چیمپئنز ٹرافی کے دوران کپتان اور کوچ میں انا کی جنگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, February 2025 GMT
کراچی:
چیمپئنز ٹرافی کے دوران کپتان اور کوچ میں انا کی جنگ بھی چلتی رہی جس میں ٹیم ہار گئی اور وہ دونوں جیت گئے۔
ذرائع نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ محمد رضوان اہم فیصلوں میں مشاورت نہ ہونے پر نالاں نظر آئے، انہوں نے خوشدل شاہ کو شامل کروایا تو عاقب جاوید نے اپنی مرضی سے فہیم اشرف کا انتخاب کرلیا۔ سلیکٹرز اور محمد رضوان بھی ایک پیج پر نہیں تھے۔
ایونٹ سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے 2 بار اسکواڈ پر نظرثانی کا کہا مگر انکے مشورے کو نظرانداز کردیا گیا، چیئرمین نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے ازخود تبدیلی کرنا مناسب نہ سمجھا۔
پی سی بی ٹورنامنٹ ختم ہونے کے بعد کارکردگی کا جائزہ لے گا، ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ پرفارمنس پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔
عاقب جاوید ازخود مستعفی ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے، بورڈ نے انہیں عبوری طور پر ذمہ داری سونپی تھی، اب وہ ہیڈ کوچ کی پوزیشن پر نہیں رہیں گے۔
پی سی بی کو عوامی ردعمل ٹھنڈا کرنے کیلیے بعض سخت فیصلے کرنا پڑیں گے جس کی زد میں سلیکشن کمیٹی آ سکتی ہے۔
پی سی بی حکام کو بابر اعظم کی فارم پر بھی سخت تشویش لاحق ہے جو ایک سال سے غیرمعمولی پرفارم نہیں کر سکے۔ عاقب جاوید و دیگر سلیکٹرز اب بھی اپنے فیصلوں پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، البتہ حقائق اس کے بالکل برعکس ہیں، اوپننگ، اسپن بولنگ اور آل رائونڈرز کے حوالے سے واضح غلطیاں سامنے آ چکی ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ عاقب جاوید ازخود مستعفی ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے، بورڈ نے انہیں عبوری طور پر ذمہ داری سونپی تھی، اب وہ ہیڈ کوچ کی پوزیشن پر نہیں رہیں گے، البتہ غیر اعلانیہ چیف سلیکٹر کی پوسٹ برقرار رہے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عاقب جاوید پی سی بی
پڑھیں:
بھارت ایشیا کپ ٹرافی کو ترس گیا، آئی سی سی سے شکایت کا امکان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی:۔ ایشیا کپ میں صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کے فیصلے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ ٹرافی کے حصول کو ترس گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت آئی سی سی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھائے گا۔
دبئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چار روزہ اجلاس بدھ سے شروع ہو رہا ہے۔ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سمیر سید کریں گے جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ اجلاس میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے شیڈول سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ ٹرافی نہ ملنے کا معاملہ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی بورڈ کے سیکریٹری دیوجیت سائی نے کہا کہ ہم اب تک ایشیا کپ ٹرافی کے انتظار میں ہیں، جو اے سی سی کے صدر محسن نقوی کی جانب سے ہمیں فراہم نہیں کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے چند روز قبل ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹرافی جلد بھارت کے حوالے کی جائے، تاہم اب تک وہ موصول نہیں ہوئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کے دوران اٹھایا جائے گا۔
دیوجیت سائی نے کہا کہ ہم اپنی شکایت آئی سی سی کے سامنے رکھیں گے اور ہمیں یقین ہے کہ آئی سی سی انصاف کرے گا اور بھارت کو ٹرافی دلائے گا۔ خیال رہے کہ 28 ستمبر کو دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا، تاہم انعامی تقریب کے دوران بھارتی ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد محسن نقوی خود ٹرافی لے کر تقریب سے چلے گئے تھے۔