Jang News:
2025-07-01@10:08:02 GMT

کرم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، گورنر کے پی

اشاعت کی تاریخ: 25th, January 2025 GMT

کرم کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے، گورنر کے پی

فائل فوٹو

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال بہتر ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرم میں صوبائی حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سےجب 500 ارب روپے کی بات کرو تو وہ غصے میں آ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی پولیس پر 500 ارب روپے خرچ کیوں نہیں کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرم میں کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، قلت برقرار ہے، شہری آٹے، چینی، سبزی، گیس اور پیٹرول کے لیے پریشان ہیں۔

اشیاء کی قلت کے ساتھ ساتھ ان کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث آفات کی زد میں ہے،آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت اور نقصانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سوات اورژوب میں ہونے والی اموات پر دکھ کااظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا قیام وجود میں لایا گیا ہے۔این ای او سی ہنگامی صورتحال سے الرٹ جاری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،این ڈی ایم اے متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگی آگاہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں، تیاری اور بروقت آگاہی کے ذریعے قدرتی آفات سے بچاؤ ممکن ہے۔عوام سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے سوات واقعہ پر غفلت کا مظاہرہ کیا، فیصل کنڈی
  • کے پی کے عوام کی طرف سے معافی مانگنے آیا ہوں؛ گورنر فیصل کریم کنڈی کی ڈسکہ آمد
  • سوات واقعہ: سیاحوں کی جان بچانے والے نوجوانوں کو عمرے پر بھجوانے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا حکومت نے سوات واقعہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا: فیصل کریم کنڈی
  • عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،چیئرمین این ڈی ایم اے
  • وزیراعظم کی موسمی صورتحال کی پیشگی اطلاع موبائل مسیج سے دینے کی ہدایت
  • مسائل کے حل کیلئے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا،گورنر خیبر پختونخوا
  • مسائل کے حل کیلئے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم
  • عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے؛ فیصل کریم کنڈی
  • گورنر خیبر پختونخواہ کا اسلام آباد کے نجی مال میں تین روزہ ٹریول ایکسپو کا افتتاح