2025-09-22@19:55:57 GMT
تلاش کی گنتی: 947
«وکیل وسیم سجاد نے»:
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 ستمبر ۔2025 ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اخترکیانی نے ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کیخلاف کیس میں ریمارکس دیئے صحیح جج مقرر ہوں گے تو ہی ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوں گی جسٹس محسن کیانی کا سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے دلچسپ مکالمہ ہوا، جسٹس محسن اختر نے دوران سماعت ریمارکس دیئے صحیح ججوں کی تقرری بہت ضروری ہے، صحیح ججوں کی تقرری ہی ہائیکورٹ سے سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوسکتی ہیں اور سول جج چاہے تو ڈپٹی کمشنر کو بھی توہین عدالت کا نوٹس بھیج سکتا ہے.(جاری ہے) جس پر درخواست گزار نے کہا کہ اس کیس میں ڈپٹی کمشنر کے...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اگر صحیح جج تعینات ہوں گے تو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک چیزیں ٹھیک ہوجائیں گی۔ ممبر بورڈ آف ریونیو کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل درخواست گزار سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے کہا کہ آپ اپنا کیس سول کورٹ لے جائیں، سول کورٹ کا دائرہ اختیار بڑا ہے۔ سول جج ڈپٹی کمشنر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو بھیج سکتا ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہمارے کیس میں ڈپٹی کمشنر کے وکیل نے سول جج کو کہا کہ...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کمپنی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے التوا مانگنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آکر تاریخ مانگ لیتا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ نہ وکیل اور نہ ہی ججز کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔ مزید پڑھیں: جسٹس محسن اختر کیانی کی نیب پر کڑی تنقید، سی ڈی اے حکام پر بھی برہمی کا اظہار انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے آپ سے شرم آتی ہے، دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کردوں۔ جسٹس محسن اختر کیانی...
ایس ای سی پی کیخلاف کیس؛ وکیل کے التوا ء مانگنے پر جسٹس محسن برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )کمپنی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے التوا مانگنے پر برہم ہوگئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آکر تاریخ مانگ لیتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی نہ وکیل اور نہ ہی ججز، کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ مجھے اپنے آپ سے شرم آتی ہے اور دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کر...
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر کیخلاف سرکاری ملازم پر تشدد کرنے کے مقدمے میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر کیخلاف سرکاری ملازم پر تشدد کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے، تفتیشی افسر اور طرفین کے وکلا بھی پیش ہوئے، عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے گئے؟ اور کب کئے گئے؟ تفتیشی افسر نے کہا کہ 2 گواہان کے 161 کے بیانات 24 اگست کو ریکارڈ کئے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ گواہان کے بیانات کے مطابق سرکاری کام بند کروایا گیا، وکیل...

وکیل کا کام ہوتا ہے جج کو بکری سے شیر بنانا، اگر کوئی جج بکری بنا ہو تو اس کو شیر بنا دیں، جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل سے دلچسپ مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبربورڈ آف ریونیو کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت کے د وران جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل درخواست گزار سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ وکیل کا کام ہوتا ہے جج کو بکری سے شیر بنانا، اگر کوئی جج بکری بنا ہو تو اس کو شیر بنا دیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبربورڈ آف ریونیو کے فیصلے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محسن اختر کیانی کا سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار سے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کادورہ پاکستان ، کپتان ٹیمبا باووما سیریز سے باہر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ آپ اپنا کیس...
اسلام آباد: کمپنی رجسٹرڈ کرنے سے متعلق ایس ای سی پی کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی درخواست گزار کے وکیل کی طرف سے التوا مانگنے پر برہم ہوگئے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہوتا ہے جب کوئی وکیل آکر تاریخ مانگ لیتا ہے، مجھے سمجھ نہیں آتی نہ وکیل اور نہ ہی ججز، کام کیوں نہیں کرنا چاہتے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ مجھے اپنے آپ سے شرم آتی ہے اور دل کرتا ہے کورٹ کو ہی جرمانہ کر دوں، اس کیس میں بیس تاریخیں ہو چکی ہیں۔ عدالت نے وکیل درخواست گزار کی التواء کی استدعا منظور کرلی۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟ چینی 160سے 170روپے کلو ہو جاے تو کیا پھر بھی ونڈ فال پروفٹ ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپرٹیکس سے متعلق درخواستوں کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،درخواستگزاروں کے وکیل احمد سکھیرا کے عدالت میں دلائل دیئے،دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ پیٹرول 150سے 200روپے ہو جائے تو کیا ونڈ فال پروفٹ ہوگا؟ جسٹس حسن اظہر نے کہا کہ چینی 160سے 170روپے کلو ہو جاے تو کیا پھر بھی ونڈ فال پروفٹ ہوگا، وکیل احمد...
فرحان غنی کو کس قانون کے تحت رہا کیا گیا؟ عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) انسداد دہشت گردی عدالت نے ٹاؤن چیئرمین چنیسر کے خلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کے کیس میں استفسار کیا کہ فرحان غنی کو کس سیکشن کے تحت رہا کیا گیا؟ ریکارڈ عدالت میں پیش کیا جائے۔ سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان اور وکلا عدالت میں پیش ہوئے جس دوران عدالت نے استفسار کیا کتنے گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے اور کب کیے گئے؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 24 اگست کو دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جس پر عدالت...
میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ اور او آئی سی جیسے عالمی فورمز پر پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور وکالت کی، جبکہ بھارت کے جبر و استبداد کے سامنے ایک آہنی دیوار بن کر کھڑا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ پاسبانِ حریت جموں و کشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کا وکیل، مسئلہ کشمیر کا اہم فریق اور ان کی امیدوں کا محور و مرکز ہے۔ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور تاریخی کردار کشمیری عوام کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزا اور رہنمائی کا ذریعہ رہا ہے۔عزیر احمد غزالی نے میڈیا کے نام جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ اقوامِ متحدہ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں وکلا برادری کی جانب سے اٹھائے گئے خدشات درست ثابت ہوئے۔ ملیر بار کے رکن وکیل عاطف ابڑو، جو 18 روز قبل مبینہ طور پر لاپتا ہوگئے تھے، بالآخرلنک روڈ، تھانہ اسٹیل ٹاؤن کی حدود سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ملے۔ ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے اور آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔ایڈووکیٹ عاطف ابڑو کے مبینہ اغوا کا مقدمہ695\25 تھانہ ملیر سٹی میں ایڈووکیٹ اسرار احمد کی مد عیت میں درج کرایا گیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ/ کنزیومر پروٹیکشن کورٹ جنوبی میںقومی لباس میں ملبوس وکیل کو ریسٹورنٹ میں سروس فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ۔ہوٹل انتظامیہ کی شکایت مسترد کرنے درخواست پر سماعت کراچی کی مقامی عدالت مین ہوئی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ یہ ایک اسپیشل قانون ہے جس پر دائر درخواست کا اطلاق نہیں ہوتا، ہماری شکایت کو میرٹ پر ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔

ہوٹل میں شلوار قمیص والوں کو سروس نہ دینے کا کیس: فریقین کے دلائل مکمل، فیصلہ 2 اکتوبر کو سنایا جائے گا
کراچی جنوبی کی کنزیومر کورٹ میں مقامی ہوٹل میں قمیض شلوار پہن کر آنے والوں پر پابندی کے کیس میں درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فریقین کے وکلاء نے دلائل مکمل کر لیے۔عدالت کے مطابق درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ 2 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں اپنے مؤقف اپنایا کہ ہوٹل مالک کے وکیل کے اعتراضات بے بنیاد ہیں، جب ٹرائل شروع ہو گا تو تمام شواہد پیش کریں گے، سروس دینے سے انکار کی شکایت کنزیومر ایکٹ کے تحت سنی جاسکتی ہے۔درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہوٹل انتظامیہ نے کہا کہ ہم قمیص شلوار والے گاہک کو سروس نہیں دے سکتے۔درخواست گزار کے وکیل نے...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں وکلاء احتجاج کے دوران وکیل انتظار حسین پنجوتھہ اور صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جبکہ ہاتھا پائی کی بھی کوشش کی گئی۔ صدر ہائیکورٹ بار واجد گیلانی نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر وکلا نے واجد گیلانی کے خلاف کچھ کیا ہوتا تو میں انہیں معاف کر دیتا، چونکہ یہ حملہ بار کے صدر اور سیکرٹری پر تھا اس لیے کارروائی سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر نے انکے ساتھ ہاتھا پائی کرنے والے وکلاء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ واجد گیلانی نے کہا کہ ہم کسی جج کی پراکسی نہیں ہیں،...
وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف...
سپریم جوڈیشل کونسل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس اعجاز اسحاق خان کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے۔ یہ ریفرنس وکیل محمد وقاص ملک کی جانب سے دائر کیا گیا جس میں جسٹس اعجاز اسحاق پر بدعنوانی، جانبداری اور آئینی حلف کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جسٹس اعجاز اسحاق نے ذاتی عناد اور تعصب کی بنیاد پر فیصلے دیے۔ مریم فیاض کیس میں 3 سال تک فیصلہ محفوظ رکھ کر عدالتی حلف کی خلاف ورزی کی گئی، جبکہ ’کٹ اینڈ ویلڈ گاڑیوں‘ کیس کا فیصلہ بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار رہا جس سے عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچی۔ مزید پڑھیں: کیس ٹرانسفر کرنے کا کام...
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی کے بانی عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست خارج کردی، عمران خان اور ان کے وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔عمران خان کی گرفتاری 9 مئی 2023 کو ہوئی تھی. جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاج شروع ہوگئے تھے، جن میں سرکاری عمارتوں اور فوجی تنصیبات، بشمول جی ایچ کیو، کو نذرِ آتش اور نقصان پہنچایا گیا تھا۔جمعہ کو سماعت میں عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی متوقع تھی، تاہم ان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ اقدام ناقابل...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پولیس کے خلاف خواجہ سراؤں کی درخواست پر آئی جی خیبر پختونخوا سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فہیم ولی نے کی، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں بتایا کہ صوبے بھر کے خواجہ سراؤں کے ساتھ پولیس کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ خواجہ سرا بھی اس ملک کے شہری ہیں ان کے بھی بنیادی حقوق ہیں، پولیس خواجہ سراؤں کے خلاف کارروائی کررہی ہے اور ان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ صوابی اور پشاور سے خواجہ سراؤں کو ضلع بدر کیا جارہا ہے، خواجہ سراؤں کا قتل ہورہا ہے، پولیس تحفظ دینے...
اسلام آ باد: توشہ خانہ ٹو کیس کے سلسلے میں عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جلد سماعت کے لیے کیس مقرر نہ کیا گیا تو وہ دوبارہ عدالت نہیں آئیں گے۔ ہائی کورٹ میں توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ ہماری درخواستیں پیر کو مقرر کریں ورنہ اِس کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آؤں گا۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے۔ ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں...
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستوں کی جلد سماعت کے لیے دائر متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وکیل کا مؤقف سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے مؤقف اختیار کیا کہ ہماری درخواستیں پیر کو مقرر کی جائیں، ورنہ ہم اس کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے اور اگر یہ درخواست پیر کو مقرر نہ ہوئی تو ٹرائل کا فیصلہ آ جائے گا۔ عدالت اور وکیل کے درمیان مکالمہ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ پیر کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)شہر کے مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف دو الگ الگ درخواستوں کی سماعت ،عدالت نے کمشنر کراچی سے تازہ تحریری رپورٹ طلب کرلی۔سندھ ہائیکورت میں شہر کے مرکزی شاہراہوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جہاں عدالت کاکہنا تھا کہ بتایا جائے شہری میں چنگچی رکشوں پر پابندی برقرار ہے؟ سرکاری وکیل کاکہناتھا کہ سندھ حکومت نے کچھ شاہراہوں پر پابندی لگائی گئی تھی ہر جگہ پابندی نہیں ہے، نوٹیفکیشن کی مدت پوری ہونے کے بعد ختم ہوچکا ہے، نیا جاری نہیں ہوا، درخواست گزار کے وکیل کاکہناتھا کہ غریب لوگوں کے روزگار کا مسئلہ حکومت سنجیدہ نہیں ہے، عدالت حکم دے، سرکاری وکیل عدالت سے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔جمعرات کوچیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو استدعا بھی نہیں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 ستمبر ۔2025 )اسلام آبادہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا سنگل بینچ کا حکم معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر بحال کردیا ہے. رپورٹ کے مطابق جسٹس آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے چیئرمین پی ٹی اے کی جسٹس بابر ستار کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابرستارنے دو روز قبل چئیرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا چیئرمین پی ٹی اے کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل و دیگر بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے.(جاری ہے)...
اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو عہدے سے ہٹانے کا جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا۔چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے سے ہٹانے کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی۔چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل(ر)حفیظ الرحمان کے وکیل قاسم ودود، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔پی ٹی اے، وفاق اور برطرف چیئرمین کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔دوران سماعت پی ٹی اے کے وکیل سلمان منصور نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ درخواست میں جو استدعا بھی نہیں کی گئی وہ ریلیف بھی دے دیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250917-01-4 اسلام آباد(آن لائن)ایمان مزاری مبینہ ہراسگی کے معاملہ کی وجہ سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بلوچ یکجہتی کونسل کی رہنما ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کسی اور بنچ میںمنتقل کرنے کی استدعا کر دی گئی جبکہ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟دوسرے بنچ میں کیس منتقلی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔منگل کوچیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے...
سپریم کورٹ نے قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میڈیکل رپورٹ اور گواہ کے بیانات میں واضح تضاد موجود ہے۔ ان کے مطابق میڈیکل رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدعی کی موت 3 فٹ کے فاصلے سے چلنے والی گولی سے ہوئی، جبکہ عینی گواہ کے بیان اور وقوعہ کے نقشے کے مطابق فائرنگ کا فاصلہ 40 فٹ تھا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: ساس سسر کے قتل کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل مسترد، عمر قید کا فیصلہ برقرار جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے ائیرپورٹ خودکش حملہ کیس میں ملزمہ کی درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمہ گل نسا کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں سرکاری وکیل کاکہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کردیا گیا ہے، وڈیو شواہد یو ایس بی کی صورت میں موصول ہوگئے ہیں،درخواست گزار کو یو ایس بی فراہم کردی جائے گی، وکیل صفائی کاکہنا تھا کہ گذشتہ تین تاریخوں سے سرکاری وکیل تاخیر کررہے ہیں، استغاثہ کے پاس موجود تمام وڈیوز دیکھ لی ہیں، عدالت نے درخواست ضمانت کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف ۔ فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف پر 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی جرح مکمل ہوگئی۔شہباز شریف آج لاہور کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئےاور کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان بالکل بھی سیاسی نہیں ہے بلکہ ہتک عزت کی تھی۔وزیراعظم نے سماعت کے آخر میں کہا کہ جج صاحب اگر اُن سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔کیس کی مزید سماعت 27 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت کے دوران شہباز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے جن پر عمران خان کے وکیل نے جرح مکمل کر لی۔لاہور کی سیشن کورٹ میں ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل محمد حسین چوٹیا نے سوال کیا کہ کیا آپ نے جھوٹا اور من گھڑت دعویٰ دائر کیا ہے؟ شہباز شریف نے جواب دیا کہ جی یہ غلط ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ آپ کا لیگل نوٹس جعلی اور فرضی ہے، اس کی کاپی خود ساختہ بنا کر پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ جی یہ بھی غلط ہے۔ بانی پی ٹی آئی وکیل نے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)اسلام آباد ہائی کورٹ میں بلوچستان یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کی درخواست پر سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کورٹ روم نمبر ون میں پیش نہیں ہوئیں۔نجی ٹی وی کے مطابق معاون وکیل نے شکایت کا ذکر کیا تو چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پوچھا کہ کس بنیاد پرشکایت دائر کی گئی عدالت میں کیا ہوا تھا کیس کی مرکزی وکیل کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا، عدالت نے کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ماہ رنگ بلوچ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی، ایڈووکیٹ ایمان...
پنجاب میں کاؤنٹر کرائم ڈیپارٹمنٹ کے قیام کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے 700 مبینہ پولیس مقابلوں کا ذکر کیا ہے، یہ تفصیلات کہاں سے حاصل کی گئیں۔ جس پر وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ معلومات سوشل میڈیا سے لی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ’نیفے میں پستول چلنے‘ کے بڑھتے واقعات، عوام اور ماہرین قانون کیا کہتے ہیں؟ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ قانونی نکات کو چیلنج کر رہے ہیں لیکن پٹیشن میں خود پڑھیں، پیرا نمبر 25 کیا کہتا ہے۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ تمام مبینہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی مگر مرکزی وکیل ایمان مزاری حاضر نہ ہوئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی جگہ معاون وکیل ایمل خان مندوخیل عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چونکہ ایمان مزاری نے عدالت کے حوالے سے ایک شکایت دائر کر رکھی ہے، اس لیے یہ کیس کسی دوسرے بینچ کو منتقل کر دیا جائے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ یہ کہاں لکھا ہوا ہے کہ کیس ٹرانسفر کیا جائے؟ جس پر وکیل نے کہا کہ پچھلی سماعت میں اس...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے قتل کے مجرم ناظم کی جانب سے عمر قید سزا کے خلاف دائر اپیل پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمے کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مجرم پر ڈوگروں کی زمین پر قبضے کا الزام بھی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مجرم بھی ڈوگر ہے؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ مجرم کا تعلق چدھڑ برادری سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے سندھ ہائیکورٹ کے جج کے بیٹے کا قتل؛ سپریم کورٹ نے 2 مجرموں کو بری کردیا جسٹس ہاشم کاکڑ نے مزید سوال کیا کہ جب ڈوگر موجود ہوں تو وہاں کوئی کیسے قبضہ کرسکتا ہے؟...
عمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس، وزیراعظم شہباز شریف کی جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس میں جلد جرح مکمل کرنے کی استدعا کر دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت سیشن کورٹ لاہور میں ہوئی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے پوچھا کیا آپ نے لیگل نوٹس بھجوایا تھا؟ جس پر شہبازشریف کے وکیل نے جواب دیا جی میں نے لیگل نوٹس بھیجا تھا، کوریئر کمپنی کے ذریعے لیگل نوٹس ارسال کیا گیا تھا۔ویڈیو لنک پر موجود وزیراعظم شہباز شریف نے کہا میں کل خصوصی دورے پر...
سی ڈی اے کو2 ہفتے میں ریڑھی بانوں کو ریگولرائز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں ریڑھی بانوں کیخلاف آپریشن پر توہین عدالت کا کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو دو ہفتوں کے دوران ریڑھی بانوں کو ریگولیرائز کرنے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریڑھی بانوں کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ ریڑھی بانوں کےکیس کا فیصلہ آنا تھا، پھر اس کیس کو ٹرانسفر کردیا گیا۔ ایک اسٹے آرڈر موجود ہے کہ کسی ریڑھی بان کو نہ ہٹایا جائے۔ وکیل کے مطابق سی ڈی اے ڈائریکٹر انعم فاطمہ نے ریڑھی بانوں کو...
اسلام آباد: سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے ایف بی آر وکیل سے وضاحتیں طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایف بی آر کی وکیل عاصمہ حامد نے مؤقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے دو پیراگرافس میں تضاد پایا جاتا ہے، ایک جگہ لکھا ہے ٹیکس نہیں لگے گا اور دوسری جگہ کہا گیا ہے کہ لگے گا۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ سپر ٹیکس کمپنیوں سے لیا جا رہا ہے لیکن نقصان 60 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو ہو رہا ہے۔...
سپریم کورٹ نے رشتے سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے ملزم کی سزا کیخلاف اپیل خارج کردی ہے، جسٹس ہاشم خان کاکڑ نے ریمارکس دیے ملزم نے تیزاب پھینک کر اچھا کام نہیں کیا، ناکام عاشق تھا تو خود کو مار کر تاریخ میں نام پیدا کر لیتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے رشتے سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے ملزم فاروق شاہ کی عمر قید کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم 13 سال سے جیل میں ہے، گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے۔ وکیل استغاثہ نے کہا کہ رشتہ...
سپریم کورٹ میں زیر سماعت دہرے قتل کے مجرم عبدالرزاق کی عمر قید کے خلاف اپیل کی سماعت میں عدالت نے مدعی مقدمہ کو وکیل کرنے کی مہلت دے دی، مدعی سے مکالمے کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ کی بات پر سپریم کورٹ میں قہقہے گونج اٹھے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس ہاشم کاکڑ اور مدعی مقدمہ کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا، مدعی مقدمہ نیاز احمد نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے وکیل کرنا ہے جس کے لیے وقت چاہیے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ملزم نے عمر قید کی سزا مکمل کر کے 11...
عمرقید کے ملزم کی اپیل پر سماعت: جج سپریم کورٹ کا مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ، کمرہ عدالت میں قہقہے WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ میں عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے مدعی مقدمہ سے دلچسپ مکالمہ کیا اور کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے۔ مدعی مقدمہ نیاز احمد نے کہا کہ ہم نے وکیل کرنا ہے، وقت چاہیے، جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ ملزم نے عمر قید کی سزا مکمل کرکے 11 جنوری 2026 کو رہا ہو جانا ہے، آپ کو وکیل کرنے کی کیا ضرورت ہے، تین، چار ماہ کی بات ہے۔ مدعی نیاز احمد نے کہا کہ ایک وکیل صاحب...
سپریم کورٹ میں عمر قید کے ملزم عبدالرزاق کی اپیل پر سماعت دلچسپ مکالموں کے باعث کمرہ عدالت میں قہقہوں سے گونج اٹھا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے جمعرات کو مقدمے کی سماعت کی۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ رشید بزرگ آدمی ہیں بھاگ کر کہاں جائیں گے، جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس سماعت کے دوران مدعی مقدمہ نیاز احمد نے عدالت سے مؤقف اختیار کیا کہ وہ وکیل کرنا چاہتے ہیں، اس لیے کچھ وقت درکار ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ ’ملزم 11 جنوری 2026 کو سزا مکمل کر کے رہا ہو جائے گا، آپ کو وکیل کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ 3-4 ماہ ہی کی تو بات ہے‘۔ مدعی...
نئی دہلی: عالمی شہرت یافتہ اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی صحت کے حوالے سے بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں نے ہلچل مچا دی ہے، اب ان کا پہلا باضابطہ ردعمل سامنے آگیا ہے جس میں ان خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گزشتہ روز یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ذاکر نائیک ایڈز کے مرض میں مبتلا ہوچکے ہیں اور ملائیشیا کے ایک اسپتال میں زیر علاج ہیں، کچھ غیر مصدقہ ویب سائٹس اور اکاؤنٹس نے یہاں تک دعویٰ کیا کہ ذاکر نائیک کی اہلیہ فرحت نائیک اور ان کی بیٹی کا ایچ آئی...
بھارت کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنی آواز اور تصاویر کے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نامناسب اور فحش مواد میں استعمال کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں اداکارہ ایشوریا رائے نے مؤقف اختیار کیا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے میری تصاویر اور آواز کو بغیر اجازت استعمال کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ ایشوریا رائے کے وکیل نے سندیپ سیٹھی عدالت میں مزید بتایا کہ کچھ پلیٹ فارمز اداکارہ کے نام پر رقم بھی بٹور رہے ہیں اور لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔ ایشوریا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بعض آن لائن پلیٹ فارمز پر اداکارہ کا چہرہ اور آواز ایسے مواد میں استعمال ہورہا ہے جو "جنسی خواہشات کی تسکین" کے لیے بنایا گیا۔ وکیل نے مزید...
