پی ایف یو جے نے پیکا ایکٹ ترامیم کیخلاف کل ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے متنازع پیکا ایکٹ ترامیم کے خلاف کل 28 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔
اسلام آباد کے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کا کہناتھاکہ ہم پیکا کے کالے قانون کو مسترد کرتے ہیں، پیکا ایکٹ کےخلاف کل پاکستان بھرمیں احتجاج کریں گے اور صحافی تمام چھوڑے بڑے شہروں میں جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سمجھتی ہے کہ دھونس دھاندلی کے ذریعے میڈیا کو بلڈوز کرلے گی، طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کل سے آزادی صحافت تحریک کا آغازہوگا، کل مظاہروں کے بعد پاکستان کی وکلا برادری اور سول سوسائٹی کو شمولیت کی دعوت دیں گے۔
افضل بٹ کا کہناتھاکہ انسانی حقوق کمیشن اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والوں کوتحریک میں شمولیت کی دعوت دیں گے، اگلے مرحلے میں ٹریڈ یوننیز کو بھی اس تحریک میں شامل کریں گے، مطالبات نہ مانے گئے توآل پارٹیز کانفرنس بلاکربلوچستان سے خیبر اورکراچی تک تمام جماعتوں کوبلائیں گے اور سیاسی جماعتوں کو بھی اس تحریک میں شامل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ آخری کال پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کی ہوگی۔
افضل بٹ کا کہنا تھاکہ حکومت نےہم سے مشاورت کے لیے ایک ہفتہ بھی نہیں دیا، سینیٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین تحریک انصاف سے ہیں، امید تھی شاید وہ ہمیں سنیں لیکن ایسا نہ ہوا، پارلیمنٹ کی بالادستی ثابت کرنےمیں ہمارا خون شامل ہے۔
انہوں نے صدر زرداری سے درخواست کی کہ وہ بل پر دستخط نہ کریں، صدر آزادی اظہار رائے کے حوالے سے ہمارے اعتراضات کو ضرور مدنظر رکھیں۔
قبل ازیں سینیٹ گیلری سے صحافیوں نے پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاج اور واک آؤٹ کیا جبکہ سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران بھی صحافیوں نے احتجاج کیا اور پریس گیلری میں پیکا قانون کے خلاف نعرے لگائے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پیکا ایکٹ
پڑھیں:
متاثرین کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے؛ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب قدرت کی طرف سے آزمائش ہے، متاثرین کی بحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، جہاں کمی ہوگی وہاں پر میڈیا ہمیں مطلع کرے، انشاء اللہ کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا کہ ابھی پہنچا ہوں ابھی پرزیںٹیشن لینی ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے نئی بستیاں قائم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ آزمائش میں ایک ساتھ کھڑے ہوکر کام کریں، ہم دکھائیں گے کہ ریاست ماں ہوتی ہے،عمران خان کے ویژن کے مطابق اپنا مشن پورا کریں گے۔ کلاؤڈ برسٹ کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کریں گے۔
فرانس کا سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو ہنگامی امداد فراہم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ علی امین نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے مکمل کرلیا ہے، تمام اداروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اب بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچاہے اس کی بحالی جاری ہے۔ عوام کے ذاتی نقصانات کا حکومت ازالہ کرے گی، وعدہ ہے کسی کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کو عدالتی سٹے کے باعث روکا گیا، تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا لیکن عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج بھی ہمارے ساتھ تعاون کررہی ہے۔
متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے؛ محسن نقوی کی فیڈرل ریزرو پولیس کو اہم ہدایات
علی امین نے کہا کہ ہم کوئی احسان نہیں کررہے لیکن ہم بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں، عوام سے کہتاہوں اب ہمارا صوبہ خودکفیل ہے، 190 ارب روپے ہمارے پاس انڈونمنٹ فنڈ پڑا ہے۔ فخر ہونا چاہیے کہ مجھے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں، مدد دینے والے ہیں مدد لینے والے نہیں ہیں، اگر کوئی ذمے داری نبھائے تو ویلکم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پارلمنٹرین ہر جگہ موجود رہے ہیں، ہماری پولیس اور ریسکیو نے لوگوں کو بچایا ہے، تنقید تو ہوتی ہے لیکن بڑے سانحے کے بعد کامیاب ریسکیوکا آپریشن ہوا، راتوں تک ڈپٹی کمشنرز اور دیگر حکام موجود رہے ہیں۔ ابھی پہنچا ہوں ابھی پرزیںٹیشن لینی ہے۔
لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج