صدر انجمن امامیہ کچورا شیخ اعجاز بہشتی کا رنگاہ کا دورہ، عوامی فلاح و بہبود کیلئے اہم اعلانات
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
علامہ اعجاز حسین بہشتی نے رانگاہ میں موجود واحد خستہ حال ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ ڈسپنسری کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ روپے نقد فراہم کیے جائیں گے، جبکہ بنیادی ادویات کے لیے مزید دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ کچورا علامہ اعجاز حسین بہشتی نے جوانان راہیان نور کچورا کے ہمراہ رانگاہ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں رانگاہ کے سرکردگان، بزرگان اور نوجوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران رانگاہ کے عمائدین نے علاقے کے مرکزی چوک کو "بہشتی چوک" کے نام سے منسوب کیا، جس کا باقاعدہ افتتاح علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کیا۔ اس موقع پر علامہ اعجاز حسین بہشتی نے رانگاہ میں موجود واحد خستہ حال ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اعلان کیا کہ ڈسپنسری کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ روپے نقد فراہم کیے جائیں گے، جبکہ بنیادی ادویات کے لیے مزید دو لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ مزید برآں، علامہ اعجاز حسین بہشتی نے ڈسپنسری میں ڈیوٹی پر موجود گریڈ ون کے ملازم کے لیے ماہانہ پندرہ ہزار روپے وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان کیا اور پہلی تنخواہ موقع پر نقد ادا کی۔
عوامی مطالبے پر علامہ اعجاز حسین بہشتی نے علاقے میں پانی کی فراہمی کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے کا بھی اعلان کیا، جس پر رانگاہ کے عوام نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے فلاحی اقدامات کو سراہا۔ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی حقیقی عبادت ہے، اور انجمن امامیہ کچورا عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے گی۔ انہوں نے اہلِ علاقہ کو یقین دلایا کہ ان کی بنیادی ضروریات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ رانگاہ کے عوام نے علامہ اعجاز حسین بہشتی کے اعلانات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے انقلابی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ علاقے میں مزید ترقیاتی کام جلد مکمل ہوں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ اعجاز حسین بہشتی نے اعلان کیا لاکھ روپے رانگاہ کے جائیں گے کیا اور کے لیے
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