2025-05-15@22:45:47 GMT
تلاش کی گنتی: 1605
«ٹائم زون»:
کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر افواج نے بھارت کو بدترین شکست دی اور بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب چکنا چور کردیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں یوم تشکر اور یوم فتح کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نیوی، فضائیہ اور بری فوج کے جوانوں نے بھارت کو بدترین شکست دی ہے، بھارت کا ایشین ٹائیگر بننے کا خواب پاکستان نے چکنا چور کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو پیغام جا چکا ہے کہ ایشیا میں اگر کوئی سپر ٹائیگر ہے تو وہ پاکستان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
کانز فلم فیسٹیول نے اداکار تھیو ناوارو مسی کی ریڈ کارپٹ پر شرکت پر پابندی عائد کردی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کانز نے یہ فیصلہ فلم ڈوسئیر 137 کے اداکار تھیو ناوارو مسی پر جنسی زیادتی اور تشدد کے الزامات کے بعد کیا ہے۔ جن کا تعلق 2018، 2019 اور 2020 کے درمیانی عرصے سے ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی اداکار کو ان الزامات کی بنیاد پر فیسٹیول میں شرکت سے روکا گیا ہے۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے فلم کے پروڈیوسرز، کیرولین بینجو اور کیرول سکوٹا، نے کہا کہ یہ الزامات فلم کی تیاری سے پہلے کے ہیں، تاہم متاثرہ افراد کے احترام اور الزامات کی نوعیت کے...
راولپنڈی (اوصاف نیوز)بنیان مرصوص آپریشن کے تحت پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹمز سے پٹھانکوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ 10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جب پاکستان نے فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے پٹھان کوٹ ایئر بیس پر کامیاب میزائل حملے کیے۔ پاکستان کی جانب سے 10 مئی کو باقی ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ فتح ون اور فتح ٹو میزائل سسٹمز کے ذریعے دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹمز نے بھارت کی اہم تنصیبات کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔ ان جدید میزائل سسٹمز نے نہ صرف اپنے اہداف کو انتہائی درستگی کے...
10 مئی کا دن بھارتی تاریخ میں ہمیشہ ہزیمت کے طور پر یاد رکھا جائے گاکیونکہ اسی دن پاکستان کی جانب سے باقی ہتھیاروں کے علاوہ فتح ون اور 2 سے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ پر کامیاب میزائل حملے کیے گئے، جس کی ویڈیو منظر عام پر آ گئی ہے۔ پاک فوج کے فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے بھارتی ایئر بیس پٹھان کوٹ کو ٹارگٹ کرنے کی منطر عام آنیوالی ویڈیو میں فتح 1 اور 2 میزائل سسٹم سے کامیابی کے ساتھ دشمن کی اہم تنصیبات کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بُنیان مَرصُوص: پٹھانکوٹ میں کیا ہوا؟ ویڈیو منظر عام پر آگئی واضح رہے کہ پاک فوج نے...
پاک انڈیا تصادم کے بعد اب ہم سیز فائر کے لمحے میں ہیں۔ اور تیاری ہو رہی ہے باقاعدہ بات چیت کی۔ سو یہ موقع ہے اب تصادم کے نتائج اور اثرات پر بات کرنے کا۔ اس ضمن میں پہلی بات تو یہ سمجھنی ہوگی کہ رواں مئی کے پہلے عشرے کے واقعات تک ہم محض حادثاتی طور پر نہیں پہنچے۔ یہ تیاریاں تب شروع ہوئی تھیں جب 2011ء میں امریکا نے پوری سنجیدگی سے پاکستان سے کہا کہ ہماری افغان طالبان سے بات کروایے، ہم افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کو یاد ہو تو پاکستان نے ایک طویل ٹال مٹول اختیار کر لی تھی اور بات چیت کے لیے سہولت کاری سے مکمل گریز نظر آرہا تھا۔...
سام سنگ کے خریداروں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایس 25 ایج کی پری بکنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ جدید ڈیوائس 13 مئی 2025 کو عالمی سطح پر متعارف کرائی گئی ہے جو ٹیکنالوجی کے شوقین افراد کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔ کئی ممالک میں اس ڈیوائس کی پری بکنگ شروع ہو گئی ہے اور متحدہ عرب امارات میں خریدنے کے خواہشمند افراد 29 مئی تک اس کی پری بکنگ کروا سکتے ہیں۔ یواےای میں 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4,299 درہم اور 512 جی بی ویرینٹ 4,799 درہم سے ہے۔ پری آرڈر پروموشن کے حصے کے طور پر، خریدار جو 512GB ماڈل ابھی اور 29 مئی کے درمیان بک کریں...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ ناقص منصوبہ بندی اور محکمہ برقیات کے آفیسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاور کے بیشتر منصوبے التواء کا شکار ہوئے ہیں، محکمے کی جانب سے منصوبوں کی تکمیل کے حوالے سے دیئے جانے والے ٹائم لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی زیر صدارت محکمہ برقیات کی سٹیئرنگ کمیٹی کے منعقدہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ڈی پی اور اے ڈی پی کے ٹارگٹڈ منصوبوں کیلئے مقررہ ٹائم لائنز پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ آفیسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ناقص منصوبہ بندی اور محکمہ برقیات کے...
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں 4 دن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی کے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 14 مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے، اب منگل ، بدھ، جمعرات اور ہفتے کے دن جیل ٹرائل ہوا کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا...

تاریخ کی سب سے بڑی اسلحہ ڈیل، لیکن امریکہ نے اسرائیل کی ٹانگ اوپر رکھنے کیلئے اہم ترین ہتھیار سعودی عرب کو پھر بھی نہ دیا
ریاض (نیوز ڈیسک) سعودی عرب کو امریکہ کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی معاہدہ ملا ہے مگر وہ جنگی طیارہ نہیں جو وہ واقعی چاہتا ہے۔ امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ 142 ارب ڈالر کا اسلحہ معاہدہ کیا ہے ، جو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔ یہ معاہدہ اُس وقت ہوا جب صدر ٹرمپ ریاض کے دورے پر تھے، اور اس میں میزائل سسٹمز سے لے کر جنگی بحری جہازوں تک ہر وہ چیز شامل ہے جو امریکی دفاعی کمپنیوں نے تیار کی ہے۔ مگر ایک چیز اس فہرست سے غائب تھی اور وہ ہے ایف 35 سٹیلتھ فائٹر جیٹ۔ سعودی عرب کئی سالوں سے اس جدید ترین طیارے کا خواہش مند ہے لیکن اتنے...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران صرف بھارت پر مغربی سرحد ہی نہیں بلکہ سائبر سپیس میں بھی شدید حملے کئے گئے۔روز نامہ امت کے مطابق ٹائمز آف انڈیا نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش،ملائشیا، انڈونیشیا اور چین کے حمایت یافتہ ہیکرز اور ہیکٹیوسٹ گروپس نے بھارتی ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ10 مئی کو جنگ کے دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر سائبر حملے کئے گئے ہیں۔ بھارت نے منگل کے روز اس حملے کا اعتراف کیا تھا۔ اب یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حملے میں کئی...
ممبئی(شوبز ڈیسک)حالیہ پاک بھارت کشیدگی اور جنگ پر پاکستان کیخلاف خاموشی اختیار کرنے پر مہاراشٹر پولیس نے اپنے ہی فنکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ جہاں پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کے کئی فنکار پاکستان کیخلاف زہر اُگلتے رہے اور سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلائیں وہیں بھارت کے کچھ بڑے اسٹارز ایسے بھی تھے جنہوں نے اس سنگین نوعیت کے معاملے پر خاموشی اختیار کی اور کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا۔ تاہم بھارتی انتہا پسندوں سمیت مہاراشٹرا پولیس کو بھی یہ بات ہضم نہ ہوئی اور اپنے ہی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر ٹرول کرنا شروع کردیا۔ مہارشٹرا پولیس کی انسٹاگرام اسٹوری کا ایک اسکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران صرف بھارت مغربی کی سرحد ہی نہیں بلکہ سائبر اسپیس میں بھی شدید حملے کیے گئے۔ ٹائمز آف انڈیا نے سائبر سیکیورٹی ماہرین کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان، ترکی، بنگلہ دیش، ملیشیا، انڈونیشیا اور چین کے حمایت یافتہ ہیکرز اور ہیکٹیوسٹ گروپس نے بھارتی ڈیجیٹل نظام کو نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ10 مئی کو جنگ کے دوران پاکستانی ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ بھارت میں بڑے پیمانے پر سائبر حملے کیے گئے ہیں۔ بھارت نے منگل کے روز اس حملے کا اعتراف کیا تھا۔ اب یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ حملے میں کئی دیگر ملک پاکستان کے ساتھ...
انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (اے ٹی سیز) نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کی جانب سے 4 ماہ میں ختم کرنے کی ہدایت کے بعد تیز کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا یہ مقدمات 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے فسادات سے متعلق ہیں۔ جن کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی تنصیبات...

" اسٹیبلشمنٹ اور ٹاؤٹ کی “لوّ سٹوری” میں اتار چڑھاؤ ضرور آتے ہیں جس سے ۔ ۔ ۔"اقرارالحسن بھی میدان میں آگئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی اقرار الحسن نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے جب عادل راجہ کا یوٹیوب اکاؤنٹ اُڑایا جا سکتا ہے، احمد نورانی کا یوٹیوب اکاؤنٹ بین کروایا جا سکتا ہے تو جن وطن فروشوں کے اکاؤنٹ اب تک چل رہے ہیں وہ ریاست کی پھوپھی کے بچے ہیں؟ تفصیلات کے مطابق اقرار الحسن کا مزید کہناتھا کہ یاد رکھئیے ایک بار کا ٹاؤٹ آخری سانس تک ٹاؤٹ رہتا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ اور ٹاؤٹ کی “لوّ سٹوری” میں اتار چڑھاؤ ضرور آتے ہیں جس سے لوگوں کو لگتا ہے کہ ٹاؤٹ نے نوکری چھوڑ دی ہے لیکن اصل میں ایسے ٹاؤٹس کو اپنے وقت پر دوبارہ استعمال کرنے کے لئے اثاثہ بنا کر لوگوں...
انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی مشترکہ اونر و اداکارہ پریتی زنٹا آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل کیساتھ شادی نہ کرنے سے متعلق سوال پر بھڑک اٹھیں۔ گزشتہ روز آئی پی ایل کی معروف فرنچائز پنجاب کنگز کی مشترکہ مالک پریتی زنٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات چیت کا سیشن رکھا جس میں ایک صارف نے اِن سے آسٹریلیا کے جارح مزاج کرکٹر گلین میکسویل سے شادی کا سوال کیا؟ جس پر اداکارہ ناراض ہوگئیں۔ صارف نے لکھا کہ میڈم میکسویل کی آپ سے شادی نہیں ہوئی، اس لیے وہ آپ کی ٹیم کی طرف سے اچھا نہیں کھیلتا تھا؟۔ مزید پڑھیں: پریتی زنٹا اپنی ہی فرنچائز کے شریک مالک کیخلاف عدالت پہنچ گئیں جس پر...

آئی پی ایل کے دوران پاکستانی حملے کا خطرہ، دھرم شالا اسٹیڈیم میں کیا ہوا؟ مچل اسٹارک کی اہلیہ نے بتادیا
آسٹریلوی کرکٹ کھلاڑی مچل اسٹارک کی اہلیہ ایلیسا ہیلی نے آئی پی ایل کے درمیان اپنا تجربہ شیئر کیا جب انہیں پاکستان کے حملے کے خوف سے بچوں سمیت فوراً کرکٹ اسٹیڈیم چھوڑ کر جانا پڑ گیا تھا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دھرم شالا میں ہم اسٹیڈیم میں بیٹھے میچ دیکھ رہے تھے کہ لائٹس چلی گئیں اور افواہ پھیلی کہ شاید ہمیں اسٹیڈیم کو خالی کرنا پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیے: مچل اسٹارک آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ان کا کہنا تھا کہ تھوڑی دیر ایک شخص آیا اور کہا کہ ہمیں فوراً چلے جانا چاہیے، میں نے سوچا کہ پہلے دوسروں لوگوں کے جانے کا...
— فائل فوٹو سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ شہریوں کی واپسی پر درخواستیں نمٹادیں۔کراچی کے علاقے سعودآباد سے لاپتہ محمد نوید اور عوامی کالونی سے لاپتہ احمد شمیم گھر واپس آگئے ہیں۔ تفتیشی افسر نے دونوں شہریوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی ہے۔عدالت عالیہ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی تو عدالت نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کے کمیشن میں بھیج دیے۔ سندھ ہائیکورٹ: لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایتسندھ ہائی کورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے متعلقہ اداروں سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 23 سال کی لڑکی کی بازیابی سے متعلق...
نیویارک : اقوام متحدہ امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے اسرائیل کے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے منصوبے کو “مکروہ” قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل امداد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور لاکھوں فلسطینی جان کے خطرے سے دوچار ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ٹام فلیچر نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 10 ہفتوں سے خوراک، ادویات اور ضروری اشیاء نہیں پہنچ رہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فوری اقدام نہ کیا گیا تو انسانی بحران مزید شدید ہو جائے گا۔ ٹام فلیچر نے واضح کیا کہ امداد عام فلسطینیوں تک پہنچانے کے لیے ایک سخت مانیٹرنگ میکنیزم موجود ہے تاکہ حماس کو کوئی فائدہ نہ پہنچے۔...
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز نے فلمی دنیا میں ایک نئے شعبے کا رخ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشن امپاسیبل سیریز کی نئی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ کی ریلیز سے قبل لندن میں ایک گفتگو کے دوران انہوں نے میوزیکل فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ڈرامہ، ایکشن اور ایڈونچر کے ساتھ ساتھ اب موسیقی کی طرف بھی متوجہ ہو رہے ہیں، اور میوزیکل فلموں میں کام کرنا ان کا اگلا ہدف ہے۔ ٹام کروز نے کہا کہ وہ ہر فلم کے سیٹ پر کچھ نہ کچھ سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ پانی کے اندر...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، حادثے میں بہن جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ بس کی ٹکر، 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمیکراچیٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق... ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچی کی شناخت 12 سالہ سیرل کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ ایان سے ہوئی۔جاں بحق بچی کی لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نیویارک : اقوام متحدہ امدادی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے اسرائیل کے غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے منصوبے کو "مکروہ" قرار دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل امداد کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اور لاکھوں فلسطینی جان کے خطرے سے دوچار ہیں۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ٹام فلیچر نے کہا کہ غزہ میں گزشتہ 10 ہفتوں سے خوراک، ادویات اور ضروری اشیاء نہیں پہنچ رہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ فوری اقدام نہ کیا گیا تو انسانی بحران مزید شدید ہو جائے گا۔ ٹام فلیچر نے واضح کیا کہ امداد عام فلسطینیوں تک پہنچانے کے لیے ایک سخت مانیٹرنگ میکنیزم موجود ہے تاکہ حماس کو کوئی فائدہ نہ پہنچے۔...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر اینکر و تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ جس دن پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے، اُس دن بھارتی طیارے اپنا ایک بھی میزائل ٹارگٹ پر فائر نہیں کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ نور خان ایئربیس پر حملے کے بعد جب پاکستان نے جوابی کارروائی شروع کی تو بھارت اس قدر گھبرا گیا تھا کہ اُس نے اپنا ایک بھی جہاز فضا ءمیں بلند نہیں کیا۔پاکستان نے 5 بھارتی طیارے گرا دیئے مگر جواب میں بھارت ایک میزائل نہ داغ سکا ۔ انہوں نے یہ تجزیہ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں کیا ۔ پروگرام میں امریکی دارالحکومت واشنگٹن کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر...
