عالمی بینک کا پاکستان کو 20 ارب ڈالرز دینے کا وعدہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی بینک نے 10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی مشترکہ کوششیں رنگ لانے لگیں۔
عالمی بینک 20 ارب ڈالر کا تقریباً تین چوتھائی حصہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن (آئی ڈی اے) کے ذریعے فراہم کرے گا، بقیہ رقم انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن اینڈ ڈویلپمنٹ (آئی بی آر ڈی) کے تحت فراہم کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ توسیعی فریم ورک میں چھ کلیدی ترقیاتی شعبوں پر توجہ مرکوز کیا جائے گا۔ انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) کی طرف سے اضافی فنڈنگ سے سی پی ایف کی تکمیل ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ سی پی ایف کا مقصد چائلڈ اسٹننگ کو کم کرنا، موسمیاتی تبدیلی کی روک تھام، سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنانا، صاف پانی کی فراہمی، جامع ترقی کے لئے عوامی وسائل اور پرائیویٹ سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص اہداف میں ٹیکس ریونیو کو جی ڈی پی کے 15 فیصد سے زائد کرنا، قابل تجدید توانائی کی صلاحیت میں 10 گیگا واٹ کا اضافہ، 12 ملین طلبا کو معیاری تعلیم اور 50 ملین افراد کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا شامل ہیں، سی پی ایف میں 60 ملین افراد کو صاف پانی اور صفائی ستھرائی کی سہولیات کی فراہمی بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق 30 ملین افراد کے لئے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانا اور 30 ملین خواتین تک مانع حمل کی رسائی کو بڑھانے جیسے اہداف ہیں، سیلاب اور دیگر آفات اور خطرات سے نمٹنے کے لئے اہداف مقرر، 75 ملین افراد مستفید ہوں گے۔
10 سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کی منظوری کے لئے 24 میں سے 19 ڈائریکٹرز نے پاکستان کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ملین افراد کے لئے
پڑھیں:
بھارت پاکستان فوبیا سے باہر آئے اور عالمی خارجہ پالیسی کا احترام کرنا سیکھے، سعدیہ دانش
ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں مودی سرکار کے اشتعال انگیز ردعمل کی بھی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر کے بھارت نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات و ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینا جانتا ہے۔ انہوں نے جاری بیان میں پہلگام واقعے اور بھارتی ردعمل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے بھارتی جارحیت پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان فوبیا سے باہر آئے اور عالمی خارجہ پالیسی کا احترام کرنا سیکھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نہتے لوگوں کے قتل پر پڑوسی ملک پر الزام لگانے کے بجائے معاملے کی تحقیقات کرنی چاہیے تھی، پاکستان ایک ذمے دار اور مضبوط ملک ہے۔جھوٹے الزامات اور اپنی اینٹلیجنس کی ناکامی چھپانے کے لئے بھارت پاکستان پر الزامات لگا رہا ہے، بھارت جھوٹے پروپیگنڈوں سے باز رہے، پاکستان کی عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، پاک فوج بھارت کو مُنہ توڑ جواب دے گی۔ سعدیہ دانش نے مزید کہا پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور بین الاقوامی سطح پر شفاف تحقیقات کی جائیں، پاکستان دہشت گردی کی ہمیشہ بھرپور اور سخت ترین مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے کی آڑ میں مودی سرکار کے اشتعال انگیز ردعمل کی بھی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر کے بھارت نے ایک بار پھر عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی۔