اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی حکومت نے گریڈ 20 سیکرٹریٹ گروپ کے افسر فیصل نثار چودھری کو یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا منیجنگ ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فیصل نثار چودھری کو ڈیپوٹیشن پر ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن تعینات کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے، طلال چودھری

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرے گا، اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پھر پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام پر بھارت کے فالز فلیگ آپریشن کو جواز بنا کر اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی میڈیا کا کردار قابل تحسین ہے، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے کو پاکستانی میڈیا نے بیک فٹ پر کر دیا، بھارت میں سوشل میڈیا پر اب فالز فلیگ آپریشن پر کڑی تنقید ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے، پہلگام فالز فلیگ آپریشن مودی سرکار کی پہلی واردات نہیں ہے، پہلگام واقعہ کے بعد مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے بطور وزیراعلیٰ گجرات، مسلمانوں پر مظالم دنیا ابھی بھولی نہیں ہے، بھارت میں مسلمانوں پر زمین تنگ کردی گئی ہے، مودی سرکار کی تمام تر قانون سازی مسلمان دشمنی پر مبنی رہی، آج 2 قومی نظریے کا ایک ایک حرف سچ ثابت ہو رہا ہے۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پہلگام فالز فلیگ آپریشن کر کے پاکستان کا پانی بند کرنے کا بہانہ بنایا گیا، سندھ طاس معاہدے کی معطلی مودی کی سیاسی بڑھک ہے، عملاً بھارت پاکستان کے پانی کی ایک بوند بھی نہیں روک سکتا، پاکستان کا پانی روکنے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار نے دریا میں پانی چھوڑ دیا ہے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ مودی کی پہلگام فالز فلیگ آپریشن جیسی وارداتوں کا مقصد اپنی سیاست کو دوام بخشنا ہے، امید ہے بھارت کسی قسم کی غلطی نہیں کرے گا، ہم امن چاہتے ہیں لیکن کمزور نہیں، نہ ہی ڈرتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان پر حملے کی کسی صورت غلطی نہیں کرے گا، اگر بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو پھر پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، پاکستانی قوم اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ بلڈنگ، ڈی جی کی سرپرستی میں رہائشی پلاٹوں پر بلند عمارتوں کی تعمیر
  • ڈاؤ یونیورسٹی میں خصوصی عہدہ تخلیق، ڈاکٹر سہیل راؤ ڈائریکٹر ایمرجنگ مقرر
  • پشاور میں رکشوں کے لئے اوقات کار اور مخصوص رنگ مقرر
  • اسلام آباد ہائیکورٹ ،ڈی جی امیگریشن اور ڈائریکٹر نیب کو شوکاز نوٹس کا معاملہ ،جسٹس بابر ستار کے ایک اور آرڈر جاری کرنے پر قائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر برہم
  • مودی کی پوری سیاست مسلمان دشمنی اور مذہبی انتہا پسندی پر مبنی ہے، طلال چودھری
  • بھارت نے مہم جوئی کی غلطی کی تو ہمارے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی، طلال چودھری
  •  بھارت نے مہم جوئی کی تو پاکستان کے جواب کو تاریخ یاد رکھے گی: طلال چودھری
  • پنجاب بھر کے مجرمان کا ڈی این اے ڈیٹا بیس بنانے کا فیصلہ
  • بھارت میں ہونے والے حملوں پر پاکستان نے ہمیشہ نیوٹرل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، فواد چودھری
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں وزیرِ اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین کی شرکت