2025-08-07@05:03:07 GMT
تلاش کی گنتی: 3412

«کے حقوق ادا نہ کریں تو»:

    کوئٹہ: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ وزیر اعلیٰ نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 اگست کی درمیانی شب، بھارتی پراکسی گروپ "فتنہ الہندستان" سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مستونگ ضلع میں سیکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی کو دیسی ساختہ بارودی سرنگ (IED) سے نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے تین بہادر سپوت مادرِ وطن پر قربان ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین، لانس نائیک محمد یونس، شہید ہو گئے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ میجر رضوان شہید ایک...
    بیجنگ : عوامی جمہوریہ چین کے “حفاظتی اقدامات کے ضوابط” کے تحت، چینی وزارتِ تجارت نے 27 دسمبر 2024 کو اپنے 2024 کے اعلان نمبر 60 کے ذریعے درآمدی گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی باضابطہ تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ صورت حال پیچیدہ ہونے کی بنا پر، وزارت نے فیصلہ کیا ہے کہ اس مقدمے کی تحقیقاتی مدت 26 نومبر 2025 تک بڑھا دی جائے۔ بدھ کے روز وزارت کے ترجمان کے مطابق گائے کے گوشت پر حفاظتی اقدامات کی تحقیقات شروع ہونے کے بعد، وزارتِ تجارت نے قانونی طریقہ کار کے مطابق معائنہ جاری رکھا ہے تاکہ تحقیقاتی عمل معروضی اور منصفانہ رہے۔اس کیس پر مختلف حلقوں کی گہری نظر ہے، تحقیقاتی ادارہ تمام فریقوں کے مؤقف اور دستاویزات کا جامع جائزہ...
    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے 34 سالہ اداکار سنتوش بالراج آج صبح انتقال کر گئے۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سینڈل ووڈ سنیما کے مشہور نوجوان اداکار سنتوش بالراج بنگلورو کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے جوائنڈس کا علاج کروا رہے تھے۔  ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کے پورے جسم میں جوائنڈس پھیل چکا تھا جس کے بعد انہیں آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم وہ انہیں بچانے میں ناکام رہے۔ واضح رہے کہ سنتوش بالراج کنڑ اداکار ہیں اور سینڈل ووڈ سنیما کے پروڈیوسر انیکل بالراج کے بیٹے ہیں۔ انیکل بالراج نے کریا ، کریا 2 اور جیک پاٹ جیسی فلمیں بینک رول کی تھیں۔ TagsShowbiz News Urdu
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام سے بونیر جرگہ وفد، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما، ماربل انڈسٹری اور کسان برادری کے نمائندے شامل تھے، نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر کوجرگہ کے ارکان نے تمباکو کاشتکاروں اور ماربل انڈسٹری کو درپیش بجلی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے جرگہ کے ارکان کو یقین دلایا کہ وہ ان مسائل کو متعلقہ وفاقی وزراء اور حکام کے ساتھ اٹھائیں گے۔ صدر ضلع بونیر مسلم لیگ (ن)سالار خان، کی قیادت میں آنے والے جرگہ میں میاں سید لائق باچا، خُرشید خان (ماربل فیکٹری یونین)، سوات ڈویژن کے نائب صدر مسلم لیگ (ن) سید ناصر عباس باچا،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لئے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے.(جاری ہے) نجی ٹی وی سے گفتگو میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو ویزے دیئے جائیں گے اگر تو وہ والد سے صرف ملاقات کرنے آئیں تو ان کی ملاقات کی بھی کروائی جائے گی اور سیکیورٹی بھی دی جائے گی، بحفاظت جب تک وہ واپس جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں لیکن اگر وہ یہاں...
     مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران عراق کی زیارات کے لیے پاکستان سے جانے والے زمینی راستوں کی بندش بارے مسلسل مذاکرات کے باوجود حکومت وقت ہمارے مذہبی آزادی پر قدغن لگا رہی ہے، بڑھتی ہوئی مہنگائی، لوڈشیڈنگ، یوٹیلٹی بلز میں اضافہ تو برداشت کریں گے، لیکن مذہبی ازادی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔  اسلام ٹائمز، قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی کال پر شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے زیر اہتمام ایران، عراق کی زمینی راستوں کی بندش کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت شیعہ علماء کونسل تحصیل ملتان کے صدر مجاہد عباس صدیقی، ضلعی نائب صدر صابر حسین خان بلوچ، ترجمان جنوبی پنجاب بشارت عباس...
    امیر جماعت اسلامی پشاور بحراللہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مودی اور نیتن یاہو اسلام دشمنی میں ایک جیسے چہرے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن کی کال پر ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں منگل کے روز "یوم حقوق کشمیر و فلسطین بھرپور جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ پشاور، مردان، صوابی، چارسدہ، خیبر اور ضلع نوشہرہ کے علاقہ پبی میں جماعت اسلامی کے تحت احتجاجی مظاہروں، ریلیوں، سیمنارز کا اہتمام کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یوم حقوق کشمیر و فلسطین کے سلسلے میں صوبائی دارلحکومت پشاور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام پریس کلب پشاور کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،...
    شور کی حساسیت اکثر نظر انداز کی جاتی ہے مگر یہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت پر طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کانوں میں غیر حقیقی آوازیں، کن غذاؤں سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟ برلن کے ایک رہائشی کے مطابق جب ان کے نئے اوپر والے پڑوسی تصاویر لگاتے یا فرنیچر سجا رہے ہوتے ہیں تو معمولی شور بھی ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ شور کی شدت دوسروں کو تکلیف نہیں دیتی مگر ان کے لیے یہ ایک مسلسل ذہنی دباؤ اور اضطراب کی وجہ بنتا ہے۔ دنیا کی 20 تا 40 فیصد آبادی شور کی حساسیت رکھتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی 20 سے 40 فیصد آبادی...