اسلام ٹائمز: اپنے خطاب میں ممتاز شخصیات نے کہا کہ حماس، حزب اللہ، تحریک جہاد اسلامی و دیگر مقاومتی مجاہدین کی عظیم جدوجہد و قربانیاں کامیاب ہوگئیں، اسرائیل و اس کا سہولت کار امریکہ غزہ فلسطین کی جنگ ہار چکا ہے، اسرائیل کو بطور ریاست کسی صورت تسلیم نہیں کیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی میزبانی، مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی کی زیر صدارت نیو سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں یکجہتی فلسطین و دفاع پاکستان سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ، سیاسی زعماء، اقلیتی رہنماؤں، وکلاء، دانشور و ممتاز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے 15 مئی کو اسرائیلی ریاست کے قیام،...
چیف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر جنید اختر نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غیر معیاری اشیا خورد ونوش کے استعمال سے کینسر، ہارٹ جیسے خطرناک امراض پھیل رہے ہیں، عوام کو غیر معیاری اشیاء کے بجائے معیاری اشیاء کا انتخاب کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے چار ماہ کے دوران آٹا، کوکنگ آئل، گھی سمیت 32 اشیا کو غیر معیاری قرار دیدیا ہے۔ چیف ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر جنید اختر نے بتایا کہ ڈرگ فوڈ اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹری اور ڈرگ کنٹرول ایڈ منسٹریشن کا عملہ گلگت بلتستان کو غیر معیاری مضر صحت اشیا خوردونوش و ادویات سے پاک کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔ آٹا، گھی، کوکنگ آئل سمیت 32 اقسام کی اشیاء غیر معیاری ثابت ہو چکی...
قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کوکھیلے جانے والے میچز میں اسٹارز اور چیلنجرز نے فتوحات سمیٹ لیں۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم میں اسٹارز نے کانکررز کو 23 رنز سے ہرا دیا۔ یہ کانکررز کی چار میچزمیں پہلی شکست رہی۔ اسٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 145 رنز بنائے،سدرہ امین 3چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں،فاطمہ ثنا نے 34 رنز کے عوض 3 وکٹیں اپنے نام کیں۔ کانکررز جواب میں 7 وکٹوں پر 122 رنز بناسکی۔فاطمہ ثنا نے 38 اور نجیہہ علوی نے 39 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ انوشے ناصر،نیلم مشتاق اور وحیدہ اختر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ سدرہ امین پلیئر آف دی میچ رہیں۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں چیلنجرز نے اسٹرائیکرز کو 7 رنز سے...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے جہاز حنین نےریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا ۔ بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ پی این ایس حنین نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا ۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب : دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں...
رہنما جے یو آئی نے کہا کہ بھارت نے 21 ٹن بارودی مواد غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نسل کشی کے لیے اسرائیل کو فراہم کیا اور اب اسرائیلی ساختہ طیارے اور ڈرونز پاکستان پر حملے کے لئے انڈیا کو فراہم کئے گئے لیکن پاک فوج نے ان کو تباہ کرکے ایسی ناپاک کوشش کو ناکام بنادیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ پاکستان کی بہادر فوج کی جانب سے اکھنڈ بھارت اور ہندوتوا نظریے کو شکست دینے کے بعد پاکستان عالم اسلام کی قیادت کرتے ہوئے اول دستے کا کردار ادا کرکے غزہ کے بھوکے اور پیاسے نہتے مظلوموں کو موت سے بچانے کے لئے اسرائیل، امریکہ اور...
کراچی (ٹی وی رپورٹ) نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلی دفعہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنا پڑ رہا ہے،دفاعی تجزیہ کار ایئر مارشل (ر) ارشد ملک نے کہا کہ انڈیا کے سات جہاز گرائے گئے ہیں اور ہم اس سے بھی آگے جاسکتے تھے۔ ساتواں جہاز وہ یو اے وی ہے جس پر یہ بہت نازاں تھے۔ ایک اور بات بہت وثوق سے بتانا چاہوں گا کہ ہم نے چوبیس سے بتیس ٹارگٹ اینگیج کیے ہیں کشمیر سمیت دوسرے معاملات حل ہوجاتے ہیں توفائدہ انڈیا کو ہوگا کیوں کہ جس طرح بی جے پی کی سوچ جارہی ہے اور اس کے نتائج...
لاہور (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے جنید اکبر کو پی اے سی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی ہدایت ملنے کی وجہ سامنے آگئی۔علیمہ خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا، عمران خان نے جنید اکبر سے کہا کہ خیبر پختونخوا سے تحریک کا آغاز کریں۔اْنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا خیال ہے کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی (پی اے سی) کی چیئرمین شپ اور تحریک کیلئے کوشش میں وقت تقسیم ہوگا۔علیمہ خان نے مزید بتایا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو اپنے پیغام میں کہا کہ پی اے سی...
ارجنٹینا کی سپریم کورٹ کے تہہ خانے سے تاریخی ریکارڈز کے درمیان نازی مواد سے بھرے درجنوں باکس ملے ہیں، 83 باکس سے برآمد ہونیوالے دستاویزات میں پروپیگنڈا مواد بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے ملازمین نے ایک میوزیم کے قیام کی تیاری کے دوران اتفاق سے یہ مواد دریافت کیا، جو 83 خانوں میں دستاویزات کی شکل میں ہیں، جن میں پوسٹ کارڈ، تصاویر اور نوٹ بک کے ساتھ ساتھ پروپیگنڈا مواد بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ کے مطابق ایک باکس کو کھولنے پر، دوسری جنگ عظیم کے دوران ارجنٹائن میں ایڈولف ہٹلر کے نظریے کو مضبوط کرنے اور اس کی تشہیر کرنے والے مواد کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد ارجنٹینا کے ہولوکاسٹ میوزیم کو...
لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے بدفعلی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے مددگار 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان علی عرف ہنی اور باسط نے 16 سالہ عبدالرحمان کے ساتھ بدفعلی کی اور اس کی ویڈیو بناکر اُسے بلیک میل کیا تھا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ ملزم باسط کی بچے سے غلط کاری کی اور علی اس سارے عمل کی ویڈیو بناتا رہا، اس پر بچے نے اس سے دلبرداشتہ اور پریشان ہو کر خود کشی کی نیت سے زہریلی گولیاں کھا لیں۔ انہوں نے بتایا کہ اقبال ٹاؤن پولیس نے بروقت بچے کو اسپتال منتقل کر...
برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں اچانک رات میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر میں آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں۔ ایمرجنسی سروسز نے آس پاس کے گھروں کو خالی کروالیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ گھر کا داخلی دروازہ مکمل طور پر جل گیا۔ گھر کے اندر بھی در و دیوار کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ کسی قسم کا مالی یا جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاحال وزیراعظم کے گھر میں آگ لگنے کے واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ آتشزدگی کے وقت وزیراعظم کیئر...
پنجاب یونیورسٹی نے ملتوی شدہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان کے مطابق 9 اور 10 مئی 2025 کو ملتوی ہونے والے تمام پیپرز مورخہ 14 اور 15 مئی 2025 کو ہوں گے ۔ اس کے علاوہ 9 مئی 2025 بروز جمعہ کو ملتوی ہونے والے سیکنڈ ٹائم کے پیپرز کی ٹائمنگ 2:30 تا 5:30 تھی، اس لیے 14 مئی 2025 بروز (صرف) بدھ کو سیکنڈ ٹائم ہونے والے پیپرز کی ٹائمنگ بھی 2:30 تا 5:30 ہوگی۔ ترجمان کا کہن ہے کہ مارننگ ٹائم ( صبح 9 تا 12) کے پیپرز اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے۔ 15 مئی بروز جمعرات کو ہونے والے پیپرز اپنے مقررہ وقت (9 تا 12 اور 2 تا 5 پر ہوں...
اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہزارہ ٹاؤن کے سنگین عوامی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کی نظارت کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ضلعی آفس ہزارہ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ میں ضلعی نائب صدر آغا سید ضیاء، کابینہ کے دیگر اراکین ٹھیکیدار حسن علی، ناصر علی اور وحدت یوتھ ونگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حیدر علی ہزارہ سمیت دیگر ضلعی عہدیداران بھی...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان امن کے حق میں ایک ٹویٹ پوسٹ کرنے پر جنگجو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے عتاب میں اس طرح گھر گئے کہ وہ اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سلمان خان کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت میں لکھی گئی ٹویٹ نے بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کو سیخ پا کردیا۔ انہوں نے محض یہ لکھا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ (پاکستان اور بھارت کے درمیان) جنگ بندی ہوگئی۔ اس پر انھیں سوشل میڈیا کے بھارتی صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جن کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے جنگ بندی کی حمایت کرکے بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کو نظرانداز کردیا۔ سلمان خان کی...
کراچی: پولیس نے جناح اسپتال کے سامنے ہوٹل پر ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے واقعہ کو ٹارگٹڈ کارروائی قرار دیدیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال بچہ وارڈ کے سامنے چائے کے ہوٹل پر فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کا نہیں بلکہ ٹارگٹڈ کارروائی تھی، واقعے میں ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہوئے، فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی اپنے آپکو گولی مار کر خودکشی کر لی تھی۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عمران ولد عبدالرشید کے نام سے کی گئی جبکہ زخمیوں میں 25 سالہ کلیم ولد محمد صادق ، 27 سالہ ابو بکر ولد مہراب خان ، 20 سالہ...
بنگلہ دیش کے لیگ اسپنر رشاد حسین نے پی ایس ایل کے ساتھی ڈیرل مچل اور ٹام کرن کے بارے میں الجھن اور تنازعہ کو جنم دینے والے اپنے تبصروں پر معافی مانگ لی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان سپر لیگ کی معطلی کے بعد رشاد حسین ہفتہ کو ڈھاکہ واپس پہنچے تھے، تاہم دبئی ایئرپورٹ پر قیام کے دوران انہوں نے ایک مختصر انٹرویو دیتے ہوئے ڈیرل مچل کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ پاکستان واپس نہیں آئیں گے۔ رشاد حسین نے راولپنڈی میں قریبی دھماکوں کے بعد کشیدہ لمحات کے دوران ٹام کرن کو ’بچوں کی طرح روتے ہوئے‘ بتایا تھا، ان کے یہ تبصرے تیزی سے آن لائن گردش کرنے لگے، جس پر تنقید...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12 مئی 2025)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے جنید اکبر کو تحریک شروع کرنے کا ٹاسک دیا ہے ،علیمہ خان نے جنید اکبر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ چھوڑنے کی وجہ بتا دی، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پی اے سی کی چیئرمین کی ذمہ داری عمر ایوب کو اٹھانے کو کہا،جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے جنید اکبر کو پارٹی کے فیصلے اور تحریک کا مکمل اختیار دیا ہے اور اس تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی، دیگر پارٹی رہنماﺅں و کارکنوں کی آزادی اور دھاندلی کے...

پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے حملہ کرنے والا شکست خوردہ اپنے زخم صاف کررہا ہے، یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینٹ نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اپنے بیان میں کہا کہ فواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کیا، سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے پوری دنیا کو پیغام دے دیا ہے کہ ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے، افواج پاکستان نے غیرمعمولی بہادری، جرات اور پروفیشنلزم کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ کے جوانوں کی غیرمعمولی صلاحیتوں نے ہر پاکستانی کا سر فخر سے بلند کردیا، پاکستان کو دنیا کے نقشے سے مٹانے کیلئے حملہ کرنے والا...
کوئٹہ میں سجنے والی پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی باکسر محمد وسیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا لیا۔کوئٹہ کے پولو کلب میں جنوبی ایشیاء میں پہلی بار ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تحت انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار انعقاد کیا گیا۔عالمی شہرت یافتہ مکا بازوں نے ٹائٹل فائٹ سمیت مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لیا جس میں باکسنگ کے 4 ٹائٹل فائٹ سمیت مجموعی طور پر 8 مقابلے ہوئے۔برطانیہ کے جیمی گیلی، سہیل اقبال، الیگز ڈیلمغانی، مراکش کے طارق زائنا، میکسیکو کے جیسس سراچو نے اپنے اپنے مقابلے جیت لیے، پاکستانی باکسر فاطمہ ہزارہ اور ملائکہ نے ہم وطن مکا بازوں کو شکست دی۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے وینزویلا کے وسیٹون اورونو کو نویں...
ہالی ووڈ کے اسٹار اداکار ٹام کروز نے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسی سے متعلق سوال کا ایسا جواب دیا کہ مداح اسے ہوشیار کہنے پر مجبور ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مشن امپاسبل دی فائنل ریکوننگ رواں برس کی متوقع اور اہم ترین فلموں میں سے ایک ہے۔ ٹام کروز نے فلم کی پروموشن جمعرات کی شام کوریا کے دارالحکومت سیول میں پریس کانفرنس کے ذریعے کی، وہ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر ملکی ممالک میں بننے والی فلموں پر ٹیرف سے متعلقہ سوال پر جواب دینے سے گریز کیا۔ رپورٹر نے اُن سے پوچھا کہ میں نے یہ فلم دیکھی ہے، اسے افریقا سمیت دنیا کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی آپ...
پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم کیوبا کے انٹرنیشنل باکسر کو ناک آؤٹ کر کے نئے عالمی چیمپیئن بن گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے پولو گراؤنڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 9 ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نےکیوبن باکسر کو ناک آئوٹ کر کےٹائٹل حاصل کیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، کمانڈر 12 کور راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر، آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور اعلیٰ سول...
معروف اداکارہ ماورا حسین نے اپنی بھارتی فلم "صنم تیری قسم" کے ساتھی اداکار ہرش وردھن رانے کو بھارتی جارحیت کی حمایت پر سخت اور دوٹوک جواب دیدیا۔ ماورا حسین نے ثبات,سمن, آنگن, جفا اور قصہ مہربانو کا، جیسے کامیاب ڈراموں میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ انھوں نے بھارتی فلموں میں بھی کام کیا ہے اور اداکارہ کو سوشل میڈیا پر لاکھوں مداحوں کی پذیرائی بھی حاصل ہے۔ ماورا حسین حالیہ دنوں میں وطن سے محبت کے جذبے کے ساتھ سوشل میڈیا پر سرگرم رہی ہیں۔ ان کی فلم "صنم تیری قسم" کی دوبارہ ریلیز بھارت میں بھی کامیاب رہی۔ اداکارہ ماورا حسن نے سوشل میڈیا پر بھارت کی جارحیت پر بغیر لگے لپٹے کڑی تنقید کی جس پر ان کے بھارتی کو اسٹار ہرش وردھن رانے نے اعلان کیا...
جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے، سیاسی وعسکری قیادت پاکستان نے انتباہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت کی تو ہائی ویلیو اہداف کونشانہ بنایا جائے گا، جوابی حملے کی صورت میں بھارت کے معاشی اہداف نشانے پر ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی و عسکری قیادت نے انتباہ کرتے ہوئے کہا کہ جوابی کارروائی کے بعد بھارتی حرکت کے سنگین نتائج ہوں گے، ایسی تباہی ہوگی کہ دنیا ماضی کی تمام جنگیں بھول جائیں گی۔
پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی عسکری قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی ردعمل کے جواب میں مزید جارحیت کی تو پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ شدید اور نشانہ ’ہائی ویلیو اہداف‘ ہوں گے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی بھارتی حملے کی صورت میں نہ صرف عسکری بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی پاکستان کے ردعمل کی زد میں ہوں...
سیاسی و عسکری قیادت کا مزید جارحیت پر بھارتی ہائی ٹارگٹ ویلیو کو نشانہ بنانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کردی اور دشمن کے خلاف آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کی متعدد ایئر بیسز کو تباہ کر دیا، ساتھ ہی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور...
پاکستان نے بھارت کی حالیہ جارحیت کے جواب میں فیصلہ کن اقدام اٹھاتے ہوئے ’آپریشن بنیان المرصوص‘ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان کی عسکری قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے مزید جارحیت دکھائی تو ٹارگٹ ہائی ویلیو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستانی ردعمل کے جواب میں مزید جارحیت کی تو پاکستان کی جوابی کارروائی کہیں زیادہ شدید اور نشانہ ’ہائی ویلیو اہداف‘ ہوں گے۔ قیادت کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی بھی بھارتی حملے کی صورت میں نہ صرف عسکری بلکہ بھارت کے معاشی مراکز بھی پاکستان کے ردعمل کی زد میں ہوں گے۔...
سٹی42: پاکستان کی قیادت نے واضح الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا جواب دینے پر مجبور پاکستان اب تک صرف ملٹری اہداف کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ اگر بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو پاکستان ہائی ویلیوڈ ٹارگٹس کو بھی ہِٹ کرے گا۔ دفاعی مارہین کا کہنا ہے کہ ہائی ویلیوڈ ٹارگٹس مین دشمن کے معاشی قوت فراہم کرنے والے ادارے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ Waseem Azmet

بھارت کے حملے کا جواب دے دیا ، اگر اب بھارت نے جارحیت کی تو جواب ہائی ویلیو ٹارگٹ ہونگے ، شاہ زیب خانزادہ نے بڑی خبر دے دی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ نے بھارتی حملے کے نتیجے میں پاکستان کے بھر پور جواب کے بعد بتا یا ہے کہ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمارے تحمل کو کمزور ی سمجھا اس لیے بھارت کو اس کے حملے کا جواب دے دیا ہے ، اگر بھارت چاہتا ہے تو آئے بیٹھ کر بات کرے لیکن پاکستان کے اس جواب کے بعد اگر بھارت مزید جارحیت چاہتا ہے تو جواب بہت سخت ہو گا۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے شاہزیب خانزادہ نے سیکیورٹی ذرائع سے بتا یا کہ پاکستان کی ملٹری اور سیاسی لیڈرشپ نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اگر اب بھارت جارحیت کا مظاہرہ کرے گا تو پھر پاکستان...
آئرلینڈ کی ایک خاتون اسٹار فٹبالر نے اپنی گیند پھینکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے فٹبال تھرو-اِن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ انگلینڈ کی ایک ٹیم لندن سٹی لائنیسز کی جانب سے کھیلنے والی 31 سالہ میگن کیمبل نے فٹبال کو اوورہیڈ تھرو کر کے 123 فٹ اور 2 انچز کے فاصلے پر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کھلاڑی کی پھینکی گئی تھرو بولنگ ایلے لین کی لمبائی سے سے دُگنا فاصلہ طے کیا اور بلیو وھیل کی لمبائی سے 40 فٹ سے زیادہ تھا۔ میگن کو یہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 114 فٹ اور 9 انچز کا فاصلہ طے کرنا تاکہ خواتین کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آ سکیں۔ میگن کا کہنا...
اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے جس سے معصوم اور نہتے کشمیری شدید زخمی ہوگئے اور تحصیل ہجیرہ میں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ باری سے زخمی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی زخمی محمد رفیق کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ ’’رات بھارتی فوجی کی بلااشتعال گولہ باری سے میرے چچا شدید زخمی ہو گئے‘‘ میرے چچا کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہوچکی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم انشاء اللہ مقابلہ کرینگے۔ بھارتی فائرنگ سے زخمی معاویہ نواز نے کہا کہ رات کو بھارت نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے جہاز آئے تھے پھرڈرونز آئے ہیں، ہم اپنا دفاع کریں گے، ہم اس طرح کی صورتحال مزید برداشت نہیں کریں گے، بھارت پچھلے تین دنوں سے ٹمپریچر بڑھا رہا ہے،اللہ نہ کرے ایٹمی جنگ ہو، ایٹمی جنگ کا آپشن دونوں ممالک کے پاس نہیں ہے، اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں،ہمارا سارا فوکس عسکری شعبے کو ٹارگٹ کرنے کا ہے، آبی ذخائر کو ٹارگٹ کیا تو سویلین آبادی کا بہت نقصان ہوگا.(جاری ہے) ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے مشترکہ دوست کشیدگی میں کمی کیلئے کوشش کررہے ہیں، بھارت پچھلے تین دنوں سے ٹمپریچر بڑھا رہا ہے، موجودہ حالات میں...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کے ساتھ ایک ’’تاریخی‘‘ تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جو ان کی جانب سے دنیا بھر میں عائد کردہ نئے ٹیرف کے بعد کسی ملک سے پہلا معاہدہ ہے۔ اس معاہدے کے تحت امریکی گوشت، اسٹیل، ایلومینیم اور زرعی مصنوعات کو برطانیہ کی منڈیوں تک وسیع تر رسائی حاصل ہو گی، جبکہ برطانوی کاروں پر کچھ امریکی ٹیرف کم کیے جائیں گے۔ ٹرمپ نے برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران اس معاہدے کا اعلان کیا۔ اسٹارمر نے بھی اسے “تاریخی دن” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ اتحادی افواج کی نازی جرمنی پر فتح کے 80 ویں دن کی مناسبت سے ایک یادگار موقع پر ہوا۔...
قیصر کھوکھر : شہر کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرانے کا منصوبہ، پلان کی منظوری آج دی جائے گی۔ محکمہ بلدیات آج لاہور کے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی منظوری دے گا ۔وزیر اعلی نے مزید تین ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع کرنے کی پہلے ہی ہدایات دے رکھی ہیں۔ اقبال ٹاؤن واہگہ ٹاون اور عزیز بھٹی ٹاؤن میں ترقیاتی کام شروع ہونگے ۔ان ٹاؤنزمیں سٹریٹ لائٹس، سیوریج، سڑکیں، نالیاں اور گلیاں بنائی جائیں گی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان Ansa Awais Content Writer
ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز ایک بار پھر اپنے شائستہ رویے کی وجہ سے خبروں میں آ گئے ہیں۔ حال ہی میں جنوبی کوریا کے شہر سیول میں ان کی فلم مشن امپوسیبل: دی فائنل ریکوننگ کی پروموشن کی تقریب کے دوران ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا۔ ریڈ کارپٹ پر موجود ایک خاتون مداح نے جذبات میں آ کر اداکار سے ملاقات کی، اس دوران غیر ارادی طور پر اس کا پاؤں ٹام کروز کے جوتے پر آ گیا۔ خاتون کی معذرت پر ٹام کروز نے نہایت خوش دلی سے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “آپ کو معذرت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں! میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آپ نے میرے جوتے پر پاؤں رکھا۔”...
کراچی(نیوز ڈیسک)پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سکیورٹی ہائی الرٹ جاری‘کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی عائد‘پنجاب میں تعلیمی ادارے 2روز کیلئے بند ‘راولپنڈی اوراسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں بھی 10مئی تک چھٹی کا اعلان کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، گوادر پورٹ، پورٹ قاسم اور کراچی پورٹ پر سکیورٹی بڑھا دی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔ذرائع نے کہا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی۔حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کے لیے سمندر...
