بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر آ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک: چار سرکاری آئی پی پیز ٹیک اینڈ پے کے بنیاد پر بجلی دینے کیلئے راضی ہوگئے،بجلی مزید سستی ہونے کا امکان ہے، تمام آئی پی پیز نے بجلی کے نرخ کم کرنے کیلئے نیپرا سے رجوع کر لیا۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اس حوالے سے نیپرا میں باضابطہ درخواست دائر کر دی، درخواست پر نیپرا 24 اپریل کو سماعت کرے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی بلوکی کا ٹیرف کم کیا جائے گا، نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی حویلی بہادر شاہ کا ٹیرف بھی کم ہوگا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے 300 سکولوں میں میٹرک ٹیک کا آغاز
سینٹرل پاور جنریشن کمپنی کے ٹیرف میں بھی کمی کا امکان ہے، ناردرن پاور جنریشن نندی پور کے ٹیرف میں کمی بھی درخواست کا حصہ ہے۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
چائینز نجی زرعی کمپنی کے ماہرین کا تلہار شہر کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251014-2-12
تلہار (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز نجی زرعی ادویات اور بیج کی چائنیز کمپنی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے تلہار شہر کا دورہ کیا اور ان کے کاشت کردہ دھان کے بیج کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں چائنیز کمپنی کے زرعی ماہر مسٹر لیئو تین فیمنگ خود تلہار شہر تشریف لائے اور مقامی آبادگار ملک پرویز کے زرعی فارم کا دورہ کیا اور دھان کی پیداوار کا مشاہدہ کیا اور بھرپورپیداوار پر اظہار اطمینان کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر فیمنگ نے کہا کہ ضلع بدین کی زرعی زمین دھان کی فصل کے لیے انتہائی مفید زمین ہے اگر سائنسی تحقیق کے مطابق دھان کی کاشت کی جائے تو بہت اچھے نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
خیرپورمیں نوجوان اغوا،اہل خانہ کا احتجاج
خیرپور(جسارت نیوز) خیرپور میں مسلح افراد ایک نوجوان کو اغوا کرکے لے گئے مغوی کے بھائی کا احتجاجی مظاہرہ بازیابی کا مطالبہ۔ کراچی کے علاقے حجرات کالونی کے رہائشی نوجوان منور علی مغل کو ڈی ایچ او آفس خیرپور جاتے ہوئے مسلح افراد نے اغوا کرلیا۔ اس سلسلے میں مغوی کے بھائی محمد علی مغل نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بھائی منور مغل کو مسلح افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں ۔انہوں نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور سے نوجوان کی بازیابی کامطالبہ کیا ہے۔