    کیا ویڈیو گیمز فالج کے شکار افراد کو بازو اور ہاتھ کی حرکت دوبارہ حاصل کرنے میں مدد دے سکتی ہیں؟ شمالی آئرلینڈ کی کوئینز یونیورسٹی بیلفاسٹ (کیو اے بی) میں جاری ایک منفرد تحقیق اسی سوال کا جواب تلاش کر رہی ہے جس کے ابتدائی نتائج امید افزا ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی چپ سے فالج کا مریض شطرنج کھیلنے لگا بی بی سی کے مطابق67  سالہ راڈنی ہیملٹن، جو کبھی ایک پرجوش گٹارسٹ تھے، کو 46 سال کی عمر میں فالج ہوا جس سے ان کا بازو اور ہاتھ مفلوج ہو گئے۔ آج وہ کیو اے بی کی نئی تحقیق میں شامل ہیں اور ویڈیو گیمز کے ذریعے بازو کی حرکت واپس پانے کی اُمید رکھتے ہیں۔...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پھوپھیوں اور بیگم کے بعد بچے بھی آ جائیں تو کیا کر لیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ احتجاج 100 بار کریں ہم گرفتار نہیں کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کیوں نہیں انتظامیہ کو آگاہ کرتے؟ میڈیا سے خبر ملتی ہے، یہ انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہاں سے جتھوں کو لے جا کر اڈیالہ جیل پر حملہ کرنے کی اجازت ہم نہیں دیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بچوں کو استعمال کیا گیا،...
    پاکستانی طلبہ کے لیے مکمل فنڈڈ ماسٹرز ڈگری کے لیے برطانیہ کی باوقار شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں منگل (5 اگست) سے کھل گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے سرکاری ملازمین کے لیے جاپانی جامعات میں اسکالرشپ حاصل کرنے کا نادر موقع، 26 لاکھ ڈالر مختص شیوننگ برطانوی حکومت کا عالمی اسکالرشپ پروگرام ہے جو ان افراد کی معاونت کرتا ہے جن میں مضبوط قیادت کی صلاحیت ہو اور جو اپنی کمیونٹی اور ملک میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہوں۔ یہ اسکالرشپس ان پیشہ ور افراد کے لیے ہیں جنہیں گریجویشن کے بعد کم از کم 2 سال کا کام کا تجربہ حاصل ہو۔ اس اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، پروازوں کا خرچ، ویزا فیس اور رہائش و روزمرہ اخراجات کے لیے ماہانہ...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج...
    سٹی42:تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ صوبائی اسمبلی داؤد خان جتوئی کو ڈیفنس روڈ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے داؤد خان جتوئی کو حراست میں لیا تاہم گرفتاری کی وجوہات سے متعلق ابھی سرکاری سطح پر تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ داؤد خان جتوئی کے علاوہ تحریک انصاف کے مزید 10 کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔گرفتار کارکنوں کو مختلف تھانوں میں منتقل کیا گیا ہے، اور ان سے تفتیش جاری ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ تمام ریلیوں کی قیادت متعلقہ حلقوں کے اراکینِ اسمبلی اور پارٹی عہدیداران کریں گے۔ مرکزی ریلی پشاور میں نکالی جائے گی، جس کی قیادت خود وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کریں گے۔ پشاور ریلی کا روٹ اور شرکاء ریلی کا آغاز حیات آباد ٹول پلازہ سے ہوگا، جو پیر زکوڑی پل سے ہوتی ہوئی قلعہ بالا حصار پر اختتام پذیر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے احتجاجی تحریک: پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنی حکمت عملی کا اعلان کردیا ریلی میں شرکت کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما بشمول ایم این اے ارباب شیر علی، ایم...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر اور معروف صحافی مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا...
    امریکا میں 5 فٹ لمبا ایک آبی چھپکلی نما جانور بالآخر 2 ہفتے طویل تلاش کے بعد پکڑا گیا۔ گوس نامی یہ جانور 18 جولائی کو میساچوسٹس کے شہر ویبسٹر میں واقع ایک گھر کی دوسری منزل کی کھڑکی سے فرار ہوگیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بیلجیم سے فرار ہونے والا والابی فرانس میں پکڑا گیا مذکورہ جانور کی آخری بار 25 جولائی کو ہمسایہ ریاست کنیکٹیکٹ کے علاقے تھامسن میں لٹل جھیل کے قریب نشاندہی ہوئی تھی، جو ویبسٹر سے تقریباً 5 میل دور ہے۔ بعد ازاں میساچوسٹس کے علاقے ڈگلس میں دوبارہ اس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی، جس سے واضح ہوا کہ جانور ریاستی سرحدوں کو عبور کرتا رہا۔ میساچوسٹس میں اس قسم کے جانور کو بغیر خصوصی...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خبردار کیا ہے کہ قبائلی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ انہوں نے قبائلی عمائدین پر زور دیا کہ وہ غلط عناصر کو خود اپنے علاقوں سے نکالیں، بصورت دیگر ریاست خاموش نہیں رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ عسکریت پسندوں کو ٹھیکے پر دیا ہوا ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا  کہ  مقامی قبائل شرپسندوں کو اپنے علاقوں سے نکالیں، اگر مقامی قبائل شرپسند عناصر کو بے دخل کرنے میں ناکام رہے تو فوج اور حکومت خود ایکشن لے گی، کیونکہ ریاست کسی سے منتیں نہیں کرتی‘۔...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کسی ایک کی غلطی کی سزا دوسرے کو نہیں ملنی چاہیے، عوام فورسز پر تنقید سے قبل شہدا کے خاندانوں کا سوچا کریں، ہم نے اپنی فورسز کا مورال بلند کرنا ہے۔ پشاور میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ خیبرپختونخوا پولیس جن دہشتگردوں سے نبرد آزما ہے وہ کوئی عام مجرم نہیں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہدا کے خاندانوں کو معاوضے کی ادائیگی اور دہشتگردی مقدمات جلد نمٹانے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست دائر انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کو جدید اسلحہ، آلات اور 100 سے زیادہ بلٹ پروف گاڑیاں دی ہیں، جبکہ پولیس کے شہدا پیکج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ...
    بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف دائر متعدد درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس کے دوران عدالت نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ مجوزہ ایکٹ مقامی زمینوں پر قبضے کے مترادف ہے اور اس سے صوبے کے وسائل پر غیر ملکی کمپنیوں کا کنٹرول قائم ہونے کا خدشہ ہے۔ وکلاء کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرل ایکٹ میں مقامی آبادی کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس سے عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے لشکری خان رئیسانی نے صوبائی مائنز اینڈ منرل ایکٹ بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا سیاسی رہنما...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )مسابقتی کمیشن نے چینی مافیا کیس کی سماعت 70 شوگر ملز کے وکلا کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق 70 سے زائد شوگر ملز نے سماعت موخر کرنے کی درخواست دی تھی جس پر مسابقتی کمیشن نے سماعت22ستمبر تک ملتوی کرنے کی منظوری دیدی التوا کی درخواستوں میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی کی تعطیلات کے باعث سماعت ملتوی کی جائے جبکہ50 سے زائد ملوں نے ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں بھی اپیل دائر کر دی ہے.(جاری ہے) مسابقتی کمیشن نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کی غرض سے ایک بار سماعت ملتوی کی جاتی...
    آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد سے 17 کلومیٹر کے فاصلے پر نیلم روڈ پر واقع پٹہکہ کے مقام پر گھنے جنگلات میں قائم خوبصورت وائلڈ لائف پارک قدرتی حسن کا دلکش نمونہ پیش کرتا ہے۔ یہ پارک 1980 کی دہائی میں قائم کیا گیا تھا اور آج بھی اپنی دلکشی اور جنگلی حیات کی موجودگی کی بدولت سیاحوں کی دلچسپی کا اہم مرکز ہے۔ پارک میں نایاب نسل کے ہرن، دلکش مور، مختلف خوبصورت پرندے اور کالے ریچھ موجود ہیں، جو یہاں آنے والے افراد کو قدرتی حیات کے قریب تر کرنے کے ساتھ ساتھ تفریح کا بہترین موقع فراہم کرتے ہیں۔ قدرتی ماحول، ٹھنڈی ہوائیں اور جنگلی حیات کی دل فریب موجودگی اس مقام کو ایک منفرد سیاحتی مقام...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے۔ اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ''بنو قابل پروگرام'' کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی، جن میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان...
    مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، کراچی آج جس حالت میں ہے اس پر صرف ہی افسوس کیا جا سکتا ہے، کراچی پہلے کیا تھا اور اب کیا ہو گیا ہے، ووٹ کے وقت کراچی یاد آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیو ایم والے جب صاحب سے بھائی بن جائیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ایکسپو سینٹر میں مائی کراچی فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سوچ رہا ہوں کہ...
    بانی کا اعتماد ہے تو میں یہاں بیٹھا ہوں، سازشوں کا حصہ بننے والے مخالفین کے ایجنڈے پر ہیں، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان سے باہر نہیں جاوں گا۔نجی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مفروضے بنائے جاتے ہیں اور شوشے چھوڑے جاتے ہیں جن کا مقصد تحریک کو نقصان پہنچانا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہ خواہش ظاہر کی اور نہ سوچا کہ ملک چھوڑ کر جائیں گے۔علی امین گنڈاپور کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے...
    برادر اسلامی ممالک کے وفود کے درمیان قانون و انصاف اور داخلہ امور سے متعلق مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ فضاعی خدمات کے شعبے میں تعاون کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کی دستاویزات کا تبادلہ ہوا۔ ایران کے وزیر تجارت اور پاکستان کے وزیر برائے تحفظ خوراک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وفاقی وزیر خالد مگسی اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔   وزیر ملکت برائے خزانہ و ریلوے اور ایران کے وزیر خارجہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا جبکہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی شزا فاطمہ اور ایرانی وزیر کے درمیان...
    —فائل فوٹو بلوچستان میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی ضمنی انتخاب ہوئے۔ قلات کی یو سی نیچارہ میں خواتین کی مخصوص نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر آزاد امیدوار حور جان بی بی کامیاب ہو گئیں۔ ژوب میں میونسپل کمیٹی کی جنرل کونسلر کی نشست کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ستار مسیح 28 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔
    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان 12 معاہدوں و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کردیئے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر شاندار استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے ایرانی صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا جبکہ دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ایرانی صدر کے اعزاز میں ہونے والی اس تقریب کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ کے لیے 12 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط اور دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔ دونوں ممالک کے درمیان...
    اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پا گئیں۔ایران صدر کے دورہ پاکستان کے دوران وزیر اعظم ہاؤس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی۔ جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا۔ سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے بھی معاہدہ طے پایا۔دونوں ملکوں کے درمیان میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر بھی معاہدے پر دستخط ہوئے۔ میری ٹائم سیفٹی اینڈ فائر فائٹنگ کے شعبے...
    عمران خان کی گنڈا پور کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت، ترجمان وزیر اعلی کے پی کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان پر وزیراعلی کے پی ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ترجمان وزیراعلی خیبر پختونخوا فراز مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے، بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے وزیراعلی منصب چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں...
    پاکستان اور ایران کے درمیان 13معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پا گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں\ وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا جبکہ میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان اور ایران کے درمیان 13 معاہدے اور مفاہمت کی یادداشتیں طے پا گئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور دستاویزات کے تبادلے کی خصوصی تقریب ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف، کابینہ کے ارکان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔ پاکستان اور ایران نے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں علیحدہ علیحدہ معاہدوں کی دستاویزات کا تبادلہ کیا، سیاحت، ثقافت اور ورثہ کے تبادلے کے لیے معاہدہ بھی طے پایا جبکہ میٹرالوجی، موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبے میں تعاون پر...
    اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔
    دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دریا کنارے کچے کے علاقے میں مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سےعلاقے میں 15 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے لیکن سیلاب متاثرین منتقل نہ ہوئے تھے۔انتظامیہ کے مطابق کچے کے مکین اپنا گھر اور سامان چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ادھر حافظ آباد کے بعد مختلف دیہاتوں میں حالیہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش تیرہویں روز بھی جاری ہے، نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا...
    — فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے۔ عمران خان جب چاہیں گے وزیراعلیٰ اپنا منصب چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔ علی امین گنڈاپور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کے پی حکومت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے۔ علی امین وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل میں اپنے لیڈر سے نہیں مل سکتے۔ علی امین صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے دینا چاہئے: بانیٔ پی ٹی آئیبانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ یہ کبھی نہیں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدہ چھوڑنے سے متعلق بیان پر وزیراعلیٰ کے پی ترجمان کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت بانی پی ٹی آئی کے وژن کی نمائندہ ہے، بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے وزیراعلیٰ منصب چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور حکومت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے پیغام کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی، علی امین گنڈاپور متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ کےپی حکومت بانی پی ٹی آئی...
    پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے چھٹے اسپیل کے بارے میں الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ مون سون سسٹم کے ساتھ کل سے مغربی ہوائیں بھی شامل ہو جائیں گی، 04 سے 07 اگست کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ اس دوران مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گجرانوالہ، حافظ آباد میں بارش کی پیشگوئی ہے، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اور اوکاڑہ میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  نے کہا کہ 6 اگست ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، خانیوال، وہاڑی، لودھراں، اور راجن پور...
    دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور دریا کنارے کچے کی مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سےعلاقے میں 15 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے لیکن سیلاب متاثرین منتقل نہ ہوئے۔انتظامیہ کے مطابق کچے کے مکین اپنا گھر اور سامان چھوڑنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ ادھر حافظ آباد کے بعد مختلف دیہاتوں میں حالیہ بارش کے بعد پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس سے وبائی امراض پھیلنے لگے ہیں۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں شاہراہ بابوسر پر لاپتا سیاحوں کی تلاش تیرہویں روز بھی جاری ہے، نجی ٹی وی کی خاتون اینکر اور ان کا خاندان اب...
    کوئٹہ(این این آئی) بلو چستان کے 7اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات (آج)اتوارکو ہوں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 16نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں،خواتین کی 6 نشستوں پر 15، مزدوروں کی 2 خالی نشستوں پر 4 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔اسی طرح کسان کی 1،خالی نشستوں پر 3 اور غیر مسلم کی 7 نشستوں پر 3 امیدوار مد مقابل ہوں گے،انتخابات میں مجموعی طور پر 106 جنرل کونسلرز ووٹ ڈالیں گے۔
    فائل فوٹو دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کے سیلاب برقرار ہیں۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق باقی دریا اپنے اپنے ہیڈ ورکس پر معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔دوسری جانب دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے دریا کنارے کچے کی مزید دو بستیاں اور فصلیں زیر آب آگئیں۔سیلاب متاثرین کی کشتیوں کے ذریعے نقل مکانی جاری ہے، ضلعی انتظامیہ نے علاقے میں 15 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں لیکن سیلاب متاثرین منتقل نہ ہوئے۔انتظامیہ کے مطابق کچے کے مکین اپنا گھر اور سامان چھوڑنے پر آمادہ نہیں۔
    جرگے کے دوران مشران و عمائدین نے امن و امان کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا جرگہ اور گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ یکم اگست  کو میران شاہ میں منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران و عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ جرگے کے دوران مشران و عمائدین نے امن...
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فورسز کی کارروائیاں، 7 ماہ میں 892 دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ خیبرپختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔ فروری میں مختلف علاقوں میں آپریشن...
    رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل تھے جو دہشت گردی کے مختلف  مقدمات میں مطلوب تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کر کے 24 انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز سمیت 892 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع میں 7 ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران سات ماہ میں 892 دہشت گردہلاک کر دئیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق سکیورٹی اداروں کے جنوری میں مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس آپریشنز میں 142 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ مرنے والوں میں 10 کمانڈرز بھی شامل...
    محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں 4 اگست سے 7 اگست کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز سے اگلے 3 دنوں میں اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات سمیت ملحقہ علاقوں میں بادل برسیں گے، ملک کے دیگر علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہیں۔ موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 4 اگست سے مون سون بارشوں کی شدت میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی سلمان غنی نے عمران خان کےبچوں کے پاکستان نہ آنے کے حوالے سے خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ اگر آپ اپنے بچوں کو یہاں لانے کے لیے تیار نہیں  تو لوگوں کے بچوں کو پاکستان کی سیاسی آگ کا ایندھن نہ بنائیں، ایک سیاسی لیڈر کو یہ بات نہیں کرنی چاہیے کہ اسکے بچے احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، جب آپ قوم کے بچوں کو احتجاج کے لیے اکسا رہے ہیں تو اپنے بچوں کو احتجاج سے دور کیو ں رکھ رہے ہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام 'تھنک ٹینک، میں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ماضی میں جب ذوالفقار علی بھٹو جیل میں گئے تو بے نظیربھٹو میدان میں آئیں، نواز...
    ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران...
    اسرائیل کے آرمی چیف نے ایک بار پھر دھمکی دی ہے کہ غزہ میں فوجی کارروائیاں بغیر کسی وقفے کے جاری رہیں گی۔ یہ دھمکی انھوں نے غزہ کے اندر ایک کمانڈ سینٹر میں افسروں سے خطاب کے دوران دی جس کی فوٹیج اسرائیلی فوج نے جاری کی ہے۔ اسرائیلی آرمی چیف جنرل زامیر نے کہا کہ میں اندازہ لگا رہا ہوں کہ آنے والے دنوں میں ہمیں یہ معلوم ہو جائے گا کہ آیا ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کسی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں یا نہیں۔ اگر نہیں، تو لڑائی بغیر رکے جاری رہے گی۔ جنرل زامیر نے غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی اور قحط پھیلنے کے الزامات کو جھوٹ، سازش اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا۔ الٹا چور کوتوال...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیرصدارت جرگہ نے سفارشات کی ہیں کہ خیبرپختونخواہ کے وسائل نہ کسی نے مانگے، نہ کسی کو دئیے اور نہ کسی کو دیے جائیں گے، دہشتگردی اور دہشتگردوں کیخلاف سب ایک ہیں، آپریشن اور مقامی آبادی کی نقل مکانی کسی صورت قبول نہیں،افغانستان سے مذاکرات کیلئے جرگہ بھیجنے کا بندوبست کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس کے بعد امن وامان سے متعلق علاقائی جرگوں کے انعقا د کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ اِس سلسلہ کا پہلا علاقائی مشاورت جرگہ آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جرگہ میں ضلع خیبر اور اورکزئی کے علاوہ ٹرائبل سب ڈویژنز درہ آدم خیل...
