2025-05-17@11:16:48 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«مشابہت اختیار کرنا»:
(گزشتہ سےپیوستہ) معاشرہ اور عادات اور قومی شعائر میں مشابہت اختیار کرنا ، مثلاًکسی قوم کا مخصوص لباس استعمال کرنا جو خاص ان ہی کی طرف منسوب ہو اور اس کا استعمال کرنے والا اسی قوم کا فرد سمجھاجانے لگے جیسے سر پر عیسائی ٹوپی(ہیٹ) رکھنا، ہندوانہ دھوتی، جوگیانہ جوتی وغیرہ یہ سب مکروہ تحریمی اور ناجائز وممنوع ہیں اور فخر کی نیت سے استعمال کی جائیں تو اور بھی زیادہ گناہ ہے۔اسی طرح انگریزی زبان، ان کے لب ولہجے اور طرز کلام کو اس لئے اختیار کیا جائے کہ ہم بھی انگریزوں کے مشابہ بن جائیں اور ان کے زمرے میں داخل ہوجائیں یا سنسکرت اس لئے سیکھی جائے کہ پنڈتوں کی مشابہت ہو اور وہ بھی ہمیں اپنے...
ہزاروں سال سے سمندر کے راستے تجارت ہورہی ہے اور جب تجارتی جہاز ایک ساحلی بندرگاہ سے دوسرے کسی براعظم کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوتے ہیں تو اپنے ساتھ مال تجارت کے علاوہ تہذیبوں کا تبادلہ بھی ہوتا ہے۔ ایک دوسرے کی زبان سیکھنے کے مواقعے بھی حاصل ہوتے ہیں۔ دوستی بھائی چارے کے پیغام کے ساتھ آپس میں گھلنے ملنے کے مواقعے حاصل ہوتے ہیں۔ ہنر و فن، دستکاری اور اس طرح کے بہت سے معاملات میں ایک دوسرے سے آگاہی ہوتی ہے، ایک ملک کی دوسرے ملک سے شناسائی ہوتی ہے۔ انھی بحری راستوں کے ذریعے ایک ملک سے دوسرے ملک سفارتکاری ہوتی رہی ہے۔ شعبے تعینات ہوتے رہے ہیں، دنیا بھر میں اب اس بحری عالمی...
کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان میں نئی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھنے کے بعد عام آدمی کے لیے پہلی گاڑی خریدنے کا سب سے موزوں راستہ اب استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ رہ گئی ہے۔ 10 لاکھ روپے کے بجٹ میں اگرچہ آپشنز محدود ہیں، لیکن اب بھی کئی قابلِ اعتماد ماڈلز دستیاب ہیں جو سہولت، کم خرچ مرمت، اور شہری علاقوں میں بہتر ڈرائیونگ کا امتزاج پیش کرتے ہیں۔ ذیل میں وہ دس گاڑیاں پیش کی جارہی ہیں جو پاکستان میں پہلی گاڑی خریدنے والوں کے لیے مناسب اور معقول انتخاب سمجھی جاتی ہیں: 1. سوزوکی مہران پاکستان کی انٹری لیول کار سمجھی جانے والی سوزوکی مہران مرمت کے لیے انتہائی سستی ہے۔ کاربوریٹر ماڈل عام ملتے ہیں جبکہ 2012 کے بعد EFI...
تجاوزات کے لفظی معنی ناجائز قبضہ یا اپنی زمین کی حدود سے بڑھ کر دوسرے فریق کی زمین میں داخل ہونے کو کہتے ہیں۔ آپ اگر آج کے پاکستان کو دیکھیں تو اب ہم تجاوزات کے ساتھ ناجائز کا اضافہ کردیتے ہیں۔ راقم نے بہت کوشش کی کہ جائز تجاوزات اور ناجائز تجاوزات میں فرق تلاش کرسکے لیکن ناکام رہا! تجاوزات زمین پر ہوں یا اختیارات میں ہوں، نتائج بہت ہی تکلیف دہ ہوتے ہیں۔ آج وطن عزیز میں قوانین کی علمبرداری کمزور ہونے کی وجہ سے تجاوزات کا جن بے قابو ہوچکا ہے اور ہمارے معاشرے کے تقریباً ہر ادارے کے سر پر ہتھوڑے برسا رہا ہے۔ ایک پائیدار اور مضبوط ریاست کا انحصار اس کے اداروں کی...

