کوئٹہ، مون سون بارشوں کے دوران ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹرول روم قائم
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
ڈی سی کوئٹہ کے بیان میں کہا گیا کہ ڈی سی آفس میں ہنگامی صورتحال کیلئے کنٹروم روم قائم کیا گیا ہے، جو پی ڈی ایم اے اور تمام وفاقی و صوبائی محکموں سے رابطے میں رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں مون سون کی بارشوں کے سلسلے میں انتظامیہ نے کنٹرول روم قائم کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق مون سون سیزن 2025 میں شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈی سی آفس کوئٹہ میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ کنٹرول روم پی ڈی ایم اے بلوچستان کوئٹہ میں پہلے سے قائم صوبائی کنٹرول روم کے ساتھ رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والی تمام ایجنسیوں اور تمام صوبائی و وفاقی محکموں کے ساتھ رابطہ رکھے گا۔ اس کے علاوہ حکومت بلوچستان کی طرف سے تفویض کردہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کنٹرول روم کا عملہ تیار رہے گا۔ انچارج کنٹرول روم کوئٹہ کو مذکورہ کنٹرول روم کے فوکل پرسن کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہنگامی صورتحال کنٹرول روم
پڑھیں:
پنجاب کے اہم شہر میں نادرا کا خواتین کیلئے پہلا مخصوص رجسٹریشن سینٹر قائم
ویب ڈیسک: نادرا نے جنوبی پنجاب میں پہلا خواتین کے لیے مخصوص رجسٹریشن سینٹر قائم کر دیا۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جنوبی پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں اپنا پہلا خواتین کے لیے خصوصی رجسٹریشن سینٹر قائم کر دیا ہے۔
یہ سینٹر خواتین کو ایک محفوظ، آرام دہ اور باعزت ماحول فراہم کرے گا جہاں وہ بآسانی شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، اور بچوں کے اندراج جیسے تمام خدمات حاصل کر سکتی ہیں۔
بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا
نیا نادرا سینٹر مرکز مال آف ڈی جی خان، گارڈن ٹاؤن، ملتان روڈ پر بنا گیا ہے۔
نادرا کے مطابق اس سہولت کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور انہیں رجسٹریشن کے عمل میں خودمختاری فراہم کرنا ہے تاکہ وہ شناخت حاصل کرنے میں کسی رکاوٹ یا ہچکچاہٹ کا شکار نہ ہوں۔
شناختی دستاویزات محض کاغذ نہیں بلکہ یہ خواتین کے لیے مالی خودمختاری، جائیداد کے حقوق اور سیاسی شناخت کی بنیاد ہیں، نادرا نے اس اقدام کے ذریعے خواتین کو قانونی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کی نئی راہ ہموار کی ہے۔
ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا
یہ اقدام نادرا کے اس وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت ملک بھر میں صنفی حساس خدمات کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ خواتین کو قومی رجسٹریشن اور سماجی ترقی کے مواقع تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