چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں ، چینی وزیرخارجہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, March 2025 GMT
بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین ایون گرین برگ اور ناورو کے وزیر خارجہ لیونل اینگیمیا سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
ناورو کے وزیر خارجہ ناورو کے چین میں سفارت خانے کے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر چین آئے تھے۔جمعرات کے روز گرین برگ سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ اس وقت چین۔امریکہ تعلقات ایک اہم موڑ پر ہیں۔فریقین کو رابطے بڑھانے، باہمی تفہیم کو فروغ دینے، غلط فہمیوں سے بچنے اور اختلافات پر کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔ چین مساوات کے اصول اور باہمی احترام کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے اپنے جائز خدشات کو حل کرنے کے لیے تیار ہے۔
گرین برگ نے کہا کہ امریکہ۔چین تعلقات دنیا کے سب سے اہم دو طرفہ تعلقات ہیں۔ دونوں فریقوں کو رابطے بڑھاتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے وژن کو عملی جامہ پہنانا چاہیے اور امن و خوشحالی حاصل کرنی چاہیے۔ امریکہ۔چین تعلقات کی قومی کمیٹی اور میں ذاتی طور پر اس سلسلے میں مسلسل کوششیں جاری رکھیں گے۔اینگیمیا سے ملاقات کے دوران، وانگ ای نے کہا کہ چین ناورو کی ایک چین کی پالیسی پر سختی سے عمل کرنے کی تعریف کرتا ہے۔ چین زراعت، ماہی گیری، کھیل، سمندری ترقی، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور صلاحیت بڑھانے کے شعبوں میں ناورو کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین۔ناورو تعلقات کے روشن مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اینگیمیا نے کہا کہ ناورو ایک چین کے اصول پر اپنے موقف میں ذرہ برابر بھی تبدیلی نہیں لائے گا اور تمام شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی توقع رکھتا ہے تاکہ ناورو-چین تعلقات کو مسلسل نئی بلندیوں تک لے جایا جا سکے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چین تعلقات نے کہا کہ ناورو کے کہ چین
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران لندن میں وزیرخارجہ نائب وزیراعظم اینجیلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ ہی مش فالکونر، اور کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل شلی ایورکور بوچوے سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: کیا محسن نقوی وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا
وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل کے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔
سینیٹر محمد اسحق ڈار پاکستان ہائی کمیشن، لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ یہ پائلٹ منصوبہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین کے دستاویزی مسائل حل کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
مزید پڑھیں: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ
نائب وزیراعظم برطانوی پارلیمنٹیرینز، کشمیری رہنماؤں اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار برطانیہ کا سرکاری دورہ