بھارت کو کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، علامہ مقصود ڈومکی
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے واضح کیا کہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر عزیز ہے، اور ہم پاک وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن عزیز پاکستان کی سالمیت، عزت اور وقار ہمیں ہر چیز سے بڑھ کر عزیز ہے، اور ہم پاک وطن کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے۔ جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ اگرچہ ہمیں موجودہ حکمرانوں اور ان کے سرپرستوں کے جعلی مینڈیٹ اور عوام دشمن پالیسیوں پر سخت اعتراضات ہیں، تاہم ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر دشمن نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی، تو پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند متحد ہو کر دشمن کا بھرپور جواب دے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن، اخوت اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں، لیکن ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بھارت کو کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
دریائے سندھ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے سندھ دریا پر بنائے جانے والے غیر قانونی کینالز کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم پانی اور دریا کے تحفظ کے لیے جاری سندھی عوام کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ پرامن مظاہرین پر تشدد یا طاقت کا استعمال کسی صورت قبول نہیں ہوگا اور اگر ایسا کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ پریس کانفرنس کے اختتام پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ملک کے تمام محب وطن طبقات سے اپیل کی کہ وہ وطن عزیز کی بقاء، سالمیت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کے لیے متحد ہو جائیں۔ اس موقع پر حاجی شاہ مراد ڈومکی، استاد عبدالفتاح ڈومکی، احمد علی ٹالانی، مولانا منور حسین سولنگی، علامہ سیف علی ڈومکی، منصب علی ڈومکی، زوار غلام مصطفی ڈومکی، مولانا ارشاد علی سولنگی، میر حبیب اللہ وزیرانی، نثار احمد گورگیج و دیگر عہدے دار ان کے ہمراہ تھے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ مقصود علی ڈومکی نے کرتے ہوئے
پڑھیں:
بھارت کو عالمی عدالت میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا، سندھ طاس معاہدے سے نکل نہیں سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو عالمی عدالت میں واضح سبکی کا سامنا کرنا پڑا ہے، اور وہ سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہ علیحدہ ہو سکتا ہے، نہ ہی اسے معطل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کے رویے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ دشمن ملک پانی کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جسے پاکستان کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے حوالے سے ثالثی عدالت کی جانب سے دیے گئے حالیہ فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتا ہے اور بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ملک میں پانی کی قلت سے نمٹنے کے لیے حکومتی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دیامر بھاشا ڈیم سمیت دیگر اہم آبی منصوبے اپنے وسائل سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پانی کے ذخائر کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور ان منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں آبی بحران سے بچا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہاکہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے، ادارے مشترکہ طور پر کام کریں تاکہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آبی ذخائر این ڈی ایم اے بھارت سندھ طاس معاہدہ شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز