Jasarat News:
2025-10-08@23:08:54 GMT

بجلی کے نرخوں میں کمی کا امکان، نیپرا میں درخواست دائر

اشاعت کی تاریخ: 18th, January 2025 GMT

بجلی کے نرخوں میں کمی کا امکان، نیپرا میں درخواست دائر

اسلام آباد:سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کے لیے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کروا دی گئی ہے۔ یہ درخواست دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت دائر کی گئی ہے، جس پر 30 جنوری کو سماعت متوقع ہے۔

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی  کی درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں ایک روپے 3 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ دسمبر میں مجموعی طور پر 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، جس کی فی یونٹ لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی، جبکہ تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔

درخواست کے مطابق دسمبر میں بجلی کی پیداوار کے ذرائع میں پانی کا حصہ 22.

80 فیصد رہا، جبکہ مقامی گیس سے 12.31 فیصد اور ایل این جی سے 20.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ نیوکلئیر ذرائع سے بجلی کی پیداوار 26.48 فیصد رہی اور مقامی کوئلے سے 10.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جس سے مجموعی پیداوار پر کم لاگت کے اثرات مرتب ہوئے۔ اگر نیپرا سی پی پی اے کی درخواست منظور کرتی ہے تو صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں کمی ایک ماہ کے لیے ممکن ہو سکتی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فی یونٹ بجلی کی کی گئی

پڑھیں:

سول ہسپتال کوئٹہ کی لاشوں کی حوالگی کے بدلے لواحقین سے پیسے طلب کرنے کی تردید

سول ہسپتال کوئٹہ نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے کہ ہسپتال کے عملے نے مردہ خانہ سے لاشوں کی حوالگی کے بدلے مرحومین کے لواحقین سے پیسے طلب کیے۔

نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبد الہادی کاکڑ نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ یہ ہسپتال اور اس کے مردہ خانے کے عملے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی ’ایک کوشش‘ ہے۔

ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے کہا کہ سول ہسپتال کے کسی بھی عملے کے رکن کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ اس نے لواحقین سے پیسے وصول کیے ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ شخص ہسپتال کا ملازم نہیں تھا، بلکہ ایک فلاحی تنظیم سے وابستہ رضاکار تھا، متعلقہ تنظیم نے اس کی خدمات ختم کر دی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیرِ صحت بخت کاکڑ کی ہدایت پر کی جانے والی تحقیقات میں بھی ہسپتال کے عملے کی کسی قسم کی شمولیت ثابت نہیں ہوئی۔

اس صورتحال کے پیشِ نظر ہسپتال انتظامیہ نے فلاحی تنظیموں کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے نئے ضابطہ کار (ایس او پیز) تیار کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے مزید بتایا کہ متعلقہ فلاحی تنظیم کی خدمات کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے، جب تک کہ نئے ضابطہ کار نافذ نہیں ہو جاتے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے 30 ستمبر کو کوئٹہ میں دھماکے کے بعد مرنے والے ایک شخص کے ورثا کے حوالے سے الزام عائد کیا تھا کہ ان سے لاشوں کی حوالگی کے لیے ہسپتال میں پیسے طلب کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • تھر کول کے بجلی گھر پر 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، مراد علی شاہ
  • پاکستان حالیہ سیلاب اور پیداوار میں کمی کے باوجود دنیا کے پانچ بڑے کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں شامل
  • سول ہسپتال کوئٹہ کی لاشوں کی حوالگی کے بدلے لواحقین سے پیسے طلب کرنے کی تردید
  • سولر پاور سے پیدا شدہ بجلی کے نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
  • چین کی نئی ایجاد: اُڑنے والا ونڈ ٹربائن بجلی پیدا کرے گا، نئی تاریخ رقم
  • سولر پاور کے بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی
  • ملک میں کپاس کی پیداوار میں 49 فیصد نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا
  • خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا
  • مریم نواز نے پنجاب میں سولر بجلی نرخ میں 2 روپے فی یونٹ کمی کا اعلان کر دیا
  • عمران خان کی جیل ٹرائل منتقلی اور ویڈیو لنک کیخلاف دائر درخواست پر سماعت نہ ہوسکی