امریکا میں 60 سال سے لاپتہ خاتون اچانک مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
امریکا میں 60 برس لاپتہ خاتون صحیح سلامت مل گئیں۔
امریکی ریاست وِسکونسن کی ساؤک کاؤنٹی کے شیرف آفس نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ 82 سالہ آڈرے بیکبرگ (جو جولائی 1962 میں 20 برس کی عمر میں لاپتہ ہوئی تھیں) ریاست کے باہر زندگی گزارتی پائی گئیں۔ تاہم، شیرف آفس نے ریاست کی نشاندہی نہیں کی۔
شیرف آفس کا بیان میں کہنا تھا کہ مزید تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ آڈرے کی گمشدگی کسی مجرمانہ عمل کے نتیجے میں نہیں بلکہ ان کی مرضی سے تھی۔
وسکونسن جسٹس ڈپارٹمنٹ آڈرے بیکبرگ نے اپنے خاندان کو 7 جولائی 1962 کو چھوڑا۔ ان کے گھر کام کرنے والی آیا نے بتایا کہ وہ اور آڈرے شہر میڈیسن تک لفٹ لے کر پہنچے اور وہاں سے شہر اِنڈیانا پولِس (ریاست انڈیانا) کے لیے گرے ہاؤنڈ بس لی۔ آیا نے آڈرے کو آخری بار بس اسٹاپ سے فاصلے پر موجود ایک کونے کی جانب جاتے دیکھا تھا۔
گمشدہ ہوتے وقت آڈرے بیکبرگ نے اپنے شوہر کے خلاف تشدد اور ان کو مارنے کی دھمکی کی شکایت درج کرائی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاپتہ افراد، ڈی سی احتجاج ختم کرائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچ لاپتہ افراد کے خاندانوں کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج کیخلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنرکو مظاہرین سے مذاکرات کے ذریعے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے 2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈی سی اسلام آباد مظاہرین کو بتائیں وہ یہاں نہیں بیٹھ سکتے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ایف سکس پیٹرول پمپ انتظامیہ کی درخواست پر سماعت کی۔
چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت سے استفسار کیا کہ بتائیں کاروبار کی جگہ پر کیوں راستہ بلاک ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انتظامیہ کہاں ہے کیا کر رہی ہے؟ سنجیدہ اقدامات کئے جائیں،انتظامیہ نے دوسرے فریق کی پراپرٹی کا تحفظ کرنا ہے۔
عدالت نے ڈی سی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