۔ فلسطینی بچوں کے آنسو، ان کی سسکیاں، اور ان کے خواب صرف فلسطین کے بچے ہونے کے ناطے نہیں بلکہ دنیا کے ہر انسان کے بچے ہونے کے ناطے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑتے ہیں۔ انسانیت کی بنیاد پر ان کے حق میں آواز بلند کرنا ہمارا فرض ہے کیونکہ ان پر ہونے والے مظالم درحقیقت پوری انسانیت پر حملہ ہیں۔ تحریر: سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ (سید رحمان شاہ) انسانیت کا دفاع کسی...
    غزہ: اسرائیل کی جانب سے یکطرفہ طور پر جنگ بندی ختم کرنے کے بعد فلسطینی عوام پر بمباری، زمینی حملوں اور گولہ باری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق محض تین دنوں میں 591 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 200 معصوم بچے شامل ہیں۔ رفح کے شابورہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی زمینی یلغار سے شہر کے مختلف حصے کھنڈر میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ گنجان آباد علاقے میں رہنے والے ہزاروں بے گھر افراد، جو پہلے ہی جنگ کے خوف میں زندگی گزار رہے تھے، اب مزید ظلم کا شکار ہو رہے ہیں۔ یہ وحشیانہ حملے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں کیے جا رہے ہیں، جہاں فلسطینی افطار کے بجائے...
    میلبرن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے ایک بار پھر فلسطین کے لئے آواز اٹھادی۔ڈان نیوز کے مطابق آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’تھریڈ‘ پر فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم سے متعلق ایک پوسٹ کی جسے انہوں نے اپنے ’ایکس‘ اکاو¿نٹ پر بھی شیئر کیا۔پوسٹ میں آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ نے لکھاکہ ’غزہ میں بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی کو ختم کیا گیا اور صرف ایک دن میں 123 بچے مارے گئے‘۔ان کا کہنا تھا کہ تصور کریں اگر یہی معاملہ مخالف سمت میں ہوتا (یعنی اسرائیل میں اس طرح بچے مارے جاتے) تو دنیا کس طرح اس کا رد عمل دیتی اور غصے...
    امریکی عدالت نے گزشتہ برس فلسطینی خاتون اور ان کے بچے پر چاقو سے حملہ کرنے والے سفاک مالک مکان کو مجرم قرار دیدیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست الینوائے میں اکتوبر 2023 کے وسط میں 71 سالہ مالک مکان جوزف زوبا نے اپنے کرایہ دار پر حملہ کیا تھا۔ چاقو کے اس حملے میں 6 سالہ فلسطینی بچہ وديع الفيومی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ اس کی والدہ حنان شاہین شدید زخمی ہوئی تھیں۔ دوران تفتیش ثابت ہوگیا کہ مالک مکان نے اپنے فلسطینی کرایہ داروں پر اس لیے حملہ کیا تھا کیوں کہ حماس نے اسرائیل میں گھس کر کارروائی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان نے...
    ویب ڈیسک: دریائے سوات سے کمسن بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے، بچہ ایک روز سے لاپتا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق دریائے سوات میں کانجو کے مقام پر ایک بچے کی لاش برآمد ہوئی جسے پوسٹ مارٹم کے لیے سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال میں بچے شناخت چھ سالہ طفل زارون کے نام سے ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق 6 سالہ طفل زارون گزشتہ روز گھر سے نکل کر لاپتا ہوگیا تھا، بچے کے والد نے کانجو پولیس اسٹیشن میں ایف آئی ار بھی درج کی تھی۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری Ansa Awais Content Writer
    7 اکتوبر 2023ء سے اب تک غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 47 ہزار 354 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہداء اور زخمیوں میں ہزاروں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ سے 25 سو بچوں کو فوری طور پر علاج کے لیے باہر نکالا جائے۔ غزہ میں کام کرنے والی ڈاکٹرز کی ٹیم سے ملاقات کے بعد انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ کے بچوں کو فوری علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونی چاہیئے کہ بچے علاج کے بعد اپنے خاندانوں میں واپس جاسکیں۔...
    غزہ /تل ابیب /قاہرہ /واشنگٹن /برلن /اقوام متحدہ (اے پی پی /مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے، شمالی غزہ میں 3 لاکھ جبری بے دخل افراد اپنے پیاروں سمیت لوٹ چکے ہیں‘اسرائیلی جارحیت میں بچے سمیت 2 شہید ہوگئے۔مظلوم فلسطینیوں کو واپسی پر تباہی کے سوا کچھ نہ ملا، شمالی غزہ آنے والوں نے تباہ مکانات کے قریبعارضی پناہ گاہیں قائم کرلیں، اقوام متحدہ نے مطالبہ کیا کہ شمالی غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، ضروریات بہت زیادہ ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیل کا جبر بند ہونا چاہیے۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کا آپریشن جاری رہا، جنین کیمپ پر حملے میں اسرائیلی فوج نے مسجد...
    پاکستان کی پہلی سندھی فیچر فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کا پریمیئر 21 جنوری کو جے پور فلم فیسٹیول میں کیا جائے گا۔ راہول اعجاز کی ہدایت کاری میں بننے والی سندھی فلم ’’سندھو جی گونج‘‘ کی کہانی دریائے سندھ اور اس کے گرد بسے لوگوں کی زندگی پر مبنی ہے۔ جے پور فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر کو پاکستان فلم انڈسٹری کےلیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔ یہ فیچر فلم 1997 میں سینما گھروں میں آخری بار ریلیز ہونے والی سندھی فلم ’’ہمت‘‘ کے بعد پہلی سندھی فیچر فلم ہے۔ یہ فلم تین بین الاقوامی فلم اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی ہے، جس میں پاکستان، جنوبی کوریا اور بنگلہ دیش کی پروڈکشن اسٹوڈیوز نے حصہ...
۱