سندھ پولیس نے تین سالہ بچے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے اور گھر میں داخل ہوکر چوری کرنے کے مقدمے میں نامزد کرلیا، عدالت نے بچے سمیت چاروں بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پولیس نے 3 سالہ بچہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے، گھر میں زبردستی گھسنے اور چوری کے مقدمے میں نامزد کیا۔ مقدمے کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملیر میں ہوئی جس میں جج بچے سمیت 4 سگے بھائیوں کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذولفقار میمن کی عدالت کے روبرو جان سے مارنے کی دھمکی، زبردستی گھر میں گھسنے، ہراساں کرنے اور چوری کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کی...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے معزز جج جسٹس محمد علی مظہر نے سپر ٹیکس سے متعلق اہم ترین کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ ٹیکس کا سارا بوجھ آخرکار صارف اور عوام پر آتا ہے، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو کام چلیں گے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا انکم ٹیکس قانون کی شقیں آئین کے مطابق ہیں۔ عدالت انکم ٹیکس قانون کو آئین کے تناظر میں دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے ایف بی آر کا بغیر مہلت ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف زیر سماعت اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ حکم جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سماعت کے دوران دیا۔ عدالت نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو پیش کیا جائے تاکہ مقدمے کی کارروائی آگے بڑھ سکے۔ کیس کی سماعت کے آغاز میں علی امین گنڈاپور کی جانب سے عدالت میں کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا، تاہم بعد ازاں ان کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت پہنچے اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواست دائر کی۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ چونکہ عدالت نے وارنٹ جاری کر دیے ہیں اور...
اسلام آباد: عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ دوران سماعت عدالت میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ ابتدائی طور پر موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں سماعت کے دوران گنڈا پور کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اختیار...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران وارنٹ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ گنڈا پور کو گرفتار کر کے 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ سماعت کے آغاز میں ان کی جانب سے کوئی نمائندہ موجود نہیں تھا۔ بعد ازاں ان کے وکیل راجا ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ معطل کرنے کی استدعا کی۔ وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اگر ملزم عدالت میں پیش ہو تو وارنٹ منسوخ کر دیے جائیں۔ جج نے ریمارکس دیے کہ آپ ملزم کو پیش کریں،...
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ’’ڈرو اُس دن سے جب اوپر والے کی پکڑ ہوگی‘‘۔ نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر کو دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے دلائل طلب کرلیے۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے کوقف دیا کہ ہم بینک سے سیٹلمنٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ جسٹس محمد اقبل کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار کو خدا کو خوف نہیں ہے؟ جس گھر پر بینک سے قرضہ حاصل...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کو مبینہ اغواء کرنے اور دھمکیاں دینے کے کیس میں ملزم حسن زاہد کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی۔ ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد اظہر ندیم نے کیس کی سماعت کی، حسن زاہد کے وکیل کی جانب سے ملزم اور مدعی کی ٹرانزکیشن ہسٹری عدالت میں پیش کی گئی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ پولیس پہلے بتائے ملزم کا 2 دن کا ریمانڈ تھا، آج 5 دن بعد ملزم کو پیش کیا گیا ہے عدالت پہلے ریمانڈ کا آڈر دیکھ سکتی ہے جس پر پولیس نے موقف اپنایا کہ پچھلے آرڈر میں 2 دن کے ریمانڈ کی بات ٹاپئنگ کی غلطی تھی جس کو فوراً...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ایف بی آر کی وکیل عصمہ حامد نے دلائل کا آغاز کیا اور مؤقف اپنایا کہ کسی ٹیکس پیئر نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا، اسلام آباد ہائی کورٹ میں دونوں سیکشنز کا فیصلہ ہو چکا ہے۔ وکیل ایف بی آر نے کہا کہ 2022 میں 89 درخواست گزاروں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں۔ جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ تمام عدالتی فیصلوں میں ایک سی چیز کیا ہے؟، انہوں نے ہدایت دی کہ تمام عدالتی فیصلوں کی بریف سمری عدالت میں جمع کروا دیں۔ عصمہ...
امریکی ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے دیوالیہ پن کے وکیل مارک ایس زکربرگ نے ٹیکنالوجی کمپنی میٹا پلیٹ فارمز کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ کمپنی نے بار بار ان کے اکاؤنٹس اس بنیاد پر معطل کیے کہ وہ مبینہ طور پر فیس بک کے سی ای او اور ہم نام مارک ای زکربرگ کی نقالی کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: میریون سپیریئر کورٹ میں دائر اس مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ 2022 سے 2025 کے دوران وکیل کے ذاتی اور پیشہ ورانہ اکاؤنٹس متعدد مرتبہ بند کیے گئے۔ https://Twitter.com/Global_Folder/status/1964357268583174399 ان کے بقول، ان کا ذاتی پروفائل 9 بار معطل ہوا جبکہ ان کی لا فرم کا صفحہ 5 مرتبہ ہٹایا...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے اہلکار طاہر حسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ جدہ ایئرپورٹ پر ایک خاتون سے 35 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد سعودی حکام نے پاکستان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزم نے خاتون کو منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری فراہم کی۔ جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے اہلکار کی...
سپریم کورٹ نے منشیات فروخت کے ملزم فرمان کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کردی۔ دورانِ سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ ملزم کے خلاف چالان تاخیر سے کیوں جمع ہوا؟ کیا اتنی بڑی انکوائری تھی جو اتنا وقت لگ گیا؟ یہ بھی پڑھیں:ایس آر او کا اجرا عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم منشیات کی پوڑیاں فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ اس پر اسمگلنگ کا کوئی الزام نہیں، لیکن جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ منشیات کی برآمدگی پر سیکشن 9 سی لگ جاتا ہے، یہاں ضمانت کا کیس نہیں بنتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وکیل...
کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم احسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم احسن کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار ہونے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور سہولت کاری کی ہے۔ دوران سماعت وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور...
کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم احسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم احسن کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار ہونے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور سہولت کاری کی ہے۔ دوران سماعت وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور اسامہ علی...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ شاہ ریز پر کارکنوں کو اکسانے کا الزام بے بنیاد ہے۔ مقدمے کی تفتیش میں جیو فینسنگ بھی کی گئی لیکن ان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ وکیل کے مطابق چالان میں ملزم کا ذکر تک موجود نہیں جبکہ شاہ ریز اس وقت چترال میں تھے جس کے بیانِ حلفی موجود ہیں۔ وکیل نے مزید کہا کہ شاہ ریز کی گرفتاری دراصل ان کی والدہ علیمہ خان کو دباؤ میں لانے کی کوشش ہے...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے کولکتہ جانے والی انڈی گو کی پرواز میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب ایک نشے میں دھت وکیل نے مبینہ طور پر مذہبی نعرے لگائے۔ یہ بھی پڑھیں: میڈیا رپورٹس کے مطابق، مذکورہ مسافرنے ساتھی مسافروں کو بھی ’جے شری رام‘ کے نعرے لگانے پر اکسایا بعدازاں اس کا رویہ عملے کے ساتھ تلخ کلامی تک جا پہنچا۔ ایئرلائن کے بیان کے مطابق، متعلقہ مسافر جو سیٹ نمبر ڈی31 پربیٹھا تھا، عملے کے ساتھ بدتمیزی کر رہا تھا اور نشے کی حالت میں باقی مسافروں کو بھی پریشان کر رہا تھا۔ مزید پڑھیں: رپورٹس کے مطابق وکیل کے پاس مبینہ طور پر ایک بوتل میں شراب بھی تھی جسے وہ اسے سوفٹ ڈرنک ظاہر...
جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں گرفتار مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ضلع کچہری لاہور میں مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کے کیس کی سماعت ہوئی۔ ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان کے وکیل کی عدم موجودگی کی وجہ سے سماعت دس منٹ تاخیر سے شروع ہوئی۔ وکیل عثمان مشتاق نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل ڈکی بھائی عدالت سے کچھ کہنا چاہتے ہیں۔ ڈکی بھائی نے عدالت میں بیان دیا کہ میں تمام تفتیش سے مطمئن ہوں اگر ادارے مزید تحقیق کر نا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں۔ میں اداروں کی عزت کرتا ہوں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے...
لاہور(نیوز ڈیسک) جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں گرفتار مشہور یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کا مزید 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ ضلعی کچہری لاہور میں مقدمے کی سماعت کے دوران ڈکی بھائی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کے وکیل کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی میں دس منٹ کی تاخیر ہوئی۔ بعد ازاں وکیل عثمان مشتاق نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے مؤکل کو بیان دینے کی اجازت دی جائے۔ ڈکی بھائی نے عدالت میں کہا: “میں تفتیش سے مطمئن ہوں، ادارے مزید تحقیق کرنا چاہتے ہیں تو کر سکتے ہیں، میں اداروں کی عزت کرتا ہوں۔” تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے ڈیوائسز اور اکاؤنٹس...
سپریم کورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے دوران ڈرامائی صورتِ حال پیدا ہوگئی جب ملزم فیاض عرف بھولا نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد انکاؤنٹر کے خدشے کے باعث کمرۂ عدالت میں ہی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کو گرفتاری دے دی۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو ہلاک ملزم کے وکیل مظہر اقبال سدھو نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو خطرہ ہے کہ پنجاب میں سی سی ڈی کے ہاتھوں انکاؤنٹر کر دیا جائے گا۔ ملزم نے عدالت کو بتایا کہ صوبے میں روزانہ اس طرح کے واقعات پیش آ رہے ہیں اور لوگوں کو مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع وکیل نے نشاندہی کی کہ ایک...
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے میں پولیس رپورٹ پر کارروائی کے لیے 22 ستمبر کی تاریخ مقرر کردی۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد اور دھمکانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی وقار عباسی، مدعی مقدمہ کے وکیل، تفتیشی افسر محمد وسیم اور فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ عدالتی حکم پر ملزمان آگئے ہیں، میری گزارش ہے رپورٹس پر نظر ثانی کی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اے ٹی اے...
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگرکیخلاف سرکاری ملازمین پرتشدد اور دھمکانےکےکیس کی سماعت ہوئی، تفتیشی افسر محمد وسیم اور فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ملزمان آگئے ہیں، میری گزارش ہے انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ ختم کرنے کی درخواست منظور کی جائے، عدالت نے ریمارکس دیے کہ اے ٹی اے کی دفعہ ہٹانی تھی تو لگائی ہی کیوں، اے ٹی اے نہیں لگاتے سیدھا مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرتے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کی رہائی، مدعی نے مقدمہ واپس لے لیا وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ گزارش ہے کہ مجسٹریٹ کو...
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر جنات نے غائب کیا ہے تو آپ نے جنات کو پارٹی نہیں بنایا، انہیں پارٹی بنایا جائیے تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں کاہنہ کے علاقہ سے 6 سال قبل اغوا ہونے والی خاتون کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، وکیل نے مغوی خاتون کو جنات کے ذریعے غائب کرنے کا الزام لیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے مغوی کی عدم بازیابی پر سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کو کل طلب کرلیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے مغوی فوزیہ بی بی کی عدم بازیابی کیس کی سماعت کی، ایس پی، سی سی ڈی آفتاب پھلروان، ناصر عباس پنجوتا پیش ہوئے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چھ سال...
سرکاری ملازم پر تشدد کا مقدمہ: فرحان غنی کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز کراچی:کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی کو سرکاری ملازم پر تشدد کے مقدمے میں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی، ملزمان کی رہائی سے متعلق پولیس کی رپورٹ پر فیصلہ آئندہ سماعت پر کیا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم پر ملزمان حاضر ہوگئے ہیں۔ وکیل صفائی نے ملزمان کی بریت سے متعلق پولیس رپورٹس منظور کرنے کی استدعا کر دی۔ وکیل صفائی نے...
سپریم کورٹ نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں واقع 3 کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی سے متعلق کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار شائستہ کے وکیل کو مشورہ دیا کہ اپنی موکلہ کو کہیں درخواست واپس لے لیں، اگر کیس چلاتے ہیں اور فریق بننے کی درخواست خارج ہوئی تو معاملہ ان کے لیے مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نوکری سے نکالنے والی کمپنی خریدنے اور سابق باس کو برطرف کرنے والی باہمت خاتون کی کہانی عدالت نے شائستہ کے وکیل کو اپنی موکلہ کا ریکارڈ، شناختی کارڈ اور...
