پنجاب میں درجہ حرارت میں اضافے، بارشوں سے متعلق الرٹ
اشاعت کی تاریخ: 15th, April 2025 GMT
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق صوبے میں 16 اپریل تا 20 اپریل گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اعلامیے کے مطابق راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، لاہور، قصور، سیالکوٹ، اوکاڑہ، فیصل آباد، خوشاب اور میانوالی میں بارش اور آندھی متوقع ہے۔
پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق اپریل کے اختتام پر میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھ جائے گی، عوام گرمی اور لو کی شدت میں محتاط رہیں۔
صوبائی ادارے نے محکمہ اسکول ایجوکیشن، صحت، آب پاشی، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کےلیے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق شہری آسمانی بجلی سے بچنے کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، گرج چمک اور طوفانی صورتحال میں کھلے آسمان تلے ہرگز نہ جائیں۔ ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کیا جائے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے کے مطابق
پڑھیں:
محکمہ تعلیم پنجاب کا تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں کا اعلان
سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظرثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیرمعمولی اضافہ ہوا تو ممکن ہے چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے ہی دیدی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم نے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کے باعث تعلیمی اداروں میں جلد تعطیلات دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے شروع ہوں گی۔ سیکرٹری سکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کیا کہ اگر موسم نے مزید شدت اختیار کی تو موجودہ شیڈول پر نظرثانی بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ درجہ حرارت میں اگر غیرمعمولی اضافہ ہوا تو ممکن ہے چھٹیاں ایک ہفتہ پہلے ہی دیدی جائیں۔ یہ فیصلہ والدین، طلبہ اور اساتذہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، کیونکہ شدید گرمی بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کو متاثر کر سکتی ہے۔