بھارتی گلوکار سونو نگم کا دہلی ٹیکنالوجیکل یونیورسٹی میں منعقدہ سالانہ فیسٹیول 'این جی فیسٹ 2025' میں کنسرٹ بدنظمی کا شکار ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اتوار کی رات ہونے والا سالانہ فیسٹیول اچانک ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، حاضرین میں سے بعض افراد نے اسٹیج کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں۔ اس واقعے کے باعث سونو نگم کو اپنی پرفارمنس روکنی پڑی، ایک لاکھ سے زائد طلبہ پر مشتمل ہجوم کے کچھ افراد کی اس ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ٹیم کے چند اراکین زخمی بھی ہوئے۔

اس موقع پر سونو نگم نے حاضرین سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی اور کہا، "میں یہاں آپ کے لیے آیا ہوں تاکہ ہم سب اچھا وقت گزار سکیں۔ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ لطف اندوز نہ ہوں لیکن براہ کرم ایسا نہ کریں۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس دوران کسی نے اسٹیج پر ایک پنک بنی بینڈ پھینکا، جسے سونو نگم نے پہن لیا۔ اس کے بعد حاضرین 'پوکی پوکی' کے نعرے لگانے لگے۔

واقعے کے بعد ایک طالبہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، "یہ انتہائی شرمناک تھا کہ صرف چند بدتمیز طلبہ کی وجہ سے ایک لیجنڈ کو اپنی پرفارمنس روک کر سامعین سے شائستگی کی درخواست کرنی پڑی۔" ایک اور طالب علم نے سونو نگم کے تحمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا، "اس لمحے میں بھی وہ پرسکون اور باوقار رہے۔ انہوں نے ایک بار بھی اپنی آواز بلند نہیں کی۔"

واضح رہے کہ اس ہنگامہ آرائی کے تھمنے کے بعد سونو نگم نے اپنے کیے گئے وعدے کے مطابق دوبارہ اپنی پرفارمنس شروع کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب سونو نگم کو کنسرٹ کے دوران بدتمیزی اور بدانتظامی کا سامنا کرنا پڑا ہو، گزشتہ ماہ کولکتہ میں ہونے والے ایک کنسرٹ کے دوران بھی ہجوم بے قابو ہو گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی

یورو وژن 2024 کے فاتح سوئٹزرلینڈ کے گلوکار نیمو نے یورو وژن 2026 میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے پر احتجاجاً اپنی جیت کی ٹرافی واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیمو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی کمیشن نے اسرائیل کو فلسطینیوں کی نسل کشی کا مرتکب قرار دیا ہے، اس لیے اسرائیل کو یورو وژن میں شامل کرنا یورپی براڈکاسٹرز یونین کی پالیسی کے خلاف ہے۔

گلوکار نے اپنے پیغام میں واضح طور پر اعلان کیا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنی ٹرافی لوٹا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یورو وژن 2026 آئندہ مئی میں آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقد ہوگا، جبکہ اسرائیل کو شرکت کی اجازت ملنے پر اسپین، آئرلینڈ، ہالینڈ، سلووینیا اور آئس لینڈ پہلے ہی مقابلے سے بائیکاٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کولکتہ میں اسٹار فٹبال میسی پر مشتعل ہجوم نے بوتلیں برسا دی گئیں
  • سینٹ کو انتشار اور محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دیا جائے گا: ڈپٹی چیئرمین 
  • گلوکار زوبین گارگ کی المناک موت، 12 ہزار صفحات کی چارج شیٹ جمع؛ کزن بھی شامل
  • سینیٹ کو ہنگامہ آرائی کا میدان نہیں بننے دیں گے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
  • یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی
  • عاطف اسلم کا ڈھاکا میں کنسرٹ اچانک منسوخ
  • ڈھاکا میں عاطف اسلم کا کنسرٹ اچانک منسوخ، وجہ کیا بنی؟
  • سینیٹ کو سیاسی محاذ آرائی کا میدان نہیں بننے دینگے ‘سیدال خان
  • ’وہ سمجھتا ہے جو کہہ دیا درست ہے‘، آفریدی نے گمبھیر کی بُری عادت بتا دی
  • چوہدری اسلم کی بیوہ کا بھارتی فلم ’دھریندر‘ پر شدید ردعمل