    سابق برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی ذاتی استعمال میں رہنے والی ایک نایاب رینج روور گاڑی رواں ماہ 23 اگست کو سلور اسٹون فیسٹیول میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی جس کی ابتدائی بولی 50 ہزار سے 70 ہزار پاؤنڈ کے درمیان متوقع ہے۔ یہ گاڑی 2006 سے 2008 کے درمیان ملکہ کے زیرِ استعمال رہی اور کئی شاہی تقاریب، بشمول 2007 کے رائل ونڈسر ہارس شو میں ملکہ نے اس گاڑی کو ذاتی طور پر چلایا۔ یہ رینج روور ماڈل 4.2 لیٹر سپرچارجڈ وی8 انجن پر مشتمل ہے اور ‘ٹونگا گرین’ رنگ میں تیار کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: بیگج اسکیم کیا ہے؟ اوورسیز پاکستانی اس کے تحت کون سی گاڑیاں ملک میں لاسکتے ہیں؟ ملکہ...
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم خصوصی عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت ہوئی، جس میں نیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آفتاب احمد نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواست: عمران خان، بشریٰ بی بی نے ایڈیشنل جج پر اعتراض اٹھا دیا خصوصی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے مقدمے کی سماعت کی، جب کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے نیب گواہ پر جرح مکمل کرلی، جب کہ عمران خان کے وکیل قوسین...
    علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفی دے دیں، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور گورننس پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور پر سخت تنقید کی ہے۔عمران خان نے کہاکہ اگر علی امین گنڈاپور صوبے میں گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم رکھنے میں ناکام ہیں تو انہیں استعفی دے دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورت میں بہتر یہی ہوگا کہ کسی اور اہل فرد کو موقع دیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کو جیل میں...
    یوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز ماسکو (آئی پی ایس )روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے ساتھ مزید امن مذاکرات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنگ کا پانسہ اس وقت بھی روس کے پاس ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کسی (ٹرمپ) کو مایوسی ہوئی ہے تو وہ صرف ضرورت سے زیادہ توقعات کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک عمومی اصول ہے۔صدر پوٹن نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ایسا پائیدار اور مکمل امن چاہیے جو نہ صرف روس اور یوکرین بلکہ پورے یورپ کی...
    شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا’یورپی زلزلہ پیما مرکز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری...
    مقررین نے کہا کہ زیارت امام حسین (ع) ہمارے عقیدے کا جزو ایمان ہے۔ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ زمینی راستوں کی بندش اور زائرین پر عائد کی گئی رکاؤٹیں بنیادی مذہبی آزادی پر حملہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع حب کی جانب سے اربعین کے موقع پر زائرین کرام کے زمینی سفر پر عائد غیر منصفانہ پابندی اور راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی حب پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں اور عوام کی کثیر تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ احتجاجی مظاہرے سے مجلس وحدت المسلمین حب کے صدر سید قربان علی رضوی، سیکرٹری کردار سازی سید خادم حسین شاہ نقوی اور صدر عزاداری ونگ عمران حسین انگاریہ نے خطاب کیا۔...
    پشاور: شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا جرگہ اور گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ یکم اگست  کو میران شاہ میں منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران و عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔ جرگے کے دوران مشران و عمائدین نے امن و امان کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔  شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک...
    لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کا فسادی گروہ انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلیمان کیا تیر مار لیں گے۔ صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ علیمہ خانم کو اپنے بھائی عمران خان کی طرح تسلسل سے جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے، وہ کبھی کہتی ہیں کہ قاسم اور سلیمان پاکستان آ رہے ہیں تو کبھی کہتی ہیں نہیں آ رہے۔ ’وہ کبھی کہتی ہیں کہ ان کو عمران خان نے اجازت نہیں دی تو کبھی کہتی ہیں کہ ویزا نہیں مل رہا۔ وہ جن کے بچے ہیں پہلے ان سے تو پوچھ لیں وہ آنے کی...
    محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پنجاب میں 5 اگست سے مون سون کا چھٹا اور نسبتاً شدید اسپیل داخل ہوگا، جس کے تحت لاہور سمیت کئی اضلاع میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ 9 اگست تک جاری رہ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے مون سون فلڈ فیکٹ شیٹ جاری اس وقت لاہور میں دھوپ اور ہلکے بادلوں کا امتزاج ہے، تاہم موسم کا رخ اگلے ہفتے تیزی سے بدلنے کی توقع ہے۔ آج درجہ حرارت معمول سے قدرے زیادہ ہے جبکہ نمی کی شرح 75 فیصد سے زائد ہو چکی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں۔...
    اسلام آباد/لاہور/پشاور/مظفرآباد/گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔(جاری ہے) زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اس وقت شدید بارش بھی جاری تھی۔غذر سمیت گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور...
    پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی شہروں میں زلزکے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لاہور شہر میں اچانک زمین لرز اٹھی، جبکہ آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے شہر پشاور، ہری پور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اسی طرح ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن، چارسدہ اور سوات کے مرکزی شہر مینگورہ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 اور گہرائی 102 کلومیٹر ریکارڈ کی...
    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کےلئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلو چستان کے 7 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات 3 اگست کو ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی بلدیاتی انتخابات میں مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک ہوگی، بلوچستان کے 7 اضلاع میں ژوب، شیرانی، لورلائی، بارکھان، قلات، خضدار اور سوراب شامل ہیں۔  ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 16 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 25 امیدوار حصہ لے رہے ہیں ،خواتین کی 6 نشستوں پر 15، مزدوروں کی 2 خالی نشستوں پر 4...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے نتیجے میں سویلین آبادی کا نقصان ہو رہا ہے، بچے اور خواتین گولیوں اور مارٹر گولوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ فریقین جنگ روک دیں، یا آبادی سے دور جنگ لڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی پروفیسر محمد ابراہیم خان نے باجوڑ، بنوں اور دیگر علاقوں میں فوجی آپریشن پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان آپریشنوں کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں پروفیسر محمد ابراہیم خان کا کہنا تھا کہ فوجی آپریشن سے خیبر پختونخوا اور ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام میں بے چینی اور خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ فوجی آپریشن کے نتیجے میں سویلین آبادی کا نقصان ہو...
    اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے بعد رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر تشویش ہے جس سے نکلنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اے پی سی کا اعلامیہ پڑھ کر سنایا جس میں عمران خان، بشریٰ بی بی اور سیاسی اسیروں کی رہائی کا مطالبہ اور اپوزیشن لیڈرز کی 9 مئی مقدمات میں سزاؤں کی مذمت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مسئلے پر منعقدہ اے پی سی میں طے پانے والے 10 نکات کیا ہیں؟ اپوزیشن اے پی سی کے رہنماؤں نے ملک میں ایک نئے...
    پشاور: خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ سینٹرل پولیس آفس پشاور کے مطابق یہ اقدام صوبے میں دہشتگردی کے خلاف موثر کارروائیوں کی صلاحیت بڑھانے کے لیے کیا گیا ہے۔ بنوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پہلی بار اینٹی ڈرون گن کو استعمال کیا گیا، جس کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ گن پشاور سے بنوں پولیس کو فراہم کی گئی ہے، جسے دہشتگردوں کی نقل و حرکت اور ممکنہ ڈرون حملوں کو روکنے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی پشاور سینٹرل پولیس آفس نے مزید بتایا کہ اینٹی ڈرون...
    اسلام آباد: امریکا کی جانب سے پاکستان پر ٹیرف کی شرح کم عائد ہونے پر پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 20 فیصد تک اضافے کی توقع ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع نے بتایا کہ ٹیرف ڈیل کے باعث امریکا کو نئی سرمایہ کاری کرنے پر ٹیکس رعایتیں حاصل ہوں گی اور ڈیل کے تحت امریکا سے کم ریٹ پر درآمدات اور پاکستانی مصنوعات کی برآمد پر 19 فیصد ٹیرف ہوگا۔ ذرائع نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان پر بنگلہ دیش، بھارت، ویتنام کی نسبت کم ٹیکس ٹیرف عائد کیا گیا ہے، امریکا کے ساتھ ٹریڈ ڈیل فائنل کرنے میں ایس آئی ایف سی نے بھی معاونت کی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ اور 28 اشیا کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ ایک ہفتے میں 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیا سستی ہوئیں اور 28 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے چکن کی قیمت میں4.76 فیصد، ایل پی جی کی قیمت میں1.39 فیصد، ٹماٹرکی قیمت میں17.26 فیصد، آلوکی قیمت میں0.73 فیصد، کیلے کی قیمت 2.97فیصد، دال...
    اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے قیمتیں فکس کرنے کے شبہے پر گجرات میں فین مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے دفاتر پر چھاپے مارے جہاں قیمتوں میں مبینہ ردوبدل اور کارٹل بنانے کے ممکنہ ثبوت حاصل کیے گئے۔ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق فین مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا، فین مینوفیکچرنگ کمپنیوں اور ایسوسی ایشن کے دفاتر کی سرچ اور انسپیکشن کی گئی اور قیمتیں فکس کرنے کے ڈیجیٹل شواہد اور ریکارڈ اکٹھا کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ کارٹل بنانے کے ممکنہ ثبوت حاصل کیے گئے ہیں، فین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پنکھوں کی قیمتیں فکس کرنے کے سرکلرز ملے ہیں اور پنکھوں کے مختلف برانڈز کی جانب...
    پاک چین دوستی باہمی اعتماد کی عمدہ مثال اور نامساعد عالمی حالات میں بھی غیر متزلزل ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر یہ بھی پڑھیں: پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، آرمی چیف سید عاصم منیر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک چین تعلقات کی مضبوطی اور اس کی تزویراتی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے۔ جی ایچ کیو میں جمعے کے روز چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان اور چین...
    ضلع ٹانک، جنوبی خیبرپختونخوا سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ قومی ادارہ صحت کی پولیو لیبارٹری کے مطابق یہ کیس 10 ماہ کے بچے میں رپورٹ ہوا ہے جس  کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی ہے۔ نیشنل ای او سی کا کہنا تھا کہ ویکسین سے محروم ہر بچہ پولیو وائرس کے نشانے پر ہے۔ پولیو سے بچاؤ کا واحد مؤثر حل بار بار پولیو ویکسین دینا ہے۔ علاوہ ازیں ادارے نے والدین سے اپیل کی ہے کہ ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔ نیشنل ای او سی نے مزید بتایا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے جنوبی خیبرپختونخوا پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔ یہی...
    لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جمعہ کو عائد ہونے والے نئے ٹیرف نظام کے اثرات یورپ بھر کی صنعتوں نے محسوس کرنا شروع کر دیئے ہیں،کئی کمپنیوں نے اشیاء کی ترسیل روک دی ہے، کچھ نے قیمتیں بڑھا دی ہیں جبکہ کئی کو منافع میں کمی کا سامنا ہے اور کئی کاروباری اداروں کو خدشہ ہے کہ وہ شاید برقرار نہ رہ سکیں۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ جمعہ سے زیادہ تر یورپی مصنوعات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کر رہا ہے جو کہ عالمی تجارت کی تشکیل نو کی بڑی مہم کا حصہ ہے، اگرچہ یہ شرح ان بلند ترین دھمکی آمیز سطحوں سے کم ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 اگست 2025ء) افریقی ملک انگولا میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 1,000 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے لوگوں سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے حقوق کی پامالیوں کے واقعات کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے انگولا کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ احتجاج میں ہونے والی اموات اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے طاقت کے حد سے زیادہ استعمال کی بلاتاخیر، مفصل اور غیرجانبدارانہ تحقیقات یقینی بنائیں۔ Tweet URL ادار ے کے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کے بجائے 12 اگست تک بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ شدید گرمی تعلیمی نظام کے لیے خطرہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے ابتدائی 2 ہفتے بلوچستان میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں، محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ ماہرین صحت کی وارننگ طبی ماہرین...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)خیبرپختونخواحکومت نے گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم کردی۔رپورٹ کے مطابق بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کیلئے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس...
    مونٹریال: کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور امریکی پاپ گلوکارہ کیٹی پیری کے درمیان قربتوں کی خبریں زور پکڑ گئی ہیں، جب دونوں کو مونٹریال کے ایک پرتعیش ریسٹورینٹ میں ایک ساتھ کھانا کھاتے دیکھا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم اور عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے ریسٹورینٹ میں تقریباً دو گھنٹے گزارے۔ ذرائع کے مطابق شام کا آغاز کاک ٹیلز سے ہوا، جبکہ دونوں نے ٹونا، لوبسٹر اور ایسپراگس سمیت مختلف کھانوں سے لطف اٹھایا۔ یہ افواہیں اس وقت مزید شدت اختیار کر گئیں جب امریکی میڈیا پر دونوں کی ایک تصویر منظرِ عام پر آئی، جس میں وہ ساتھ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ تاہم، ملاقات کی نوعیت کے حوالے سے نہ جسٹن ٹروڈو،...
    اسکرین گریب بھینس اور گائے کے گوشت کی آڑ میں گدھے کا گوشت فروخت کرنے والے اب ہوجائیں ہوشیار کیونکہ خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایک ایسی لیبارٹری بنالی ہے جس سے کچھ سیکنڈز میں گوشت کے معیار کا پتہ چل سکے گا۔خیبرپختونخوا حکومت نے خوراک کے تجزیے کے لیے جدید لیباریٹری متعارف کی ہے، جہاں اشیائے خوردونوش کے نمونوں کی سائنسی بنیادوں پر جانچ کی جا رہی ہے۔فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے تحت کام کرنے والی اس لیبارٹری میں دودھ، پانی، مصالحے، مشروبات اور خاص طور پر گوشت کے نمونوں کا تجزیہ کیا جاتا ہے جس سے پتہ چل سکے گا یہ گوشت گدھے کا یا بھینس اور گائے کا ہے۔ یہ بھی پڑھیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی...
    لاہور‘ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت چینی کی دستیابی سے متعلق اجلاس ہوا۔ ملک میں جاری چینی بحران پر وفاقی حکومت نے شوگر ملز کے خلاف ایکشن لے لیا۔ وزارت فوڈ حکام کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر  میں موجود چینی کا تمام ذخیرہ اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ حکام کے مطابق وفاقی حکومت کے ایکشن کے بعد 19 لاکھ میٹرک ٹن چینی شوگر ملز کے بجائے حکومتی کنٹرول میں چلی گئی۔ حکام نے بتایا کہ 18 شوگر  ملز کے مالکان کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے اور ای سی ایل میں ڈالے گئے نام چند دنوں میں جاری کر دئیے جائیں گے۔ حکام...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں جمہوری قدروں کی پامالی کا سلسلہ جاری ہے۔ طاقت سے مسائل سے نمٹنے کے طریقے بغاوتوں کو جنم دیتے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے سامنے حق دو بلوچستان کو لانگ مارچ کے شرکاء  سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد کی جانب بڑھنے کے مسئلہ پر بڑے تصادم اور پنجاب سے بلوچستان کو غلط پیغام جانے کے خطرہ سے بچنے کے لیے جماعت اسلامی نے مذاکرات کا راستہ اپنایا۔ وفاقی مذاکراتی کمیٹی نے لانگ مارچ کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو مولانا ہدایت الرحمن کے ساتھ وہ خود بھی لانگ مارچ کی قیادت کریں گے اور پنجاب بھر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2025ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی، حکومت کی جانب سے عوام کو مکمل ریلیف دینے سے گریز، آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرول سستا جبک ڈیزل مہنگا کر دیا۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی سے 264 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 48 پیسے اضافے سے 285 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران 2 مرتبہ پٹرولیم...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ میں 2 بچیوں کے قتل اور مستونگ میں میاں بیوی کے اندوہناک قتل کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے سنگدل مجرم خواہ کتنے ہی بااثر کیوں نہ ہوں، انہیں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا اور ہرگز کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ دونوں مقدمات کو سیریس کرائمز انویسٹیگیشن ونگ کے سپرد کیا جائے تاکہ تفتیش سائنسی بنیادوں پر اور مکمل شفافیت کے ساتھ انجام دی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیے: کنویں میں ڈوبتے بچے کو بچاتے ہوئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 31 جولائی 2025ء) غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے جنگ میں وقفوں کے باوجود انسانی حالات تباہ کن ہیں جہاں بچوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے، امدادی کارکنوں پر بوجھ بڑھتا جا رہا ہے، پانی کی شدید قلت ہے اور ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث ضروری خدمات بند ہو رہی ہیں۔اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا ہے کہ اگرچہ اسرائیل کی جانب سے عسکری کارروائیوں میں چار روز سے وقفہ کیا جا رہا ہے لیکن امداد کی تلاش میں نکلنے والے لوگ اب بھی فائرنگ کا نشانہ بن رہے ہیں اور بھوک سے اموات بھی بڑھتی جا رہی ہیں۔ Tweet URL لوگ اپنے بچوں...
    مظاہرے میں دعائے کمیل، مجلس عزا اور احتجاج کا شیڈول دیدیا گیا ہے۔ منتظمین کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج شب آٹھ بجے لاہور پریس کلب پہنچیں اور وہاں پر دعائے کمیل کی تلاوت ہوگئی جس کے بعد مجلس عزا کا اہتمام کیا جائے گا اور مجلس کے بعد ماتم ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زائرینِ کربلا کیلئے حکومت کی جانب سے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پھر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے میں دعائے کمیل، مجلس عزا اور احتجاج کا شیڈول دیدیا گیا ہے۔ منتظمین کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج شب آٹھ بجے...