پیپلز پارٹی رہنماؤں ہمایوں خان اور روبینہ خالد کی اہم ملاقات، بی آئی ایس پی کی بہتری اور خواتین کو بااختیار بنانے پر گفتگو
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری ہمایوں خان نے صوبائی ویمن صدر اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کی چیئرپرسن روبینہ خالد سے ایک اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات پارٹی کے تنظیمی معاملات، صوبے کی مجموعی صورتحال، اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق مستقبل کے اقدامات پر تفصیلی گفتگو کے لیے منعقد ہوئی۔ ملاقات کے دوران ہمایوں خان نے روبینہ خالد کی خواتین کے حقوق کے تحفظ اور بی آئی ایس پی کے ذریعے مستحق خاندانوں کی مدد کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے عوامی خدمت، بالخصوص خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سرگرم رہی ہے، اور یہی پارٹی کا نظریہ...
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) صنم جاوید کی 9 مئی مقدمے سے بریت کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا ہے کہ اگر ناانصافی ہو تو اس پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں۔ پنجاب حکومت کی اپیل پر سماعت جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ حکومتی وکیل نے کہا صنم جاوید کے ریمانڈ کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی۔ ریمانڈ کے خلاف درخواست میں لاہور ہائیکورٹ نے ملزمہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ ان کیسز میں تو عدالت سے ہدایات جاری ہو چکی ہیں کہ 4 ماہ میں فیصلہ کیا جائے۔ اب آپ یہ مقدمہ کیوں چلانا چاہتے...
رمضان کے آخری ایام میں عید کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ بازاروں میں خواتین کی بڑی تعداد عید کی تیاریاں کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہے۔ لیکن ان میں سے بہت سی خواتین کا کہنا ہے کہ ہر چیز بہت زیادہ مہنگی ہو چکی ہے جس کی وجہ سے عید کی تیاری کرنا بہت مشکل ہورہا ہے۔ دوسری طرف دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی شرح میں اضافے کے ساتھ ہر چیز کی قیمت بھی بڑھ جاتی ہے، اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے مہنگائی کی شرح میں کمی کے دعوے کیے جاتے ہیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2025...
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رمضان المبارک میں بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی۔ آئی جی نے کہا کہ چاند رات اور عیدالفطر پر بھی مساجد، مارکیٹوں، حساس و تفریحی مقامات کو بھرپور سکیورٹی فراہم کریں، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس سکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ سنٹرل پولیس آفس لاہور میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں عید اور چاند رات کے حوالے سے سکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چٹھہ، ایس ایس پی انٹیلی جنس سی ٹی ڈی عمر فاروق سلامت، ایس پیز کیپٹن (ر) قاضی علی رضا،...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ جب بلاول پولیٹیکل بات کر رہے ہیں مذاکرات کی بات کر تے ہیں تو پھر یہ جو ایکشن ہو رہا ہے یہ بھی نہیں ہونا چاہیے لیکن جو آپریشن ہو رہا ہے اس میں شاید بلاول صاحب بہت بے بس ہوں گے، ان کے اختیار میں نہیں ہیں کچھ چیزیں جو ہو رہی ہیں، نہ بلوچستان میں ہوں گے نہ سندھ میں ہوں گی اگرچہ سیاسی حکومت موجود ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بہت سی چیزوں میں ہمارے پرائم منسٹر اور فیڈرل گورنمنٹ بے اختیار ہے، وہ کچھ نہیں کر سکتے۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا اگر صرف...
گزشتہ چند برسوں کے دوران آن لائن شاپنگ کے رجحان میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے، بلکہ اب تو 90 فیصد افراد آن لائن شاپنگ کو ہی ترجیح دیتے ہیں، اور جب رمضان ہو تو ہر کوئی بازاروں کے چکر کاٹنے سے بہتر آن لائن خریداری کو ہی سمجھتا ہے۔ وہ بھی ایسے وقت میں وقت جب مہنگائی اپنے عروج پر ہو۔ پاکستان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی شاید ضرور ہوئی ہو، لیکن کپڑے، جوتے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کسی قسم کی رعایت نظر نہیں آتی۔ مغلیاز: یہ انسٹاگرام کا ایک ایسا پیج ہے جہاں سے خواتین کے آن لائن کپڑے بہت ہی مناسب قیمت پر دستیاب ہوتے ہیں۔ صرف مناسب قیمت میں ہی نہیں...
