پاک سعودی تجارتی تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں دونوں  ممالک کے مابین تجارتی حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
 

ایس آئی ایف سی   کی  سہولت کاری سے پاک سعودی تجارتی تعلقات  کو فروغ مل رہا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 22 فیصد اضافہ  ہونے سے تجارتی حجم 546 ملین ڈالر سےبڑھ کر  700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا  ہے۔

سعودی سرمایہ کاروں کی  جانب سے پاکستان کے توانائی، زراعت، آئی ٹی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں  دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پاک سعودی عرب آئی ٹی  خدمات کی برآمدات 50 ملین ڈالر سے بڑھا کر 100 ملین ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے  پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی  رجسٹریشن  کے عمل میں سہولت کاری کے لیے  ہیلپ ڈیسک کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔ معروف  سعودی  فوڈ چین البیک  کا پاکستان میں اپنی  برانچز کھولنے کا اعلان   بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے، جس سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ملین ڈالر تک پاک سعودی گیا ہے

پڑھیں:

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

کراچی:

مختلف عوامل کے باعث ڈالر کی پیش قدمی جاری رہی، پیر کے روز زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔

ترسیلات زر میں اضافے، برآمدات میں مستحکم اضافے کی پیشگوئی اور عالمی مارکیٹ میں ایک ارب 40کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجراء جیسی مثبت اطلاعات کے باوجود زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں پیر کو بھی اتارچڑھاو کے بعد ڈالر کی پیشقدمی جاری رہی جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ ایک بار پھر 281روپے سے تجاوز کرگئے۔

 انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران مثبت سینٹیمنٹس کے باعث ایک موقع پر ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 280روپے 06پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن عالمی تحقیقی اداروں کی اگلے سال کے وسط تک ڈالر کی قدر میں نمایاں اضافے کی پیشگوئیوں اور معیشت میں درآمدی نوعیت کی طلب بڑھنے سے کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید 09پیسے کے اضافے سے 281روپے 06پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی عمرہ زائرین غیرملکی جامعات میں پڑھنے والے طلباء کی فیسوں اور سیاحت پر جانے والوں کی ڈیمانڈ سے ڈالر کی قدر 07پیسے کے اضافے سے 282روپے 78پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
  • عالمی برادری کو مل کرمالیاتی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف
  • پاکستان کے راستے تجارت بند، بھارت کو 1.14 ارب ڈالر کا نقصان
  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا
  • روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے 45 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔
  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ: انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا
  • سعودی عرب کی تیل کے علاوہ برآمدات 137 ارب ڈالر پر پہنچ گئیں
  • پاکستان نے چین سے مزید 10 ارب یوان کی درخواست کر دی
  • ٹرمپ کی سعودی عرب کو 100 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے کی پیشکش کا امکان
  • امریکا سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر کا اسلحہ دینے کو تیار