Express News:
2025-09-26@12:46:16 GMT

عمرہ پر جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

اسلام آباد:

وفاقی وزارت صحت نے سعودی عرب کی جانب سے گردن توڑ ویکسین لازمی قرار دیے جانے کے بعد ویکسین درآمد کرلی ہے اور پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔

وزارت صحت کے ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 37 ہزار 500  خوراک پاکستان لائی گئی ہیں اور گردن توڑ بخار کی یہ ویکسین فائزر پاکستان نے درآمد کی ہے اور مذکورہ کمپنی گردن توڑ بخار ویکسین صوبوں کو فراہم کرے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی 16 ہزار ڈوز پنجاب کو فراہم کی جائیں گی، پنجاب کو گردن توڑ بخار ویکسین کی ڈوز 7 فروری تک موصول ہوجائے گی اور دیگر صوبوں کوحسب ضرورت فراہم ہو گی۔

انہوں نے بتایا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت کے خاتمے کے لیے ہنگامی اقدامات جاری ہیں، گردن توڑ بخار ویکسین کی صورت حال پر فارما کمپنیز اور صوبائی حکومتوں سے رابطہ ہے۔

وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا تھا کہ گردن توڑ بخار ویکسین  کے بارے میں صورت حال چند روز میں معمول پر ہوگی، پاکستان میں گردن توڑ بخار ویکسین فائزر، سنوفی درآمد کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی  قلت نہیں رہی، ملک میں گردن توڑ بخار ویکسین کی ماہانہ کھپت ایک ہزار ڈوز  تک ہے تاہم سعودی عرب کی حکومت کے لازم قرار دینے پر گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ گردن توڑ بخار ویکسین کی قلت ہونے پر بلیک میں مہنگے داموں سیل ہو رہی تھی، گردن توڑ بخار ویکسین کی مد میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایکشن ہو گا۔

ذرائع نے بتایا کہ عمرہ زائرین کے لیے سفر سے 10 روز قبل گردن توڑ بخار ویکسین لگوانا لازم ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے بتایا کہ

پڑھیں:

اٹلی اور اسپین کا غزہ جانے والے قافلے کی حفاظت کا اعلان

متعدد کشتیوں پر مشتمل اس قافلے کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، قافلے میں شامل بہت سی کشتیوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ان کے اردگرد دھماکے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کیلئے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اٹلی کے بعد اسپین نے بھی غزہ جانے والے امدادی قافلے کی حفاظت کے لیے بحری فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسپین اور اٹلی کی جانب سے یہ قدم گزشتہ روز یونان کے قریب صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور لیا گیا ہے۔ صمود فلوٹیلا (GSF) کا مقصد غزہ میں محصور فلسطینیوں کو بنیادی ضریات سے جڑی امداد پہنچانا ہے۔ متعدد کشتیوں پر مشتمل اس قافلے کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے، قافلے میں شامل بہت سی کشتیوں کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ ان کے اردگرد دھماکے کیے جا رہے ہیں اور نامعلوم چیزیں پھینکی گئی ہیں، جس سے کشتیوں کو رابطے میں مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے۔ امداد مہم میں شامل ان کشتیوں پر 500 سے زائد افراد سوار ہیں، جو بالکل غیر مسلح ہیں۔ دوسری جانب فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے دیگر مملک سے درخواست کی ہے کہ وہ بھی امدادی قافلے کی حفاظت کے لیے اپنی اپنی بحری افواج کو متحرک کریں۔

متعلقہ مضامین

  • مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی
  • مجبوری کے باعث حج سے محروم عازمین کیلئے حکومت نے خوشخبری سنا دی
  • نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے خوشخبری
  • عام انتخابات کے ڈیڑھ سال بعد سندھ کابینہ میں تبدیلی کی تیاریاں
  • پاکستان میں زیادہ تر منشیات افغانستان سے آنے کا انکشاف
  • مجبوری کے باعث حج پر نہ جاسکنے والے رجسٹرڈ عازمین کیلئے خوشخبری
  • اٹلی اور اسپین کا غزہ جانے والے قافلے کی حفاظت کا اعلان
  • پی آئی اے برطانیہ کیلئے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کب کریگی؟ خوشخبری آگئی
  • سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری ،خیبرپختونخوا حکومت کا بلاسود قرضہ دینے کا فیصلہ
  • غزہ کیلئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، کمیونیکیشن مفلوج، کارکنوں کی جانوں کو خطرہ