لاہور: محمد یوسف نے بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر دورۂ نیوزی لینڈ کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے دستیابی ظاہر کی اور اب وہ قومی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔ محمد یوسف بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے تاہم ڈاکٹرز نے اب طبیعت کو بہتر قرار دے دیا ہے۔ محمد یوسف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بیٹی کی طبیعت کو بہتر قرار دیا ہے اسی وجہ سے اب دورۂ نیوزی لینڈ پر ساتھ جارہا ہوں، ٹیم کے ساتھ جانا...
سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور چھاؤنی کا دورہ کیا، جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔ چھاؤنی آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نےاپنے دورے کے دوران بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں سے خطاب بھی کیا۔ آرمی چیف نے بہاولپور کور کے افسروں اور جوانوں کی بے مثال لگن، غیر متزلزل جذبے،بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کو سراہا، اس موقع پر انہوں نے جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تربیت کی اہمیت پر زور دیا۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ،...
اسلام آباد: پارلیمانی سیکریٹری وزارت آئی ٹی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ رواں سال جون تک اسٹارلنک کی سروسز یہاں دستیاب ہوں گی ۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا چیئرمین امین الحق کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آبادی پچیس کروڑ پہنچ چکی اور ٹیلی کام انفرااسٹرکچر وہی ہے ، پی ٹی اے کمپنیوں کو ہدایت کرے کہ انفرااسٹرکچر بہتر کریں ، ٹیلی کام کمپنیوں کو کہیں کہ انٹرنیٹ نہ ہونےسے طلباء کا حرج ہورہا ہے، سٹار لنک والا معاملہ ہوجائے تو بہت بہتر ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ سٹارلنک اور اسپیس ریگولیٹری باڈی کے درمیان...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 01 فروری 2025ء ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجنے والے ایجنٹ مافیا کے خلاف حکمت عملی تیار کرلی، بہت جلد ان کے خلاف سخت کریک ڈاؤن ہوگا حکومت پاکستان کے امریکی حکومت کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، دورے پر ان کی امریکی کانگریس مین اور سینیٹرز سے بھی ملاقات ہوئی جس کے نتائج مستقبل میں نظر آئیں گے۔ لاہور کے نادرا سینٹر میں پاسپورٹ آفس کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شملہ پہاڑی پر نادرا آفس میں آج سے کچھ ماہ قبل تک بہت رش تھا لیکن اب وہاں معاملات بہت بہتر ہوگئے،...
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے، پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری کے لئے بات کرنے کے لئے تیار ہیں، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا،...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حج 2025 کے لیے خصوصی تیاریوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔ویراعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ زرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیش رفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کیلئے حج موبائل ایپلی کیشن بھی فعال ہے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی...
ملتان: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے مشکل پچ تیار کروائی۔ میچ کے بعد گفتگو میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ ملتان کی پچ بہت مشکل تھی جہاں بال بہت اسپن ہورہی تھی، پاکستان نے ہوم ایڈوانٹیج کی وجہ سے ایسی پچ تیار کروائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی دوسری اننگز میں اچھی بیٹنگ نہیں کی، میرے خیال میں پہلی اننگز میں ہم مزید بہتر بولنگ کرسکتے تھے۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان کا کہنا تھا کہ ملتان میں پاکستانی شائقین نے ہمیں بھی سپورٹ کیا، شائقین کرکٹ کی سپورٹ دیکھ کر اچھا لگا۔ کریگ براتھ ویٹ نے کہا کہ جومل وریکن نے بہت...
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ایگریکلچر اینڈ ہارٹی کلچر فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ دور میں زراعت کے شعبے کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے انہوںنے کہاکہ پیداواری صلاحیت میں کمی، فرسودہ کاشتکاری کا نظام، ناقص انفرااسٹرکچر، اور منڈیوں تک محدود رسائی زراعت کے شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے۔ شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ زراعت کے شعبے کی پیداواری اور برآمدی صلاحیت کو بہتر بنانے کیلیے قلیل اور طویل مدتی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ حکومت زرعی پیداوار اور برآمدات کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے کیونکہ پاکستان کی70فیصد سے زائد آبادی زرعی شعبے سے وابستہ ہے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پاکستان خوراک اور فصلوں...