وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ، فیصلوں پر عملدرآمدشروع
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کے اداروں کی رائٹ سائزنگ کے فیصلوں پر عملدرآمدشروع ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی کے ذیلی ادارے فرٹیلائزر ڈیولپمنٹ سینٹر کو ضم کردیا گیا،این ایف ڈی سی کا انضمام وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے اکنامک ونگ میں کیا گیا،این ایف ڈی سی حکومتی سطح پر کھاد کی صنعت سے متعلق اہم سفارشات فراہم کرتا ہے،انضمام کا اطلاق 30اپریل سے ہوگا، اس حوالے سے وزارت فوڈ سکیورٹی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش ناکام، حکومت نے صورتحال پر دوبارہ قابو پانے کا دعویٰ کردیا
مغربی افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت کی کوشش کی گئی، تاہم حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ریاستی اداروں نے دوبارہ کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
صدارتی دفتر کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون مکمل طور پر محفوظ ہیں اور باقاعدہ فوج نے اہم اداروں پر دوبارہ اپنی رٹ قائم کرلی ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا کہ بغاوت کی کوشش کرنے والا گروہ انتہائی محدود تعداد میں ہے، جو صرف سرکاری ٹیلی وژن پر قابو پا سکا تھا، جبکہ مجموعی صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے۔
اس سے قبل ایک فوجی گروہ سرکاری ٹی وی پر نمودار ہوا اور دعویٰ کیا کہ انہوں نے اقتدار سنبھال لیا ہے، سرحدیں بند کردی گئی ہیں اور سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔ گروہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ آئین اور تمام ریاستی اداروں کو تحلیل کر دیا گیا ہے اور ملک کو “نئے دور” کی طرف لے جانے کا عزم ظاہر کیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق صدر پیٹریس ٹیلون 2016 سے برسراقتدار ہیں، جبکہ ان کی آئینی مدت پوری ہونے پر آئندہ سال اپریل میں صدارتی انتخابات شیڈول ہیں۔