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے شاہریز خان کو 9 مئی 2023 کو جناح ہاؤس حملے کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ پولیس نے شاہریز، جو عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے ہیں، کو 21 اگست کو لاہور میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا تھا جبکہ ان کے بھائی شیرشاہ خان کو اگلے روز اسی نوعیت کے الزامات پر حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: کسی کو نہیں مارا مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا، فرحان غنی کا عدالت میں بیان شاہریز کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اے ٹی...
بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں معروف کار برانڈ کے خلاف تکنیکی خرابیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقامی وکیل کیرتی سنگھ نے دائر کیا، جنہوں نے 2022 میں 23.97 لاکھ بھارتی روپے کی کار خریدی تھی۔ ان کے مطابق کار میں چند ماہ بعد ہی سنگین تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں، جو حادثات کا سبب بن سکتی تھیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور اسے...
سپریم کورٹ میں آج مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں زرعی زمین تنازعہ، منشیات سمگلنگ، ریپ، مالی فراڈ اور جعلی ڈگری سے متعلق کیسز شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے آئس اسمگلنگ کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی عدالت نے بعض مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں جبکہ بعض میں سخت ریمارکس کے بعد درخواستیں مسترد کردیں۔ زرعی زمین تنازع میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ نے زرعی زمین تنازع میں ملوث ملزم عبدالحمید کی دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے جعل سازی...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کی نااہلی کی کارروائی سے روک دیا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس اعجاز خان نے کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو پانچ اگست کے نوٹیفیکشن پر مزید کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا۔ زرتاج گل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ انسداد دہشتگردی فیصل آباد نے درخواست گزار کو دس سال قید کی سزا سنائی، سزا کے بعد 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے دیگر ممبران کے ساتھ درخواست گزار کو بھی نااہل قرار دیا۔ جسٹس وقار احمد نے وکیل سے استفسار کیا...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر کی پی سی بی کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کے وکیل سے کرکٹر سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کی نقول طلب کرلیں۔ ہائیکورٹ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم میں سلیکٹ نہ کرنے سے متعلق ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کرکٹر تیمور علی پی سی بی کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل اسد اللہ بلو ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ تیمور علی پاکستان کا بہترین فرسٹ کلاس کرکٹر ہے۔ تیمور علی کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہترین پرفارمنس رہی ہے۔ ٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے 400،500سے زیادہ وکالت نامہ سائن کر چکا ہوں جو کہ ورلڈریکارڈ ہے۔ سپریم کورٹ پیشی کے بعد یوٹیوبر اسد طور سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل سلمان صفدر کاکہنا ہے کہ ہمیں جو ذمہ داری بھی سونپی گئی،یا ہماری چیمبر نے جو ذمہ داری لی،ہمیں بہت دشواری ہوئی،ہمیں کوئی ریلیف آسانی سے نہیں ملا، ہم نے بہت مشکل حالات میں ریلیف حاصل کیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل کاکہناتھا کہ یہ بات درست ہے کہ ان کی آزمائش بہت لمبی ہوتی جارہی ہے،ورلڈریکارڈ قائم ہو چکا ہے، 400،500سے زیادہ ان کاوکالت نامہ سائن کر چکا ہوں،400،500سے زیادہ وکالت نامہ سائن کرنا...
اسلام آباد: 9 مئی مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق 9 مئی کیسز میں ضمانت کے معاملے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔ اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ اور ہائی کورٹ کے متعلقہ فیصلے درخواست کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سے متعلق 8 مختلف فیصلوں کی آرڈر شیٹ جمع کرائی ہے، جس کی سماعت 19 اگست کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔...
اسلام آباد:9 مئی مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے عمران خان کے وکیل نے اضافی دستاویزات عدالت میں جمع کرادیں۔ تفصیلات کے مطابق 9 مئی کیسز میں ضمانت کے معاملے میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نے سپریم کورٹ میں اضافی دستاویزات جمع کرائی ہیں۔ اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ اور ہائی کورٹ کے متعلقہ فیصلے درخواست کے ساتھ لف کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی سے متعلق 8 مختلف فیصلوں کی آرڈر شیٹ جمع کرائی ہے، جس کی سماعت 19 اگست کو سماعت کے لیے مقرر ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔ Post Views: 6
(امانت گشکوری )بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 19 اگست کوہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، وکیل سلمان صفدر نے اضافی دستاویزات جمع کروا دیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعاکی گئی ہے۔ وکیل سلمان صفدر کی جانب سے جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ کے فیصلوں سمیت دیگر ریکارڈ شامل ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان Ansa Awais Content Writer
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چودھری کی جیل میں طبیعت بگڑ جانے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چودھری کے گردوں میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے، جبکہ ان کے پتے میں بھی سات پتھریاں پائی گئی ہیں۔ جیل حکام نے اعجاز چودھری کو تکلیف کے باعث فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کیا۔ وکیل نے بتایا کہ اعجاز چودھری کا وزن اب تک 22 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور ہسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے احمد خان بھچر، احمد چٹھہ اور جنید افضل ساہی کی سزاؤں کے بعد نااہلی کے جاری نوٹیفکیشن کے خلاف اور ضمنی انتخابات روکنے کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر شہزاد شوکت پیش ہوئے۔ بیرسٹر شہزاد شوکت نے موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی نے 9 مئی کے مقدموں میں سزائیں سنائی الیکشن کمیشن نے سپیکر کا ریفرنس آئے بغیر ہی درخواست گزاروں کو نااہل قرار دے دیا جبکہ سپیکر...
خط کے مطابق انسپکٹر عامر وِرک کی سربراہی میں 3 رکنی پولیس ٹیم خیبرپختونخوا روانہ ہوگی، پولیس ٹیم میں اے ایس آئی عبدالقادر اور ایک خاتون سرچر بھی شامل ہے، ملزمان کو گرفتار کرکے مقامی عدالت سے راہداری ریمانڈ لے کر کراچی منتقل کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں 11 ملزمان کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس نے خیبرپختونخوا حکومت سے مدد مانگ لی ہے۔ حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ نے خیبرپختونخوا حکومت کو خط ارسال کیا ہے جس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ خط میں خیبر پختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ضلع جنوبی کے تھانہ...