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کا مشہور قول نقل کرتے ہوئے لکھا: “There is no power on earth that can undo Pakistan.” یہ پوسٹ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہے، جس میں بابر اعظم نے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو قائداعظم کے الفاظ یاد دلائے کہ “زمین پر کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو ختم کر سکے۔”۔ مزید پڑھیں: سیکیورٹی خدشات، پی ایس ایل شیڈول میں تبدیلی کا امکان، بقیہ میچز اب کہاں ہوں گے؟ بابر اعظم کی پوسٹ کو سوشل میڈیا پر سراہا جا رہا ہے،...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم سکھوں کو کیوں نشانہ بنائیں گے۔؟ ہم نے بڑی مہارت سے بھارت کے طیارے، ڈرونز گرائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کہا کہ ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، ہم نے نہ صرف بھارت کے طیارے گرائے بلکہ ان کا غرور بھی خاک میں ملایا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے نے کہا ہے کہ پاکستان نے سرحد پار کسی ٹارگٹ کو نشانہ نہیں بنایا، بھارت جھوٹی خبریں چلا کر سکھوں اور کشمیریوں کی ہمدردی لینا چاہتا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ ہم...
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کی بھارت پر حملہ کرنے کی تردید، کہا بھارت ڈرون حملوں صرف 1 ٹارگٹ کو نشانہ بنا سکا، ڈرون حملوں میں کچھ آلات کو نقصان پہنچا، 3 افراد کی شہادتیں ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کی شام کو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ساتھ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ امرتسر میں بھارتی فوج نے خود اپنی تنصیبات کو نشانہ بنایا، آدم پور سے پروجیکٹائل خود انہوں نے فائر کیے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، بھارت کہتا ہے پاکستان نے اس...
پاکستان نے اپنی بندرگاہوں پرمیری ٹائم سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی ڈرونز کو وار ٹرافی کے طور پر لگانے کا اعلان، حملوں کا جواب آئے گا، عطاتارڑ پورٹ ذرائع کے مطابق چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر جانے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ جب کہ اس حوالے سے اجازت نامے منسوخ کر دیے گئے۔ اس احکامات کے بعد فشنگ کی سینکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تاہم تجارتی جہازوں کی آمد ورفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ یہ فیصلہ نقل و حرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات...
لاہور: اقبال ٹاؤن پولیس نے لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔ سی ایم پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس عورتوں کے تحفظ کے لیے متحرک ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغوا ہونے سے بچا لیا، ملزم انعام رسول نے لڑکی کو چاقو کے زور پر مین بلیوارڈ سے اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم انعام جعلی نکاح نامہ بنا کر رخسار کو حراساں اور بلیک میل کرتا تھا، ملزم انعام کو سی سی ٹی...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کی جارحیت کے باعث پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ’’جنگ ‘‘ نے پورٹ ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بندر گاہوں پر چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر میں جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں۔فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔یہ فیصلہ نقل و حرکت محدود رکھ کر سیکیورٹی بہتر کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔ بھارت کو پاکستان پر حملے کا جواب ملے گا، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے: وزیراعظم مزید :
بھارت کے جنگی جنون کے باعث پاکستانی بندرگاہوں پر میری ٹائم سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ بھارتی پرچم بردار بحری جہازوں کا پاکستانی بندرگاہوں پر داخلہ فوری طور پر بندوزارت بحری امور نے با ضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا، جس کے تحت کوئی پاکستانی پرچم بردار بحری جہاز بھی بھارتی بندرگاہوں پر لنگر انداز نہیں ہوگا۔ پورٹ ذرائع کے مطابق بندر گاہوں پر چھوٹی بڑی بوٹس کے سمندر میں جانے پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے اور اجازت نامے بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔فشنگ کی سیکڑوں بوٹس سمیت چھوٹی بڑی کشتیوں پر سمندر جانے پر پابندی ہوگی، تجارتی جہازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ نقل و حرکت...

بھارت بیانیہ کی جنگ میں ناکام ہو چکا ہے، اب اپنی خفت مٹانے کے لئے ان مینڈ ڈرونز سے حملہ کیا:عطاء اللہ
بھارت نے اپنی خفت اور شرمندگی مٹانے کے لئے unmanned ڈرونز بھیجنے شروع کئے۔ ان کے پائلٹ اب شاید کہتے ہوں گے کہ ہم کیوں جائیں مار کھانے کے لئے، آپ نے تو کہا تھا کہ سپیریئر ٹیکنالوجی ہے، بات جہاز کی نہیں ہوتی بات جہاز اڑانے والے کی ہوتی ہے کہ اس میں کتنی ہمت اور کتنا حوصلہ ہے، عطاء جب وہ ڈر گئے اور اپنے جہاز اور پائلٹس نہ بھیج سکے کیونکہ ہم نے ان کے پانچ جہاز اور سات ڈرونز بھی گرائے تھے جس رات انہوں نے ریفائل سے حملہ کیا، ہم نے ان کے 25 ڈرونز گرائے، کچھ ڈرونز کو سافٹ ہٹ اور کچھ ڈرونز کو اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے ہارڈ ہٹ سے گرایا...
ہالی ووڈ کے سپر اسٹار ٹام کروز ایک بار پھر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، مداحوں کا کہنا ہے کہ ٹام ٹوکیو میں جاری اپنی نئی فلم مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ کی پروموشن کے دوران پہلے سے زیادہ جوان اور تروتازہ دکھائی دیے۔ مشن امپاسیبل اسٹار ٹوکیو میں مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکننگ کے پروموشن ایونٹ میں ہلکے سرمئی سوٹ اور لڑکپن والے بالوں کے اسٹائل میں نظر آئے، جس پر ان کے مداح تبصرہ کر رہے ہیں کہ کروز نہ صرف موت بلکہ عمر سے بھی چالاکی سے بچ نکلتے ہیں۔ اس موضوع پر غیر ملکی میڈیا سے بات کرنے والے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر خان کے مطابق، "ان کے چہرے پر سرجری کے کوئی آثار نہیں، بلکہ وہ وزن کم کرکے...
کراچی: لیاری کےعلاقے آگرہ تاج میں نجی اسپتال کے قریب فائرنگ سے 3 بچوں کا باپ جاں بحق ہوگیا ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے ۔ کلری تھانے کی حدود لیاری سلمان آزاد روڈ پر نجی اسپتال کے سامنے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بینچ پر بیٹھے شخص پر نامعلوم موٹرسائیکل پر سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ مقتول کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت 38 سالہ سلیم سومرو ولد رحیم سومرو کے نام سے کی گئی ۔ مقتول کو ماتھے پر...
امریکی اخبار نیویار ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی لڑائی میں بھارت کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا اور اس کے فائٹر جیٹس تباہ ہوگئے۔ حال ہی میں شائع ہونے والی اپنی رپورٹ میں نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی شیلنگ سے مقبوضہ کشمیر میں 10 کے قریب ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انڈیا کے لڑاکا طیاروں کو بھی نقصان پہنچا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت کے پاکستان پر میزائل حملے، کب کیا ہوا؟ نیویارک ٹائمز کے مطابق بھارتی طیارے انڈین پنجاب اور مقبوضہ جموں کشمیر میں گر کر تباہ ہوگئے جس کی عینی شاہدین نے تصدیق...
وزیر دفاع نے کہا کہ اگر انڈیا بغیر کسی وجہ اور ثبوت کے کارروائی کر سکتا ہے تو ہم بھی جواب دیں گے۔ پاکستان کو ادھار چکانا چاہیے۔ اگر ہم اب انڈیا کو کوئی جواب دیں گے تو ہمارے پاس اس کے لیے معقول جواز بھی ہے لیکن ہم انڈیا میں شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ انڈیا نے بدھ کے روز دو تین بار کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی اور ابھی بھی خطرہ ہے کہ انڈیا حملہ کرے گا۔نجی چینل جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ انڈیا نے دو تین مرتبہ کچھ شہروں کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش...
اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے وقت پاکستانی اسٹارز کی خاموشی پر برہم ہو گئیں اور ان کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ نادیہ خان نے پاکستانی شوبز شخصیات اور معروف یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارت ہمارے ملک پر حملے کر رہا ہے لیکن ان بے شرم لوگوں کو اپنے فالوورز کی پڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز شخصیات کو فکر ہو رہی ہے کہ ان کے ڈرامے بھارت میں بند کردیے جائیں گے ان کو یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ ہماری افواج سرحدوں پر ہماری حفاظت کے لیے مامور ہے وہ ہماری آنے والی نسلوں کی حفاظت کر رہے ہیں اور ہم ان کے...
