چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ : نائیجیریا کے صدر ٹینوبو نے ابوجا میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ تعاون فورم کے بیجنگ سربراہ اجلاس نے متعدد اہم نتائج حاصل کیے ہیں، جن میں دس شراکت داری اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ،نائیجیریا کی جانب سے ایک چین کے اصول پر عمل پیرا ہونے کو سراہتا ہے، اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے ، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے ، علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے اور بین الاقوامی میدان میں اہم کردار ادا کرنے میں نائیجیریا کی حمایت کرتا ہے۔

ٹینوبو نے کہا کہ نائیجیریا چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امید کرتا ہے کہ چین بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اہم کردار ادا کرنے میں نائجیریا کی حمایت کرے گا۔ ٹینوبو نے چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے میں آنے والے زلزلے پر چین کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسی روز وانگ ای نے نائجیریا کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات اور صحافیوں سے مشترکہ طور پر ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ چین افریقہ میں گلوبل سیکیورٹی انیشٹو کو فروغ دینے کے لئے افریقہ کے ساتھ مل کر کام کرنے اور نئے دور میں چاروں موسموں پر مبنی چین افریقہ ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر کے لئے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ وانگ ای چین کے

پڑھیں:

رینجرز نے سرحد پار کرنے والا بی ایس ایف اہلکار حراست میں لے لیا

رینجرز نے سرحد پار کرنے والا بی ایس ایف اہلکار حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز نے بی ایس ایف اہلکار کو رہا کرنے کی درخواستیں دے دی۔پاکستان رینجرز اور بی ایس ایف کی فلیگ میٹنگ جاری ہے۔

دوسری طرف سول و عسکری قیادت نے بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا پوری طاقت سے جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔پہلگام میں پیش آنیوالے واقعے کے بعد بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بھارتی سفارتی اور آبی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے سفارشات منظور کر لی گئیں۔اجلاس میں تینوں سروسز چیفس، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے علاوہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، اٹارنی جنرل منصور عثمان اور دیگر نے شرکت کی۔سول و عسکری قیادت نے اجلاس میں بھارتی غیر ذمے دارانہ اقدامات اورپہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پیدا ہونے والی ملکی داخلی و خارجی صورتحال کا جائزہ لیا۔قومی سلامتی کمیٹی نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا اقدام ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا جنگی اقدام تصور کیا جائے گا۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضاء استعمال کرنے پر مکمل طور پابندی ہو گی. کمیٹی نے واہگہ بارڈر فوری بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • تجارتی تحفظ پسندی میں اضافہ ہو رہا ہے، چینی وزیر خارجہ
  • چین کا خطے کی بدلتی صورتِحال پر پاکستان سے قریبی رابطے پر اتفاق
  • چین ، شینزو -20 کے تینوں خلاباز کامیابی کے ساتھ چینی خلائی اسٹیشن میں داخل
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات ،  دو طرفہ تعاون بڑھانے کےعزم کا اظہار
  • نہروں کا معاملہ: مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب
  • چائنا میڈیا گروپ اور بین الاقوامی ہارس رائیڈنگ فیڈریشن کے مابین تعاون
  • رینجرز نے سرحد پار کرنے والا بی ایس ایف اہلکار حراست میں لے لیا
  • چین اور کینیا کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں رہنما کردار ادا کرنا چاہئے، چینی صدر
  • مشکل فیصلے اور مستقل مزاجی: وزیر خزانہ نے عالمی فورم پر معاشی حکمتِ عملی بیان کردی
  • ہم ہمیشہ چین کو اپنا قابل اعتماد دوست اور پارٹنر سمجھتے ہیں، سید عباس عراقچی