پشاور: سینئر وکیل کے کراچی میں ہونے والے قتل کے واقعے میں نامزد ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل میں نامزد ملزم نے پشاور ہائی کورٹ میں راہداری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے، جسے عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ ملزم شہریار خان کی درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال کریں گے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ شمس الاسلام کو یکم اگست 2025ء کو درخشاں پولیس اسٹیشن کراچی کی حدود میں قتل کیا گیا تھا اور دیگر ملزمان کے ساتھ درخواست گزار کو بھی قتل میں نامزد کیا گیا تھا۔...
کراچی: ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 6 سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کی گئی اور اس دوران سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ساؤتھ پولیس کی جانب سے سہولت کار ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ گرفتار ملزم واردات...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فائرنگ سے قتل ہونے والے خواجہ شمس اسلام ایڈووکیٹ کے کیس میں پولیس نے خواتین سمیت 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔زیرحراست افراد میں مرکزی ملزم کے قریبی رشتے دار اور خواتین بھی شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم عمران آفریدی کے قریبی ساتھی کو کے پی کے سےحراست میں لیا گیا ہے۔ سہولت کار ملزم حسن، عمران آفریدی کو اپنی کار میں کے پی کے لےکر فرار ہوا، پولیس نے حسن کی کار بھی برآمد کرلی ہے، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ سینئر وکیل کا قتل، فائرنگ کرنے والے ملزم کی نشاندہی ہوگئیحراست میں لیے جانے والے دونوں افراد سے ملزم کے بارے میں تفتیش کی جارہی ہے، واقعہ میں...
گرفتار ملزم واردات کے بعد عمران آفریدی کو گاڑی میں لے کر فرار ہوا تھا، گرفتار ملزم حسن مرکزی ملزم عمران آفریدی کو خیبرپختونخوا لے کر فرار ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے سینیئر وکیل کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کے سہولت کار کو گرفتار کرکے گاڑی برآمد کرلی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس فیز 6 سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائی کی گئی اور اس دوران سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار ملزم حسن کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کار...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ناصر ملک ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ناصر ملک عمارت کی پارکنگ میں بیٹھے ہوئے تھے، حملہ آور نے فائرنگ کردی۔
انسانی حقوق کے مایہ ناز برطانوی وکیل عاصم قریشی نے اپنی لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اینڈ افریکن اسٹڈیز کی سند احتجاجاً نذرآتش کردی، ان کا یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب یونیورسٹی نے فلسطین سوسائٹی کی صدر اور سرگرم طالبہ حیا آدم کو بے دخلی کا نوٹس جاری کیا۔ ڈاکٹرعاصم قریشی بین الاقوامی سطح پر انسدادِ دہشت گردی پالیسیوں کے اثرات کی تحقیقات اور گوانتاناموبے سمیت دہشت گردی کے مقدمات میں قانونی ٹیموں کو مشاورت فراہم کرنے کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس ادارے سے وابستہ نہیں رہ سکتے جس نے ایک طالبہ کو محض ’فلسطینی عوام کی نمائندگی اور ان کے حق میں کھڑے ہونے‘ پر نکال دیا۔ پس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی حکم امتناع کی درخواست مستردکردی اور وکیل کو بحریہ ٹاؤن کیخلاف ریفرنسز کی نقول جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے بحریہ ٹاؤن کی حکم امتناع کی درخواست کی سماعت کی،جسٹس امین الدین خان نے کہاکہ دوسری سائیڈ کو سن کر فیصلہ کریں گے،سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 13اگست تک ملتوی کردی، جسٹس امین الدین نے کہاکہ 13اگست کو مرکزی اور متفرق درخواستوں پر سماعت ہوگی۔ جسٹس نعیم اخترافغان نے کہاکہ آج صرف متفرق درخواست سماعت کیلئے لگی، مرکزی اپیلیں سماعت کیلئے فکس نہیں ہوئیں،نیب ریفرنسز کی کاپیاں بھی اپیلوں کے ساتھ لگائیں،عدالت...
کراچی: کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو پولیس نے ڈیفنس فیز 6 میں فائرنگ سے سینیئر وکیل خواجہ شمس السلام کے قتل کی ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی۔ ابتدائی رپورٹ میں پولیس نے عمران آفریدی سمیت 8 ملزمان کو مفرور قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق مقدمہ مقتول کے بھائی خواجہ فیصل کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔ خواجہ شمس السلام اپنے بیٹے دانیال کے ساتھ خیابان راحت میں واقع قرآن اکیڈمی میں نماز جمعہ اور نماز جنازہ میں شرکت کے لیے گئے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد خواجہ شمس السلام کو واپسی پر مسجد کی سیڑھیوں کے...
بنوں میں مرید حیات ایڈووکیٹ کو تین ایم پی او کے تحت تحویل میں لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل اور صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنرز پہلے تین ایم پی او کا غلط استعمال کرتے تھے، صوبائی کابینہ نے ڈپٹی کمشنر سے یہ اختیار واپس لے کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دیا ہے۔ جسٹس ارشد علی نے کہا کہ اب بولنے پر بھی تین ایم پی او لگایا جاتا ہے، اب کیا لوگ بولیں گے بھی نہیں، جب کوئی حملہ کرے، تھانہ جلائے تو پھر وجہ بنتی ہے۔ عدالت...
— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے شہری خرم شاہ کی بازیابی کا معاملہ لاپتہ افراد کمیشن میں بھیجنے کا حکم دے دیا۔عدالت میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ شہری ذوالفقار، مہران، شاہ جہاں اور سارنگ واپس آگئے ہیں۔درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ذوالفقار میرانی پولیس اہلکار ہے اور اس کا کہنا ہے کہ وہ دماغی مسائل کی وجہ سے گھر سے نکل گیا تھا۔ لاپتہ افراد کیس انتہائی اہم ہے، ہزاروں لوگ لاپتہ ہیں: جسٹس جمال مندوخیلسپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لاپتہ افراد کیس میں اٹارنی جنرل، وزارت داخلہ، دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے رپورٹس طلب کر...