    ایس یو سی پاکستان کے نائب صدر کا کہنا ہے کہ حکومت جان لے ملت جعفریہ سے مذہبی آزادی کو چھینا نہیں جا سکتا، زیارات مقدسہ کے راستوں کو کوئی بند نہیں کر سکتا، پابندی مذہبی آزادی پر حملہ ہے اسے کسی طور بھی قبول نہیں کریں گے، زیارات کے زمینی راستے کو بند کرنے کا اعلان خاص سازش کے تحت کیا گیا، زیارات کے زمینی راستوں کو فی الفور کھولا جائے اور زائرین کو تحفظ فراہم کیا جائے، علامہ ساجد نقوی اعلان کر چکے کہ ہم تفتان کے زمینی راستے کو نہیں چھوڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ زائرین کے زمینی راستے کو بند...
    اپنے خطاب میں علمائے کرام نے کہا کہ عزادارانِ امام حسینؑ کو ان کے آئینی، قانونی اور مذہبی حقوق سے محروم کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ علمائے کرام نے مطالبہ کیا کہ عزاداری کے راستوں کی بندش کا سلسلہ فی الفور ختم کیا جائے اور اربعین کے موقع پر زائرین اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے اربعین امام حسینؑ کے موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے کی، جو محفل شاہ خراسان سے شروع ہو کر امام بارگاہ علی رضا تک نکالی گئی۔ ریلی...
    اس موقع پر راستوں کی بندش کے خلاف متفقہ طور پر قرار داد پیش کی گئی اور حکومت سے مطالبہ زمینی راستے جلد از جلد کھولے جائیں تاکہ زائرین امام حسین چہلم میں شرکت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر زائرین اربعین کربلائے معلی کے زمینی راستوں کی بندش کے حکومتی فیصلے کے خلاف ماتمی احتجاجی ریلی علمدار چوک تا یو بی ایل حسینی چوک تک نکالی گئی۔ ماتمی سنگت غلامان سجاد نے نوحہ خوانی کی اور پرسہ پیش کیا۔ ضلعی آرگنائزر مجلس وحدت مسلمین ملتان عون رضا انجم ایڈووکیٹ، سابق ضلعی صدر ملتان فخر نسیم صدیقی نے شرکا ریلی سے خطاب کیا۔ ریلی میں سالار اصغر...
    پولنگ کا عمل شام 4 بجے تک جاری رہے گا، جس کے لیے صوبائی اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ خفیہ رائے شماری کے تحت ہو رہی ہے اور اراکین اسمبلی کے لیے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوگیا۔ پولنگ کا وقت صبح 9 بجے مقرر تھا مگر یہ 2 گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہو سکی۔ پہلا ووٹ صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے کاسٹ کیا۔ یہ نشست ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، جس پر...
    ---فائل فوٹو  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کے درمیان سینیٹ کے ضمنی انتخاب سے متعلق ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تھی جس میں بلا مقابلہ انتخاب پر کوئی اتفاق نہ ہوسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپوزیشن لیڈر سے سینیٹ انتخابات میں امیدوار دستبردار کروانے کی درخواست کی۔ ذرائع کے مطابق عباد اللّٰہ نے امیدوار دستبردار کروانے سے معذرت کی، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ کے پی کو جواب میں کہا کہ سینیٹ انتخابات میں اپوزیشن مقابلہ کرے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب سینیٹ کی خالی نشست پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اپوزیشن کے...
    بھارتی حکومت کی جانب سے پہلگام حملے کے بعد اچانک ’’آپریشن مہادیو‘‘ کا آغاز کیا گیا ہے جو اصل حقائق سے توجہ ہٹانے کی ایک چال قرار دیا جارہا ہے۔ پہلگام حملے پر 100 دن کی طویل خاموشی کے بعد بھارتی حکومت نے اس مبینہ آپریشن کا آغاز کیا، جس کا مقصد عوامی غصے اور سیاسی دباؤ سے بچنا بتایا جا رہا ہے۔ لوک سبھا میں بحث کے دوران بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے دعویٰ کیا کہ پہلگام حملے میں ملوث تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ تاہم ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے مختلف رہنماؤں نے اس اعلان پر سخت تنقید کی اور اسے ایک ’’فیک انکاؤنٹر‘‘ قرار دیا جو مودی حکومت کی سیاسی حکمتِ عملی...
    بیجنگ : چین اور امریکہ نے اسٹاک ہوم میں اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا ایک نیا دور منعقد کیا۔ فریقین نے  امریکی 24 فیصد ریسپروکل محصولات اور چین کے جوابی اقدامات میں 90 دن تک توسیع پر اتفاق کیا۔  قابل ذکر بات یہ ہے کہ فریقین تبادلوں میں بہت زیادہ اتفاق رائے پر پہنچ چکے ہیں،  مثلاً فریقین نے دونوں ممالک اور عالمی معیشت کے لئے مستحکم چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی اہمیت کو تسلیم کیا  اور چین-امریکہ اقتصادی اور تجارتی مشاورتی میکانزم کے کردار پر زور دیا. امریکہ نے مذاکرات کو  ‘تعمیری  قرار دیا ۔موجودہ  مذاکرات میں’’طے شدہ شیڈول کے مطابق 90 دن تک توسیع‘‘ کے اعلان کا مطلب کیا ہے؟  کچھ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ...
    چین اور امریکہ کو مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے  وزیر خارجہ وانگ  ای نے بیجنگ میں یو ایس چائنا بزنس کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایک وفد سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق  وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کے تئیں چین کی پالیسی نے ہمیشہ تسلسل اور استحکام کو برقرار رکھا ہے۔ چین اور امریکہ کو رابطے اور مشاورت کے لیے مزید چینلز قائم کرنے چاہئیں، ایک دوسرے کو معروضی، عقلی اور عملی رویہ کے ساتھ دیکھنا چاہیے اور ایک درست اسٹریٹجک تفہیم قائم کرنا چاہیے۔ چین بیرونی دنیا کے ساتھ فرسٹ کلاس کاروباری ماحول...
    (ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں وقفے وقفے سے ہونےوالی تیز بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں گلیشیائی جھلیں پھٹنے کا خطرہ بڑھ گیا،اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع اور محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ گلیشیئرز کے پھٹنے سے متعلق خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلاء کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ شہری خصوصا ًسیاح ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہاؤ والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کریں۔ ...