جندولہ فورٹ حملہ؛ ہلاک خوارج سے والد اور خاندان کا مکمل لاتعلقی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 March, 2025 سب نیوز

ڈیرہ اسماعیل خان میں 13 مارچ کو جندولہ فورٹ حملے میں مارے جانے والے خوارجی نعیم خان سے والد، خاندان اور گاؤں کے مشران نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔
کری شموزئی، ڈی آئی خان کے 20 سے زائد مشران اور والد احمد خان نے جرگہ میں شرکت کی اور خوارجی نعیم خان سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا۔
والد احمد خان نے دوٹوک بیان دیا کہ جو پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہو، وہ ریاست کا دشمن ہے، چاہے میرا اپنا بیٹا ہی کیوں نہ ہو۔ تقریباً سوا سال پہلے میں اس کے پیچھے قرآن لے کر گیا، اس نے قرآن بھی رد کر دیا۔
والد نے اعلان کیا کہ مجھے نہ اس کی لاش چاہیے اور نہ ڈھانچہ، خوارجیوں کے لیے نہ کوئی عزت، نہ جنازہ، میرا بیٹا جہنم کا ایندھن ہے۔
علاقے کی تاریخ میں پہلی بار کسی مرنے والے پر نہ فاتحہ خوانی ہوئی اور نہ تعزیت۔

عوام اور مشران نے خوارجین کے خلاف سخت مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مکمل لاتعلقی کا

پڑھیں:

ڈی آئی خان میں فتنۃ الخوارج کا پولیس پر حملہ؛ جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑی، پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

 ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پولیس نفری ٹکواڑہ کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔

بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری

ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک جب کہ 2 مزید دہشتگرد زخمی ہوئے، حملے کے دوران پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ جس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد صاحبزادہ کی قیادت میں ایس پی صدر اور ڈیرہ پولیس کی نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمی دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کردیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  فتنۃ الخوارج کا  پیچھا کر کے ٹھکانے لگانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

کسان بورڈپاکستان کا"کسان بچاؤ،زراعت بچاؤ‘‘تحریک کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • دمشق، مار الیاس چرچ پر خودکش حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
  • امریکی رکن کانگریس نے ایران پر حملہ ٹرمپ کیخلاف مواخذےکی بنیاد قرار دے دیا
  • امریکہ نے 3 ایرانی نیوکلیئر تنصیبات پر حملہ کردیا، ایران کی تصدیق، جوابی کارروائی کا اعلان
  • نائیجیریا میں خود کش حملہ‘ 20 افراد ہلاک
  • ڈی آئی خان، پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
  • ڈی آئی خان؛ فتنۃ الخوارج کا پولیس پر حملہ، جوابی کارروائی  میں  دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
  • ڈی آئی خان میں فتنۃ الخوارج کا پولیس پر حملہ؛ جوابی کارروائی میں دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
  • وطن عزیز میں بھارتی مداخلت و تخریبی کردار
  • نائیجیریا‘ دہشت گردوں کا فوجی کیمپ پرحملہ‘ 34 سپاہی ہلاک
  • پاکستان کا سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار کا اعلان