سری نگر: بھارتی میڈ یا نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کی رات جموں کے مختلف علاقوں بشمول ائیر اسٹرپ کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جس کے بعد علاقے میں ایئر ریڈ سائرن بجائے گئے۔ بھارتی نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، جموں کے علاقے اکھنور میں بھی سائرن کی آوازیں سنی گئیں، جس سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دوسری جانب پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے اس خبر کی تردید کردی ہے اور اسے بھارتی میڈیا کا جھوٹا پراپیگنڈہ قرار دے دیا ہے۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

جموں علاقے میں 72 گھنٹے کا الرٹ، کئی مقامات گھر خالی کرائے گئے

وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں کنٹرول روم نمبر جاری کر دیئے گئے ہیں، یہ نمبر کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں لوگوں کی مدد کیلئے جاری کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی مسلح افواج کی جانب سے کئے گئے "آپریشن سندھور" کے بعد سرحد پر الرٹ بڑھا دیا گیا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو بہانہ بناکر پاکستان پر بھارت کے میزائل ملے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پر شدید فائرنگ کی گئی، جس میں کئی لوگ مارے گئے۔ پاکستان سے فائرنگ کے پیش نظر جموں و کشمیر سے متصل اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہاں تک کہ اسکول اور کالج بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔ سرحد سے ملحقہ دیہات کو خالی کرایا جا رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے سانبا اور کٹھوعہ اضلاع کے علاوہ جموں ضلع کے آر ایس پورہ علاقے میں اگلے 72 گھنٹوں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس الرٹ کے تحت سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں سے جلد از جلد گاؤں خالی کرنے کو کہا گیا ہے۔

سرحدی علاقوں کے دیہاتوں کو بدھ کی رات دیر گئے تک خالی کرانے کا سلسلہ جاری رہا۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر یہاں کے اسکول، کالج اور ہر قسم کے ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔ اس دوران وادی کشمیر کو بھی الرٹ موڈ پر رکھا گیا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر وادی کے تمام اضلاع میں کنٹرول روم نمبر جاری کر دیئے گئے ہیں۔ یہ نمبر کسی بھی قسم کی پریشانی کی صورت میں لوگوں کی مدد کے لئے جاری کئے گئے ہیں۔ صرف جموں و کشمیر ہی نہیں بلکہ پنجاب میں بھی سرحدی اضلاع کے گاؤں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ فیروز پور ضلع کے کل سرحدی گاؤں کے لوگ محفوظ مقامات پر پناہ لینے لگے ہیں۔ حالانکہ پاکستان سے متصل بین الاقوامی سرحد پر بسے امرتسر اور ترن تارن کے گاؤں میں امن کا ماحول بتایا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر پر حملہ اور ایف 16 گرانے کی بھارتی میڈیا کی خبر سفید جھوٹ قرار
  • پاکستانی ایف 16 گرانے کی خبر سفید جھوٹ اور فیک، سیکیورٹی ذرائع
  • بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر میں حملوں کی خبر ’فیک نیوز‘ ہے: سیکیورٹی ذرائع
  • بھارتی میڈیا بھی حواس باختہ، مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے حملے کی جھوٹی خبریں چلانے لگا
  • بھارتی میڈیا کے جھوٹ بے نقاب، مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں بے بنیاد قرار
  • مقبوضہ کشمیر میں حملے سے متعلق خبروں میں صداقت نہیں، سیکیورٹی ذرائع
  • بھارتی میڈیا پر مقبوضہ کشمیر پر حملے کی خبریں فیک اور جھوٹ ہیں، سیکورٹی ذرائع
  • مقبوضہ جموں کشمیر میں راکٹ فائر، وادی میں سائرن بجنا شروع ، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
  • جموں علاقے میں 72 گھنٹے کا الرٹ، کئی مقامات گھر خالی کرائے گئے