2023میں 37فور اسٹار جنرلز تھے اب تقریبا 900جنرل اور فلیگ آفیسرز ہیں پیٹ ہیگستھ کا اس حوالے سے دستخط کردہ میمو امریکی میڈیا نے حاصل کرلیا، رپورٹ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے امریکی افواج سے سینئر جرنیلوں کی تعداد 20 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔امریکی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے پینٹاگون کی سینئر قیادت کو حکم دیا کہ فوج میں فور اسٹار جنرلز اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے ۔پیٹ ہیگستھ کا اس حوالے سے دستخط کردہ میمو امریکی میڈیا نے حاصل کرلیا۔میمو میں پینٹاگون کو نیشنل گارڈ میں جنرل افسران کی تعداد میں 20فیصد اور پوری فوج میں جنرل اور فلیگ افسران کی کل تعداد میں...

حکومت خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹارٹ اپس کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ حکومت ملک بھر بالخصوص خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے اسٹارٹ اپس کی ہر ممکن معاونت کر رہی ہے، ہم انہیں محض کاروباری ادارے نہیں، بلکہ معیشت کے انجن، روزگار کے مواقع پیدا کرنے والے، اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے محرک سمجھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر خیبر پختونخوا کو اس موقع پر نیشنل انکیوبیشن سنٹر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید احمد مسعود کیجانب سے ادرہ کے اغراض و مقاصد اور مجموعی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ...
سینیٹر فیصل واوڈا نےنجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھارت کی مانگ سے سندور مٹانا شروع کردیا ہے۔ بھارت کی جانب سے حملوں کے فوری بعد سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ کچھ گھنٹے میں پاکستان کا جواب بھی دنیا کو نظر آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے واضح طور پر کہا تھا کہ چند گھنٹے میں جواب دے دیا جائے گا اور ثابت بھی کیا، بزدلانہ وار کا بہادری سے جواب دیا ہے اور بتا کردیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رات کی تاریکی میں بزدلوں نے حملہ کیا اب جواب کا انتظار کرے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ...
کراچی دنیا کے ان چند بڑے شہروں میں شامل ہے جو بیڈ گورننس کا شکار ہیں۔ سندھ گورنمنٹ نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ و ریگولیشنز 2002 میں ترمیم کر کے ریزیڈنس ایریاز میں کمرشل عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دیدی ہے۔ اب رہائشی علاقوں میں اسکولز،کالجز، ریسٹورنٹس اور دفاتر وغیرہ قانونی طور پر تعمیرکیے جاسکتے ہیں۔ اس ترمیم کے تحت رہائشی علاقوں میں بلند و بالا عمارتیں تعمیر ہوسکتی ہیں جب کہ گھریلو صنعت کی تعریف میں آنے والے کارخانے بھی لگ سکتے ہیں۔ شہری امور کے ایک ماہر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کراچی کا درجہ حرارت 2.5c تک پہنچ گیا ہے جب کہ کراچی Per Capital Floor Area پانچ اسکوائر میٹر سے کم ہے جب...
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں نون لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ حاجی گلبر خان کی حکومت نے نون لیگ اور پیپلزپارٹی کو بہت نقصان پہنچایا، وہ اپنے وعدے سے مکر گئے، جو ہم سے کیے تھے۔ 48 کوارڈینیٹر، مشیروں کی فوج بھرتی کی۔ پاک چین سرحد پر تاجروں کا استحصال ہو رہا ہے، مسائل حل نہ ہوئے تو خنجراب بارڈر پر دھرنا دینگے۔ نگر میں اسوقت ٹھیکیداروں کی حکومت ہے، آئندہ الیکشن میں کسی بھی پارٹی سے اتحاد ہوسکتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںنون لیگ گلگت بلتستان کے رہنماء جاوید حسین کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع نگر سے ہے۔ گذشتہ الیکشن میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کی تھی، تاہم گذشتہ سال انہوں نے نون...
کراچی: پاکستان میں پہلی بار بچوں میں ٹائپ ون ذیابیطس کے مفت علاج کے لیے کراچی سمیت ملک بھر میں 27 کلینکس قائم کردیے گئے، اس وقت پاکستان میں پیدائش سے لے کر بالغ عمر تک کے 24 ہزار سے زائد بچے ٹائپ ون ذیابیطس کا شکار ہیں۔ ٹائپ ون ذیابیطس کے بچوں کے علاج کے لیے مفت انسولین اور دیگر ضروری ادویات بھی ان کلینکس میں فراہم کی جارہی ہیں، ان بچوں کے مفت علاج کے لیے کراچی سمیت ملک بھر مجموعی طور پر 40 خصوصی کلینکس قائم کیے جائیں گے، یہ کلینکس چینجنگ ڈائبیٹیز ان چلڈرن پروگرام کا حصہ ہیں جو پاکستان سمیت دنیا بھر کے 32 ممالک میں جاری ہے۔ پاکستان میں اس پروگرام کے...
پنجاب اورسندھ سے آج کل آٹااورگندم کی خیبرپختونخوا اوربلوچستان کے راستے افغانستان کو اسمگلنگ کا دھندہ عروج پر ہےاور ہرہفتے اربوں روپےمالیت کا آٹا اور گندم افغانستان، ایران اور سینٹرل ایشیاء کےممالک میں بھجوایاجا رہا ہے، گھوسٹ سیڈکمپنیوں اور فلور ملز مالکان کی بڑی تعداد اس کالے دھندے میں شامل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کی ضلع بندی اس نیک نیتی کے تحت ختم کی تھی تاکہ پرائیویٹ سیکٹر جہاں سے جی چاہے گندم کی خریداری کرے تاکہ مارکیٹ میں ایک صحت مند مقابلے کی فضا بنے اور کاشتکار کو اس کی فصل کا مناسب معاوضہ مل سکے، نیک نیتی کےتحت دی گئی اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھایاجارہا ہے، ستم بالائے ستم یہ ہے کہ اس...
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ایک یادداشت میں حکم دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج میں فور اسٹار جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کی تازہ ترین عسکری اصلاحات کا حصہ ہے، جس کے تحت رواں برس پہلے ہی کئی سینیئر افسران کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ یادداشت میں نیشنل گارڈ میں بھی جنرل افسران کی تعداد میں 20 فیصد کمی اور مجموعی طور پر جنرل و فلیگ افسران کی تعداد میں 10 فیصد کمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ فی الحال مارچ 2025 تک، امریکی افواج میں 38 فور اسٹار افسران اور مجموعی طور پر 817 جنرل و ایڈمرلز موجود...
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ ڈوب مرنے کا مقام ہے کہ یورپ میں لاکھوں غیر مسلم فلسطین کیلئے احتجاج کر رہے ہیں جبکہ مسلم ممالک میں احتجاج پر پابندی ہے۔ یہاں آپ غزہ کیلئے احتجاج نہیں کرسکتے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے گلگت میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی مزاحمت اور استقامت سے دنیا حیران ہے۔ باون ہزار شہداء کے خون نے عالمی ضمیر کو جھنھوڑ کر رکھ دیا۔ معصوم بچوں کے خون نے اسلام اور قرآن کا پیغام پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے سارے علماء مل کر بھی اتنی...
اسلام آباد: آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے ٹرمپ ٹیرف کے بعد امریکا سے کاٹن درآمد کرنے سے انکار کردیا، چیئرمین اپٹما کا کہنا ہے کہ کاٹن یارن اور فیبرک کو نیگیٹو لسٹ میں شامل کرکے 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جائے، ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کے خاتمے تک امریکی کاٹن کی امپورٹ بڑھانے کے لیے حکومت کو گارنٹی نہیں دے سکتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کامران ارشد نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ ملکی ٹیکسٹائل ایکسپورٹس دو سال سے بڑھ نہیں رہیں ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کی وجہ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کے...
