2025-09-26@06:31:21 GMT
تلاش کی گنتی: 122582
«اورنگزیب احمد»:
سپر طوفان رگاسا نے سب کچھ روند ڈالا، بپھری لہروں نے تائیوان پر قیامت ڈھا دی ہے۔ پانچ سو ملی میٹر سے زائد بارش نے پورا شہر ڈبو دیا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 17 افراد ہلاک اور 24 لاپتا ہو گئے ہیں۔ سپر طوفان کے باعث بند ٹوٹنے سے جھیل کا پانی...
ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے ایک بار پھر میدان سے زیادہ تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا اور بی سی سی آئی کی طرف سے پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف شکایات اور پروپیگنڈے کی بوچھاڑ نے یہ ثابت کر دیا کہ بھارت کھیل کو کھیل نہیں بلکہ سیاست اور دشمنی کا میدان سمجھتا ہے۔...

سپیکرقومی اسمبلی کی اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد،اخبارات پارلیمان اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں،سردار ایاز صادق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اخبار بینی کے عالمی دن پر آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی اور صحافی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اخبارات نہ صرف قابلِ اعتماد خبروں کا معتبر ذریعہ ہیں بلکہ یہ قومی شعور اور فکری...

نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات، متنوع شعبوں میں روابط بڑھانے پر اتفاق
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کی۔(جاری ہے) جمعرات کو دفتر خارجہ کے...
کراچی سے آنے والی ایک خبر نے سندھ پولیس کے پورے محکمے میں ہلچل مچا دی ہے۔ اسپیشل برانچ کی ایک خفیہ رپورٹ منظر عام پر آئی ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ کراچی پولیس کے 132 پولیس افسران اور اہلکار جرائم پیشہ گروہوں کے سہولت کار کے طور پر کام کر رہے ہیں۔...
کراچی(نیوز ڈیسک) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر دباؤ کا ویسا مظاہرہ نہیں کر رہا جیسا کرنا چاہئے۔ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والی جماعتوں میں تحریک انصاف پیشِ پیش ہے۔ پارلیمانی لیڈر تحریک انصاف سینیٹ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ مشتاق احمد خان کا...
امریکا کے شہر ڈیلس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کے فیلڈ آفس اور حراستی مرکز پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ مقامی اور وفاقی حکام کے مطابق حراستی مرکز پر فائرنگ کرنے والے حملہ آور نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔...
قطر اور سعودی عرب نے شام کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ 8 کروڑ 90 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کردیا۔ فنڈز کا مقصد شام میں بنیادی عوامی خدمات کا تسلسل یقینی بنانا ہے، قطر و سعودی فنڈز کے ذریعے سرکاری ملازمین کو تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔ مئی میں بھی قطر...
ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آج پاکستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا، فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔ دبئی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس آج بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی، پاکستان کو فائنل کا دروازہ کھولنے کیلئے ہر صورت میں ٹائیگرز کو زیر کرنا ہوگا۔ ...
جرمنی کی گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن پارلیمان ہانا اسٹئن مولر نے تاریخ رقم کردی۔ انہوں نے بجٹ اجلاس کے دوران اپنے ننھے بیٹے کو گود میں اٹھائے ہوئے جرمن پارلیمنٹ (بنڈسٹاگ) میں خطاب کیا، یہ پہلا موقع تھا کہ کسی رکنِ پارلیمان نے ایوان میں بچے کے ساتھ تقریر کی۔ بنڈسٹاگ کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی و یوٹیوبر مطیع اللہ جان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے سپریم کورٹ بار سے خطاب کی روداد بیان کردی۔ صحافی مطیع اللہ جان نے نجی ٹی وی نیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں بڑے...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزے سے پہلے اس کی 51 شرائط میں سے زیادہ تر پر عمل درآمد ہو گیا ہے اور اب آئی ایم ایف کا وفد آج سے کراچی میں تکنیکی مذاکرات کا...
ممبئی پولیس نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے نواسے اور معروف بزنس ٹائیکون نوسلی نیول واڈیا سمیت ان کے اہلِ خانہ اور چند دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ نوسلی پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی دستاویزات تیار کرکے عدالت میں استعمال کیے۔ نوسلی واڈیا کی عمر 81 برس ہے،...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل...
پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ کے خلاف نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی حکام یوٹیوبرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف بیٹنگ ایپس کی تشہیر کے معاملے پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ انہی کارروائیوں کے دوران نیشنل کرائم کنٹرول اینڈ انویسٹی...
عثمان خان: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالیاتی فراڈ کے متاثرین کو بازیاب ہونے والی رقوم آن لائن منتقل کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ لائن ادائیگیوں کے اس نئے نظام کا باقاعدہ آغاز نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیا گیا، جس کی صدارت چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر...

