سندھ بلڈنگ، ڈائریکٹر ڈیمالیشن سے ملی بھگت، عاصم صدیقی بے قابو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
133گز کا 10لاکھ ، 216گز کے پلاٹ کا پیکیج 15 لاکھ کے ریٹ مقرر
انہدام اور نمائشی انہدام کے نام پر الگ سے پیسے وصول کیے جانے لگے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم صدیقی نے کینیڈین شہریت کے حامل ڈائریکٹر ڈیمالیشن عبدالسجاد خان سے گٹھ جوڑ کے بعد تحقیقاتی اداروں کی چشم پوشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناظم آباد کی غیر قانونی تعمیرات کی بحفاظت تکمیل کا پیکیج متعارف کروا دیا ہے جس میں 133گز کے پلاٹ کے 10لاکھ روپے اور 216گز کے پلاٹ کے 15لاکھ روپے وصول کیے جانے لگے ہیں اور انہدام اور نمائشی انہدام کے پیسے علیحدہ سے وصول کیے جارہے ہیں ۔ناظم آباد نمبر 1سے 5نمبر میں 110 سے زائد غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔ غیر قانونی تعمیرات سے 60لاکھ روپے سے زائد ہفتہ اکٹھا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ عاصم صدیقی علاقے سے ماہانہ ڈھائی کروڑ سے زائد جمع کرنے لگے اور ہفتہ وار غیر قانونی دھندوں سے حاصل کی جانے والی رقوم کی بندر بانٹ کی جانے لگی ہے۔ اس وقت بھی ناظم آباد نمبر 1کے بلاک A میں پلاٹ نمبر 2/27اور 2/33پر حاصل کیے جانے والے حفاظتی پیکیج میں انہدام سے محفوظ رکھنے کی ضمانت کے ساتھ خلاف ضابطہ تعمیرات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
جڑواں شہروں راولپنڈی ،اسلام آباد میں چینی کا بحران بے قابو
اسلام آباد:(نیوزڈیسک)جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں چینی کا بحران جاری ہے اور چینی کی قیمت کنٹرول نہ ہوسکی اور فی کلو 210 روپے فروخت ہو رہی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں مکمل بے بس دکھائی دے رہی ہے جہاں سرکاری ریٹ 179 روپے کلو ہے لیکن چینی شہر بھر میں کسی بھی دکان اسٹاک پر دستیاب نہیں، اب مارکیٹ میں بیرون ممالک سے منگوائی گئی باریک پاؤڈر نما چینی بھی متعارف کرا دی گئی ہے جس کا خریدار کوئی نہیں ہے۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ ہمیں 173 روپے کلو چینی سپلائی کریں ہم 179 روپے کلو فروخت کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ ہمیں یہ بتا دے کہ تھوک میں 173 روپے کلو چینی کون سا ہول سیل ڈیلر فروخت کرتا ہے۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے مہنگی چینی خرید کر سستے داموں فروخت سے معذرت کرتے کہا ہے کہ شوگر ملز ضلعی انتظامیہ گاڑیوں اور اتوار بازاروں میں سستی چینی کے اسٹال لگائے، ہمیں تھوک میں چینی 187 روپے کلو ملتی ہے اوار 12 روپے کلو ہمارا خرچہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ڈیزل مہنگا ہونے سے لوڈنگ ان لوڈنگ ٹرانسپورٹیشن مزید مہنگی ہوگئی ہے، پیر (17) نومبر سے چینی اور دالوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