سپیکر کی اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات، سیاسی ماحول بہتر بنانے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2025 GMT
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی اپوزیشن رہنماؤں سے پارلیمنٹ ہاؤس ملاقات ہوئی ہے، جس میں اسپیکر نے اپوزیشن اراکین سے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کی اپیل کردی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبکی سردار ایاز صادق سے پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی، اراکین کی اسپیکر کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔
پارلیمنٹ کے کیفے ٹریا میں ایاز صادق سے ملاقات کرنے والوں میں تحریک انصاف کے جنید اکبر، عاطف خان اور ارباب شیر علی شامل تھے جبکہ ملاقات میں پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ اور جے یو آئی (ف) کے نور عالم بھی موجود تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن اراکین سے سیاسی ماحول کو بہتر بنانے کی اپیل ہے کہ ہر معاملے کا حل بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے۔
اراکین قومی اسمبلی نے ایوان کو بہترین انداز میں چلانے پر اسپیکر سردار ایاز صادق کے کردار کو سراہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے نئے صدر جنید اکبر خان وفاقی حکومت کو خبردار کیا تھا کہ وہ احتجاجاً پنجاب کی طرف کے تمام راستے بند کرکے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔
دوسری جانب حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے معاملے پر مذاکراتی کمیٹی کا کیا مستقبل ہو گا، اسپیکر آفس اور حکومت شش و پنج کا شکار ہے جبکہ وزیراعظم شہبازشریف کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کردیا گیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کمیٹی برقرار رکھنے جبکہ حکومت 31 جنوری کے بعد ختم کرنے کی خواہاں ہیں۔
حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے چارٹر آف ڈیمانڈز کا جواب اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔
حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے سے متعلق یکسر انکار نہیں کیا، حکومت نے ان حالات کا ذکر کیا جن میں عدالتی کمیشن بن سکتا ہے، کمیشن کیوں نہیں بن سکتا، رپورٹ میں وجوہات کا بھی ذکر کیا گیا۔
سانحہ 9 مئی پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے، کمیشن بنانے سے متعلق رائے مانگی گئی، رپورٹ میں کیس اور کمیشن سے متعلق آئینی و قانونی نکات کا حوالہ دیا گیا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی ایاز صادق
پڑھیں:
اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کردی
اسپیکر ایاز صادق نے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے کل اراکین 342 نہیں 336 ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تعیناتی سے متعلق کیا رولنگ دی؟
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر سردار ایاز صادق نے مختلف نکات پر اراکین کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات اور بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے حوالے سے کی جانے والی گفتگو ایوان سے باہر کی تھی، اس کا ایوان کے معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔
اسپیکر نے عمر ایوب کی نشست سے متعلق گفتگو پر کہا کہ یہ معاملہ الیکشن ٹریبونل کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اور وہاں ہر کوئی جاتا ہے، ہم بھی جاتے رہے ہیں۔
انہوں نے رکن اسمبلی گوہر علی خان کی بات کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کے کل اراکین 342 نہیں بلکہ 336 ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیکر ایاز صادق کے خلاف عدم اعتماد، سلمان اکرم راجا نے بڑا دعویٰ کردیا
ایاز صادق نے کہا کہ آپ کے لیڈر خود بار بار کہتے ہیں کہ ہندوستان سے بات کر لیں، افغانستان سے بات کر لیں، ہم مذاکرات کی پیشکش کرتے ہیں لیکن آپ ہماری بات سننے کو تیار نہیں ہوتے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اسپیکر ایاز صادق بیرسٹر گوہر