سفارتخانے کی کوششیں کامیاب، میانمار کے کیمپوں سے مزید 21 پاکستانی شہری بازیاب
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
بنکاک ،ینگون(آئی این پی )میانمار کے خطرناک اسکیم کمپائونڈز(کیمپوں) سے مزید 21 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا ۔ یہ افراد انسانی اسمگلنگ اور جھوٹی نوکریوں کے جھانسے میں آکر پھنس گئے تھے، جہاں ان سے جبری مشقت لی جاتی تھی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کی سفیر رخسانہ افضال نے متاثرہ پاکستانیوں کو بینکاک سے وطن روانہ کیا۔ یہ میانمار سے واپس آنے والا دوسرا گروپ ہے، تاہم ابھی بھی لگ بھگ 500 پاکستانی مرد و خواتین ایسے کیمپوں میں قید ہیں۔بازیاب ہونے والے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں 1000 سے 1500 ڈالر کی نوکری کا لالچ دے کر برما بلایا گیا، لیکن وہاں پہنچنے کے بعد تشدد، بدسلوکی اور محنت مزدوری پر مجبور کر دیا گیا۔متاثرہ نوجوانوں نے اپیل کی ہے کہ پاکستانی نوجوان ایسے فراڈیوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور برما یا دیگر ملکوں کا غیر قانونی سفر ہرگز نہ کریں۔پاکستانی سفارتخانے کی بروقت کارروائی اور کوششوں کی بدولت ان افراد کو بازیاب کرا کر وطن واپسی ممکن بنائی گئی ہے۔
پی ٹی آئی میں کلچربن چکا کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو، شیر افضل مروت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی پولیس نے شہر میں احتجاج سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان پر یقین نہ کریں۔
تفصیلات کے مطابق، ایک مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال پر پولیس نے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی سخت کرتے ہوئے بھاری نفری تعینات کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر کی مجموعی صورتحال معمول کے مطابق ہے، کسی بھی مقام پر اس وقت کوئی دھرنا یا احتجاج نہیں ہورہا۔ حکام کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے، جس کے تحت کسی کو اجتماع یا احتجاج کی اجازت نہیں، اور اس قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے مزید بتایا کہ افواہیں پھیلانے کے مختلف ذرائع استعمال کیے جا رہے ہیں، تاہم شہری ان پر دھیان نہ دیں۔ احتجاج اور دھرنوں کی افواہوں کے باعث بعض علاقوں میں شہریوں نے احتیاطاً دکانیں بند کر دی ہیں، لیکن حالات قابو میں ہیں۔
نیو کراچی کے علاقے میں احتجاج کی ایک کوشش کو ناکام بنا دیا گیا ہے اور اس دوران ہنگامہ آرائی میں ملوث 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق، نیو کراچی میں سندھی ہوٹل کے قریب ہونے والا احتجاج ختم کر دیا گیا ہے اور سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کی صورتحال معمول پر آچکی ہے۔