بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن، 36 صحافی قید، درجنوں دہشتگردی کے مقدمات
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے قوانین کا استعمال اختلاف رائے دبانے کے لیے، مودی راج میں میڈیا کی آزادی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، بھارت میں صحافت کو جرم بنا دیا گیا ہے، اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، بھارت میں سنسرشپ کی لہر سے میڈیا آزاد نہیں رہا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں آزادی صحافت پر قدغن، صحافیوں کو جبر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار میں صحافیوں پر دباؤ اور سنسرشپ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، بھارت میں آزادی صحافت خطرے میں ہے، درجنوں صحافی گرفتار اور غیرقانونی سرگرمیوں کے ایکٹ کے تحت صحافیوں پر دہشت گردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مودی دور حکومت میں 36 صحافی قید، 15 پر دہشتگردی کے مقدمات درج ہوئے جبکہ آزادی صحافت میں بھارت دنیا میں 151ویں نمبر پر پہنچ گیا، صحافی ہارلین کپور اور ارجن مینن کو خاموش کرانے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
اسی طرح مقدمات اور جیل کا خوف خود مختار ادارے جیسے "دی وائر" اور "نیوز لانڈری" دباؤ کے باوجود سرگرم ہے، مودی حکومت میں میڈیا پر ایمرجنسی جیسے حالات ہیں، حالیہ دنوں میں بھارت میں اظہار رائے پر ریاستی قدغن میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے قوانین کا استعمال اختلاف رائے دبانے کے لیے مودی راج میں میڈیا کی آزادی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے، بھارت میں صحافت کو جرم بنا دیا گیا ہے، اختلاف رائے رکھنے والے صحافیوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، بھارت میں سنسرشپ کی لہر سے میڈیا آزاد نہیں رہا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دہشتگردی کے اختلاف رائے آزادی صحافت بھارت میں جا رہا ہے
پڑھیں:
دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا
بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ
دبئی ایٔر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایٔر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایٔر شو میں بھیجا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