سہ فریقی سیریز میں پاکستان کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز سے باہر ہوگئے۔
حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید کو سہ فریقی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37 ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں اور وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔
پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینے کی نچلی طرف کھچاؤ ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور قلندرز کے جہلم میں کرکٹ ٹرائلز، ہزاروں نوجوانوں نے حصہ لیا
اسلام آباد:وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی کی دعوت پر پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز لاہور قلندرز نے جہلم میں کرکٹ ٹرائلز کا کامیاب انعقاد کیا۔
اس ایونٹ میں بین الاقوامی کرکٹر حارث رؤف کی موجودگی میں ہزاروں نوجوان کرکٹرز نے اپنا ٹیلنٹ پیش کیا۔
اس موقع پر امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور، نیٹلی بیکر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں اور ٹرائلز میں شریک نوجوانوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
بلال اظہر کیانی نے اس موقع پر لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا، ثمین رانا، حارث رؤف اور نیٹلی بیکر کا جہلم آنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان ٹرائلز کا مقصد جہلم کے نوجوانوں کے کرکٹ ٹیلنٹ کو سامنے لانا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے لاہور قلندرز کی جانب سے جہلم میں ایک ہائی پرفارمنس سینٹر کے قیام کے منصوبے کا بھی خیرمقدم کیا، جس سے علاقے میں کرکٹ کی ترقی کو مزید فروغ ملے گا۔