پوپ فرانسس کے انتقال پر صدر اور وزیر اعظم کااظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 21st, April 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی ، فلسطین ایشو پر پوپ فرانسس کے اصولی مؤقف کو اقوام عالم میں سراہا گیا۔
پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہمارے لیے باعث فخر ہیں: وزیر اعلیٰ کا مکڑوال میں آپریشن پرخراج تحسین
خیال رہےکہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں پوپ فرانس خورخے ماریو برگولیو کی 88 برس کی عمر میں انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کراسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پوپ فرانسس کے
پڑھیں:
چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد آئےگا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد آئےگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کوئی بڑی خبر نہیں صرف معمول کی چیزیں ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا ہے۔
اس ترمیم کے بعد چیئرمین چوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا ہے، اور جنرل ساحر شمشاد مرزا آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تھے جو 27 نومبر کو ریٹائر ہوگئے ہیں۔
حکومت نے موجودہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہی چیف آف ڈیفنس فورسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ابھی تک باضابطہ نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
حکومتی حلقوں کے مطابق نوٹیفکیشن کے لیے پراسس جاری ہے، چونکہ ایک نیا ادارہ بننے جا رہا ہے، اس لیے تمام امور مکمل ہونے کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اعظم نذیر تارڑ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر فیلڈ مارشل وزیر قانون وی نیوز