پاکستان کاربن گیسسز کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے آئندہ نسلوں کیلئے ماحولیاتی تحفظ کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا کاربن گیسوں کے اخراج میں حصہ نہ ہونے کے برابر لیکن اس سے شدید متاثرہ ممالک میں شامل ہے، ہمارا ماحولیاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کا عزم پختہ اور غیر متزلزل ہے،...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں آج دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔ یہ میچ فائنل تک رسائی کے لیے نہایت اہم ہے کیونکہ اس مقابلے میں فاتح ٹیم بھارت کے خلاف ٹائٹل میچ کھیلے گی، جبکہ سری لنکا پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکا ہے۔ یہ...

اختیار ولی فیصل مسجد میں جا کر حلف دیں کہ مریم نواز اور شہبازشریف الیکن جیتے ہوئے ہیں: شوکت بسرا کا چیلنج
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا اور وزیراعظم کے کورآرڈینیٹر اختیار ولی کے درمیان نجی ٹی وی کے پروگرام میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس دوران اختیار ولی آپے سے باہر ہو گئے اور انہوں نے شوکت بسرا کو گالی بھی دیدی جبکہ شوکت بسرا نے انہیں...
راشدہ ماہین ملک نے سامعین سے خطاب میں کہا کہ شاعر کا یہ فرض ہے کہ وہ اپنے دور کے مسائل اور حالات کو اشعار کے قالب میں ڈھال کر پیش کرے اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک کشمیر مشاعرے کے زیراہتمام ایک پروقار مشاعرے کا...
لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب آگاہی اور معلومات کی ترسیل ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں عدالت نے واضح کیا کہ کیس میں ذاتی آرا کے بجائے محض قانونی نکات پیش کیے جائیں۔ سماعت کے دوران عدالت نے درخواست گزار اشبا کامران...
سی سی او پنجاب چیریٹی کمیشن کرنل شہزاد عامر نے کہا کہ قدرتی آفات یا ہنگامی حالات میں حکومت کے شانہ بشانہ سول سوسائٹی کا کردار نہایت اہم ہے، محکمہ داخلہ پنجاب سول ڈیفنس کو جدید آلات اور تربیت کی مدد سے اپگریڈ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ کا 10 لاکھ نوجوانوں کو...
سات ارب ڈالر کا پروگرام؛ آئی ایم ایف جائزہ مشن پاکستان پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا،...
جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طاقت مکہ اور مدینہ ہے، جس کی حفاظت کیلئے پاکستان کا انتخاب خوش آئند ہے،سعودی عرب نے محسوس کیا ہے کہ دوست اسلامی ممالک میں سے اگر کوئی ارض حجاز مقدس کی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کا جائزہ مشن 7 ارب ڈالر پروگرام پر مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن اسلام آباد کے بجائے کراچی پہنچا، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سے تکنیکی مذاکرات شروع...
سیلاب کی تباہ کاریاں، راستے بحال نہ ہونے سے متاثرین کو گھر واپسی میں مشکلات WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پنجاب میں تاریخ کے بدترین سیلاب سے شہری سنبھل نہیں سکے، کئی علاقوں میں اب تک پانی کھڑا ہے، پانی کھڑا ہونے سے بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے،...
حکومت پاکستان نے توانائی کے شعبے میں 1225 ارب روپے کے گردشی قرضوں کے تاریخی حل کا اعلان کر دیا ہے، جسے مالیاتی نظم و ضبط اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کی جانب فیصلہ کن قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ تاریخی اشتراکی کوشش یہ کارنامہ وزیر اعظم کے ٹاسک فورس برائے توانائی...
حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ ترک صدر اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ کشمیر کا تنازعہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی جنرل...

وزیراعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال
نیویارک (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر ملاقات کی، جو انتہائی خوشگوار ماحول میں گرم جوشی سے ہوئی اور پاکستان بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 ستمبر 2025ء) خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ امریکی صدر جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے ہیں۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب واشنگٹن اور اسلام آباد نے...
آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا میں مذاکرات ناکام، احتجاج کی کال برقرار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز مظفر آباد(آئی پی ایس) آزاد جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور وفاقی وزرا کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔تفصیلات مطابق وفاقی حکومت کے دو وزرا طارق فضل چوہدری اور امیر مقام آزاد...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا دوسرا آخری میچ آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا، جہاں جیتنے والی ٹیم بھارت کے خلاف فائنل میں جگہ بنائے گی۔ سری لنکا پہلے ہی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ کا فائنل بھارت سے ہوا تو...
ابوبکر ارشد:اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور یکجا خدمات کے ذریعے مسائل کے فوری حل کو ممکن بنایا جائے گا۔ اوورسیزپاکستانیوں کیلئے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام ایک ہی چھت تلے شکایات...
مشرق وسطیٰ کے بحران پر امریکا کا نیا مؤقف، مسلم قیادت کو 21 نکاتی پلان پیش کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر مسلم ممالک کے سربراہان کو مشرق وسطیٰ اور غزہ کے لیے ایک 21...
وطن عزیز کو ہر سال یا تو پانی کی قلت کا سامنا رہتا ہے یا پھر ہر سال مون سون کے موسم میں سیلاب کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہمیشہ سے انسانی حیات کا تعلق پانی سے جڑا ہوا ہے اور اسی لیے دریاؤں، چشموں اور دیگر ذرائع آب کے قریب انسانی بستیاں آباد ہوتی...
اسلام آباد: آزاد جموں و کشمیر حکومت اور عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر وفاقی وزراء طارق فضل چوہدری اور انجینئر امیر مقام نے آزاد جموں و کشمیر جا کر ان مذاکرات میں ثالثی کی کوشش کی۔ مذاکرات کے دوران جب بھی کسی...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ آج پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ سری...
امریکی ٹی وی اسٹار اور معروف فیشن آئیکون کِم کارڈیشین نے اپنی فٹنس کا راز مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا۔ 44 سالہ کِم کارڈیشین کا شمار دنیا کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو نہ صرف فیشن اور اسٹائل کے باعث مشہور ہیں بلکہ اپنی صحت اور فٹنس روٹین کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز رہتی...
ایشیا کپ 2025 کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی بنگلہ دیش کے خلاف کامیابی کے بعد ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو نے بنگلہ دیش کے اسپن بولنگ کوچ اور پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد سے مصافحہ کیا۔ میچ کے اختتام...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کی ورکر فلک جاوید کو دو روز قبل جعلی ویڈیو کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جو کہ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں درج ہے تاہم اب س معاملے پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری...
واشنگٹن ( نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان آج واشنگٹن میں ملاقات ہوگی، وائٹ ہاؤس نے تصدیق کردی۔ امریکی انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز بتایا ہے کہ توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔...
نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ قرض، قرض اورمزید قرض، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے واضح کیا کہ قرض موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کا حل نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں متبادل توانائی اور گرین انرجی کو فروغ دیا...
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اورانقلابی قدم ،جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل کر لی گئیں ،پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے، برسوں میں ہونے والے سروے اب چند دنوں میں مکمل کیے جا سکیں گے،پاکستان اکتوبر میں پہلاجدیدہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلاء میں...
دورِ نایاب :وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عوامی سہولت کے لیے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے. تمام واسا ایجنسیوں کے انتظامی معاملات میں اصلاحات کیلئے اہداف مقرر کئے گئے،سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،تمام واساایجنسیاں صارفین سےوصولی کیلئےای بلنگ سسٹم متعارف...
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے بعد میدان میں پیدا ہونے والی کشیدگی نے سرکاری سطح پر شکایات کی شکل اختیار کر لی ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور بلے باز صہیبزادہ فرحان کے خلاف ان کے...
نیویارک (اسپیشل رپورٹر) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:جی 77 اور چین وزارتی اجلاس: جنوبی ممالک کے مفادات کا ہر سطح پر تحفظ کریں گے، اسحاق...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’میرا گھر میرا آشیانہ‘ اسکیم دوبارہ متعارف کرا دی ہے جس کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے شہری 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔ مرکزی بینک کے مطابق قرضہ گھر، فلیٹ یا پلاٹ خریدنے اور گھر کی تعمیر کے لیے فراہم کیا جائے...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات نہایت خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم...