2025-06-21@08:42:42 GMT
تلاش کی گنتی: 68

«غیر ملکی میڈیا»:

    یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا، رپورٹ امریکی صدر کے سنسنی خیز بیانات کے بعد ایران معاملہ بات چیت سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی بات چیت جمعہ کو ہو گی، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی شریک ہوں گے۔ خبر ایجنسی کا کہناتھا کہ مذاکرات کیلئے امریکی رضامندی شامل ہے، مذاکرات جینیوا میں ہوں گے جس کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈ ڈائیلاگ کیا جائے گا۔ خبرایجنسی کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ممکنہ ملاقات پر امریکا نے بھی اتفاق کیا ہے۔اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل...
    امریکا میں غیر ملکی طالب علموں پر عائد ویزا پابندی ختم کردی گئی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ  اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے معطل عمل کو دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے لیکن اب تمام درخواست دہندگان کو حکومتی نظرثانی کے لیے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی لازمی دینا ہوگی۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ حکام ان طلبہ کی تمام سوشل میڈیا پوسٹس کا جائزہ لیں گے اور جن پیغامات کو امریکا، اس کی حکومت، ثقافت، اداروں یا بنیادی اصولوں کے خلاف سمجھا جا سکتا ہے، ان کی بنیاد پر اس حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ محکمہ خارجہ کے مطابق مئی میں جاری ہونے والے اسٹوڈنٹ ویزا پروسیسنگ کی معطلی کے احکامات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 جون 2025ء) امریکہ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کی درخواستوں پر عمل دوبارہ شروع کر رہا ہے، تاہم اب ایسے تمام درخواست دہندگان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو جائزے کے لیے حکام کو دستیاب کرانا ہو گا۔ محکمہ خارجہ نے کہا کہ درخواست دہندگان نے اگر سب سے نچلی سطح کی رازداری "پبلک" کے تحت اپنے اکاؤنٹ کو سیٹ نہیں کر رکھا ہے، تو اسے اس بات کی علامت کے طور پر لیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ امریکہ نے نئے طلبہ کے لیے ویزا عمل کو روک دیا اس حوالے سے...
    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک غیر ملکی سیاح  ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور غلاظت کی شکایت کرتا نظر آ رہا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی اور انہوں نے عطاآباد جھیل میں آلودگی پھیلانے کے الزام میں ہوٹل کے ایک حصے کو سیل کر کے 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ عطا آباد جھیل کے کنارے تمام ہوٹلوں کا معائنہ کیا جائے گا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں سیاح نے جھیل کے صاف پانی اور گندے پانی کے درمیان فرق دکھایا اور بتایا کہ اس سے جھیل کی خوبصورتی مانند پڑ رہی ہے جس کی...
    پشاور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورنے کالا باغ ڈیم کی تعمیرکا معاملہ چھیڑتے ہوئے اسے ملکی مفاد کا منصوبہ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کہا کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ ملکی مفاد میں ہے، اس منصوبے پرسندھ وبلوچستان کے تحفظات دور کرنے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں صوبوں کے تحفظات دورہوگئے تو اتفاق رائے بھی ہوجاؠے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر اتفاق رائے ہوجائے تو پھر اسمبلی سے کالاباغ ڈیم کے حق میں قرارداد پاس کرنا کونسا مشکل کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہمارے صوبہ میں اس منصوبہ کی مخالفت اے این پی کرتی ہے، جس کی حیثیت کیا ہے اور وہ بس ایک...
    غیرملکی طلباء کے ویزہ منسوخ کرنے سے امریکہ خود کو نقصان پہنچا رہا ہے،چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :جب سے موجودہ امریکی انتظامیہ نے اقتدار سنبھالا ہے، بین الاقوامی طالب علموں، خاص طور پر چینی طالب علموں کے خلاف پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ اس وقت امریکہ چین کے تزویراتی مسابقت کے بارے میں سخت فکرمند ہے، اور کچھ امریکی سیاست دان قومی سلامتی کے بہانے بین الاقوامی طالب علموں کو چین کے خلاف جیو پولیٹیکل گیمز کے لئے ایک آلے کے طور پر استعمال کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ نہ صرف چین بلکہ دوسرے ممالک کے طالب علم بھی امریکی حکومت کی “تعلیمی ناکہ بندی”...
    اطلاعات کے مطابق، امریکہ نے حماس کو اس بات کی ضمانت کی پیشکش کی ہے کہ جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات واقعی ہوں گے، اور یہ کہ اسرائیل پوری متفقہ مدت کے دوران جنگ بندی کی پابندی کرے گا، جو کہ ممکنہ طور پر 45 سے 60 دن کے درمیان ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں ڈرامائی پیشرفت ہوئی ہے، غیر ملکی اور اسرائیلی ذرائع نے آج (بدھ) کو "کان نیوز" کو تصدیق کی کہ آئندہ چند دن ایک ممکنہ معاہدے کے حوالے سے نہایت اہم ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، امریکہ نے حماس کو اس بات کی ضمانت کی پیشکش کی ہے کہ جنگ بندی کے...
    امریکی انتظامیہ نے ویزا کے لیے اپلائی کرنے والے غیر ملکی طلبہ کے انٹرویوز روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔ بین الاقوامی میڈیا پر جاری خفیہ سرکاری مراسلے کے مطابق اس منصوبے کے نفاذ کے لیے امریکی سفارت خانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نئے ویزا انٹرویو شیڈول کرنا روک دیں، تاکہ سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کے لیے تیاریاں کی جا سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو کے دستخط سے جاری اس مراسلے میں قونصل خانہ سیکشنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے دنیا بھر میں امریکی سفارتخانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فی الحال طلبہ ویزوں کے لیے نئی تقرریوں کا شیڈول نہ بنائیں۔ صدر ٹرمپ کے حکم کے مطابق ان ویزوں کے لیے سوشل میڈیا جانچ کے عمل کو وسعت دینے کی تیاری بھی کی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے سفارتی مشنوں کو بھیجے گئے ایک میمو میں سیکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے کہا کہ یہ حکم آئندہ ہدایات تک جاری رہے گا۔ میمو میں بتایا گیا ہے کہ طلبہ اور غیرملکی تبادلہ پروگرام کے ویزوں کے لیے سوشل میڈیا کی جانچ پڑتال کو مزید سخت کیا جائے گا، جس سے دنیا بھر میں امریکی...
    ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فرانسیسی صدر ایمانویل میکروں کی غیر ملکی دورے کے دوران اپنی اہلیہ بریجٹ کے ہاتھوں بدسلوکی کی وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جنوب مشرقی ایشیا کے دورے کے دوران فرانسیسی صدر ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں اترنے کے بعد طیارے کے دروازے پر پہنچے خاتون اول نے ان نے زور سے ان کے منہ پر ہاتھ رکھ کر ان کو پیچھے کی طرف دھکا دیا۔(جاری ہے) فرانسیسی صدر اس کے فورا بعد کیمرے کی طرف متوجہ ہوئے اور انہوں نے اپنے استقبال کے لئے آنے والوں کی مسکراتے ہوئے ہاتھ ہلایا۔ بعد ازاں طیارے کی سیڑھیاں اترتے ہوئے فرانسیسی خاتون اول نے صدر...
    فرانس کے صدر ایمانول میکرون کو غیرملکی دورے کے دوران اہلیہ نے تھپڑ رسید کردیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے صدر ایمانول میکرون ویتنام کے دورے پر ہیں۔ اس دوران جب وہ جہاز سے اترنے والے تھے تو اہلیہ نے انہیں تھپڑ رسید کردیا۔ French President Emmanuel Macron’s office downplayed an incident in which his wife, Brigitte, appeared to push his face away as he arrived in Vietnam to begin a Southeast Asian tour. “It was a moment of closeness,” the Elysee Palace official said.https://t.co/rW1WcKBbvO pic.twitter.com/2S0ZqDa8Z6 — Sky News (@SkyNews) May 26, 2025 فرانسیسی صدر کو اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔...
    غیر ملکی دورے پر فرانسیسی صدر میکرون کو اہلیہ نے تھپڑ ماردیا، ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز پیرس (سب نیوز)فرانسیسی صدر ایمانول میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون ویتنام کے دورے پر موجود ہیں، وہ جب جہاز سے اترنے ہی والے تھے کہ اس لمحے صدر میکرون کو ان کی اہلیہ کی جانب سے تھپڑ مارا گیا اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں جہاز سے اترتے ہوئے صدر میکرون نے بازو آگے بڑھایا تو ان کی اہلیہ نے ان کا بازو بھی نہ تھاما۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی حکام...
    غیر ملکی دورے کے دوران فرانسیسی صدر ایمانئیول میکرون کو مبینہ طور پر ان کی اہلیہ نے تھپڑ ماردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق فرانسیسی صدر میکرون ویتنام کے دورے پر موجود ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر جب ویتنام  پہنچے اور وہ جہاز سے اترنے لگے  تو اسی دوران میکرون  کی اہلیہ کی جانب سے انہیں تھپڑ مارا گیا اور یہ لمحہ کیمرے میں ریکارڈ ہوگیا۔ French President Emmanuel Macron's office downplayed an incident in which his wife, Brigitte, appeared to push his face away as he arrived in Vietnam to begin a Southeast Asian tour. "It was a moment of closeness," the Elysee Palace official said.https://t.co/rW1WcKBbvO...
    مودی سرکار نے آزادی صحافت پر حملہ کیا ہے جس میں غیر ملکی میڈیا نشانے پر ہے، مودی سرکار نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی۔ مودی سرکار میں سچ بولنے یا حکومتی بیانیے سے اختلاف کی جرأت کرنے والے کو خاموش کرادیا جاتا ہے۔ بھارت میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کی پابندی کی زد میں ہیں۔ بھارت میں چین اور ترکی کے حقائق پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل بلاک ہیں۔ گلوبل ٹائمز،  زنہوا نیوز اور ٹی آر ٹی ورلڈ جیسے معروف چینلز کو بھارت میں پابندی کا سامنا ہے۔ مودی کی آزادی صحافت پر حملے کے خلاف سکھ تجزیہ کار بھی بول اٹھے،...
    مودی سرکار کا آزادی صحافت پر حملہ، غیر ملکی میڈیا نشانے پر،گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)مودی سرکار نے آزادی صحافت پر حملہ کیا ہے جس میں غیر ملکی میڈیا نشانے پر ہے، مودی سرکار نے نام نہاد جمہوریت کی آڑ میں گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دے دی۔مودی سرکار میں سچ بولنے یا حکومتی بیانیے سے اختلاف کی جرات کرنے والے کو خاموش کرادیا جاتا ہے۔ بھارت میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کی پابندی کی زد میں ہیں۔بھارت میں چین اور ترکی کے حقائق پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل بلاک ہیں۔ گلوبل ٹائمز،...
    پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی مودی سرکار آزادی صحافت پر حملہ آور ہے، اور غیرملکی میڈیا کو نشانے پر لیا ہوا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں صرف گودی میڈیا کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بھارتی غصہ بڑھنے لگا، پاکستان کی حمایت پر چینی اور ترک سوشل اکاؤنٹس بلاک کردیے مودی سرکار میں سچ بولنے یا حکومتی بیانیے سے اختلاف کی جرأت کرنے والے کو خاموش کرا دیا جاتا ہے۔ بھارت میں نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مودی سرکار کی پابندی کی زد میں ہیں۔ بھارت میں چین اور ترکیہ کے حقائق پر مبنی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز مکمل بلاک ہیں۔ گلوبل ٹائمز،...
    جنگ کوئی بالی ووڈ کی فلم یا رومانوی تصور نہیں، سابق بھارتی آرمی چیف ملکی میڈیا پر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)پاک فضائیہ کی شاندار جوابی کارروائی نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردیئے تھے جس پر وہاں کا میڈیا بھی بلبلا اٹھا اور اپنی عوام کو اکسانے کی کوششوں میں لگا ہوا تھا۔بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے اس صورت حال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جنگ کی حمایت کرنے پر اپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے۔سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔انھوں نے مزید کہا...
    پاک فضائیہ کی شاندار جوابی کارروائی نے بھارتی فوج کے دانت کھٹے کردیئے تھے جس پر وہاں کا میڈیا بھی بلبلا اُٹھا اور اپنی عوام کو اکسانے کی کوششوں میں لگا ہوا تھا۔ بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے اس صورت حال کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے جنگ کی حمایت کرنے پر اپنے ملکی میڈیا پر برس پڑے۔ سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور نہیں بلکہ ایک بہت سنجیدہ معاملہ ہے اور اسے بالی ووڈ فلم کی طرح نہیں دیکھنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کے لیے جنگ سب سے آخری آپشن ہونا چاہیے جب کہ دیگر تمام آپشنز ناکام ہوگئے ہوں۔ جنرل منوج نروانے کے بقول یہی وجہ ہے کہ حکومت نے بھی جنگ بندی کو...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت کو اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھائی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا۔ خبر رساں ایجنسی رائٹر نے بتایا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کواب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا اور بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھاچکی ہے۔ پرافٹ مارٹ سیکیورٹیز کے سربراہ اویناش گورکشکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں”۔ جمعرات کے روز انڈیکسز میں تقریباً 0.5...
    تصویر بشکریہ اے ایف پی وزارت اطلاعات ملکی اور غیرملکی میڈیا کو بھارتی جارحیت سے متاثرہ مظفرآباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ کا دورہ کروا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق عالمی میڈیا کو اُن جگہوں کا دورہ کروایا جارہا ہے جہاں بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کر کے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارتی جارحیت کو دنیا کے...
    پی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارت کی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا، 30 کے لگ بھگ غیر ملکی اور پچاس سے زائد ملکی میڈیا کے ارکان ان جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قومی و بین الااقوامی میڈیا کو آج بھارت کی جانب سے نشانہ بنائے جانے والی جگہوں کا دورہ کرایا جائے گا۔ پی ٹی وی کے مطابق وزارت اطلاعات کی طرف سے انٹرنیشنل اور قومی میڈیا کو آج مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد شرقیہ میں دورہ کرایا جائے گا، میڈیا کو ان تمام مقامات کا دورہ کروایا جا رہا ہے جہاں بھارت نے کل رات پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا، انٹرنیشنل...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارت کے دہشت گردی کے کیمپوں کے بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے. وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا.(جاری ہے) میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا زمینی حقائق،...
    عالمی اور ملکی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔ زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ...
    ویب ڈیسک: ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورہ میں سہولت فراہم کی، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کے دوران بریفنگ دی۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بروقت اقدام سے بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کردیا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دہشت گردوں کے کیمپ کے الزامات کے بخیے ادھیڑ دیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔پاکستان نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا۔ملکی و غیر ملکی میڈیا کو جن علاقوں کا دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل ہیں۔میڈیا...
    پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی  میڈيا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈيا نے دعویٰ کیا تھا کہ وہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ممکنہ جارحیت کی اطلاع ملی تھی، قوم کو آگاہ کرنا ضروری تھا، رانا ثنا اللہ ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا گیا۔ جن علاقوں کا ملکی و غیر ملکی میڈیا کو دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل تھے۔ میڈیا کو اتوار کو بھی ان علاقوں کا دورہ کرایا جائے گا تاکہ دنیا جان سکے کہ بھارت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مئی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی مفادات کے حوالہ سے پاکستانی میڈیا کے ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا تک حقائق پہنچانے کی جد و جہد میں صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا سنہری باب ہے ، میڈیا کو جھوٹ، فیک نیوز، پرو پیگنڈے، غیر ملکی ایجنڈوں اور سیاسی مفادات کی تکمیل کے لئے استعمال نہ ہونے دیا جائے، پاکستان کا آئین اظہار رائے کی آزادی کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے آزادی صحافت کے عالمی دن پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے میڈیا ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا ۔...
    کیا مروت کیا چودھری اور کیا غامدی اینڈ کمپنی ، یعنی کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟ کہاں شیخ الاسلام مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمن اور کہاں شیطان اکبر کے یہ خرکار؟مفتی تقی عثمانی آسمان علم وعمل کا وہ چمکتا ہوا چاند ہیں کہ جس کی روشنی سے پوری اسلامی دنیا مستفید ہو رہی ہے،عرب وعجم کے علماء و اسکالرز جن کی راہوں میں پلکیں بچھانا اپنے لئے سعادت سمجھتے ہیں ، اخلاص،علم وتقوی ، للہیت اور امت مسلمہ بلخصوص غزہ کے مظلوم مسلمانوں کا غم ہی جن کا اوڑھنا بچھونا ہے،آپ ایک دو ،چار یا سو نہیں بلکہ ہزاروں علماء اور مفتیان کے استاد ہیں،اک ایسے ولی کامل کو شیطان لعین کے گماشتوں کی طرف سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 اپریل 2025ء) واشنگٹن سے پیر 21 اپریل کو موصولہ نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق امریکہ نے یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر 15 مارچ کو جو فضائی حملے کیے تھے، ان سے متعلق ناکافی رازداری کے باعث پہلے ہی ٹرمپ انتظامیہ کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس بارے میں امریکی جریدے 'دی اٹلانٹک‘ نے انکشاف کیا تھا کہ اس کے چیف ایڈیٹر گولڈبرگ کو سگنل پر اس بارے میں ہونے والی سرکاری چیٹ کے ایک گروپ میں غلطی سے شامل کر لیا گیا تھا۔ اس چیٹ گروپ میں امریکی وزیر دفاع ہیگستھ اور قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز جیسی سرکردہ شخصیات شامل...
    افریقی ملک گبون کا نوجوان فٹبالر چین میں 11 ویں منزل سے گر کر جان کی بازی ہار گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہارون سالم بوپینزا کی عمر 28 سال تھی، انہوں نے اپنی قومی ٹیم گبون کے لیے 35 میچز کھیلے تھے جس کے دوران انہوں نے 8 گول کیے تھے۔ ہارون سالم بوپینزا نے 23-2022ء کے سیزن کے دوران 2 عرب کلبوں، قطر کے العربی اور سعودی عرب کے الشباب کے لیے بھی فٹبال مقابلوں میں حصہ لیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی حکام نے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چینی پولیس کے مطابق ہارون سالم بوپینزا ان دنوں چینی سپر لیگ کے لیے چین میں موجود تھے،...
    بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ کے ملائیشیا کے سرکاری دورے کے موقع پر چائنا  میڈیا گروپ  کی جانب سے تیار کردہ  پروگرام”شی جن پھنگ  کے پسندیدہ  حوالہ جات  ” (ملائیشین ورژن)  15 اپریل  سے ملائیشین نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن جیسے مین اسٹریم میڈیا پر نشر  کیا جائے گا۔”شی جن پھنگ  کے پسندیدہ  حوالہ جات  ”  (ملائیشین ورژن) میں  بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے ، ثقافتی وراثت اور جدت طرازی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھنے جیسے موضوعات پر  صدر شی جن پھنگ  کی اہم تقاریر ، مضامین اور گفتگو میں استعمال کیے گئے قدیم چینی کتابوں اور کلاسیکی جملوں کا انتخاب پیش کیا جائے گا، اور ملکی حکمرانی میں...
    بیجنگ :ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے دورہ چین کے موقع پر چین اور اسپین نے بیجنگ میں معیشت و تجارت، تعلیم، ثقافت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کیے۔ ان میں سے دونوں ممالک کے درمیان “فلمی صنعت میں تعاون پر مفاہمت کی یادداشت” نے بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔ مفاہمت کی اس یادداشت کے مطابق چین اور اسپین فلم کے شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کریں گے اور فلمی فیسٹیولز اور نمائشوں میں شرکت، فلموں کی باہمی اسکریننگ، مشترکہ پراڈکشن اور اہلکاروں کے تبادلوں میں عملی تعاون کو وسعت دیں گے۔ اتفاق سے اس سے چار دن قبل یعنی 7 اپریل کو ، چائنا چھانگ چھون فلمی گروپ...
    سوشل میڈیا بھی ایک سمندر ہے، جس کی تہوں میں پوری کائنات کی معلومات چھپی ہوئی ہیں۔ اس کی سطح پر تیرتی خبروں، علمی و ادبی پوسٹوں اور مزاحیہ خاکوں کی بے شمار اقسام ہیں۔ جب کوئی ایک بار اس کے پانیوں میں قدم رکھتا ہے تو پھر اس میں اترتے ہی جاتا ہے۔ دلچسپ مواد کی کشش اسے جکڑ لیتی ہے اور وہ معلوماتی لہروں کے بیچ بھنور میں پھنس جاتا ہے۔ گزشتہ روز مری سے پنڈی سفر کے دوران فیس بک پر چلتی ایک خبر پر نظر پڑی۔ عنوان کی دلفریبی نے نظریں روک لیں: ’’گلوبل سیفٹی انڈیکس پر پاکستان بھارت سے اوپر‘‘۔ تفصیل پڑھ کر دل کو عجیب اطمینان ملا کہ وطن عزیز کے بارے میں کوئی...
    امریکا کا اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا لینا مزید مشکل ہونے والا ہے، کیونکہ امریکی حکومت نے اسٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے سخت اسکریننگ کا حکم دے دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تمام امریکی سفارتخانوں کو ویزہ درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 31 اگست 2024 کے درمیان...
    امریکی میڈیا کے مطابق مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر سعودی عرب جا سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مئی کے وسط میں ٹرمپ کے دورے سے متعلق سعودی اور امریکی حکام کے درمیان بات چیت ہو چکی ہے۔ ادھر ٹرمپ نے ایران کو ثانوی پابندیوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران معاہدہ نہیں کرتا تو اس پر دوبارہ سخت اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایپ "ٹک ٹاک" سے متعلق معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ اس کے علاوہ، امریکی صدر نے یوکرین کے معدنی...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں بین الاقوامی صنعتی و تجارتی نمائندوں سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ صدر شی نے کہا کہ چین میں کاروبار کے وسیع مواقع، مارکیٹ کے روشن مستقبل، مستحکم پالیسی توقعات اور محفوظ ترقیاتی ماحول موجود ہے، جس سے یہ غیر ملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری اور ترقی کی ایک زرخیز زمین بنتی ہے۔ ملاقات میں شامل 40 سے زائد غیر ملکی کمپنیوں کے چیئرمین، سی ای اوز اور تجارتی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے چین کو “یقین کا نخلستان اور سرمایہ کاری کے مواقعوں کی سرزمین ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین میں اپنی سرمایہ کاری کو مستقل طور پر بڑھائیں گے...
    بیجنگ : “چین کے صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے” – حال ہی میں چین کی صارفی مارکیٹ کی فعال صورتحال کے پیش نظر ، جرمنی کے سب سے بڑے تجارتی بینک ڈوئچے بینک نے یہ تخمینہ لگایا ہے۔ اس بینک کی تازہ ترین سروے رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 52 فیصد جواب دہندگان اخراجات میں اضافہ کرنے کے لئے تیار ہیں ، جو ایک سال میں سب سے بلند شرح ہے۔ اس کی تصدیق چین کے سرکاری اعداد و شمار سے بھی ہوتی ہے: اس سال کے پہلے دو مہینوں میں، چین کی صارفی اشیاء کی کل ریٹیل سیل 8.3731 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی اور یہ اضافہ توقعات سے زیادہ ہے.ایسا اعتماد کہاں سے آتا...
    بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ہوٹل میں برطانیہ سے آئی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی خاتون سوشل میڈیا پر بننے والے اپنے ایک دوست سے ملنے برطانیہ سے نئی دہلی آئی تھی۔ تاہم سوشل میڈیا پر دوسری کرنے والے نے ہی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس پر خاتون نے پولیس نے شکایت پر درج کرائی تھی۔ پولیس نے تفتیش کے بعد ملزم کیلاش اور اس کے ایک دوست کو جنسی زیادتی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی اور ملزمان کی گرفتاری سے متعلق برطانوی ہائی کمیشن کو آگاہ کر دیا ہے۔  برطانوی ہائی کمیشن خاتون...
    بیجنگ :”چین کی جانب سے وسعت اور کھلے پن میں تسلسل اور استحکام ہے، جو غیر ملکی مالی اعانت سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے بہت اہم ہے، اور یہی  ہمارا  چین  میں “گہرائی” سے  ترقی کرنے کا اعتماد ہے۔” ڈنمارک کی ایک معروف بائیو کمپنی نووونیسس  گروپ کے ایشیا پیسیفک ریجن کے نائب صدر وانگ چھونگ نے چین کے دو اجلاسوں  کی جانب سے جاری کردہ پالیسی پیغامات پر گہری توجہ دی ہے۔منگل کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ چین میں وانگ  چھونگ جیسے غیر ملکی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے لئے چین کے دو اجلاسوں پر توجہ مرکوز کرنا ایک لازمی مشق ہے۔ 2024 کے اختتام تک ، چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے وائٹ ہاؤس میں ایک ٹاسک فورس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ٹورنامنٹ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا جس میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی اور 104 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ 19 جولائی 2026 کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں ہوگا۔ صدر ٹرمپ اس ٹاسک فورس کی سربراہی خود کریں گے جبکہ نائب صدر جے ڈی وینس نائب سربراہ ہوں گے۔ یہ ٹیم وفاقی حکومت کی مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے ٹورنامنٹ کی سیکیورٹی اور منصوبہ بندی کی نگرانی کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیفا 2026...
    بیجنگ : چین نے باضابطہ طور پر “غیر ملکی سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کے لئے 2025 ایکشن پلان” جاری کیا۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ یہ منصوبہ چین کی جانب سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی توسیع کا واضح اشارہ ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے ساتھ باہمی فائدے اور جیت جیت کے حصول کے لئے خلوص اور اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔2024 کے اختتام تک ، چین میں 1.239 ملین سے زیادہ  غیر  ملکی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری ادارے فعال ہیں  ، اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حقیقی مالیت 20.6 ٹریلین یوآن ہو چکی ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرتے ہوئے چین نے سرمائے، جدید ٹیکنالوجی اور انتظامی...
    پاکستان میں غیر ملکی موبائل نیٹ ورکس کی جاری کردہ سمز کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لیے دردِ سر بنتا جارہا ہے کیونکہ جہاں ان سمز کے استعمال سے ملک کی سیکیورٹی کو خطرات لاحق ہورہے ہیں، وہیں دوسری جانب لوگ ان سموں کو سوشل میڈیا مونیٹائزیشن کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں برطانوی سم کے ذریعے ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا ایپ کی مونیٹائزیشن ممکن ہے کیونکہ پاکستان میں گنتی کی چند ہی سوشل میڈیا ایپس کی مونیٹائزیشن کا آپشن موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سب سے زیادہ غیر قانونی سمز انگلینڈ کی استعمال ہورہی ہیں، ایف آئی اے کا انکشاف پاکستان کے وفاقی...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکاکےمختلف حصوں میں بارش ، سیلاب اور شدید سردی سے 9 افرادہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صرف ریاست کینٹکی میں بارش اورسیلاب سے 8افرادہلاک ہوگئے جب کہ سیلاب میں پھنسے سیکڑوں افرادکو ریسکیو کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور سیلاب سے 39 ہزارصارفین بجلی سے محروم ہیں جبکہ ورجینیا، میری لینڈ اورپنسلوینیا میں برفانی طوفان کے امکان کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک میں تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے جبکہ ریاست منی سوٹا میں درجہ حرارت منفی 40 سے منفی 45 ڈگری تک گرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ بھارتی دارالحکومت دہلی میں زلزلے کے جھٹکے
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اعجاز الحق نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا قومی و ملکی ترقی میں مثبت کردار ادا کرسکتا ہے، ہم جس دور سے گزر رہے ہیں وہ میڈیا کا دور ہے، میڈیا کے ذریعہ سے ہی قوم کامیاب ہوسکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جمعیت طلبہ عربیہ کے تحت منعقدہ دس روزہ بعنوان سوشل میڈیا ٹریننگ کورس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اعجاز الحق نے مزید کہا کہ زمانہ حاضر میں میڈیا قوموں کے عروج اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے، ہم سوشل میڈیا کے ذریعے سے دینی مدارس کے طلباء کو بیدار کریں گے۔ جمعیت طلبہ عربیہ کی جانب 10 روزہ سوشل میڈیا...
    متحدہ عرب امارات میں 19 سال سے مقیم بھارتی سیکیورٹی گارڈ کی محنت اور عزم نے آخرکار اس کی تقدیر بدل ڈالی۔ بھارتی ریاست کیریلا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ سیکیورٹی گارڈ آشک پتنہارتھ نے تازہ ترین قرعہ اندازی میں ڈھائی کروڑ درہم (تقریباً 1 ارب 89 کروڑ پاکستانی روپے) جیت کر اپنی زندگی کا خواب سچ کر دکھایا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آشک پتنہارتھ متحدہ عرب امارت میں 19 سال سے رہ رہے ہیں جبکہ ان کا خاندان بھارت میں رہائش پذیر ہے۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق آشک پتنہارتھ گزشتہ دس سالوں سے ہر ماہ لاٹری کا ٹکٹ خرید رہے تھے۔  آشک پتنہارتھ نے بتایا کہ میں ابھی تک حیرت میں مبتلا ہوں، چونکہ میں لائیو...
    ڈھاکا (اسپورٹس ڈیسک )بنگلادیش پریمئیر لیگ (بی پی ایل) میں تنخواہوں کے تنازع پر دربار راجشاہی کے مالک کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دربار راجشاہی کے مالک شفیق رحمان نے حکومت کو 10 فروری تک قسطوں میں تمام ادائیگیوں کی یقین دہانی کرادی ہے۔قبل ازیں میڈیا سے بات چیت میں دعوی کیا تھا کہ تمام غیرملکی پلیئرز کی گھروں کو واپسی کیلیے ریٹرن ٹکٹس کا انتظام کرلیا گیا جبکہ ریٹرن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث کئی غیرملکی کرکٹرز بنگلادیش میں پھنس گئے ہیں۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)محبت میں ناکام امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان میں خبروں کی زینت بننے کے بعد اب امریکہ میں بھی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی ہیں۔ امریکی سوشل میڈیا صارفین پاکستانیوں کی اونیجا کی میزبانی اور اونیجا کے جوابی سلوک پر حیران ہیں۔ امریکی خاتون اونیجا جو کہ اس وقت کراچی کے جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات میں زیر علاج ہیں اور ذہنی مریضہ قرار دی جاچکی ہیں، اپنے عجیب مطالبات اور حرکتوں کی وجہ سے صرف سوشل میڈیا ہی نہیں بلکہ مین اسٹریم میڈیا پرت بھی سرخیوں میں ہیں۔ کبھی ان کا سماجی کارکن رمضان چھیپا کو ڈانٹنا وائرل ہوا تو کبھی ان کی برگروں کی فرمائشیں اور اسپتال سے ٹک ٹاک ویڈیوز وائرل ہوئیں۔ ایک طرف وہ...
    اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسماعیلی کمیونٹی کے 49 ویں روحانی پیشوا  پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں 4 فروری کو ہوا۔ اعلامیے کے مطابق پرنس شاہ کریم کی نماز جنازہ لزبن ہی میں ادا کی جائے گی، تاہم تدفین کے مقام کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ کریم کے انتقال پردنیا بھر میں جماعت خانوں میں خصوصی دعائیں شروع کردی گئی ہیں، انتقال کے وقت پرنس کریم آغا خان کے اہل خانہ ان کے پاس موجود تھے۔ ...
    امریکی وزیر خارجہ نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کردیے۔ امریکی میڈیا کے مطابق معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے۔ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طور پر نوے 90 روز کیلئے معطل کیے گئے ہیں، صرف اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ تمام امدادی پروگرام فوری طور پر معطل کردیں۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو ذاتی طور پر اب ان پروگراموں کا جائزہ لے کر ان میں تبدیلی یا مکمل...
    محکمہ خارجہ نے تاحال اس خبر کی تصدیق نہیں کی، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خبر سے امریکی محکمہ خارجہ کے ملازمین میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر خارجہ نے تمام غیر ملکی امدادی پروگرام عارضی طور پر معطل کر دیئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق معطل کیے گئے پروگراموں میں یوکرین، تائیوان اور اردن کی امداد کا پروگرام بھی شامل ہے۔ یہ امدادی پروگرام ابتدائی طور پر نوے 90 روز کیلئے معطل کیے گئے ہیں، صرف اسرائیل اور مصر کو استثنیٰ حاصل رہے گا۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کے تمام سفارتی اور قونصل مشنز کو محکمہ خارجہ کی جانب سے حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ...
    کویت: اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے کا مطالبہ لیے شہری سڑکوں پر آگئے ہیں انٹرنیشنل ویب ڈیسک: کویت میں بڑی تعداد میں شہریت کی منسوخی سے متعلق میڈیا میں رپورٹ شائع ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملکی سا لمیت اور اس کے قوانین کی خلاف ورزی پر 38 افراد کی شہریت منسوخ کردی گئی ہے۔اس حوالے سے کویت سٹی سے نشر ہونے والی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق معروف ”الجزیرہ لائنز “ تنظیم سے تعلق پر 5 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کی جا چکی ہے۔کویتی میڈیا نے مذکورہ رپورٹ میں مزید یہ بھی بتایا کہ حزب اللہ کی مالی معاونت کیس میں 11 شہریوں کی کویتی شہریت منسوخ کردی گئی۔ علاوہ ازیں میڈیا کی رپورٹ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے ، ایسے عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، برادر ممالک کے تعاون سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوا۔وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزارتِ اطلاعات کے اعلی افسران، چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میاں عامر محمود، میر ابراہیم، ناز آفرین سہگل، سلطان لاکھانی، سلمان اقبال، شکیل مسعود، ندیم ملک اور کاظم خان شریک تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے ،...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیفالٹ کا خواب دیکھنے والا ملک دشمن ٹولہ بار بار اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کرتا ہے، ایسے عناصر کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، برادر ممالک کے تعاون سے پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہوا۔  وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزارتِ اطلاعات کے اعلیٰ افسران، چیئرمین پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن میاں عامر محمود، میر ابراہیم، ناز آفرین سہگل، سلطان لاکھانی، سلمان اقبال، شکیل مسعود، ندیم ملک اور کاظم خان شریک تھے۔ دفاتر اور دکانوں پر جاتے شہریوں کو لوٹنے والے سالا بہنوئی گرفتار  وزیراعظم...
    کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے چھ ہائی پروفائل غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔بھارتی خبر ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق ایلیٹ غیر ملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی۔ اس سے قبل پی ایس ایل ڈرافٹ کے دوران پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہر غیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالر مقرر کی تھی۔خبر ایجنسی نے پی ایس ایل آفیشل کے حوالے سے بتایا کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈکاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ...
        بیجنگ :چین کی جانب سے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں چین کی درآمدات اور برآمدات کی مجموعی مالیت 43.85 ٹریلین یوآن تک پہنچی  جو سال بہ سال 5 فیصد کا  اضافہ ہے اور  یہ حجم  کے لحاظ سے ایک  نیا ریکارڈ ہے۔ غیر ملکی تجارت  نے مجموعی حجم، اضافہ اور معیار  میں ترقی حاصل کی ہے.برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا  پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر  کے  25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا     جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے  ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد کا  اضافہ ہے اور  اشیاء کی تجارت میں سب سے بڑے ملک کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئزٹرافی 2025 کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ابتدائی اسکواڈ کو خفیہ رکھا ہے جبکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری مقرر کر رکھی تھی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیموں کے لیے ابتدائی اسکواڈ جمع کرانے کے لیے حتمی تاریخ 11 جنوری مقرر کی تھی جو کہ قوائد کے مطابق آج اتوار 12 جنوری کو ختم ہو گئی ہے۔ آئی سی سی کے قواعد و ضوابط کے مطابق ٹیموں کو بڑے ٹورنامنٹ کے آغاز سے ایک ماہ قبل ابتدائی اسکواڈ کی فہرست جمع کرانا ہوتی ہے اس لیے چیمپئنز ٹرافی کے لیے سپورٹ کی مدت 12 فروری...
۱