واشنگٹن:

امریکا مصنوعی ذہانت کے ذریعے حماس کے حامی غیر ملکی طلبہ کے ویزے منسوخ کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ پالیسی پہلے ہی ایک طالب علم پر لاگو کی جا چکی ہے، جس کا ویزا مبینہ طور پر حماس کے حامی مظاہرے میں شرکت پر منسوخ کیا گیا۔  

فاکس نیوز کے مطابق، یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے، جبکہ ایگزیوس نے رپورٹ کیا ہے کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ محکمہ انصاف اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔  

محکمہ خارجہ نے اس پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا تاہم وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ امریکا دہشت گردوں کے حامی غیر ملکی وزیٹرز کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائے ہوئے ہے اور بین الاقوامی طلبہ سمیت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ویزا منسوخی اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔  

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوری میں ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت یہود دشمنی کے خلاف اقدامات اور حماس کے حملے کے بعد فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ملک بدر کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔  

ایگزیوس کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی ’کیچ اینڈ ریوینٹ‘ مہم کے تحت ہزاروں طلبہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نگرانی کی جائے گی تاکہ اسرائیل مخالف مظاہروں اور یہودی طلبہ کے خلاف مبینہ نفرت انگیز بیانات کا تجزیہ کیا جا سکے۔  

انفرادی حقوق کی فاؤنڈیشن کی اسکالر سارہ میک لاگلن اور دیگر انسانی حقوق کے حامیوں نے اس پالیسی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیچیدہ سیاسی معاملات میں اظہار رائے کی باریکیوں کا تجزیہ کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت پر انحصار درست نہیں۔  

امریکی عرب انسداد امتیاز کمیٹی کے مطابق یہ اقدام آزادیٔ اظہار اور رازداری کے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہو سکتا ہے جبکہ ناقدین کے مطابق امریکی انتظامیہ نے اسلاموفوبیا کے بڑھتے واقعات پر کوئی واضح اقدام نہیں کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مصنوعی ذہانت غیر ملکی کے مطابق حماس کے کے حامی طلبہ کے

پڑھیں:

ملکی دفاع کیلئے گلگت بلتستان والے ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے، تقی اخونزادہ

تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ تمام داخلی، سیاسی اختلافات پر قومی یکجہتی اور اتفاق کو فوقیت دیکر پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے بھارت کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنما تقی آخونزادہ نے مودی سرکار کی پاکستان کے خلاف آبی اور جنگی جارحیت کو ہندوتوا سوچ کی بھرپور ترجمانی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا منہ ٹوڑ جواب دینے کی بدرجہ اتم صلاحیت رکھتی ہے اور پورا پاکستان اس دفاعی عمل میں یکسو ہے۔ ایک بیان میں تقی آخونزادہ نے پہلگام واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا یہ سلسلہ بھارتی انٹیلیجنس کی ناکامیوں کا مظہر ہے جبکہ پہلگام میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی عدم موجودگی سے یہ بات عیاں ہوتی ہے کہ مودی سرکار جان بوجھ کر ایسے حالات پیدا کر رہی ہے کہ جس سے بی جے پی کی متواتر ریاستوں کے انتخابات میں شکست سے بوکھلا کر بھارتی رائے عامہ کو پاکستان کارڈ کے ذریعے ہموار کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ تقی آخونزادہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاک آرمی کی جانب سے کسی بھی قسم کے دفاعی عمل میں گلگت بلتستان والے ہر اول دسے کا کردار ادا کرینگے اور تمام داخلی، سیاسی اختلافات پر قومی یکجہتی اور اتفاق کو فوقیت دیکر پاک فوج کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کے لئے بھارت کے خلاف سینہ سپر ہو جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی اثر و رسوخ کے حامل سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی کی نئی ہائی لینڈ کی تعمیر  کو تیز تر کیا جائے، چینی صدر
  • ویزے منسوخی کے بعد بھارت سے واپس آنے والے پاکستانیوں کو ہراسانی کا سامنا
  • ہنزہ کے 342 ہوٹلوں میں غیر ملکی سیاحوں کو ٹھہرانے پر پابندی
  • ملکی دفاع کیلئے گلگت بلتستان والے ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے، تقی اخونزادہ
  • بھارت، پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کا جواز تیار کر رہا ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں انکشاف
  • پہلگام پر ہمیں بھی افسوس، مودی اسرائیل کا حامی اور اس کیساتھ کھڑا ہے: مولانا فضل الرحمان
  • پاکستان کا تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے امریکی خام تیل درآمد کرنے پر غور
  • ہنزہ، مختلف سکولوں کے طلبہ کا بھارتی دھمکیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
  • چینی صدر کا مصنوعی ذہانت کی صحت مند اور منظم ترقی کو فروغ دینے  پر زور
  • ٹرمپ انتظامیہ غیر ملکی طلبہ کی قانونی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے سے پیچھے ہٹ گئی