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ایونٹ کے 25 ویں میچ میں دونوں ٹیمیں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں مدِ مقابل ہیں۔ اسکواڈ: ملتان سلطان : یاسر خان, محمد رضوان( کپتان، وکٹ کیپر)، شائی ہوپ، طیب طاہر، محمد عامر برکی، ایشٹن ٹرنر، شاہد عزیز، ڈیوڈ ویلی، فیصل اکرم، محمد حسنین، عبید شاہ پشاور زلمی: مچل اوون، صائم ایوب، بابر عظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسین طلعت، میکس برائنٹ، معاذ صداقت، لیوک ووڈ، الزاری جوزف، احمد دانیال، علی رضا

ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کے ورکر نے ایسی حرکت کردی جس کی شاید کسی کو توقع ہی نہ ہوگی، ویڈیو وائرل
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کے علاقے ڈیفنس میں شہری اپنی گاڑی کا ٹائر بدلوانے پٹرول پمپ پر آیا تو ٹائر شاپ کا ورکر شرمناک حرکت کرتے ہوئےرنگے ہاتھوں پکڑا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں شہری کا کہنا تھا کہ “میں اپنی گاڑی کا ٹائر ایچ بلاک ، ڈی ایچ اے فیز ون میں تبدیل کروانے آیا تھا، اسی دوران ٹائر شاپ کا ورکر کیل (سووا)سمیت پکڑا گیا۔ شہری کا مزید کہناتھاکہ ” ان بھائیوں (پولیس اہلکاروں) کا شکریہ ،جنہوں نےا سے پکڑا ، ویڈیو میں شاپ کے مالک اور ورکر کو بھی دکھایا گیا۔ شہری نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جس پر صارفین کی جانب سے خوب تعریف کی جارہی ہے۔ ایک...
اپریل میں ٹیکسٹائل برآمدات رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر آگئیں، اپریل میں ماہانہ اور سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ہوئی. گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22کروڑ ڈالرز رہا جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران ٹیکسٹائل برآمدات 8.42 فیصد اضافےکے بعد 14 ارب 85 کروڑ ڈالرز رہیں۔ذرائع کےمطابق مارچ 2025 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات 22 کروڑ ڈالر اور اپریل 2024 کے مقابلے میں اپریل 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں 2 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد گزشتہ ماہ ٹیکسٹائل برآمدات کاحجم ایک ارب 22 کروڑ ڈالرز رہا جبکہ مارچ 2025 میں ٹیکسٹائل برآمدات ایک ارب 44 کروڑ اور اپریل 2024 میں ٹیکسٹائل برآمدات کا...
آرمی چیف نے مشکل وقت میں سامنے سے قیادت کرنے کی مثال قائم کردی، ٹینک پر کھڑے ہوکر جوانوں کا خون گرمایا اور بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر دو قومی نظریے پر سختی سے کاربند ہیں جبکہ مودی مسلمانوں کو ہندوتوا کی راہ میں رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر مرد آہن بن کر سامنے آئے ہیں، جنگی صورتحال میں فرنٹ سے لیڈ کرنے کی مثال قائم کردی۔ امریکی اخبار نے بھی سپہ سالار کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں جنرل عاصم...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز آرمی چیف کی قائدانہ صلاحیتوں کا معترف، مرد آہن قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز عالمی شہرت یافتہ امریکی اخبار ”نیویارک ٹائمز“ نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جرات مندانہ قیادت، واضح بیانیے اور بھارت کے خلاف غیر مبہم مؤقف کی تعریف کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران جنرل منیر نے غیرمعمولی سیاسی بصیرت اور عسکری حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا، جو عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام ہے۔ اخبار نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں لکھا کہ جنرل منیر طویل عرصے تک پس منظر میں رہ کر ادارہ جاتی نظم و ضبط کو ترجیح دیتے رہے، مگر پچھلے کچھ ہفتوں کے...
امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔ امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع مزید :
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے حیات آباد سے لاپتہ 5 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔عدالت عالیہ میں پشاور کے علاقے حیات آباد سے لاپتہ 5 افراد کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کی۔سماعت میں آئی جی پولیس، ایڈووکیٹ جنرل، سی سی پی او اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔ پشاور: عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کا حکمپشاور ہائی کورٹ میں عمان سے آئی خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاپتہ افراد کو چھوڑا دیا گیا، ان کو بھی...
پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستانی میڈیا پر پابندیاں عائد کی گئیں اور پابندیوں کا یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے، جس میں اب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا سرکاری یوٹیوب چینل بند کر دیا گیا ہے اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ وزیراعظم پاکستان کے چینل پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ شہباز شریف کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس لیے بند کیا گیا کہ وہ بہت اچھی ڈریسنگ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کو نہیں پتہ کہ انسٹاگرام پر بیانیہ نہیں بنتا بلکہ صرف اسٹائلش تصاویر لگتی ہیں۔ اور انڈیا والوں سے برداشت نہیں ہو رہا کہ ہمارے...
کراچی:ویسٹ انڈین اسٹار آندرے رسل ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہزار آئی پی ایل رنز مکمل کرنے والے تیسرے کرکٹر بن گئے۔ ان سے قبل موجودہ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور روبن اوتھاپا بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ رسل نے یہ سنگ میل اتوار کو راجستھان رائلز کیخلاف کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے 25 گیندوں پر 57 رنز ناقابل شکست بناکر انجام دیا۔ ان کی اننگز میں 4 چوکے اور 6 سکسر شامل تھے، نائٹ رائیڈرز نے 4 وکٹ پر 206 رنز جوڑے، گمبھیر نے ایڈن گارڈنز میں 1407 رنز بنائے جبکہ اوتھاپا اپنے آئی پی ایل کیریئر میں 1159 رنز اس تاریخی میدان پر بناچکے ہیں۔ Post Views: 1
لاہور(نیوز رپورٹر) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور سیکرٹری جنرل آئی پی پی میاں خالد محمود کی قیادت میں این اے 117 سے شگفتہ کو راوی ٹائون کی ویمن ونگ کی صدر نامزد کردیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔شگفتہ کا پارٹی لیڈ عبدالعلیم خان اور میاں خالد محمود کی قیادت پر بھرپور اعتماد اور پارٹی کیلئے مزید خدمات سرانجام دینے کا اظہار کیا۔
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ کا امکان نہیں، تاہم جی بی کی مخصوص جغرافیائی پوزیشن کے تناظر میں تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں اور بھارت کے کسی بھی اڈونچر کی صوت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںفیض اللہ فراق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان ہیں۔ وہ قریب ایک عشرہ تک صحافت کے شعبے سے منسلک رہے۔ جی بی کی سابق نون لیگی حکومت کے دور میں بھی وہ وزیراعلیٰ کے ترجمان رہے۔ 5 جولائی 2023ء کو گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد وجود میں آنے والی حکومت میں وہ دوبارہ سے ترجمان بن گئے۔ اسلام ٹائمز...
قومی سلامتی کے سابق مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، بلوچستان کے اندرونی مسائل کو فوری طور پر حل کرنا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معید یوسف کا کہنا تھا کہ پہلگام کے حوالے سے ثبوت دینے کا ٹائم پیریڈ گزر چکا ہے، 24 سے 48 گھنٹے کے بعد ثبوت آئیں گے تو AI made ثبوت لگیں گے اور اب ثبوت آنے پر کوئی نہیں مانے گا۔ معید یوسف کا کہنا تھا کہ 2019 میں انڈیا کا خیال تھا دنیا ان کے ساتھ کھڑی ہے ، جو چاہیں کر سکتے ہیں، پہلگام واقعے میں کسی بھی ملک نے انڈیا کی پذیرائی نہیں کی،...
پی ایس ایل سیزن 10 کے 24ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں