اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔ انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہیں۔

صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بتایا کہ وزیر اعظم کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردون نے 2روزہ سرکاری دورہ کیا ۔ ان کا صدر مملکت اور وزیراعظم نے پرتپاک استقبال کیا۔ سیشن کے اختتام پر ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک تعاون کونسل کے ساتویں اجلاس میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے درمیان صدیوں پرانے گہرے مذہبی، تہذیبی، ثقافتی، لسانی اور تاریخی تعلقات کو مزید تقویت دینے پر بات چیت کی گئی۔ دورے کے دوران مشکل وقت میں دونوں ممالک کے عوام اور حکومتوں کے آزمائشی اور مثالی بھائی چارے و باہمی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تمام شعبوں میں موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت دینے کا اعادہ کیا گیا۔ دفاع، تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس، تعلیم، صحت، توانائی، ثقافت، سیاحت، ٹرانسپورٹ و مواصلات، زراعت، پانی، سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

شفقت علی خان نے بتایا کہ ہم لیبیا میں مارسہ دیلا میں کشتی حادثے کے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔ پاکستان کا دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر مؤقف تبدیل نہیں ہوا۔ مقبوضہ کشمیر میں 2 کشمیریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، ہم ان کی موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسحاق ڈار جلد اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں 16 لاشوں کی شناخت کی جا چکی ہے۔ پاکستانی سفارتخانہ مزید نگرانی کرنے اور شناخت کرنے میں مصروف ہے۔ ایک زخمی اس وقت زاویہ کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کا خواہاں ہے۔ پاکستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ فلسطین کا دارالحکومت القدس شریف ہو۔ کشمیر میں 2 نوجوان کو شہید کیا گیا ہے جس کی پاکستان مذمت کرتا ہے۔ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ انڈو یو ایس کے مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور غلط قرار دیتے ہیں۔ مشترکہ بیان میں بھارت عوامی حقوق کی پامالی کا جواب دینے میں ناکام رہا۔ دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن و استحکام کے فروغ کا خواہاں ہے۔ بھارت کو جدید ٹیکنالوجیز کی منتقلی پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیا گیا

پڑھیں:

مصر میں ڈی-8 ممالک کے سیاحتی وزراء کے اعزاز میں عشائیہ، سیاحت کے فروغ پر زور

قاہرہ(نیوز ڈیسک)مصر کے وزیر سیاحت و آثار قدیمہ جناب شریف فتحی نے گرینڈ ایجپشن میوزیم میں ترقیاتی آٹھ ممالک (D-8) کے رکن ممالک کے سیاحت کے وزراء اور وفود کے سربراہان کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا۔ یہ عشائیہ چوتھی وزارتی کانفرنس کے موقع پر منعقد کیا گیا، جو کہ مصر کی زیر صدارت مئی 2024 سے دسمبر 2025 تک جاری رہنے والے ڈی-8 تنظیم کے اجلاسوں کا حصہ ہے۔

وزیر سیاحت و آثار قدیمہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاحت ایک ایسا شعبہ ہے جو اقوام کے درمیان افہام و تفہیم کو فروغ دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈی-8 ممالک کے درمیان سیاحتی انضمام کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ تنظیم کے رکن ممالک کو چاہیے کہ سیاحتی نقل و حرکت میں آسانی پیدا کریں، انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کریں، اور پائیدار و جدید سیاحت کو فروغ دیں تاکہ علاقائی تعاون کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔

عشائیے میں شریک وزراء اور اعلیٰ سطحی وفود نے مصر کی میزبانی کو سراہا اور مشترکہ سیاحتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • غزہ کے 20 لاکھ افراد کی جبری منتقلی کی تیاری؟ اسرائیل نے خطرناک منصوبہ بنالیا
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر سلامتی کونسل کے تحفظات، مسئلہ کشمیر کے حل پر زور
  • سلامتی کونسل کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر تحفظات کا اظہار، فوجی تصادم سے بچاؤ اور سفارتی راستے اپنانے پر زور
  • مصر میں ڈی-8 ممالک کے سیاحتی وزراء کے اعزاز میں عشائیہ، سیاحت کے فروغ پر زور
  • مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کا امکان مسترد کردیا
  • پاک بحریہ کا دشمن کی نقل و حرکت پر بھرپور ردعمل، بھارتی P-8I طیارے کی مشتبہ پرواز کا بروقت سراغ
  • صدر ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 5 فیصد تک کمی کا مطالبہ
  • کرم کے لاکھوں عوام کو بدامنی کے باعث شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، سید راحت میاں
  • پاک بھارت کشیدگی: پاکستان کا خطے کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کے عوام بھارتی عزائم خاک میں ملا دینے کے لیے پرعزم